Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif
21.5K posts

Moin Sharif
@mo6806
Lawyer, Admirer of Quaid e Azam-- Sir ALI IMAM ADVOCATE, Patna, Bihar & Kaptaan
Karachi, Pakistan Sumali Ekim 2015
4.5K Sinusundan3.4K Mga Tagasunod
Moin Sharif nag-retweet

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں جاری امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے دلی دعاگو ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ یہ اہم مشاورتین مثبت اور باہمی طور پر مفید نتائج کی حامل ثابت ہوں گی، جو نہ صرف امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کو آگے بڑھائیں گی بلکہ پاکستان کے اسٹریٹجک مفادات کو بھی مضبوط کریں گی اور پورے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کا باعث بنیں گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کوششوں کو اپنی رحمتوں سے نوازے، متعلقہ فریقین کو دانائی اور درست رہنمائی عطا فرمائے، اور ایسے نتیجہ خیز فیصلوں کی راہ ہموار کرے جو سب کے لیے خیر و بھلائی کا سبب بنیں۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان تحریک انصاف
اردو
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet

سنیوں کے پانچ بڑے علماء میں سے ثاقب مصطفائی صاحب ایک ہیں اور ان کی رائے ہے کہ ایران امت مسلمہ کی لڑائی لڑ رہا ہے
Nadir Baloch@BalochNadir5
کسی نے کہا کہ ہم ایران کا ساتھ نہیں دے سکتے، وہ تو شیعہ ہیں، تو میں نے کہا کہ چلو آپ نیتن یاہو کا ساتھ دے دو، وہ تو سنی ہے، مولانا ثاقب مصطفائی!!!
اردو
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet

جب ہم زمین پر سجدہ کرتے ہیں تو بمشکل تین تسبیحات پوری کرتے ہیں اور سر اٹھا لیتے ہیں ،،
اس سے نماز تو ہو جاتی ہے مگر رب سے آشنائی نہیں ہوتی ـ
ہم نماز میں آٹو پہ لگے ہوتے ہیں
ہم خود نہ جھکتے ہیں
اور نہ اٹھتے ہیں ،
ہم اس دوران کہیں اور مصروف ہوتے ہیں
جیسے پائیلٹ جہاز کو آٹو پائیلٹ پر لگا کر خود سواریوں سے دعا سلام کر رہا ہوتا ھے ـ
یعنی ہم رکوع کو رکوع سمجھ کر ، سجدے کو سجدہ سمجھ کر اور قیام کو واقعی رب العالمین کے سامنے فرمانبرداری سمجھ کرکھڑے نہیں ہوتے بلکہ ہماری کیفیت ٹھیک اس کھلونے کی طرح ہوتی ہے جس میں سیل ڈال دیئے گئے ہوں اور بٹن آن کر دیا گیا ہو تو وہ خود بخود اوپر نیچے دائیں بائیں لڑھکتا پھرتا ہے ،،
آپ جب کوئی میموری کارڈ کسی ڈیوائس میں ڈالتے ہیں تو وہ ڈیوائس پہلے اس میموری کارڈ کا جائزہ لیتی ھے اس کو پڑھتی اور Recognize کرتی ہے ،
پھر پوچھتی ہے کہ اس میموری کارڈ کی حقیقت یہ ہے کہ اس میں فلاں فلاں چیز ہے ،فلاں فلاں فولڈر ہے ،
اس کی اتنی سپیس استعمال ہو چکی ہے اور اتنی باقی ہے ،
پھر وہ آپ کو بتاتی ہے کہ سرکار آپ جو مواد اس پر کاپی کرنا چاہتے ہیں وہ کاپی نہیں ھو سکتا کیونکہ اس کارڈ میں جگہ کم ہے جبکہ مواد کا حجم زیادہ ہے ،
آپ کچھ مواد ڈیلیٹ کر کے مناسب جگہ بنائیں ـ
ہم جب سجدہ کرتے ہیں تو زمین اس ماتھے کو ریڈ کرتی ھے اور Recognize کرتی ھے ،
اس پرسیس میں کچھ دیر لگتی ہے ، زمین سادا ہو تو جیبن کو پہچاننے میں تھوڑا وقت لگتا ہے ،
مصلی اور قالین جتنا موٹا ہو جیبن کو زمین سے رابطہ کرنے میں ویسی ہی زیادہ دیر ھوتی ھے ـ
ہم زمین کے ماتھا ریڈ کرنے سے پہلے ہی اٹھا لیتے ہیں یوں جیسے جاتے ہیں ویسے آ جاتے ہیں نہ کچھ ڈیلیٹ ھوتا ھے اور نہ ہی کچھ کاپی پیسٹ ھوتا ھے ـ
اللہ کی بارگاہ میں سر ہو اور کچھ لئے بغیر اٹھ کر گھر آ جاؤ تو نماز اک مزاق ہی بن کر رہ جاتی ہے ـ
جماعت میں مجبور بھی ہوں تو نوافل میں کسر نکال لینی چاہئے ،،
کم از کم پانچ سات دفعہ کی تسبیح کے بعد ہی آپ دنیا کی ٹرانس سے نکل کر مینوئل پر آئیں گے ـ
اور آپ کو اپنی ہیئت کا احساس ہو گا کہ آپ اس وقت کس پوزیشن میں ہیں ،
ہاتھ کہاں ہیں ،
ماتھا کہاں ہے ،
گھٹنے اور پاؤں کہا ہیں ،
جو جو چیز آپ کو یاد آتی جائے گی سمجھ لیں کہ وہ وہ چیز حقیقت میں recognize ہو رہی ہے ،
اس کے بعد اب تسبیح کو الفاظ کی بجائے منہ بند کر کے سوچ کی زبان میں کہیں جتنی دیر بھی مزہ آتا رہے ،
جب اکتاہٹ محسوس ہو تو بیٹھ جائیں اور دو سجدوں کے درمیان کی دعا اپنی زبان میں یاد کر رکھیں اس کو پڑھیں ،
اے اللہ مجھے معاف فرما دے ،
اور مجھ پر رحم فرما ،
اور مجھے ہدایت دے دے،
اور مجھے عافیت عطا فرما ،
اور مجھے رزق عطا فرما اور میرے دکھوں پر مرہم پٹی کر دے ـ
اللھم اغفر لی وارحمنی واھدنی وعافنی وارزقنی واجبُرنی ،،
رزق کا مفہوم ذھن میں رکھیں کہ اس میں گندم اور چاول ہی نہیں بلکہ مال ،اولاد ، صحت ، بصارت ،سماعت اور خوشیاں سب رزق کہلاتی ہیں ،،
اب آپ دوسرے سجدے کے لئے پک چکے ہیں ،،
پہلے سجدے میں اسپیس بنی تھی دوسرے سجدے میں اس دعا کو پیسٹ کر دیں ،
صرف دو رکعتوں کے بعد ہی آپ اپنا وزن خود محسوس کرنا شروع کر دیں گے ،
اپنا آپ کبھی خالی خالی محسوس نہیں ہو گا ،
اور اب آپ کو اگلی نماز کا انتظار رہے گا ـ
کیونکہ نماز میں ثواب کے ساتھ سواد بھی آیا ہے
اور یہی سواد لذتِ آشنائی کہلاتا ہے

اردو
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet

The leader who gives, with no thought of prize,
A teacher of truth, so noble and wise,
A mentor who lifts, who helps you rise.
#ReleaseCyberWarriorsLeader
English
Moin Sharif nag-retweet

