Team JUI Swat

4.8K posts

Team JUI Swat banner
Team JUI Swat

Team JUI Swat

@teamJUIswat

Official Account of teamJUIswat

Swat Pakistan Beigetreten Eylül 2017
271 Folgt1.9K Follower
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
جےیوآئی کے مرکزی رہنما مولانا صلاح الدین ایوبی کی اہم پریس کانفرنس افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمسایہ ملک ہندوستان میں، جہاں ایک انتہا پسند ہندو حکمران ہے، وہاں مدارس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وہاں بھی مدارس میں یہی نصاب پڑھایا جاتا ہے اور وہی نظام رائج ہے جو پاکستان میں مدارس کا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے اور ہمیں سراہتے کہ ہم نے پاکستان میں پانچ، دس یا پندرہ فیصد غریب اور نادار بچوں کو دینی تعلیم دی اور انہیں سہارا فراہم کیا، وہ بھی پاکستان کے بجٹ سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر۔ ہم حکومتِ وقت سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان کے بجٹ کی ایک بڑی خطیر رقم جو تعلیمی اداروں پر خرچ ہو رہی ہے، ان اداروں میں ہمارے بچوں کے عقائد اور اخلاق محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ یہاں تک کہ اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نشے کی عادت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ان اداروں کی اصلاح کی جائے، کیونکہ یہی ادارے ہمارے مستقبل ہیں۔ یہی سے انجینئر، پائلٹ، سیاستدان اور سائنسدان بنتے ہیں۔ تو پھر یہ ادارے کس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں؟ مزید یہ کہ بلوچستان میں اس وقت نہ امن و امان ہے، نہ معیشت مستحکم ہے۔ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ بلوچستان میں تو حکومت کی عملداری بھی نظر نہیں آتی۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہر موقع پر اپ سے تعاون کیا، مگر اس کا صلہ یہ ملا کہ ہمارے مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم دلیل، آئین اور قانون کی بات کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم پاکستان کے آئین اور قانون کی مخالفت نہیں کرتے۔ لیکن اگر حکومت خود آئین کو نہیں مانتی اور آئینی دائرے سے باہر جا کر مدارس کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو پھر اس کے نتائج بھی حکومت کو ہی بھگتنا ہوں گے۔ اگر اس ملک میں بدامنی، انتشار یا تباہی آتی ہے تو اس کی ذمہ داری مدارس یا علما پر نہیں، بلکہ موجودہ حکمرانوں پر ہوگی۔ آج پاکستان میں تقریباً تیس فیصد بچے ایسے ہیں جو نہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، نہ عصری تعلیم، اور نہ ہی کسی روزگار سے وابستہ ہیں۔ وہ سڑکوں پر بے مقصد پھر رہے ہیں۔ کیا حکومت نے ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی سوچا ہے؟ یہ ملک پاکستان مدارس کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ جب ہندوستان میں انگریزوں کا تسلط بڑھا اور مسلمان کمزور ہو گئے، تو دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی گئی، جس نے مسلمانوں کو سنبھالا اور ان کی اکثریت کو منظم کیا۔ اسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔ آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہی پاکستان اپنے مدارس کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم ذمہ داران اور وزیر اعلی سے کہتے ہیں کہ ہم نے ہر موقع پر آپ کا ساتھ دیا ہے۔ اگر آپ خود انصاف کریں گے تو بہتر ہے، ورنہ میدان کھلا ہے۔ فیصلے ایوانوں میں نہ ہوئے تو میدانوں میں ہوں گے۔ وفاق المدارس بلوچستان کی طرف سے ہدایت ہے کہ امیرِ بلوچستان مولانا عبدالواسع صاحب کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کی کال میں بھرپور شرکت کریں۔ تمام مدارس، طلبہ اور علما اس میں حصہ لیں، اور آئندہ بھی جو ہدایات صوبائی قیادت یا جمعیت کی طرف سے آئیں، ان پر لبیک کہیں۔
