固定されたツイート
Saif Ullah Safi
33.5K posts

Saif Ullah Safi
@SFUSAFI
Old Account Suspend آزادی کی تکلیف غلامی کے آرام سے بہتر ہے
参加日 Eylül 2020
3K フォロー中3K フォロワー
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام تعزیتی خط ، شیخ محمد ادریس شہید کی شہادت پر اظہار تعزیت
ایرانی سفیر کی مولانا فضل الرحمان اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی
شہید عالم دین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ایرانی سفیر
مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعاء،رضا امیری مقدم
مولانا ادریس کی شہادت امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے،ایرانی سفیر
حق اور استقامت کی آوازوں کو دبایا نہیں جا سکتا،ایرانی سفیر
مولانا ادریس جیسے علماء امت کے وقار اور سنجیدگی کی علامت ہیں،امیری مقدم
دشمن کی سازشیں علماء حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،رضا امیری مقدم
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان

اردو
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート

ترجمان جمعیۃ علماء اسلام پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا مقتدرہ و اسٹیبلشمنٹ سے ایک تلخ سوال!
#JusticeForUlama
اردو
Saif Ullah Safi がリツイート

حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ترجمان جےیوآئی
جعلی حکمرانوں نے مہنگائی کا 78 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔اسلم غوری
آئی ایم ایف سے لے گئے قرضے حکمرانوں کی عیاشیوں اور عوام کے گلے کا پھندا بن گئے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
امریکہ ایران جنگ کی آڑ میں اپنے ہی عوام کا خون نچوڑ لیا ۔اسلم غوری
حکمران سودا گر ہیں ،عوام کے خون پسینے کا سودا کرکے قرض لے رہے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ۔اسلم غوری
قوم کو سڑکوں پر آنا ہو گا حکمران اپنی خرمستیوں میں مشغول ہیں۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اردو
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート

انا لله و انا الیه راجعون ۔۔۔ اللّٰہ تعالیٰ مغفرت فرمائے جامعہ حقانیہ کے ایک اور استاد کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے ابھی تک مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت کا زخم تازہ ہے
Rifatullah Orakzai رفعت اللہ اورکزئی@RifatOrakzai
ممتاز عالم دین اور جے یو آئی سربرہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مولانا شیخ محمد ادریس آج چارسدہ میں ایک قاتلانہ حملے میں شہید کردیے گئے ہیں۔ شیخ ادریس صاحب مدرسہ حقانیہ میں سنئیر مدرس تھے، ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں، ممتاز عالم دین مولنا شیخ حسن جان مرحوم کے داماد تھے۔
اردو
Saif Ullah Safi がリツイート

پشاور: جے یو آئی کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمان کی پریس کانفرںس
پشاور: مولانا محمد ادریس گھر آ رہے تھے جب گاڑی پر فائرنگ کی گئی، سینٹر مولانا عطاء الرحمان
پشاور:مولانا محمد ادریس کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمو ہوئے، مولانا عطاء الرحمان
مولانا ادریس کی شہادت پورے پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، مولانا عطاء الرحمان
پشاور:مولانا ادریس پر حملے کے خلاف کل صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان
پشاور:کل بدامنی اور امن و آمان کے لیے صوبہ بھر احتجاج کیا جائے گا، مولانا عطاء الرحمان
پشاور:ہم نے بہت برداشت کر لیا، مزید اس برداشت کرنے قابل نہیں ہے، مولانا عطاء الرحمان
پشاور:اگر حکمران، ریاست قوم کو تحفظ نہیں دے سکتے پھر عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں، مولانا عطا الرحمان
پشاور:ہم نے روز اول سے ان انتخابات کو تسلیم نہیں کیا، مولانا عطاء الرحمان
پشاور: پتہ نہیں ہم پر حملے کیوں کئے جا رہے ہیں، مولانا عطاء الرحمان
پشاور: سمجھ نہیں آ رہا قانون نافظ کرنے والے ادارے کیا کررہے ہیں، مولانا عطاء الرحمان
اگر ریاست اداروں کی موجودگی میں قوم کے ساتھ اس طرح کا بھیانک ظلم کیا جائے تو پھر برداشت کے قابل نہیں ہوتا۔ ہمارے ریاستی اداروں نے ملک میں امن کا کام چھوڑ کر سیاسی اور پارلیمنٹ کے اندر مداخلت شروع کر دی ہے، سنیٹر مولانا عطا الرحمان
پارلیمنٹ کے اندر مداخلت اور عوام کی رائے کی قدر نہ کرنا بنیادی مسائل ہیں۔ جب آپ قوم کی آواز نہیں سنتے، اسے اہمیت نہیں دیتے اور اپنی رائے مسلط کرنا چاہتے ہیں تو پھر ملک اور ریاست میں اسی طرح کی آوازیں اٹھتی ہیں۔ معلوم نہیں کہ علمائے کرام کو کیوں ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ ہم تو ملک اور ریاست کے خیر خواہ ہیں۔ ہم اس ملک کے زخمی ہونے پر افسردہ اور پریشان ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود علماء کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مولانا عطاء الرحمان
ایسے جید اور اکابر علمائے کرام، جن پر قوم کو اعتماد ہوتا ہے اور جن کی آواز سنی جاتی ہے،حضرت شیخ محمد ادریس صاحب نور اللہ مرقدہ ان کی آواز کو سنا جاتا تھا اور لوگ اس پر لبیک کہتے تھے۔ عوام اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کی ان سے محبت تھی، وہ ان کی بات سنتے اور اس پر عمل کرتے تھے۔ وہ ہمارے سرپرست اور مرکزی شوریٰ کے رکن تھے، لیکن آج انہیں شہید کر دیا گیا ہے۔
مولانا عطاء الرحمان
کیا ریاست کے حق میں بات کرنا جرم ہے؟ کیا ملک کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانا جرم ہے؟ کیا اداروں کے تحفظ کی بات کرنا جرم ہے؟ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی بنیاد پر حکومت کی مخالفت کی ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے ذریعے علماء کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔
مولانا عطاء الرحمان
علماء کی آواز نہ پہلے کبھی دبائی جا سکی ہے اور نہ اب دبائی جا سکے گی۔ انگریزوں سے جا کر پوچھو، جنہوں نے علماء کو خنزیر کے چمڑوں میں بند کر کے شہید کیا، لاکھوں علماء کو شہید کیا گیا، لیکن کسی ایک عالم دین نے بھی ان کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ کسی عالم نے جبر کے سامنے ہتھیار ڈالے ہوں۔
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان
ہم نے ہمیشہ اس ملک اور قوم کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ ہمیں اس خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔مولانا عطاء الرحمان
فارم 47 والی حکومت بڑھکیں تو بہت مارتی ہے، مگر قوم کی خدمت نہیں کرتی اور اپنے صوبے کو تحفظ فراہم کرنے کی اہل نہیں۔ ان کا سب سے بڑا ایجنڈا مرکز کے خلاف تحریک چلانا ہے۔ مرکز کو چھوڑیں، آپ کے ذمے جو صوبہ دیا گیا ہےجو آپ کو فارم 47 کے تحت ملا ہے،کم از کم اس کے امن و امان کی طرف توجہ دیں۔
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان
یہاں مدارس کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مساجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نمازیوں، علمائے کرام اور مذہبی طبقے کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ آپ خوابِ خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ مرکز کی پالیسیاں غلط ہیں۔ مرکز کی پالیسیوں کی نہ ہم نے کبھی حمایت کی ہے اور نہ کرتے ہیں، لیکن آپ نے اپنا صوبہ کس کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے؟ آپ کے صوبے میں دہشت گردوں کی چلتی ہے، آپ کی نہیں !
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان
اپنے صوبے پر توجہ دیں، اسے سنبھالیں،یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اگر قوم نے آپ کو ووٹ دیا ہے تو کم از کم اس صوبے کو محفوظ بنائیں، پھر جا کر مرکز کے بارے میں بات کریں۔ آپ کہتے ہیں کہ ہمارا صرف ایک ہی ہدف ہے کہ ہم نے اپنے قائد کو رہا کروانا ہے، اس کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں۔ سیاسی لوگ قید ہوتے رہتے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر نے مختلف اوقات میں ساڑھے آٹھ سال جیل کاٹی ہے، لیکن یہ عجیب صورتحال ہے کہ ایک سیاسی شخص کی قید کو اس حد تک مسئلہ بنا دیا گیا ہے ۔