کالی رات ہجر دی اندر، نہ کوئی سُکھ سُنیہا
چلتے ہو تو چین کو چلیے۔ نہیں چین اگلے سال جائیں گے۔ چالیس پچاس سال پیچھے چلتے ہیں۔ پنجابی مہینوں کی ترتیب میں جیٹھ شروع ہوچکا ہے۔ آج جیٹھ کی چار یا پانچ تاریخ ہوگی۔ دن تپ رہا ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں کا درجہ حرارت دیکھا ہے۔ چالیس سے اوپر ہے۔ ان دنوں تک گندم بس تقریبا سمیٹ لی جاتی۔ مٹی کے بھڑولے دانوں سے بھرے ہوتے۔ جیسے موبائل کی بیٹری فل ہوتی ہے ویسے ہی بھڑولے بھرے ہوں تو پینڈو کی بیٹری بھی فل ہوتی تھی۔ مونجی کی کاشت میں بس کچھ دن رہتے ہوتے۔ فرصت ہی فرصت اور جیسے بتایا بیٹری فل۔
جہاں ایک دفعہ گھر بنایا تھا جو اب بند پڑا ہے یہ میدان ہوتا تھا۔ سبز چارہ ختم ہوچکا ہوتا۔ جانوروں کے آگے گتاوے کر کے دھاراں کڈھ کے اسی میدان میں باندھ دیے جاتے۔ قریب دو چار چھ چارپائیاں سیدھی کر لی جاتیں۔ اندھیرا مکمل چھا جانے سے پہلے روٹی کھا کر بلکہ روٹیاں کھا کر کرلم کرلی محفلی پہنچنا شروع ہوجاتے۔ چاچا تھانا ، رکھا ، شہالو ، بہالو ، مکھنا ، مہندی و ہمنوا سبھی پہنچنا شروع ہوجاتے۔ کفتاں دی نماز کے بعد میں گھر کے چلہے سے چلم بھرتا اور حقہ اٹھا کر محفل میں پہنچ جاتا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حقے کی گڑ گڑ سے ہوتا۔ تازہ حقہ تازہ پانی گڑ کا ہلکا ہلکا میٹھا ذائقہ لٹک باندھ رہا ہوتا تھا۔
بلیٹن کا آغاز دن بھر کے ڈانگ سوٹے کی کاروائیوں کے تذکرے سے ہوتا۔ بھرے بھڑولوں کے موسم میں جٹکا سماج زیادہ لڑتا ہے۔ اگر فریقین میں سے کوئی ایک موجود ہوتا اور اتفاق سے مارنے والا ہوتا تو واردات بس قریب قریب یکساں ہی ہوتی تھی ۔ " شقو مین گھوراکی ماری مین کاوڑ اگے وی ہائی کیہا جیا اج نئیں میں اوہندے ال مونہہ کرکے تھکیا مین گالھ چا کڈھی سو فیر ڈانگ میرے ہتھ ہائی ماری موراں تے اوہ جا پیا ای " اگر محفلی کمزور ہوتا تو بھی وضاحت ہمیشہ بس ملتی جلتی " چوسی پاون دا مین چھٹ چھٹ پوندا ہائی مئیں پڑی ساوے نوں مونہہ ای نئیں لایا"
اگلا موضوع گائناکالوجی کا ہوتا۔ کسی کی بھینس کو چھیواں مہینہ لگا ہوتا۔ کسی کی گائے ڈوکا کررہی ہوتی کسی کی پہلن جھوٹی تاراں کررہی ہوتی۔ کسی کی بھینس وتر اٹھا جاتی تو اس سے اظہار افسوس ہوتا یا اسکی سستی کو کوسا جاتا کہ تم اسے کھسم کے پاس لے کر کیوں نہ گئے۔ چاچا مہندی ڈنگر وچھے کا سیانا تھا۔ کسی کو اجوائن میں السی کی کھیر والا نسخہ بتاتا تو کسی کی بھینس کو محض ساویاں مرچاں تجویز کرتا کہ بادی ختم کرے گی۔
اسکے بعد اگر کوئی ہنگامی موضوع نہ ہوتا تو محفل پھیل جاتی۔ معزز بزرگ آرام آرام سے کھسکتے جاتے۔ نوجوان ، جوان ، ادھ کہانجن اور ازلی جوان بڈھے رہ جاتے موضوع پھر پلسیٹے مارتا پھرتا۔ گفتگو بار بار اخلاقی حدود عبور کرتی۔ جنسیات ، فلکیات ، موسمیات ، واہیات سب پر بات ہوتی۔ کسی ایک آدھے پر کاٹھی ڈال لی جاتی اور اسکی کھچ مارنی شروع۔ حوصلے والا ہوتا تو نڑی منہ میں دبائے گڑ گڑ کرتا رہتا اور نما نما ہنستا ۔ غصیل ہوتا تو تھوڑی تِڑ تِڑ کرتا اور موضوع یا بندہ بدل جاتا۔
رات گزر رہی ہوتی۔ گفتگو میں خاموشی کے وقفے بڑھنے لگتے۔ پھر چاچا تھانا سیف الملوک شروع کردیتا۔ اول حمد ثناء الہی تے جو مالک ہر ہر دا۔ پھر اس سے کوئی فرمائش کرتا کہ دو شعر سوہنی کے۔ " مینوں پار لنگھا دے وے میں منتاں تیریاں کردی " ۔ فیقا ایک چھوٹی سی پرات کہیں سے برآمد کرتا اور اسے ساتھ ہلکا ہلکا بجانا شروع کردیتا۔ پھر جب فیقا دائم کے دو شعر بول کر سیف الملوک شروع کرتا تو میرا انتظار ختم ہوجاتا۔ فیقا سیف الملوک کو زرا تیز سی طرز میں پڑھتا۔ چاچے تھانے کی طرز قریب قریب شوکت علی والی تھی۔ ٹھہر ٹھہر کر۔ لیکن فیقے کی وہ جس میں افضل قوال کی ویڈیوز آپ کو یوٹیوب سے مل سکتی ہیں۔
کبھی کبھار وہ جب اس شعر پر پہنچتا تو میرا روں روں افسردہ ہوجاتا۔
کالی رات ہجر دی اندر، نہ کوئی سُکھ سُنیہا
نہ قاصد، نہ کاغذ رقعہ، نہ کوئی گل زبانی
پھر بس محفل برخاست ہونا شروع ہوجاتی۔ ایک ایک کرکے سب نکلنے لگتے۔ آخر میں میں اکیلا رہ جاتا۔ مجھے جانوروں کی راکھی کے لیے وہیں سونا ہوتا تھا۔ اکثر میرے کانوں میں
کالی رات ہجر دی اندر، نہ کوئی سُکھ سُنیہا
نہ قاصد، نہ کاغذ رقعہ، نہ کوئی گل زبانی
گونجتا رہتا یا پھر میں سونے تک گنگناتا رہتا۔ وہ زمانہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ وقت کا فاصلہ بھی بہت اور اس جگہ سے بھی بہت۔ لیکن آج پھر کانوں میں بڑی دیر سے گونج رہا ہے۔
کالی رات ہجر دی اندر، نہ کوئی سُکھ سُنیہا
نہ قاصد، نہ کاغذ رقعہ، نہ کوئی گل زبانی
اردو
Moin Sharif nag-retweet