اردو
13
148
240
2.4K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
اسلام آباد:جےیوآئی گلگت بلتستان کے وفد کی امیر جمعیۃ علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات وفد کی قیادت امیر جےیوآئی گلگت بلتستان مولانا عبدالکریم نے کی ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات پر طویل مشاورت اور غور وخوض ہوا انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی اور بھرپور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دورہ گلگت بلتستان کو حتمی شکل دی گئی مولانا فضل الرحمان مئی میں گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے مولانا فضل الرحمان کی پارٹی رہنماؤں کو مضبوط بیانیے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت مولانا فضل الرحمان کا اسمبلی میں اسلامی قانون سازی اور آئین کے دفاع کے لئے جے یو آئی کے کردار کو قوم کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور ملاقات میں مولانا سنیٹر عطاء الحق درویش،مولانا منہاج الدین،مولانا عطاء اللہ شہاب،یونس راجہ موجود تھے۔
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
اردو
9
131
243
2.9K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
جےیوآئی سیکریٹریٹ جناح ٹاؤن:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے زیر صدارت جاری۔
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
اردو
6
86
148
1.3K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر وزیر اعظم کی انکوائری کمیٹی طبقات کی تقسیم کا واضح ثبوت ہے ۔ترجمان جےیوآئی لگتا ہے قیام پاکستان کا مقصد ہی اشرافیہ کو مفادات دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے ۔اسلم غوری ملک میں مسجد مدرسہ مسمار کرنا یا کسی غریب بستی کو اجاڑنا ہی حکمرانوں کا کام رہ گیا ہے ۔ترجمان جےیوآئی غریب چوری ،قتل یا کوئی اور جرم کرے تو سزا ،اشرافیہ کرے تو باعزت بری کردئے جاتے ہیں ۔اسلم غوری گذشتہ برس مدنی مسجد کی شہادت اور حالیہ دنوں میں بری امام اور سید پور گاؤں کو مسمار کیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی غریب اور مذہبی طبقے کو بار بار حکمران اپنے فیصلوں سے بتاتے ہیں کہ یہ ملک ہم جیسے اشرافیہ کے لئے بنا ہے ۔اسلم غوری ہرقسم کی مراعات پر اشرافیہ کا حق ،آخر غریب عوام جائے تو کہاں ؟ اسلم غوری حکمرانوں کودہرےمعیارختم کرناہونگے ،طبقات کی تفریق قوم میں انتشار پیدا کرے گی ۔ترجمان جے یو آئی جمہوریت ،پارلیمنٹ ،سیاست ، انتخابات پر قوم کا اعتماد ریاست کے ان متضاد رویوں کی وجہ سے ختم ہورہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی حکمرانوں کو کچھ تو اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات کو مدنظر رکھنا ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اردو
8
152
224
2.6K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
تیمرگرہ () ۔۔۔۔۔یکم مئی2026 جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تیرہ برس سے برسرِ اقتدار حکمرانوں نے صوبے کو بدانتظامی، بدامنی اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ترقیاتی منصوبے فائلوں سے باہر نہ نکل سکے جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ وہ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جے یو آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد رحیم حقانی، صوبائی ناظمِ انتخابات مولانا احمد علی درویش سمیت دیگر صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے میں رکاوٹوں کی ذمہ دار بھی پاکستان تحریک انصاف ہے، جس کی ناقص پالیسیوں نے نہ صرف ملکی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا بلکہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ عوام ووٹ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دیتے ہیں، لیکن جب سڑکوں پر نکلنے اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا وقت آتا ہے تو نظریں جمعیت علمائے اسلام کی طرف اٹھتی ہیں۔ انہوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کو ”ڈرامہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسمبلی اجلاس عمارت سے باہر منعقد کرنا درست ہے تو پھر اسمبلی عمارت کی حیثیت کیا باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعیت علمائے اسلام مہنگائی، بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جلد ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ گزشتہ تیرہ برس سے ”تبدیلی“ کے دعوے محض نعرے ثابت ہوئے، درجنوں بڑے منصوبے یا تو ادھورے پڑے ہیں یا مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جس سے حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور لاکھوں بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں، جو حکمرانوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مدبرانہ سیاست کے باعث پی ٹی آئی کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے مؤقف کے سامنے جھکنا پڑا، اور اگر ان کی سیاست سے مخالفین کے لہجے میں شائستگی آئی ہے تو یہ جمعیت کی سیاسی کامیابی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مسلسل ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دینا ہی ان کے لیے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے کے کسی بھی ضلع میں حکومتی رٹ دکھائی نہیں دیتی، پولیس تھانوں تک محدود ہو چکی ہے جبکہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ریاستی رٹ بری طرح کمزور ہو چکی ہے۔
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
اردو
6
124
214
1.9K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
اسلام آباد:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ سے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
اردو
19
196
591
5.4K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
مزدوروں کے حقوق کا سب بڑا علمبردار دین اسلام ہے ۔ترجمان جے یو آئی جمعیت علماء مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزدوروں کےساتھ ہے ۔اسلم غوری سرمایہ دارانہ اورجاگیردارانہ نظام میں مزدوروں کا استحصال آج بھی ہورہاہے ۔ترجمان جےیوآئی جمعیت علماء نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ اور ظالموں کے خلاف بغاوت کا درس دیا ہے ۔اسلم غوری مزدوراور محنت کش طبقے کا ہماری معیشت، قومی ترقی میں اہم کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ترجمان جےیوآئی آج وطن عزیز میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریبات میں وزراء بلند بانگ دعوے کریں گے ۔اسلم غوری یکم مئی کی شب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ قوم کے لئے حکمرانوں کا بدترین تحفہ ہے ۔ترجمان جے یو آئی حکمران عوام کا خون نچوڑنے کی بجائے اپنے اخراجات کم کرے۔ اسلم غوری سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے مزدوروں کے جذبات اور احساسات کا استحصال کرتے ہیں ۔اسلم غوری میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اردو
11
117
217
1.9K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
لاہور: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست گلف ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکہ کے ائیر بیسز ان کے لئے دفاعی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث ہوئے ہیں۔ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔ تحریک انصاف کے ساتھ رابطے رہے لیکن کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو ہم نے اپریشیئیٹ کیا۔ پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے۔ حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ہے مستقل پالیسیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔ پاکستان کو عجلت ہے اور افغانستان کو مہلت چاہیے اسی کے مابین ہمارا معاملہ پھنسا ہوا ہے اور حالات خراب ہورہے ہیں۔ سی پیک عمران خان کے دور میں بند ہوا اور اب تک بند ہے سوال یہ ہے کہ اب تک کیوں بند ہے یہ پالیسی میں تسلسل کون لا رہا ہے، سی پیک اور چائنا تعلقات کے حوالے سے ہم وہیں کھڑے ہیں، انتخابات اٹھارہ اور چوبیس والے ایک جیسے ہوئے ہیں۔ دینی مدارس کے لئے مشرف، عمران اور موجودہ دور کی پالیسی یکساں ہے۔ جب پالیسی میں تبدیلی نہیں ہے تو کوئی تو ہے جو اس تسلسل کا ذمہ دار ہے۔ دوہزار اٹھارہ اور چوبیس کے الیکشن کا تسلسل ضمنی الیکشن میں بھی جاری ہے جس کی مثال کوئٹہ، زیارت، قلات سے واضح ہے، الیکشن کرانے والوں نے اب تک حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ دنیا میں دھاندلی کے الزامات حکومتوں اور سیاستدانوں پر لگتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اداروں پر لگتے ہیں اور وہ اس پر فخر کرتے اور اپنی طاقت کی علامت سمجھتے ہیں۔ دنیا میں کمیونزم اور جمہوریت ختم ہورہی ہے، چائنا میں بھی کمیونزم نہیں رہا، دنیا میں سرمایہ داریت، آمریت اور عسکریت کے اشتراک سے نظام چل رہا ہے۔ ادارے کسی کے خلاف نہیں ہوتے وہ صرف سیاست کو مینیج کرتے اور اپنی مرضی کا بیلنس قائم کرتے ہیں۔ مدارس کی رجسٹریشن کا قانون پاس کرکے بھی انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا نہ رجسٹریشن کی جارہی ہے اور نہ ہی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولے جارہے ہیں اور انہیں جبری طور پر حکومتی بورڈز کا حصہ بننے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ ملاقات میں مجیب الرحمان شامی، حفیظ اللہ نیازی، سہیل وڑائچ، افتخار احمد، حبیب اکرم، نوشاد علی اور محمد الیاس شامل تھے۔ پارٹی رہنماؤں میں سے اسلم غوری، مولانا امجد خان، مولانا صفی اللہ، حافظ نصیر احرار، طارق خان بلوچ، حافظ غضنفر عزیز، اسید خواجہ اور سعید احمد چاچڑ شریک ہوئے۔ جاری کردہ: میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب
اردو
60
291
455
5K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
جہاں دنیا میں دو بڑے نظام مد مقابل تھے مغرب و مشرق، مغرب کی سرمایہ داریت جو جمہوریت کی اوٹ میں چھپی ہوئی تھی اور مشرق کی آمریت جو کیمونزم کے اوٹ میں چھپی ہوئی تھی۔ آج جمہوریت بھی دنیا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے اور کیمونیزم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اب کردار یا سرمایہ داریت کا ہے اور یا آمریت کا، اور اس کے ساتھ اگر عسکریت بھی جمع کر دو، سرمایہ داریت جمع آمریت جمع عسکریت، پورا انسانی معاشرہ آج اس کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے وقت میں ہمیں سوچنا ہے کہ اگر تمہارا ایک نظام بھی ناکام، اگر تمہارا دوسرا نظام بھی ناکام، متبادل کیا ہے تمہارے پاس؟ میں متبادل دیتا ہوں، آؤ اسلام کے دین فطرت کی طرف، آؤ اسلام کے نظام عدل کی طرف، آؤ اسلام کے نظام معیشت کی طرف، اور آؤ اسلام کی شورائیت کی طرف، یہ جمہوریت کی بھی جگہ لے گی، یہ تمہاری سرمایہ داریت کی بھی جگہ لے گی، یہ تمہاری امریت کی بھی جگہ لے گی۔ ایک بہتر نظام حکومت ہمیں دینا ہے اور یہ صرف جمعیۃ علماء اسلام کا مسئلہ نہیں، یہ صرف جماعت اسلامی پاکستان کا مسئلہ نہیں، یہ صرف ایک تنظیم کا مسئلہ نہیں، یہ یا پوری قوم کا مسئلہ ہے یا پوری امت کا مسئلہ ہے۔ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطاب
اردو
40
271
470
7.4K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
