NPTV Digital

1.1K posts

NPTV Digital banner
NPTV Digital

NPTV Digital

@NptvDigital

Welcome to NPTV – Pakistan’s First Vertical-Digital News And Infotainment Channel! 🇵🇰📱

Pakistan Beigetreten Nisan 2026
5 Folgt168 Follower
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
وزیرخزانہ پاکستان کا خاک بھلا کرے گا ، وہ تو شام کو ہوش میں نہیں ہوتا، وہ سارہ دن دفتر میں پی رہا ہوتا ہے، اس سے اب پاکستان کو جان چھڑوا لینی چاہیے،سینئر تجزیہ کار محسن بیگ #financeminster #muhammadaurangzeb #mohsinbaig #nptvdigital #nptv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
8
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
گریٹر اسرائیل!نیا بل پاس،عرب ممالک پر قبضہ۔۔امریکہ اسرائیل کے خفیہ شیطانی منصوبے کا بھانڈا پھوٹ گیا!! #USA #Israel #arabcountries #NPTV #NPTVINFO
اردو
0
0
0
10
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
During RPO Faisalabad Sohail Sukhera's Tenure, the City has Witnessed a Remarkable 70% Reduction in Crime #nptvdigital #nptv
NPTV Digital tweet media
English
0
0
0
17
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی معطلی کی خبروں نے عالمی مالیاتی اور توانائی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجاً ایرانی مذاکراتی ٹیم نے امریکا کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات روک دیے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد سرمایہ کاروں میں بے یقینی بڑھ گئی اور عالمی منڈیوں نے فوری ردعمل ظاہر کیا۔ توانائی کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برینٹ خام تیل پانچ فیصد سے زائد مہنگا ہو کر 95 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) بھی 93 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران بعض اوقات برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی، جس سے عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال مزید گہری ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی تعطل کے باعث عالمی توانائی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں اور عالمی اسٹاک مارکیٹوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ #Iran #USA #MiddleEast #OilPrices #CrudeOil #NPTV #nptvdigital
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
24
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ویزا فری انٹری کی سہولت ختم کر دی ہے، جس کے بعد بھارتی مسافر اب دوبارہ "ویزا آن ارائیول" نظام کے تحت ملک میں داخل ہو سکیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی حکومت نے امیگریشن قوانین اور سفری پالیسیوں کا جامع جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بھارت کو ویزا فری ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جبکہ 2024 میں متعارف کرائی گئی عارضی ویزا استثنیٰ اسکیم بھی بھارتی شہریوں کے لیے ختم کر دی گئی ہے۔ معروف جریدے "اکنامک ٹائمز" کے مطابق تھائی حکام نے اس فیصلے کی وجوہات میں ویزا قوانین کے مبینہ غلط استعمال، بعض غیر ملکیوں کی جانب سے غیر قانونی ملازمتوں کے حصول اور امیگریشن سے متعلق سکیورٹی خدشات کو شامل کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک اپنی داخلی سلامتی، لیبر مارکیٹ اور امیگریشن نظام کے تحفظ کے لیے وقتاً فوقتاً ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔ تھائی لینڈ کا حالیہ اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی شہریوں کو تھائی لینڈ کے سفر کے لیے پہلے کی نسبت زیادہ امیگریشن تقاضوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ مبصرین اس تبدیلی کے ممکنہ سفارتی اور سیاحتی اثرات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ #Thailand #India #VisaFreeTravel #VisaOnArrival #nptvdigital #nptv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
1
15
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
