Haider Amir 🎮
2.9K posts











ریاست ماں جیسی ہونی چاہیے جو شہریوں سے محبت کرے۔ سربراہ باپ جیسا ہونا چاہیے جو بچوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اگر بچے مارے جارہے ہیں تو یقینا کہیں خرابی ہے۔ جنگ میں فتح و شکست دھوکے ہیں۔ اصل جیت امن کا ہونا ہوتا ہے۔ ایران کو امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اگر شکست کا اعلان کرنے سے کسی کی انا کی تسکین ہوتی ہے تو ہونے دے۔ اپنے بچوں کو بچالے۔ جاپان کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ جاپانی شہنشاہ ہیروہیٹو نے دوسری جنگح عظیم میں شکست تسلیم کی اور پھر فوجی قوت بننے کے بجائے معاشی طاقت بننے کا فیصلہ کیا۔ ایران بھی جاپان جیسی تہذیب والا ملک ہے۔ ایرانی بھی جاپانی قوم جیسے ذہین اور محنت کش ہیں۔ اسرائیل اور امریکا کو شکست دینی ہے تو معیشت اور ٹیکنالوجی میں ہرائیں۔ اس جنگ میں بچے نہیں مرتے۔




حقائق وہ ہی ہیں جو دونوں طرف کے بتائیں جائیں کیا علی لاریجانی شہید ہو چکے ہیں؟؟؟؟؟ ایران میں قیامت خیز دھماکے! کیا ایرانی نظام کی سب سے مضبوط دیوار گر گئی؟ 🇮🇷💥🇮🇱 ایران سے اس وقت کی سب سے بڑی اور ہولناک خبریں موصول ہو رہی ہیں! تہران سمیت ایران کے تمام بڑے شہروں—اصفہان، شیراز اور اہواز—کو زوردار دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گزشتہ کئی گھنٹوں سے تہران کے مختلف حصوں میں خوفناک دھماکے سنے جا رہے ہیں۔ اہم سرکاری عمارتوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ علی لاریجانی کا مبینہ قتل: سب سے بڑی خبر! دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو ایک ٹارگٹڈ حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل اسے اپنی "عظیم اسٹریٹجک کامیابی" قرار دے رہا ہے۔ قیادت کا بحران؟: آیت اللہ خامنہ ای کے بعد علی لاریجانی کو ایران کی سب سے طاقتور شخصیت سمجھا جا رہا تھا۔ اگر ان کی موت کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ ایران کے لیے اب تک کا سب سے بڑا دھچکا ہوگا۔ بسیج فورس کے کمانڈر پر حملہ: پاسدارانِ انقلاب کی بسیج فورس کے سربراہ، غلام رضا سلیمانی پر بھی حملے کی اطلاعات ہیں۔ ⚔️ تہران میں موجود ذرائع کے مطابق، ایرانی عسکری اور سیاسی قیادت اس وقت تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں جب تک امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ ⚠️ کیا ایرانی نظام گر جائے گا؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ حملے انتہائی تباہ کن ہیں، لیکن ایران کا حکومتی ڈھانچہ صرف افراد پر نہیں بلکہ اداروں پر قائم ہے۔ تاہم، لاریجانی جیسے قد آور سیاستدان کا خاتمہ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر سکتا ہے۔ 🚫 سچ تو یہ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اب ایک ایسی آگ کی لپیٹ میں ہے جس کا انجام کسی کو معلوم نہیں۔
