اور یہ بات یاد رکھیں کہ میں حکومت سے لڑتا ہوں، میں کسی سیاسی پارٹی سے نظریاتی اختلاف کرتا ہوں، لیکن حکمرانوں سے لڑنے کا معنی یہ نہیں کہ میں وطن عزیز کے چہرے کو بھی نوچا کروں۔ ملک میرا ہے اس ملک کی حفاظت ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں، یہ ہمارا گھر بھی ہے، یہ ہماری عزت بھی ہے، یہ ہمارا ناموس بھی ہے، یہ کسی جرنیل کا نہیں، یہ کسی بیوروکریٹ کا نہیں، یہ کسی خان اور نواب کا نہیں، یہ کسی جاگیردار کا نہیں، یہ کسی صنعت کار کا نہیں، یہ کسی سرمایہ دار کا نہیں، یہ اس ملک کے غریب عوام کا ملک ہے۔ اگر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو سب سے پہلے ہم میدان میں اترے کہ اس مرحلے پر اب قوم ایک ہے، ہم ایک صف ہیں اور جب جمعیۃ علماء اسلام نے پہلا قدم اٹھایا تو جس مختلف اطراف سے اور کونوں سے کچھ غلط توقعات تھی ان کے دروازے بند کر دیے گئے۔ آج اگر پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کر رہا ہے، تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ ایران اور امریکہ کا نہیں، اگر پاکستان کے پاس ثالثی کے کردار کا کوئی موقع آیا ہے تو وہ دنیا کو عالمی جنگ سے بچانی کی کوشش ہے، ہم ایسے وقت میں پاکستان کی اس اعزاز کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہمیں اپنی پالیسیاں ٹھیک کرنی چاہیے، ہمارے کچھ سوالات ہیں، شائد کچھ دن ہم اپنے داخلی مسائل کی طرف توجہ نہ دے سکیں، لیکن بہرحال وہ ہمارے مسائل ہیں، ہمارے سامنے یہ سوال ہے پالیسی ساز لوگوں سے جو ملک کی خارجہ پالیسی بناتے ہیں، جو ملک کی داخلہ پالیسی بناتے ہیں، ان لوگوں سے سوال ہے کہ اس وقت آپ کا پورا مشرقی سرحد بند ہے، اس وقت آپ کا پورا مغربی سرحد بند ہے اور ہماری دو ہی سرحد ہے ایک مشرقی سرحد ہے اور ایک مغربی سرحد ہے دونوں سرحدیں ہم نے اپنے اوپر بند کر دی ہیں، دونوں اطراف میں ہم نے تجارتی راستے بند کر دیے ہیں، کاروبار کے راستے دنیا کے ساتھ ہم نے بند کر دیے ہیں اور چائنا ایک کوریڈور ہے جو پاکستان سے مایوس ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کر رہا ہے اور ایران اس وقت نہ اچھے نہ برے کا ہے، تو بتایا جائے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ بتایا جائے کہ اس پاکستان کے اقتصادی مستقبل کیا ہے؟ بتایا جائے اس ملک کو آپ کدھر لے جانا چاہیں گے؟ گرانی اور منہگائی ایک تو ہوتا نا حالات کی وجہ سے کچھ تدریجی طور پر قیمتیں بڑھتی ہیں لوگ بھی اس کے ساتھ مانوس ہوتے ہیں، کچھ دن اس کا احساس رہتا ہے، پھر معمول زندگی بن جاتا ہے، لیکن آبنائے ہرمز کے بند ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں تیل کی قیمتوں نے ایسا جمپ لگایا ہے کہ ہر انسان حیران اور ششدر ہے، جب ہم نے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کر دیا، تو ایک طرف مظاہروں کا اعلان دوسرے طرف سے یہ دوسرے حالات، حکمران میرے پاس آئے کہ ان حالات میں آپ کو یہ مظاہرے نہیں کرنے چاہیے، میں نے کہا بالکل نہیں کرنے چاہیے، ہم نے ملک کے لئے مظاہروں کے کال واپس لی، لیکن پورے ملک میں مظاہروں کے کال دینا یہ ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ مؤخر ہوا ہے منسوخ نہیں ہوا ہے۔ ہم سوچ سمجھ کر آگے بڑھتے ہیں، جذباتی ہو کر فیصلے نہیں کیا کرتے۔ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطاب
اردو
31
273
509
6.5K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
ایک عالمی قوت کے سربراہ کا دھمکی آمیز لہجہ دیکھیں،یہ ان کی سفارت کاری ہے،کہتا ہے ایران مان جائے ورنہ ہم کچل کر رکھ دیں گے،ان کے پلانٹس اور تیل کے ذخائر کو تباہ کردیں گے۔ کیا مذاکرات کی طرف جانے کے لئے اس طرح کی گفتگو کی جاتے ہے؟ امریکہ نے کہا 47 سال بعد ہم آمنے سامنے بیٹھ رہے ہیں، ایران بھی کہتا ہے کہ ہم 47 سال بعد بیٹھ رہے ہیں، پاکستان کا موقف بھی یہی کہ ہم نے 47 سال بعد دونوں کو ایک ساتھ مذاکرات پر بٹھایا ہے، اور ہم بھی یہ کہتے ہیں کہ حکومت فارم 47 کی ہے۔ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا لاہور میں خطاب
اردو
22
269
493
8.9K
Team JUI Swat
Team JUI Swat@teamJUIswat·
ٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیے جب وہ زبان کھولتاہے اور بولتاہے۔ بخدا ہمارے محلے کا ایک بدمعاش ایسی بات نہیں کرتا جس طرح وہ کرتاہے۔ پہلے مذاکرات کی گفتگو کے اداب تو سیکھو میز پر جانے سے پہلے کی گفتگو کیا ہوتی ہے؟ میز سے اٹھنے کے بعد کی گفتگو کیا ہوتی ہے؟ آمریکہ اور ایران کہتے ہیں ہم 47سال کے بعد آمنے سامنے بیٹھے ہیں پاکستان بھی کہتا ہے کہ ہم نے دونوں کو 47سال کے بعد بٹھایا ہے پاکستان میں۔ ہم بھی کہتے ہیں پاکستان 47 میں بناہے اور پاکستان کی حکومت بھی فارم 47 کی ہے۔ @MoulanaOfficial #teamJUIswat
اردو
0
3
4
65
Team JUI Swat
Team JUI Swat@teamJUIswat·
اگر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو سب سے پہلے جمعیت علمائے اسلام میدان میں اترے کہ اس مرحلے پر اب قوم ایک ہے۔ آج اگر پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کررہاہے تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ ایران اور امریکہ کا نہیں۔ اگر پاکستان کے پاس ثالثی کے کردار کا کوئی موقع آیاہے تو وہ دنیا کو عالمی جنگ سے بچانی کی کوشش ہے۔ ہم ایسے وقت میں پاکستان کی اس اعزاز کا احترام کرتے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے بند ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں تیل کی قیمتوں نے ایسا جمپ لگایاہے کہ ہر انسان حیران اور ششدرہے۔ جب ہم نے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کردیا توحکمران میرے پاس آئے کہ ان حالات میں آپ کو یہ مظاہرے نہیں کرنے چاہیے میں نے کہا بالکل نہیں کرنے چاہیے ہم نے ملک کے لئے مظاہروں کے کال واپس لی۔ لیکن پورے ملک میں مظاہروں کے کال دینا یہ ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ مؤخر ہواہے منسوخ نہیں ہواہے۔ @MoulanaOfficial #teamJUIswat
اردو
0
1
4
29
Team JUI Swat
Team JUI Swat@teamJUIswat·
مجھے سن53 کی تحریک تو یاد نہیں سن 1953 میری پیدائش کا سال ہے اور مجھے والد صاحب رحمہ اللہ مذاق میں کہا کرتے تھے کہ سن53 میں میں بھی جیل سے آیا اور تم بھی جیل سے آئے۔ جس کامیابی کے ساتھ مفتی محمود رحمہ اللہ نے ختمِ نبوت کا مقدمہ جیتا اُس نے امت کو ایک مضبوط حجت اور دلیل فراہم کردی۔ اور اُس پورے مباحثے کا ریکارڈ ہماری اسمبلی کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ وہ اب انٹرنیٹ پر بھی آچکاہے لیکن آج تک ہماری اسمبلی اس دستاویز کو کسی رکنِ اسمبلی کو بھی فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ جب یہ دستاویز باقاعدہ طور پر منظرِ عام پر آئے گی تو اسے ہر جگہ بطورِ حوالہ پیش کیا جاسکےگا۔ کیونکہ جب تک یہ صرف انٹرنیٹ پر ہے اسے مستند حوالہ نہیں مانا جاتا۔ @MoulanaOfficial #teamJUIswat
اردو
1
43
98
1.6K
Team JUI Swat
Team JUI Swat@teamJUIswat·
میرے سکول کا زمانہ تھا اور ہم امین گیلانی کا نام غائبانہ سنتے تھے ایک دن ملتان میں جلسے کا اعلان ہوا بار لانگے خان میں جلسہ ہے اور یہ اطلاع بھی ملی کہ امین گیلانی آرہے ہیں۔ میں صرف امین گیلانی کو سننے اور دیکھنے کے لئے گیا۔ اب سٹیج پر ایک شخص آیا دھوتی باندھے ہوئے ہلکی پھلکی قمیص اور جالی دار ٹوپی پہنے ہوئے ایک فقیر سا بندہ سٹیج پر آیا۔ میں بڑی حیرت میں ڈوبا ہواتھا یہ امین گیلانی ہے؟ یہ شعر پڑھے گا؟ لیکن جب انہوں نے پہلا شعر پڑھا تو پورے اجتماع کو پلٹ کر رکھ دیا۔ @MoulanaOfficial #teamJUIswat
اردو
2
54
134
1.9K
Team JUI Swat
Team JUI Swat@teamJUIswat·
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا ایوان اقبال لاہور میں سید سلمان گیلانی سیمینار سے خطاب @MoulanaOfficial #teamJUIswat
اردو
0
3
6
62
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
لاہور ایوان اقبال:حیات و خدمات سید سلمان گیلانی ؒسیمینار سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
اردو
13
276
644
6.6K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
