اردو ترجمہ | Qur'an

4.5K posts

اردو ترجمہ | Qur'an banner
اردو ترجمہ | Qur'an

اردو ترجمہ | Qur'an

@UTQuran

Indeed We have made the Qur’ān easy for seeking advice. So, is there one to heed to the advice? Al-Qamar

انضم Eylül 2013
2 يتبع164.8K المتابعون
اردو ترجمہ | Qur'an
میرے پروردگار! مجھے حکمت عطا فرما، اور مجھے نیک لوگوں میں شامل فرمالے، سورۃ الشعراء
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
2
91
393
2.1K
اردو ترجمہ | Qur'an
نگاہیں اس کو نہیں پاسکتیں، اور وہ تمام نگاہوں کو پالیتا ہے۔ اس کی ذات اتنی ہی لطیف ہے، اور وہ اتنا ہی باخبر ہے۔ سورۃ الانعام
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
1
146
680
4.9K
اردو ترجمہ | Qur'an
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اُسی کی ہے، وہی زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔ وہی اوّل بھی ہے، اور آخر بھی، ظاہر بھی ہے، اور چھپا ہوا بھی، اور وہ ہر چیز کو پوری طرح جاننے والا ہے۔ سورۃ الحدید
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
3
134
533
4K
اردو ترجمہ | Qur'an
جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے رکھوالے بنا رکھے ہیں، ان کی مثال مکڑی کی سی ہے، جس نے کوئی گھر بنا لیا ہو، اور کھلی بات ہے کہ تمام گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہوتا ہے۔ کاش کہ یہ لوگ جانتے۔ سورۃ العنکبوت
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
1
164
658
4.8K
اردو ترجمہ | Qur'an
اور اُس دن مجھے رُسوا نہ کرنا جس دن لوگوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا، سورۃ الشعراء
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
4
171
743
5.8K
اردو ترجمہ | Qur'an
تم اپنے رَبّ سے معافی مانگو، پھر اسی کی طرف رُجوع کرو۔ یقین رکھو کہ میرا رَبّ بڑا مہربان، بہت محبت کرنے والا ہے۔ سورۃ ھود
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
3
229
923
7.5K
اردو ترجمہ | Qur'an
اور یہ دُعا کرو کہ: ’’یا رَبّ! مجھے جہاں داخل فرما اچھائی کے ساتھ داخل فرما، اور جہاں سے نکال اچھائی کے ساتھ نکال، اور مجھے خاص اپنے پاس سے ایسا اِقتدار عطا فرما جس کے ساتھ (تیری) مدد ہو‘‘ سورۃ الاسراء
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
5
175
716
6.6K
اردو ترجمہ | Qur'an
بیشک اللہ اور اُس کے فرشتے نبی پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی اُن پر دُرود بھیجو، اور خوب سلام بھیجا کرو۔ سورۃ الاحزاب
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
7
92
453
3K
اردو ترجمہ | Qur'an
(مسلمانو ! ) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں، اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں، اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے۔ سورۃ الاحزاب
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
5
172
838
5.3K
اردو ترجمہ | Qur'an
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے، اور اُس کے دِل میں جو خیالات آتے ہیں، اُن (تک) سے ہم خوب واقف ہیں، اور ہم اُس کی شہہ رگ سے بھی زیادہ اُس کے قریب ہیں، سورۃ ق
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
0
80
509
3.1K
اردو ترجمہ | Qur'an
جو کچھ تمہارے پاس ہے، وہ سب ختم ہوجائے گا، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے، وہ باقی رہنے والا ہے۔ اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ہوگا، ہم اُنہیں اُن کے بہترین کاموں کے مطابق اُن کا اجر ضرور عطا کریں گے۔ سورۃ النحل
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
3
192
754
6.2K
اردو ترجمہ | Qur'an
کہو کہ : میں پناہ مانگتا ہوں سب لوگوں کے پروردگار کی۔ سب لوگوں کے بادشاہ کی۔ سب لوگوں کے معبود کی۔ اس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو پیچھے کو چھپ جاتا ہے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ چاہے وہ جنات میں سے ہو، یا انسانوں میں سے۔ سورۃ النَّاس
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
1
90
371
2.5K
اردو ترجمہ | Qur'an
کہو کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔ اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔ اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔ اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ سورۃ الفَلَق
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
5
130
528
3.5K
اردو ترجمہ | Qur'an
زمانے کی قسم، انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔ سورۃ العصر
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
2
121
534
4.3K
اردو ترجمہ | Qur'an
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیسا معاملہ کیا؟ کیا اُس نے ان لوگوں کی ساری چالیں بیکار نہیں کردی تھیں؟ اور اُن پر غول کے غول پرندے چھوڑ دئیے تھے، جو اُن پر پکی مٹی کے پتھر پھینک رہے تھے، چنانچہ اُنہیں ایسا کرڈالا جیسے کھایا ہوا بھوسا! سورۃ الفیل
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
1
102
468
3.4K
اردو ترجمہ | Qur'an
کیا تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح سائے کو پھیلاتا ہے؟ اور اگر وہ چاہتا تو اُسے ایک جگہ ٹھہرا دیتا۔ پھر ہم نے سورج کو اُس کے لئے رہنما بنا دیا ہے پھر ہم اُسے تھوڑا تھوڑا کرکے اپنی طرف سمیٹ لیتے ہیں۔ سورۃ الفرقان
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
2
106
530
3.8K
اردو ترجمہ | Qur'an
اور جس بات کا تمہیں یقین نہ ہو، (اُسے سچ سمجھ کر) اُس کے پیچھے مت پڑو ۔ یقین رکھو کہ کان، آنکھ اور دِل سب کے بارے میں (تم سے) سوال ہوگا۔ سورۃ الاسراء
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
1
123
614
4.7K
اردو ترجمہ | Qur'an
کہہ دو کہ : ” اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔ سورۃ الزمر
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
4
201
818
7.1K
اردو ترجمہ | Qur'an
اور رات کے کچھ حصے میں تہجد پڑھا کرو جو تمہارے لئے ایک اضافی عبادت ہے۔ اُمید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہیں مقامِ محمود تک پہنچائے گا۔ سورۃ الاسراء
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
2
103
519
4.1K
اردو ترجمہ | Qur'an
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذِکر کرو، اور سب سے الگ ہوکر پورے کے پورے اُسی کے ہو رہو۔ وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں، اس لئے اُسی کو کارساز بنالو۔ سورۃ المزمل
اردو ترجمہ | Qur'an tweet media
اردو
3
154
621
5.3K