Tweet fijado

جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
اغیار اٹھا کر لے جائیں !
جس دیس سے قاتل غنڈوں کو
اشراف چُھڑا کر لے جائیں !
جس دیس کی کورٹ کچہری میں
انصاف ٹکوں پر بِکتا ہو !
جس دیس کا منشی قاضی بھی
مُجرم سے پوچھ کر لکھتا ہو !
جس دیس کے چپے چپے پر
پولیس کے ناکے ہوتے ہوں !
جس دیس میں بنت حوا کی
چادر بھی داغ سے میلی ہو !!
جس دیس میں آٹے چینی کا
بحران فلک تک جا پہنچے !!
جس دیس میں بجلی پانی کا
فقدان حلق تک جا پہنچے !!
جس دیس کے ہر چوراہے پر
دو چار بھکاری پھرتے ہوں !!
جس دیس میں روز جہازوں سے
امدادی تھیلے گرتے ہوں !!
جس دیس کے مندر مسجد میں
ہر روز دھماکے ہوتے ہوں !
جس دیس میں جاں کے رکھوالے
خود جانیں لیں معصوموں کی !
جس دیس میں حاکم ظالم ہوں
سسکی ناں سُنیں مجبوروں کی !
جس دیس کے عادل بہرے ہوں
آہیں ناں سُنیں معصوموں کی !
جس دیس کی گلیوں کوچوں میں
ہر سمت فحاشی پھیلی ہو !
جس دیس میں غربت ماؤں سے
بچے نیلام کراتی ہو !!
جس دیس میں دولت شرفا سے
نا جائز کام کراتی ہو !!
جس دیس کے عہدیداروں سے
عہدے ناں سنبھالے جاتے ہوں !!
جس دیس کے سادہ لوح انساں
وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں !!
اس دیس کے ہر اک لیڈر پر
سوال اٹھانا واجب ہے !!
اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے !!
If you 👍 Agree, #Repost it as much as you can!
اردو