امریکی ریاست اٹلانٹا میں شادی کی خوشیاں چند گھنٹوں میں ہی ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب نوبیاہتا جوڑے کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نژاد 26 سالہ دیو فجی اپنی اہلیہ جسنی کے ساتھ شادی کی تقریب کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہوٹل جا رہے تھے کہ راستے میں ان کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ اٹلانٹا کے شمال میں واقع شہر ڈاسن ویل کے قریب پیش آیا، جہاں رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد گھنے جنگلاتی علاقے میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں دولہا دیو فجی اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دلہن شدید زخ*می ہوگئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر شادی ہال سے زیادہ دور نہیں پہنچا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں شروع کیں۔ یہ افسوسناک حادثہ خوشیوں بھرے دن کو ایک المناک سانحے میں تبدیل کر گیا، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ #HelicopterCrash #NewlywedCouple #tragicaccident #nptvdigital #nptv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
1
16
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے پاکستان کو ایک اور بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی سونپ دی ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب پاکستان کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی بھی مل گئی ہے۔ آئی سی سی اجلاس میں میزبان ملک کے طور پر پاکستان کی منظوری باضابطہ طور پر دے دی گئی۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔ آئی سی سی کے مجوزہ کوالیفکیشن نظام کے تحت 10 ٹیمیں براہِ راست ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ان میں آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹاپ 8 ٹیمیں، میزبان پاکستان (اگر پہلے سے کوالیفائی نہ ہو) اور 6 جولائی 2026 تک آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں سب سے بہتر پوزیشن رکھنے والی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ باقی دو ٹیموں کا فیصلہ 10 ٹیموں پر مشتمل گلوبل کوالیفائر ٹورنامنٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس کی بنیاد علاقائی کوالیفائنگ مقابلوں پر ہوگی۔ علاقائی کوٹہ اور دیگر تفصیلات کو آئی سی سی کے جولائی میں ہونے والے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ پاکستان کو مسلسل بڑے عالمی ایونٹس کی میزبانی ملنا ملکی کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ #PakistanCricket #ICC #nptvdigital #nptv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
1
13
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
دنیا بھر میں جہاں الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ جاری ہے، وہیں امریکا کے چند طالبعلموں نے ایک ایسی حیران کن گاڑی تیار کر لی ہے جو انتہائی کم ایندھن میں سیکڑوں میل کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی ریاست یوٹاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے طلبہ نے "سپر مائلیج" نامی ایک تجرباتی گاڑی تیار کی ہے، جسے کم سے کم ایندھن میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا۔ ہلکے وزن اور منفرد ایرو ڈائنامک ساخت کی بدولت یہ گاڑی ایندھن کی حیرت انگیز بچت فراہم کرتی ہے۔ کاربن فائبر سے تیار کی گئی اس گاڑی کا وزن صرف 49 کلو گرام ہے، جبکہ اس کا فیول ٹینک بھی نہایت چھوٹا ہے جس میں صرف 30 ملی لیٹر ایتھنول ایندھن ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی معمولی مقدار میں ایندھن کے ساتھ یہ گاڑی تقریباً 20 میل تک سفر کر سکتی ہے۔ سپر مائلیج کو مشہور "شیل ایکو میراتھون" مقابلے کے لیے تیار کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے ایسی گاڑیاں پیش کی جاتی ہیں جو کم ترین ایندھن میں زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ طالبعلموں کے مطابق یہ گاڑی ایک گیلن ایندھن میں تقریباً 2150 میل تک سفر کر سکتی ہے۔ زیادہ مائلیج حاصل کرنے کے لیے اس میں روایتی گاڑیوں کے بیشتر جدید فیچرز شامل نہیں کیے گئے۔ گاڑی میں صرف ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور مقابلے کے قواعد کے مطابق ڈرائیور کا قد 5 فٹ 4 انچ اور وزن 54 کلوگرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگرچہ اس گاڑی کی رفتار صرف 23 میل فی گھنٹہ ہے، لیکن ایندھن کی غیرمعمولی بچت نے اسے انجینئرنگ کے میدان میں ایک منفرد کامیابی بنا دیا ہے۔ یہ منصوبہ ثابت کرتا ہے کہ مستقبل میں صرف طاقتور ہی نہیں بلکہ انتہائی کفایتی گاڑیاں بھی نقل و حمل کے شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ #SuperMileage #FuelEfficientCar #FutureCars #Innovation #nptvdigital #nptv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
13