اردو
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئیؒ علم، وقار، اعتدال کا ایک روشن باب
تحریر:محمدزاھدشاہ،مدیرالجمعیۃ
دارالعلوم حقا،نیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانامحمد ادریس ترنگزئیؒ، رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ جمعیت علماء اسلام وسابق رکنِ صوبائی اسمبلی، آج مورخہ 5 مئی 2026 چارسدہ جنازہ گاہ کے قریب فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں شہییدہوگئے۔انا للہ وإنا إلیہ راجعون۔
حضرت مولانا محمد حسن جان شہییدؒ کے خانوادے سے وابستہ یہ عظیم شخصیت خود بھی اسی قافلۂ شہداء میں شامل ہوگئی۔ اس سانحے نے نہ صرف چارسدہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کی فضا کو سوگوار کردیاکہ ایک سفید ریش، باوقار علمی شخصیت کو اس بے دردی سے ہم سے جدا کر دیا گیا۔
مولانا محمد ادریس ترنگزئیؒ 1961ء میں ضلع چارسدہ کےعلاقے ترنگزئی میں ایک ایسے علمی گھرانے میں پیدا ہوئےجہاں علم، تدریس، دعوت اور دینی خدمات نسل در نسل منتقل ہوتی رہی تھیں۔ آپ کے والد گرامی مولاناحکیم عبدالحق عوام میں مناظرِ اسلام کے لقب سے معروف تھے۔ آپ کے دادا شیخ الحدیث مفتی شہزادہ دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور جید عالم تھے، جبکہ پردادا مولانا محمد اسماعیل بھی اپنے علاقے میں علمی مرجع اور شیخ کے نام سے معروف تھے۔یوں اس خانوادے کی علمی روایت نے مولانا محمد ادریسؒ کی شخصیت میں سنجیدگی، وقار اور فکری پختگی پیدا کی۔
آپ عالمی شہرت یافتہ عالم دین فاضل مدینہ یونیورسٹی،شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن جان مدنیؒ شہیید کے داماد تھے۔ گویا علم، نسبت اور کردار تینوں حوالوں سے آپ ایک ممتاز دینی و علمی خانوادے کے امین تھے۔
آپ نے 1983ء میں جامعہ نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ میں تدریسی خدمات کا آغاز کیا اور طویل عرصے تک مختلف علوم و فنون پڑھاتے رہے۔ پھر دارالعلوم اسلامیہ تنگی میں بطور شیخ الحدیث خدمات انجام دیں، بعد ازاں مختلف مدارس میں صحیح بخاری، جامع ترمذی، صحیح مسلم اور مؤطا کی تدریس جاری رکھی۔اور 2013ء میں آپ دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئ ،چارسدہ میں شیخ الحدیث اور صدرالمدرسین کے منصب پر فائز ہوئے۔
آپ چونکہ دارالعلوم حقا،نیہ اکوڑہ خٹک کے فاضل تھے اور بانی دارالعلوم شیخ عبدالحق رحمہ اللہ کےشاگرد خاص اور خادم ہونے کا شرف بھی حاصل تھا،چنانچہ شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہؒ کی وفات کے بعد حضرت مولانا سمیع ا،لحق شہییدؒ کےپرزور اصرار پر آپ نے دارالعلوم حقاانیہ میں درسِ حدیث کا آغاز کیا اور بخاری و ترمذی کی تدریس سے ہزاروں طلبہ کو فیض پہنچایا۔ تدریسِ حدیث کے میدان میں آپ کی تین دہائیوں پر محیط خدمات آپ کو اپنے عہد کے نمایاں اساتذۂ حدیث میں شامل کرتی ہیں۔
سیاسی میدان میں بھی آپ ایک سنجیدہ، نظریاتی اور باوقار شخصیت تھے۔ 2002ء میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر چارسدہ سے رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ۔آپ جمعیت علماء اسلام کی مرکزی اورصوبائ مجلسِ شوریٰ کے رکن بھی تھے۔
مولانا محمد ادریسؒ شہیید کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو ان کا نرم لہجہ، شائستگی اور اعتدال تھا۔ ان کے مزاج میں نہ شدت تھی، نہ نفرت، نہ تعصب اور نہ ہی فرقہ وارانہ تلخی؛ بلکہ ان کی گفتگو میں حکمت، شفقت اور دل نشینی کا وہ اثر تھا جو سننے والوں کے دلوں میں گھر کر جاتا تھا۔ وہ محض مدرس نہیں بلکہ ایک مصلح، مربی اور درد مند داعی تھے۔ ہزاروں طلبہ ان کے حلقۂ درس سے وابستہ رہے، جبکہ لاکھوں افراد نے ان کے بیانات اور مواعظ سے رہنمائی حاصل کی۔
گزشتہ دنوں ایران، امریکہ مذاکرات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کےکردار کو سراہنے پر آپ کو سوشل میڈیا اوربعض سیاسی حلقوں خصوصاً تحریک انصاف کے بعض کارکنان اور پختون قوم پرستوں کی جانب سے سخت تنقید اور ناپسندیدہ رویوں کا سامنا تھا،اور دھمکیاں بھی ملیں،۔ اس پس منظر میں آج کاافسوسناک واقعہ مزید تشویش کا باعث ہے۔ تاہم واقعے کی حقیقت تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔
یہ سانحہ ایک بڑے سماجی سوال کو ضرور جنم دیتا ہے: آخر ہم کہاں کھڑے ہیں؟ کیا ہمارا معاشرہ اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں اختلافِ رائے برداشت کرنے کی صلاحیت مفقود ہوتی جا رہی ہے؟ جہاں دلیل کی جگہ دشنام، اور مکالمے کی جگہ نفرت لے رہی ہے؟ یہی وہ سوالات ہیں جو اس سانحے کے بعد پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ ہمارے سامنے کھڑے ہیں۔
مولانا محمد ادریسؒ شہیید نےان تمام حالات میں خاموشی، وقار اور تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ ان کی خاموشی کمزوری نہیں بلکہ تہذیب، متانت اور کردار کی طاقت تھی۔ یہ خاموشی گویا ایک اعلان تھی کہ اہلِ علم اشتعال کے جواب میں اشتعال نہیں، بلکہ حلم اور وقار کو ترجیح دیتے ہیں۔
آج ان کی شہادت صرف ایک فرد کا نقصان نہیں بلکہ مدارس، علمی حلقوں، دینی طبقات اور جمعیت علماء اسلام کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

اردو
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート
Saif Ullah Safi がリツイート


















