


Inside Balochistan
407 posts

@InsideBaluch
Independent media platform documenting Balochistan’s history, human rights, law & order, and untold stories through investigative reports & documentaries.








سعودی عرب اور ایران کے خلاف مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارتی نکلے ۔ تازہ ترین تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ضیاء شر نامی شخص کے ماتحت 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹ چل رہے ہیں ۔ جو ملائیشیا میں انڈین سفارتخانے سے آپریٹ ہورہے ہیں ۔ ضیاء شر ملائیشیا میں انڈین سفارتخانے کا ملازم اور بھارتی را کیلئے کام کرتا ہے ۔ را کے سوشل میڈیا سیل میں میجر ارجن شکلا کی سرکردگی میں یہ اکاؤنٹس چلائے جارہے ہیں ۔ ضیاء شر کے والد عبدالاحد شر سندھ میں ایک مذہبی جماعت سے وابستہ ہیں ۔ ضیاء شر نے بلوچستان اور بلوچ ناموں سے 1300 اکاؤنٹس بنارکھے ہیں ۔ جن میں بلوچستان فیکٹس نامی اکاؤنٹ بھی شامل ہے ۔ جو براہ راست میجر ارجن شکلا کی نگرانی میں چل رہا ہے ۔ ان تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی ۔ یہ اکاؤنٹس پاکستان کی سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بھی مہم چلاتے ہیں بلکہ یہ سعودی عرب ترکیہ متحدہ عرب امارات ایران سمیت دیگر خلیجی ممالک کے خلاف بھی پوسٹس کرکے پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جبکہ بلوچ شناخت کیساتھ یہ انڈیا کے حق میں مہم چلاتے ہیں اور پاکستان کے خلاف حقائق کے خلاف خبریں پھیلائی جاتی ہیں ۔ ضیاء شر سے کچھ افغان اکاؤنٹس بھی منسلک ہیں ۔ یہ تمام اکاؤنٹس ایک دوسرے سے انگیج رہتے ہیں ۔ جس کے شواہد ہمارے پاس موجود ہیں اور مربوط نیٹورک کے زریعے ایکس کی پالیسی کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔















