سکھر()عالمی کشیدگی،اسرائیلی جارحیت اور داخلی بحران پر جے یو آئی کا واضح مؤقف خطے میں جنگی ماحول،امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت امریکہ۔اسرائیل تناظر میں پاکستان کا ابھرتا سفارتی کردارمہنگائی،بدامنی اور تعلیمی بحران پر حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے علامہ راشد محمود سومرو کا روہڑی میں کارکنان سے جامع خطاب اور میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق مدرسہ صدیقیہ کٹپر محلہ روہڑی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عالمی علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا اور جماعت کے مؤقف کو واضح انداز میں پیش کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت ہیں جن پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مسلم بلکہ غیر مسلم ممالک بھی اسرائیل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور کئی ممالک اس کے ساتھ اپنے معاہدات ختم کر رہے ہیں، جو عالمی سطح پر بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے علامہ سومرو نے خبردار کیا کہ فلسطین اور لبنان کے بعد ایران کی جانب بڑھتی کشیدگی خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہو کر ایک مضبوط اسلامی بلاک تشکیل دینا ہوگا جو عملی طور پر مؤثر ہو انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل سے متعلق جاری عالمی سفارتی سرگرمیوں میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہو چکا ہے پاکستان میں ہونے والے حالیہ بین الاقوامی مذاکرات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک امت مسلمہ کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ توقع ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی پاکستان میں منعقد ہوگا ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتی تاہم قومی مفاد کے پیش نظر امن و استحکام کے اقدامات کی حمایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدامنی،منشیات،بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔اجلاس مولانا محمد صالح انڈھڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ مہمانان خصوصی میں مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی،مفتی سعود افضل ہالیجوی،حافظ عبدالحمیدمھر ،مولانا عبداللہ مھر،مولانا محمد رمضان پھلپھوٹو،ڈاکٹر عبدالغنی انصاری سمیت دیگر علماء کرام و صوبائی،وضلعی قیادت نے شرکت کی اور۔بیانات کیے۔مولانا راشد محمود سومرو نے الزام عائد کیا کہ بعض پولیس موبائلز کے ذریعے اسلحہ اور منشیات کی ترسیل جیسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جو حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں ساتھ ہی انہوں نے تعلیمی نظام میں کرپشن،امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں اور طالبات کو ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے طالبات کو پیغام دیا کہ وہ خوف کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں جے یو آئی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی کارکنان سے خطاب میں انہوں نے زور دیا کہ وہ پارٹی پیغام کو عوام تک پہنچائیں، تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کریں اور آنے والے سیاسی مراحل کے لیے خود کو تیار رکھیں آخر میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل کے حل اور ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے ہر سطح پر متحرک ہے اور آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ سندھ کی سیاست میں آئندہ اہم فیصلوں کی کنجی جے یو آئی کے پاس ہوگی۔ جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
اردو
6
146
318
3.8K
Team JUI Swat retweetet
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
Islamabad:Iranian Ambassador Dr Reza Amiri Moghadam visited the residence of JUI Chief Maulana Fazl ur Rehman and held an important meeting.
