حکومتِ سندھ نے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے منصوبوں کے لیے 39.5 ارب روپے مختص کیے ہیں یہ اقدام شہریوں کو بہتر اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
اب تک کے سرکاری طور پر جاری شدہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ کل ہونے والی دوبارہ گنتی کے بعد ایک اور نشست کے اضافے کا امکان ہے۔
حکومت سازی کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، تاہم گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت تشکیل پانے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سے مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، اور قوی امکان ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی ہی تشکیل دے گی، کیونکہ پیپلز پارٹی اس وقت گلگت بلتستان میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہے۔
مرکزی جنرل سیکریٹری نئیر حسین بخاری
@NayyarBokhari
بجٹ میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے لیے 6.3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو زرعی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت سندھ کے سنجیدہ اقدامات کی عکاسی کرتے ہیں۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
تھرکول منصوبوں کے لیے 10 ارب 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کرنا حکومت سندھ کا ایک قابلِ ستائش فیصلہ ہے جو صوبے میں توانائی کے شعبے کی ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
حکومتِ سندھ کا احسن اقدام، مزدور دوست پالیسی کے تحت کم از کم اجرت چالیس ہزار سے بڑھا کر تینتالیس ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
صحت مند سندھ، روشن مستقبل حکومتِ سندھ نے صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے 17.4 ارب روپے مختص کر کے عوامی فلاح کو ترجیح دینے کا عملی ثبوت پیش کردیا۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
شہری حکومت اور میونسپل انفرسٹریکچر کے لیے 121.6 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کردی گئی،جوسندھ بھر کی ترقی کے لئے معاون ثابت ہوگی۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
کراچی کی ترقی، بہتر سڑکیں اور مضبوط انفراسٹرکچر کے لیے حکومتِ سندھ نے 5.53 ارب روپے مختص کر کے شہری سہولیات کی بہتری کے عزم کا عملی ثبوت دیا ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
حکومتِ سندھ نے زرعی ترقی اور پانی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آبپاشی منصوبوں کی مد میں 30.9 ارب روپے مختص کر کے کسان دوست پالیسیوں اور پائیدار ترقی کے عزم کا عملی ثبوت دیا ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
سندھ حکومت نے کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے لیے 13.2 ارب روپے مختص کر دیے ہیں جو شہر میں جدید، تیز اور بہتر سفری سہولتوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
این آئی سی وی ڈی کراچی میں بچوں کے امراضِ قلب یونٹ کے لیے 1.4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو بچوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب قابلِ تحسین پیش رفت ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
پیپلز پارٹی کی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ‘شاہراہِ بھٹو’ جدید انفراسٹرکچر اور بہتر رابطوں کا نیا دور ہے، جو 60 ارب روپے کی لاگت سے 38.75 کلومیٹر طویل کوریڈور کے طور پر مکمل ہو چکا اس انقلابی منصوبے سے عوام کے لیے سفر کا وقت کم اور روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز دنیا کا سب سے بڑا تعمیرِ نو پروگرام بن چکا ہے، جس میں 17 لاکھ یونٹس کی فنانسنگ، 10 لاکھ گھروں کی تکمیل، خواتین کو بڑے پیمانے پر ملکیت کے حقوق اور عالمی اداروں کی جانب سے شفاف و مثالی منصوبے کی توثیق شامل ہے، جبکہ 100.4 ارب روپے مزید مختص کیے گئے ہیں۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
حکومت سندھ نے 45 ارب روپے کے تاریخی کسان سپورٹ پروگرام کے ذریعے نہ صرف کسانوں کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا بلکہ گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرکے زرعی ترقی کی نئی مثال قائم کی۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
900 ارب روپے سے زائد ترقیاتی سرمایہ کاری اور 952 مکمل شدہ منصوبے سندھ کی روشن پیش رفت کی داستان ہیں۔ بہتر سڑکیں، جدید اسپتال، معیاری تعلیمی ادارے، صاف پانی اور مضبوط بنیادی ڈھانچہ حکومتِ سندھ کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچ سکیں۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
گل پلازہ سانحہ ایک المناک واقعہ تھا، لیکن حکومتِ سندھ نے متاثرین اور ان کے خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اور تاریخی اقدامات کیے۔ 8.45 ارب روپے کے جامع ریلیف پیکج کے ذریعے لواحقین، دکانداروں اور کاروباری افراد کو مالی معاونت فراہم کی گئی، جو عوامی خدمت، ہمدردی اور ذمہ دار حکمرانی کے لیے حکومتِ سندھ کے مضبوط عزم کا مظہر ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
سندھ کے بجٹ میں تعلیم کے فروغ کے لیے 5,530 اساتذہ کی بھرتی، 1,312 نئے اسکولوں کی تکمیل، 606 سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی، 1,860 اسکولوں پر کام جاری، 1,336 ابتدائی بچپن کے کلاس رومز کا قیام اور 40,000 سے زائد بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی علم دوستی کا کھلا ثبوت ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari
حکومت سندھ نے معذور افراد کے لیے شمولیتی ترقی کے تحت 67 خصوصی تعلیمی و بحالی مراکز، 10 آٹزم سینٹرز اور 140 اداروں کے ساتھ شراکت داری، 1,000 سے زائد اساتذہ کی تربیت، 42 ڈیجیٹل کلاس رومز کا قیام، کورنگی میں ملک کا سب سے بڑا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، 80 کروڑ روپے کے معاون آلات کی فراہمی او بحالی اورسہولیات میں توسیع کی ہے جو اس حوالے سے حکومتی سنجیدگی کا مظہر ہے۔
#PeoplesBudgetSindh@BBhuttoZardari