
اسلام آباد میں میریٹ ،ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار کر دیا گیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی کہتے ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بغیر کسی دباو مسمار کیا جا رہا ہے، ایف سی کیمپ آفس کیلئے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہےکسی بھی سرکاری یا نجی ادارےکو سرکاری اراضی پر تعمیرات یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد کو اصل حالت میں بحال کرنا اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے۔اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔