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
Indonesia
16
233
621
9K
Team JUI Swat
Team JUI Swat@teamJUIswat·
قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب @MoulanaOfficial کا ایرانی میڈیا سے مختصر گفتگو 15 اپریل 2026 صحافی: اسپیشلی جو اس وقت خطے کی صورتحال ہے جو اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے آپ کیا موقف رکھتے ہیں؟ مولانا صاحب: بسم اللہ الرحمن الرحیم میرے نزدیک امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی میزبانی یہ پاکستان کا اعزاز ہے۔ ساتھ ہی ہم جہاں جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں اور ایک مستقل امن کہ ہم متمنی ہے پوری امت اور انسانیت اس کی متمنی ہے، وہاں ہم یہ نظریہ بھی دہرا رہے ہیں کہ جس طرح اقبال نے کہا تھا کہ "نیل کی ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر"، یہ پوری اسلامک بلاک کی طرف اشارہ تھا۔ جمعیت علماء اسلام کا نظریہ پہلے دن سے یہی تھا اور یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ ہماری ملک کی خارجہ پالیسی ایک اسلامک بلاک کے قیام حوالے سے ہونی چاہیے تاکہ ہم سیاسی، اقتصادی اور دفاعی میدانوں میں ایک دوسرے کو سہارا دے سکے اور یہ جو کچھ ابھی گذرا ہے یہ میرے خیال میں بہت بڑا سبق ہے اور اس سے اسلامی دنیا اور اس کے حکمرانوں کو سیکھنا چاہیے کہ ایک وحدت کی طرف جائے بغیر ہم صرف استعمال ہوں گے، ہماری سرزمین استعمال ہوگی اور ہم اپنے وسائل کے خود مالک نہیں ہوں گے بلکہ کوئی دوسری طاقت ہمارے وسائل کی مالک رہے گی۔ تو اس طرف ہم نے جانا ہے اور آج جب سفیر ایران یہاں تشریف لائے تھے تو اس موضوع پر گفتگو ہوئی اور انہوں نے ہماری اس تجویز سے اتفاق کیا اور ہم نے بھی ان کو خیر سگالی کے جذبات سے آگاہ کیا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، تمام اسلامی ممالک ان کے خودمختاری کا احترام ہونا چاہیے اور ہر ایک اپنی آزادی و حریت کے ساتھ ان کو زندہ رہنے کا حق ہونا چاہیے، فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست کا حق دار ہونا چاہیے اور اس تمام معاملے میں ہمیں فلسطین کی آزادی، بیت المقدس کی آزادی وہ ہماری مدنظر ہونی چاہیے اور پوری امت مسلمہ کو اس موقف پر متحد ہونا چاہیے۔ بہت بہت شکریہ ضبط تحریر: #سہیل_سہراب @SohailSohrab1 ممبر ٹیم جے یو آئی سوات، ممبر مرکزی کونٹنٹ جنریٹرز رائٹرز #teamJUIswat teamjuiswat.com/2026/04/Maulan…
اردو
0
1
3
47