Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar
9.3K posts

Maulana Muhammad Anwar
@MMuhammadAnwar1
Ex Member Of @NAofPakistan | Central Leader of @JuiPakOfficial | امیر جے یو آئی لکی مروت |
Lakki, Pakistan Se unió Temmuz 2020
69 Siguiendo32K Seguidores
Maulana Muhammad Anwar retuiteado

تیمرگرہ () ۔۔۔۔۔یکم مئی2026
جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تیرہ برس سے برسرِ اقتدار حکمرانوں نے صوبے کو بدانتظامی، بدامنی اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ترقیاتی منصوبے فائلوں سے باہر نہ نکل سکے جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
وہ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جے یو آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد رحیم حقانی، صوبائی ناظمِ انتخابات مولانا احمد علی درویش سمیت دیگر صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے میں رکاوٹوں کی ذمہ دار بھی پاکستان تحریک انصاف ہے، جس کی ناقص پالیسیوں نے نہ صرف ملکی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا بلکہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ عوام ووٹ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دیتے ہیں، لیکن جب سڑکوں پر نکلنے اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا وقت آتا ہے تو نظریں جمعیت علمائے اسلام کی طرف اٹھتی ہیں۔
انہوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کو ”ڈرامہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسمبلی اجلاس عمارت سے باہر منعقد کرنا درست ہے تو پھر اسمبلی عمارت کی حیثیت کیا باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعیت علمائے اسلام مہنگائی، بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جلد ملک گیر مہم شروع کرے گی۔
مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ گزشتہ تیرہ برس سے ”تبدیلی“ کے دعوے محض نعرے ثابت ہوئے، درجنوں بڑے منصوبے یا تو ادھورے پڑے ہیں یا مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جس سے حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور لاکھوں بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں، جو حکمرانوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مدبرانہ سیاست کے باعث پی ٹی آئی کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے مؤقف کے سامنے جھکنا پڑا، اور اگر ان کی سیاست سے مخالفین کے لہجے میں شائستگی آئی ہے تو یہ جمعیت کی سیاسی کامیابی ہے۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مسلسل ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دینا ہی ان کے لیے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے کے کسی بھی ضلع میں حکومتی رٹ دکھائی نہیں دیتی، پولیس تھانوں تک محدود ہو چکی ہے جبکہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ریاستی رٹ بری طرح کمزور ہو چکی ہے۔




اردو
Maulana Muhammad Anwar retuiteado

کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر وزیر اعظم کی انکوائری کمیٹی طبقات کی تقسیم کا واضح ثبوت ہے ۔ترجمان جےیوآئی
لگتا ہے قیام پاکستان کا مقصد ہی اشرافیہ کو مفادات دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے ۔اسلم غوری
ملک میں مسجد مدرسہ مسمار کرنا یا کسی غریب بستی کو اجاڑنا ہی حکمرانوں کا کام رہ گیا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
غریب چوری ،قتل یا کوئی اور جرم کرے تو سزا ،اشرافیہ کرے تو باعزت بری کردئے جاتے ہیں ۔اسلم غوری
گذشتہ برس مدنی مسجد کی شہادت اور حالیہ دنوں میں بری امام اور سید پور گاؤں کو مسمار کیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی
غریب اور مذہبی طبقے کو بار بار حکمران اپنے فیصلوں سے بتاتے ہیں کہ یہ ملک ہم جیسے اشرافیہ کے لئے بنا ہے ۔اسلم غوری
ہرقسم کی مراعات پر اشرافیہ کا حق ،آخر غریب عوام جائے تو کہاں ؟ اسلم غوری
حکمرانوں کودہرےمعیارختم کرناہونگے ،طبقات کی تفریق قوم میں انتشار پیدا کرے گی ۔ترجمان جے یو آئی
جمہوریت ،پارلیمنٹ ،سیاست ،
انتخابات پر قوم کا اعتماد ریاست کے ان متضاد رویوں کی وجہ سے ختم ہورہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حکمرانوں کو کچھ تو اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات کو مدنظر رکھنا ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اردو
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado

ہمارے کچھ نابالغ دوست اور نوجوان علماء کو ٹارگٹ کرتے ہیں کہ امن کیلئے اور پشتونوں کے وسائل کے لئے اواز نہیں اٹھا تے۔۔۔ ذیل میں پوسٹ کی گئی تصویر کس کی ہے؟ کیا یہ مولوی نہیں تھے اور میں چیلنج کرتا ہوں پاکستان کی پارلیمانی اور سیاسی تاریخ میں کہ کسی قوم پرست لیڈر نے امن اور پختون وسائل کا مقدمہ اس بیباکی اور جرات سے لڑا ہو ؟ تمام تر خطرات اور دھمکیوں کے باوجود ہر غم درد میں بلا تفریق مظلوموں کا ساتھ دیا، حاضری لگائی اواز بلند کی لیکن ضد، عناد اور بے شعوری نے ہمیں اندھا بنایا ہے۔

اردو
Maulana Muhammad Anwar retuiteado

اس وقت ہماری ایک بہترین سپیس جاری ہے۔
آپ سب شرکت ضرور کیجئے۔ شکریہ ❤️
x.com/i/spaces/1vKpP…
اردو
Maulana Muhammad Anwar retuiteado

خیبرپختونخوا میں جاری ملٹری آپریشن اور ڈرون حملوں پر جے یو آئی پارلیمانی لیڈر لطف الرحمٰن صاحب کا صوبائی اسمبلی میں دوٹوک مؤقف
#JUIDigitalMediaKP #TeamJUIKP #JUIUpdates
اردو
Maulana Muhammad Anwar retuiteado

اگر آپ ختم نبوت کے کام میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو اس میسج کو ان افراد تک پہنچائیں جو حج پر جارہے ہیں تاکہ وہ قادیانی مصنوعات سے بچ سکیں کاپی پیسٹ کی اجازت ہے ان کو پوسٹ پر منشن بھی کرسکتے ہیں
دوست و احباب اور حج و عمرہ پر جانے والے سب حضرات متوجہ ہوں
قادیانیوں کی دو مشہور کمپنیاں:
1- شیزان Shezan (پاکستان)
2- پران PRAN (بنگلہ دیش)
کا بائیکاٹ کریں۔
یہ کمپنیاں مختلف پراڈکٹس:
Drinks, Juices Biscuits, Dairy, Confectionery, Frozen Foods & Snaks، Cooking oil, Rice Pluses, ketchup وغیرہ
فروخت کرتی ہیں ۔ اور اپنی آمدن کا خاص حصہ جماعت احمدیہ کو دیتی ہیں جس سے سادہ لوح عوام الناس کا ایمان لوٹا جاتا ہے ۔ ان پیسوں سے قرآن پاک و احادیث کے غلط ترجمے چھپوا کر تقسیم کرواتے ہیں۔
حج و عمرہ پر جانے والے دوست و احباب خاص خیال رکھیں۔ سعودی عرب میں پران (PRAN) کی پروڈکٹس جو فروخت ہو رہی ہیں وہ قادیانیوں کی ہیں اسکا بائیکاٹ کریں۔
مکہ معظمہ و مدینہ منورہ میں پہنچ کر وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دشمنوں کی پراڈکٹس استعمال کرنا اور پھر نبی کریم ﷺ کے روضہ مبارک پر کس منہ سے حاضر ہوں گے۔
عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزارش ہے کہ قادیانی ہمارے نبی کی ختم نبوت کے دشمن ہیں ان کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔
نوٹ : حج و عمرہ پر پر بھیجنے والے AGENTS سے بھی درخواست ہے کے سب ساتھیوں کو بتا کر بھیجیں کہ Shezan اور PRAN قادیانی کمپنی کی کوئی پراڈکٹس مت خریدیں۔
جزاک اللہ خیرا
#QadianismOnTrial

اردو
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado

رب العالمین سلامت رکھے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین ❤️
Ihsan Ullah Khan 🇵🇰@IamIhsanMarwat
ان فرشتہ صفت شیوخ کو دیکھ کر ایمان تازہ ہو جاتا ہے، ان کی سادگی، تقویٰ اور اخلاص دلوں کو منور کر دیتا ہے۔ یہ اس صدی کے عظیم ترین اور نہایت معصوم لوگ ہیں، جو امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنا نہ صرف گناہ ہے بلکہ یہ ہلاکت کا ذریعہ بھی ہے۔
اردو
Maulana Muhammad Anwar retuiteado
Maulana Muhammad Anwar retuiteado

ایک سفید باریش "نوجوان "شخص کمرا جماعت میں تختہء تحریر پر سہ رنگی قلم سے سبق پڑھانے میں مصروف ہے۔ اس کو نہ ستائش کی پروا نہ کسی نگرانی کی فکر، کمرا جماعت میں فرش پر بیٹھے بچے بھی دنیا مافیہا سے بے پروا استاد کی مہارت کو دیکھ کر دم بخود ہیں۔۔۔
کہتے ہیں کہ نفیس انسان کے نہ صرف مزاج میں نفاست ہوتی ہے بلکہ وضع قطع، لباس کے ساتھ ساتھ لکھائی میں بھی نمایاں ہوتی ہے۔ میں ان سے کبھی نہیں ملا، بس ایک آدھ بار ان سے فون کال پر گفتگو کا شرف حاصل ہوا۔ مجھے تو وہ ایک حقیقی مثالی استاد محسوس ہوتے ہیں۔۔۔پنجاب کے ایک دور دراز گاؤں کے باسی لاہور سے سیکڑوں میل دور لیکن سوچ میں کسی ترقی یافتہ شہر کے باسی سے کم نہیں
ان مین جو لگن، محنت، خلوص اور کام کی دھن ہے وہ تو جوان بزرگ لگتے ہیں۔
یہ ہیں استاد مکرم ساجد لاشاری صاحب




اردو