Angehefteter Tweet
روحنا
87.6K posts

روحنا retweetet
روحنا retweetet

لاکھوں پاکستانی یورپ امریکہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وغیرہ میں بستے ہیں ان سے سوال ہے کہ!!!
جہاں آپ رہتے ہیں کیا آپ نے کبھی کسی جج ، بیوروکریٹ یا آرمی چیف وغیرہ کو پولیس پروٹوکول میں سڑکوں پر دیکھا ہے؟؟؟؟ کبھی انہیں فری دو دو گاڑیاں وہ بھی مہنگی ترین ، گھر، بجلی ، پٹرول ، گیس ، نوکر چاکر ملتے ہیں؟؟؟
تو یہ سوال پاکستان میں کیوں نہیں کوئی پوچھتا؟؟؟
دین اسلام کا کام ہے کہ انسان میں تبدیلی آئے پھر انہیں انسانوں سے معاشرہ وجود میں آتا ہے اور پھر وہی معاشرہ اپنے لیے حکومت اور قانون وضع کرتا ہے۔
خبردار جو کسی نے کہا کہ پاکستان کلمے کے نام پر لیا گیا تھا۔ دین کو بدنام مت کریں۔
اخے کلمے کے نام پر
مخے کھڑ جا تیری پین🖐️
اردو
روحنا retweetet
روحنا retweetet

عوام پر پٹرولی قاتلانہ حملہ پر اپوزیشن کی خاموشی کا مطلب ہے اپوزیشن بھی اندر کھاتے مل گئی ہے یا کمپرومائزڈ ہے
حکومت کے بقول یہ فیصلہ تمام صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیکر کیا ۔ آفریدی صاحب آپ نے اس کی تردید نہیں کی؟
@BarristerGohar
@salmanAraja
@PTIofficial
@SohailAfridiISF
اردو
روحنا retweetet

عوام کے نام پر IMF سے اور دوسرے ممالک سے قرضہ لر کر آپ اپنی مرضی سے اپنے شاہانہ طرز زندگی پر خرچ کریں۔ سائیکل سے شروع ہو کر جہاز تک پہنچ جائیں لیکن آپ کو کوئی سوال نہ کرے۔
جو سوال کرے، اس پر جعلی مقدمے بنا دیں اور جب IMF اور دیگر ممالک اپنا قرضہ واپس مانگیں تو عوام کا گلا گھونٹ کر سود سمیت واپس کریں۔
اور مزید قرضہ بھی عوام کے نام پر لینے کیلئے ہر وقت تیار رہنا ہے آپ نے۔ اور مزید معاشی تنگدستی کیلئے عوام بھی تیار رہے۔
یہ ہے آپ کی تجربہ کاری اور کارکردگی۔ اللّه سے سچے دل سے دعا ہے کہ عوام کی زندگیاں تنگ کرنے والے ظالموں کی مہلت ختم ہو جاۓ اور اللّه عوام کیلئے بہتری اور سکون کی کوئی صورتحال پیدا فرماۓ۔
قوم اجتماعی استغفار کرے اور اللّه سے سچے دل سے ان گناہوں کی معافی مانگے جن کی سزا کے طور پر پچھلے چار سال سے یہ عذاب پاکستان پر مسلط ہے۔ مالک، تو ہی اس ملک پر اور اس کی عوام پر رحم کر اور ہماری استغفار قبول کر۔ تو بڑا غفور الرحیم ہے۔ 🤲
رَبِّ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِر
رَبِّ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِر
رَبِّ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِر
🤲
اردو
روحنا retweetet
روحنا retweetet
روحنا retweetet
روحنا retweetet
روحنا retweetet

🔥🔥 اینا کیسپرین 🔥🔥
کسی بہت بہادر امریکی ماں نے اینا کیسپرین جیسی بہادر بیٹی کو جنم دیا جو امریکہ میں مقیم ہو کر بھی عصر حاضر کے فرعون ٹرمپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کسی ڈر خوف کے بغیر یہ سب کچھ کہنے کی جرات رکھتی ہے:
“سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ اگر امریکی عوام چاہتے ہیں کہ ان کے وسائل امریکہ کے اندر رہیں تاکہ امریکی عوام کو فائدہ پہنچے تو میں ایک نفرت انگیز نسل کشی کرنے والی حکومت کو ٹیکس کیوں ادا کر رہی ہوں؟ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتی، میں نہیں ہو سکتی اور بلند آواز میں یہ سوال اٹھاتے ہوئے مجھے کوئی خوف نہیں ہے کہ اسرائیل میں لوگوں کو ذبح ہوتے دیکھنا، ان کی لاشیں مسخ ہوتے دیکھنا، اسرائیلی جیل میں قیدیوں کا گینگ ریپ کرنے والے اسرائیل ڈیفنس فورس کے فوجیوں کو دیکھنا میرے لیے بہت تکلیف دہ عمل ہے۔ یہ نفرت انگیز لوگ کون ہیں؟”
@AnaKasparian
#Israel #Iran #IranWar #IDF #IranWar #Trump
اردو
روحنا retweetet
روحنا retweetet

