بہت سے خوف حقیقت سے زیادہ خیال کی طاقت سے بنتے ہیں لاڈلی...! جب دل کے اندر یقین بڑھتا ہے تو وہ ہی حالات جو پہلے پہاڑ لگتے تھے اب راستے کا حصہ محسوس ہونے لگتے ہیں، مشکل ختم نہ بھی ہو، تو اُس کا بوجھ بدل جاتا ہے❣️
ہر دُکھ تکلیف نہیں دیتا میرے دوست...!
بعض دُکھ نئے دروازے بھی کھولتے ہیں اور بعض جدائیاں دل کو توڑنے کے لیے نہیں بلکہ اس کے اندر نئی وُسعت پیدا کرنے کے لیے آتی ہیں ایسے ہی کچھ محرومیاں بھی ہمیں خالی نہیں کرتیں لاڈلے...!بلکہ ہمارے اندر اصل ضرورت کو واضح کرتی ہیں❣️
جب تم کسی کو اُس کے سب سے کمزور، سب سے نازک، اور سب سے بدصورت لمحوں میں دیکھ لو گے، تب محبت کا اصل مطلب سمجھ آئے گا
سچی محبت نیلے آسمان اور قوسِ قزح کے نیچے خود کو ظاہر نہیں کرتی...!
وہ خود کو اُس وقت ثابت کرتی ہے جب بادل سیاہ ہو جائیں اور طوفان اُتر آئے❣️
تمہیں لگتا ہےکہ تم کسی سےمحبت کرتے ہو
یہاں تک کہ وہ دن آجائےجب تمہیں اُس کی اُلٹیاں صاف کرنی پڑیں،اُسےنہلانےمیں سہارا دینا پڑے جب وہ بمشکل کھڑا ہوسکے،اور رات کےتین بجےاُسےاپنےسینےسےلگاکر تھامناپڑےجب وہ ایک کھوئے ہوئے بچے کی طرح ٹوٹ کر رو پڑے، تم سمجھتے ہو کہ تم محبت کو جانتے ہو؟
گُم سُم سی جو اِک لڑکی ہے دالان پہ بیٹھی
اُس کا بھی کوئی حلقہِ احباب تو ہو گا
مت مُجھ سے اُلجھ یار، بس اِتنا سمجھ لے
جو خُود کو میسّر نہیں، نایاب تو ہو گا❣️