اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے Environment Protection Laws کی خلاف ورزی کرنے والی 8 فیکٹریوں کو سیل کیا اور 9 ایف-آئی-ار درج کروائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحب نے شہر کے مختلف میرج حال کا دورہ کیا اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے 2 میرج حال کو ایک لاکھ بیس ہزار جرمانہ کرتے ہوئے ون ڈش کی پابندی کرنے کی سخت تاقید کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحب نے سیکریٹری یونین کونسلز سے ملاقات کی اور انہیں اپنی یونین کونسلز میں ڈینگی کی روک تھام کے لیئے سرگرمیاں جاری رکھنے اور لوگوں کو اس سے بچنے کے لیئے حفاظتی اقادامات کرنے کی تلقین کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحب نے شہر میں مختلف بڑے سٹورز کا دورہ کیا۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے سٹورز کو جرمانہ کیا۔ مختلف پٹرول پمپس کے پیمانے اور کے-فارم چیک کیئے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحب نے یونایئٹد فلور مل کا دورہ کیا۔ مل مالکان کو سرکاری آٹا سرکار کے طے کردہ ریٹ پر فروخت کرنے اور عام شہریوں کو سرکاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحب نے شہر میں مختلف بڑے سٹورز کا دورہ کیا۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے سٹورز کو جرمانہ کیا اور دوکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحب نے 12 ربیع الاول کے جلوس اور محافل کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور دیگر انتظامات کے لیئے الائیڈ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر صاحبہ کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی گوجرانوالہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کوجرمانہ کیا اور سخت وارننگ دی اور دوکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر صاحبہ کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر سٹی گوجرانوالہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو ایک لاکھ تک جرمانے کیئے اور پرچے دیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ناپ تول میں کمی کرنے والے دو پٹرول پمپ کو سیل کیا اور پرچہ بھی درج کروایا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی گوجرانوالہ جناب محمد سلیم صاحب نے ڈی-ایچ-کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مریضوں سے ملاقات کی جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں کی جلد صیحت یابی کے لیئے ڈاکٹرز کو ہدایات دیں۔
Making world record by planting 50,400 trees within a minute. Gujranwala playing its role to make a moment of pride for Pakistan and motivating others to play their role in saving generations.