
عیدالاضحیٰ کی نماز نارووال میں جامعہ مسجد کلی شریف میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ادا کی۔ اس بابرکت موقع پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم سنت کی یاد دلاتی ہے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انسان اپنی عزیز ترین متاع بھی قربان کرنے سے دریغ نہ کرے۔ یہ عید ایثار، قربانی، محبت، اخوت اور انسانیت کے جذبوں کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے۔
ہمیں چاہیے کہ اس خوشی کے موقع پر معاشرے کے کمزور، نادار اور محروم طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ عید کی حقیقی روح اجاگر ہو۔
فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمان بہن بھائیوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ظلم و جبر سے نجات عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد، امن اور استحکام نصیب کرے۔ آمین!



اردو
