There are reports that Imran Khan will be released soon. I hope these reports are true. Pakistan would benefit from his release both at home and abroad during this sensitive period. Besides, it would be the right thing to do. #Pakistan @ImranKhanPTI
English
Moin Sharif nag-retweet

چینی طیاروں نے اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے غزہ کی فضاؤں میں داخل ہو کر محصور فلسطینیوں تک امداد پہنچا دی!
یہ وہ لمحہ تھا جب ظلم کی دیواروں میں دراڑ پڑی،
یہ وہ وقت تھا جب دنیا نے دیکھ لیا کہ جب الله ربّ العزت کسی کو عزت و ہمت سے نوازتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی!
چینی جنگی فائٹر طیارے اسرائیلی ناکہ بندی کو چیرتے ہوئے
غزہ کی فضاؤں میں داخل ہوئے۔
انہوں نے اپنے جہازوں کی حفاظتی حصار میں امدادی جہازوں کو لے کر
مظلوم فلسطینیوں تک مدد پہنچائی…
اور اسرائیل کو یہ واضح پیغام دے دیا کہ
طاقت صرف تمہارے پاس نہیں!
یا رب! چین کو ایمان، ہدایت اور توحید کی دولت سے مالا مال فرما
اور مسلمانوں کو بھی وہ غیرت و جرأت عطا کر
جو عملی مدد کے بغیر چین کو کافـــــر کہنے سے پہلے ہمارے اندر جھانکنے پر مجبور کرے!
ظلم کے خلاف قدم اٹھانا ہی اصل انسانیت ہے!
زبانی دعوے نہیں، عملی حمایت اہم ہوتی ہے!
#چین_کی_جرأت
#غزہ_تنہا_نہیں
#فلسطین_کی_پکار
#چین_کا_کردار
#کفار_سے_سبق_سیکھو
#امت_جاگ_اٹھو
#عملی_مدد_ضروری_ہے
#مسلمان_کہاں_ہیں
#الله_کی_نصرت
#فلسطین_کی_آواز
#followers #highlight #everyone
اردو
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet
Moin Sharif nag-retweet




