کیا امریکی صدر کے خلاف بھی احتجاج ہو سکتا ہے؟
Geo News Urdu@geonews_urdu
پیٹرول کی قیمت میں اضافے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، احتجاج کرنا ہے تو اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف کریں، رانا ثناء
اردو
روحنا retweetet
روحنا retweetet
روحنا retweetet

گزشتہ ہفتے پاکستان کی ہاں اور ناں میں دنیا کے فیصلے کروائے جارہے تھے، زور و شور سے ڈھول پیٹے جارہے تھے، خارجہ پالیسی آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دی گئی تھی۔
عوام خاموشی سے یہ سارا تماشا دیکھ رہی تھی، وہ کوئی سوال بھی نہیں پوچھ سکتی تھی، پاکستان میں سوال پوچھنا بھی جرم بنا دیا گیا ہے، سوال صرف وہی پوچھ سکتا ہے جسے بادشاہ سلامت کی طرف سے جان کی امان عطا کی گئی ہو۔
ایک عام شہری کی حیثیت سے میں بھی خاموشی سے یہ سارا تماشا دیکھتا رہا، میں معتبر لوکل اور انٹرنیشنل میڈیا کو باقاعدگی سے فالو کرتا ہوں۔ آج سے نہیں، کئی سالوں سے کررہا ہوں۔ میری ٹائم لائن سے بھی یہ بات عیاں ہے، میں نے عقلِ کُل ہونے کا کبھی دعویٰ نہیں کیا، میں ایک طالب علم ہوں، مجھے حقائق کا مناسب حد تک علم ہے، اس لیے جب میں حکومتی بزرجمہروں کو شور مچاتے دیکھتا تھا تو دل ہی دل میں افسوس کرتا تھا۔
اس ہفتے خبر آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے اپنے پیسے واپس مانگ لیے ہیں۔ چین نے بھی انرجی سیکٹر کی 220 ملین ڈالر کی overdue ادائیگیوں کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔
پاکستان ثالثی کے چکر میں بظاہر متحدہ عرب امارات کا اعتماد کھو بیٹھا ہے، پاکستان کا ثالثی کا بیانیہ ہوا میں بھاپ بن کر اڑ گیا ہے۔ معاشی صورتحال بد سے بدترین ہونے جارہی ہے، ہم نہ اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے۔
ٹرمپ کو نوبل انعام کی نامزدگی کچھ کام نہ آئی۔
پیس بورڈ کھڈے لائن لگ چکا۔
جبکہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ گلے کی ہڈی بننے جارہا ہے، خاکم بدہن، خاکم بدہن سعودی عرب بھی متحدہ عرب امارات کی طرح اپنے پیسے واپس نہ مانگ لے، خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ سارے وہ معاملات تھے، جن پر ہم جیسے یا تو خاموش تھے یا سنجیدگی سے تنقید کررہے تھے لیکن حکومتی شاطروں نے شطرنج کی اپنی بساط بچھا کر زمین و آسمان کے قلابے ملا ڈالے تھے۔ ان کے نزدیک ہم جیسے لوگ مایوس قسم کے لوگ تھے جو پاکستان کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے، جیسے معاذاللہ ہم پاکستان کی خوشی سے رنج میں مبتلا ہو جاتے ہیں جبکہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، ہماری بیرون ملک کوئی پراپرٹی نہیں ہے اور نہ بیرون ملک فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں۔
ہم ان بزرجمہروں کو سمجھایا کرتے تھے کہ ہم جیسے سیاست و تاریخ کے ادنیٰ طالب علم ان جیسے بے شمار معاملات کو ساٹھ کی دہائی سے اسٹڈی کر رہے ہیں، ایسی کئی ٹرک کی بتیوں کی اصلی اوقات تاریخ میں دیکھ چکے ہیں، ہمیں نظر آ رہا تھا کہ یہ سب بھی ٹرک کی جدید بتیاں نکلنی ہیں، اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہونا۔
نہ ماضی میں ہوا، نہ مستقبل میں ہونا ہے۔
لیکن حکومتی بزرجمہروں کو ایسی سنجیدہ باتیں، حقائق اور دلائل کی سمجھ ہوتی تو وہ ایسی خوش فہمیوں میں نہ خود مبتلا ہوتے اور نہ عوام کو مبتلا ہونے دیتے۔ علامہ اقبالؒ کا فرمان کل بھی حق تھا، آج بھی حق ہے اور قیامت تک حق رہے گا
پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مردِ ناداں پر کلامِ نرم و نازک بے اثر
اب یہ کیا کریں گے؟
جب ان کی باتیں الٹ ثابت ہو جائیں، تو یہ کچھ دن خاموش ہو کر بیٹھ رہیں گے، کسی نئی ڈیویلپمنٹ کا انتظار کریں گے، وہ ہوتے ہی انھیں ٹرک کی نئی بتی تھما دی جائے گی، یہ حسب معمول پھر اپنے فطری دھمال پن پر واپس لوٹ جائیں گے۔
کیا انہوں نے تاریخ سے سبق نہ سیکھنے کی قسم کھائی ہے؟؟؟
تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ان کو زعم ہے کہ ان سے سے زیادہ محب الوطن کوئی نہیں ہے۔ کیا ہم جیسے کروڑوں عام پاکستانی محب الوطن نہیں ہیں؟ کیا ہم اس مٹی کے باسی نہیں ہیں جبکہ ہمارا جینا مرنا اس ملک میں ہے۔
پاکستان کی خوشحالی و ترقی صرف اور صرف اپنے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کی طرف واپس پلٹ جانے میں ہے جن پر عمل درآمد سے ہی ملک میں امن و انصاف، آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی ممکن ہے، ان دونوں شخصیات کے افکار و نظریات پر عمل درآمد سے ہی عوام کی زندگیوں میں سکون و خوشحالی آ سکتی ہے۔ پہلے مارشل لاء سے آج کے ہائبرڈ پلس سسٹم تک نہ ماضی نے پائیدار سکون دیا، نہ ہی مستقبل میں دے سکتا ہے۔
حقیقی محب الوطن وہی ہے جو قائداعظمؒ کے افکار ونظریات کے مطابق صرف اور صرف اس ملک کے عوام کے مفادات کی بات کرے، اس وعدے کی تکمیل بات کرے جس کی بنیاد پر یہ وطنِ عزیز حاصل کیا گیا تھا، جس کی خاطر لاکھوں شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے، لاکھوں بیٹیوں کو عصمت دری کا سامنا کرنا پڑا تھا، ہزاروں حاملہ بیٹیوں کے سینے چاک کر کے رحمِ مادر میں بچوں سمیت بیدر دی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ان سب قربانیوں کے قرض کی ادائیگی ہم پر واجب ہے جو صرف اور صرف قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کی پیروی سے ممکن ہے۔😢
#Pakistan #Quaid_E_Azam #AllamaIqbal

اردو
روحنا retweetet

نانبائیوں نے ارادہ کیا کہ روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے جب انہوں نے اس فیصلے کا اعلان کیا تو عوام میں بے چینی اور احتجاج کی کیفیت پیدا ہوئی
یہ معاملہ بالآخر بادشاہ کے دربار میں پیش ہوا
جب قضیہ بادشاہ کے سامنے پہنچا تو اس نے نانبائیوں کو حکم دیا کہ روٹی 30 کی نہیں بلکہ 60 روپے کی فروخت کی جائے چنانچہ روٹی 60 روپے کی ہو گئی
لوگوں میں غصہ پھٹ گیا اور وہ بادشاہ کے دربار پہنچ گئے جب لوگ دوبارہ اپنی فریاد لے کر بادشاہ کے حضور حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ قیمت میں بے جا اضافہ کر دیا گیا ہے تو بادشاہ نے نانبائیوں کو طلب کیا اور حکم صادر کیا کہ روٹی کی قیمت کم کر کے 30 روپے کر دی جائے نانبائیوں نے اس حکم کو بخوشی قبول کر لیا
یہ طرزِ عمل محض آج کا نہیں بلکہ صدیوں پر محیط ایک حکمت عملی ہے جس کے ذریعے عوام کو چ سمجھ کر ان کے شعور سے کھیلنے کی روایت قائم رہی ہے
اب بھی اگر نہیں سمجھے تو اپ کا اللہ ہی حافظ ہے ۔۔۔

اردو
روحنا retweetet

یہ جو مسخرے ہم پر حکمران بنا کر بٹھا دئیے گئے ہیں، ان کے پاس عوام سے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے پٹرول کی قیمت بڑھا دو، لیوی بڑھ جائے گی ٹیکس زیادہ اکٹھا ہو جائے گا-
ورنہ معیشت کی حالت یہ ہے کہ:
ـ ٹیکس کم اکٹھا ہو رہا ہے-
ـ پاکستان سے سرمایہ باہر جا رہا ہے-
ـ ایکسپورٹس کم ہو گئی ہیں-
ـ سرمایہ کاری کم ترین سطح پر ہے-
ـ بجلی کمپنیوں کا سرکلر ڈیٹ (circular debt) آسمان کو پہنچا ہوا ہے-
ـ اب گیس کمپنیوں کا circular debt بھی ابھرنے لگا ہے-
ـ معیشت بڑھنے کی رفتار چار سال کی کم ترین سطح پر ہے-
ـ FDI منفی میں جا رہی ہے-
-زرعی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے-
ایسے وقت پر ہونا تو یہ چاہئیے کہ اس نکمی و نااہل حکومت کو فارغ کیا جاتا، جبکہ ہو اس کے برعکس رہا ہے کہ پورا نظام فرمانبردار ججوں کے ذریعے یرغمال بنا کر معطل کر دیا گیا ہے-
اب ہمارے پاس واحد راستہ مزاحمت ہی رہ گئی ہے کیونکہ باقی تمام قانونی راستے بند کر دئیے گئے ہیں-
#خان_کا_قرض_مزاحمت_فرض

اردو
روحنا retweetet
روحنا retweetet









