Malik Yousaf
7.5K posts


💕🌿*أَعوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجيم*💕🌿
🌿💕بـــــــــــــﻢِ_ﺍﻟﻠﮧِ_ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ_ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ 💕🌿
🌿💕السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ💕🌿
💕ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِ ﺍﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِ ﺍلرَّﺣِﻴْﻢ"💕
💕اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِید’‘ ۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد’‘ مَّجِید’‘.💕
🌿💕🌿 * الصَّلَاةُ خَيْرٌ مِنْ النَّوْمِ* 🌿💕🌿
🌿💕🌿 نماز نیند سے بہتر ہے 🌿💕🌿
اے رب کریم ہم سبکو پانچ وقت کا باجماعت نمازی بناۓ آمین ثم آمین یارب العالمین
العربية

میں نے ان کی تصویر اس لیے نہیں بنائی کیونکہ آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے اور میں ایک ماں کی پردہ پوشی کرنا چاہتا تھا۔ صرف ان کے بلاگ کے لیے یہ پوسٹ بنا رہا ہوں۔
بھاولپور میلا گلی کے سامنے ایک ماں روزانہ 12 بجے سے شام 6 بجے تک ایک چھوٹی سی کرسی اور ایک چھوٹی سی میز لگا کر چکن پلاؤ اور چنا پلاؤ بیچتی ہیں۔ نہ کوئی بڑا بورڈ، نہ کوئی شاندار دکان، نہ کوئی شو آف… بس ایک ماں، اس کے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا، اور اس کی خاموش جدوجہد۔
جب میں وہاں پہنچا تو پہلے نظر اس سادگی پر گئی، پھر نظر اس ماں کے چہرے پر رکی۔ تھکن واضح تھی، مگر اس تھکن کے پیچھے ایک ایسی ہمت تھی جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی۔ وہ بار بار گاہکوں کی طرف دیکھتی تھیں، جیسے ہر آنے والا قدم ان کی امید ہو۔
میں نے ان کے ہاتھ کا چکن پلاؤ اور چنا پلاؤ چکھا… اور سچ پوچھیں تو ذائقہ عام نہیں تھا۔ اس میں صرف مصالحے نہیں تھے، اس میں محنت تھی، صبر تھا، اور ایک ماں کی دعائیں تھیں۔ ایسا کھانا جو صرف پیٹ نہیں بھرتا، دل کو بھی چھو لیتا ہے۔
سب سے تکلیف دہ بات یہ نہیں تھی کہ اسٹال چھوٹا ہے… تکلیف یہ تھی کہ لوگ وہاں سے گزرتے ہیں، دیکھتے ہیں، اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔ صرف اس لیے کہ جگہ بڑی نہیں، setup fancy نہیں، یا شاید ہمیں عادت ہو گئی ہے بڑی بڑی دکانوں کی روشنی دیکھنے کی۔
لیکن ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ اصل کہانی وہاں ہوتی ہے جہاں سادگی ہوتی ہے۔
یہ وہ ماں ہے جو چاہتی تو ہاتھ پھیلا سکتی تھی، کسی کے در پر جا سکتی تھی، بھیک مانگ سکتی تھی… لیکن اس نے عزت کی روٹی کو چنا۔ پہلے وہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں، پھر سوچا کہ کیوں نہ اپنے بچوں کے لیے خود کچھ کیا جائے۔
ان کے 6 بچے ہیں، سب چھوٹے۔ وہ خود بتاتی ہیں کہ کبھی کبھی بچے پوچھتے ہیں:
“اماں عید پر ہمارے لیے کپڑے آئیں گے؟”
“اماں ہم اس بار گوشت کھائیں گے یا نہیں؟”
یہ سوال سن کر لگتا ہے جیسے دل کے اندر کچھ ٹوٹ جاتا ہے۔ ایک ماں کے خواب بہت بڑے نہیں ہوتے، وہ صرف چاہتی ہے کہ اس کے بچے بھوکے نہ سوئیں، خوش رہیں، اور کبھی کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں۔
وہ صبح سے شام تک وہیں بیٹھی رہتی ہیں، کبھی امید کے ساتھ، کبھی خاموشی کے ساتھ۔ بعض دن ایسے بھی آتے ہیں جب کمائی بہت کم ہوتی ہے اور وہ خالی ہاتھ گھر لوٹتی ہیں۔ مگر پھر اگلے دن وہی ہمت، وہی کرسی، اور وہی چھوٹا سا اسٹال۔
ہم اکثر کہتے ہیں کہ “کاروبار چھوٹا ہے” یا “جگہ اچھی نہیں”۔ لیکن ہم یہ نہیں دیکھتے کہ اس چھوٹے کاروبار کے پیچھے کتنے بڑے خواب دفن ہیں۔ کتنے بچوں کی فیس، کتنی عید کی خوشیاں، کتنے دن کی روٹیاں اس ایک اسٹال سے جڑی ہوتی ہیں۔
اگر ہم میں سے ہر شخص ایک دن بھی ایسے کسی محنتی انسان سے کھانا خرید لے تو ان کی زندگی بدل سکتی ہے۔ ہمیں کچھ بڑا کرنے کی ضرورت نہیں… صرف نظر انداز نہ کرنا کافی ہے۔
یہ پوسٹ کسی جذباتی دکھاوے کے لیے نہیں، بلکہ ایک یاد دہانی ہے۔ کہ ہم جس شہر میں رہتے ہیں وہاں ہمارے آس پاس بہت سے لوگ خاموشی سے اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔
آخر میں بس اتنا کہوں گا کہ
اگر آپ کسی ماں کو محنت کرتے دیکھیں تو اسے صرف دیکھ کر نہ گزریں… اس کی محنت کو عزت دیں۔ کیونکہ شاید اس ایک پلیٹ کے پیچھے کسی گھر کی پوری دنیا چل رہی ہو۔
اللہ تعالیٰ ایسی تمام ماؤں کے رزق میں برکت دے، ان کے بچوں کو آسانیاں دے، اور ہمیں انسانیت سمجھنے کی توفیق دے۔ آمین 🤍
منقول
اردو

ذوالحجہ کے مبارک مہینے میں مکہ مکرمہ سے حجاجِ کرام کی یہ خوبصورت تصویر دل کو ایمان کی تازگی بخش رہی ہے
بسم اللہ ما شاء اللہ
اے اللہ اس مبارک گھر کی عظمت اور شرف میں مزید اضافہ فرما اسلام اور مسلمانوں کو عزت عطا فرما
کوئی رزق مانگ رہا ہے کوئی نیک شریکِ حیات، کوئی اولاد کوئی شفاء اور کوئی اپنے غموں کے خاتمے کی دعا کر رہا ہے۔
کوئی ہندی میں دعا مانگ رہا ہے کوئی روسی زبان میں کوئی عربی میں گڑگڑا رہا ہے اور کوئی انگریزی میں التجا کر رہا ہے
مگر سبحان اللہ نہ آوازوں کا ہجوم اسے مشغول کرتا ہے اور نہ زبانوں کا اختلاف وہ سب کو سنتا ہے، سب کو جانتا ہے اور اپنے بندوں کو خالی لوٹانے سے کہیں زیادہ کریم ہے۔
بے شک وہی بہترین سننے والا بہترین دعا قبول فرمانے والا اور بہترین رب ہے۔ 🤍

اردو

@KhSaad_Rafique Bohut he umda auuaut auur turjuma buuaiun kea hai
हिन्दी












