NPTV Digital

1.2K posts

NPTV Digital banner
NPTV Digital

NPTV Digital

@NptvDigital

Welcome to NPTV – Pakistan’s First Vertical-Digital News And Infotainment Channel! 🇵🇰📱

Pakistan 가입일 Nisan 2026
5 팔로잉180 팔로워
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
ایرانی حکام نے شہ*ید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق نئی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روز تک عوامی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوام کو تین روزہ سوگ کے دوران مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی تقریبات کے بعد نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ جلوس کا آغاز ہوگا۔ ان کے مطابق تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ توکلی زادہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی۔ ان کے مطابق سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں امام رضا کے روضے کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ملک کی جدید تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک ہوگا۔ توکلی زادہ نے بتایا کہ تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جارہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد ان تقریبات میں شریک ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی ایران کی پاس*دار*انِ انق*لاب کریں گے جبکہ میونسپل حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹکس اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ خیال رہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای ایران جنگ کے آغاز میں ابتدائی امریکی و اسرائ*یلی حم*لوں میں شہ*ید ہوگئے تھے۔ #alikhamenei #Iran #Tehran #MiddleEastNews #BreakingNews #WorldPolitics #SocialMediaNews #nptv #nptvdigital #nationpulsetv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
1
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات اور جاری سکیورٹی آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ چیلنجز اور درپیش سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو صوبے میں درپیش سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا اور امن و استحکام کے لیے مزید تعاون پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور وفاق ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ #kpsecurity #mohsinnaqvi #faisalkarimkundi #pakistannews #peacenow #nptv #nptvdigital #nationpulsetv #fyp #foryou #foryoupage
اردو
0
0
0
5
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
شہروں میں رہنے والے پرندوں کے بارے میں ایک نئی سائنسی تحقیق نے ایسا دلچسپ انکشاف کیا ہے جس نے ماہرین کو بھی سوچ میں ڈال دیا ہے۔ دسمبر 2025ء میں معروف سائنسی جریدے ’پیپل اینڈ نیچر‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں بسنے والے پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کی موجودگی میں زیادہ خوف اور بے چینی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران یورپ کے 5 مختلف ممالک کے شہروں میں پائی جانے والی 37 اقسام کے پرندوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ پرندے خواتین کے قریب آنے پر زیادہ جلدی ردِعمل دیتے ہیں اور فوراً اُڑ جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مرد افراد کے مقابلے میں پرندے خواتین کے مقابلے میں اوسطاً ایک میٹر زیادہ قریب تک برداشت کرتے ہیں، یعنی وہ مردوں کے قریب زیادہ دیر تک پُرسکون رہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے پروفیسر جان مارزلوف کے مطابق اگرچہ یہ نتائج ابتدائی نوعیت کے ہیں، لیکن اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ پرندے انسانوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم یہ کہ وہ جنس کی بنیاد پر مختلف ردِعمل کیوں دیتے ہیں، اس پر ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف جنگلی حیات کے رویوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ فطرت انسانی موجودگی کو کتنے پیچیدہ انداز میں محسوس کرتی ہے۔ #Birds #ScientificResearch #UrbanWildlife #NatureStudy #ScienceNews #InterestingFacts #nptv #nptvdigital #nationpulsetv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
4
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
کیا آپ یقین کریں گے کہ سڑک پر گرا ہوا ایک آم اٹھانا بھی آپ کو لاکھوں روپے کا پڑ سکتا ہے؟ سنگاپور سے سامنے آنے والی ایک دلچسپ خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ سنگاپور میں مقیم بھارتی خاتون پریانکا سنہا نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ عوامی مقامات یا سرکاری زمین پر موجود درختوں سے گرا ہوا آم اٹھانے پر بھی 5000 سنگاپورین ڈالرز تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 10 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ان کے مطابق سنگاپور میں عوامی مقامات پر موجود تمام پھل دار درخت حکومتی ملکیت تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی لیے بغیر اجازت درخت سے پھل توڑنا یا زمین پر گرا ہوا پھل اٹھانا قانون کی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔ سنگاپور کی وزارتِ قومی ترقی اور نیشنل پارکس بورڈ کے ضوابط کے مطابق عوامی پارکوں میں بغیر اجازت پھل لینے پر 5000 سنگاپورین ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر یہی عمل کسی محفوظ قدرتی علاقے یا نیشنل پارک میں کیا جائے تو جرمانہ 5 لاکھ سنگاپورین ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔ کچھ لوگوں نے اسے سنگاپور کے سخت قوانین کی مثال قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے آم سے متعلق دلچسپ لطیفے بھی شیئر کیے۔ #Singapore #Mango #ViralNews #InterestingFacts #SocialMedia #WorldNews #nptv #nptvdigital #nationpulsetv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
5
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایران میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بعد انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور جنگی حالات کے اثرات صرف متعلقہ ممالک تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اس کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور تنازعات کے نتیجے میں انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق عالمی اور علاقائی بحرانوں کی وجہ سے معاشی دباؤ اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور اگر امن کی کاوشیں کامیاب ہو جائیں تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں ان کی جماعت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا میں پاکستان ایک اہم ایٹمی طاقت کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پالیسیاں درست نہیں جن سے صرف امیر طبقہ فائدہ اٹھائے، جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور کمزور طبقات کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہی ہے۔ #BilawalBhuttoZardari #PPP #PakistanPolitics #IranCrisis #RegionalTensions #PakistanNews #nptv #nptvdigital #nationpulsetv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
5
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
اچھے اخلاق اور بہترین کردار کبھی کبھی وہ کام کر جاتے ہیں جو لمبی تقاریر بھی نہیں کر سکتیں۔ امریکہ میں ایک پروفیسر کی اسلام قبول کرنے کی کہانی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے معروف کلینیکل لیبارٹری سائنسدان اور سینیئر لیکچرر پروفیسر ڈاک یٹس نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر دینِ اسلام قبول کر لیا۔ ان کے قبولِ اسلام کی تقریب ہیوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ میں واقع مسجد استقلال میں منعقد ہوئی۔ مسجد استقلال کے امام، امام مطہر عارف نے نمازِ ظہر کے بعد پروفیسر ڈاک یٹس کو کلمہ شہادت پڑھا کر دائرۂ اسلام میں داخل کیا۔ کلمہ پڑھنے کے بعد وہ انتہائی جذباتی نظر آئے اور اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، جبکہ وہاں موجود مسلم کمیونٹی نے تکبیر کے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ پروفیسر ڈاک یٹس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قریبی مسلم دوست مفتاح الرحمن کے اعلیٰ اخلاق، دیانتداری، خوش اخلاقی اور مددگار رویے سے بہت متاثر ہوئے۔ اسی متاثر کن کردار نے انہیں اسلام کے بارے میں مزید جاننے پر آمادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعلیمات کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ یہی سچا راستہ ہے۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے مقامی مسلم کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ نو مسلموں کے لیے منعقد ہونے والی خصوصی کلاسز میں شرکت کر کے قرآن پاک اور نماز کی تعلیم حاصل کریں گے۔ #Islam #RevertToIslam #Texas #Houston #MuslimCommunity #IslamicInspiration #nptv #nptvdigital #nationpulsetv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
4
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
کبھی کبھی محبت کی سب سے خوبصورت کہانیاں خوشیوں کے دنوں میں نہیں، بلکہ زندگی کے مشکل ترین لمحات میں لکھی جاتی ہیں۔ بھارت میں ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں کینسر کے آخری مرحلے میں مبتلا ایک لڑکی کی آخری خواہش اُس وقت پوری ہو گئی جب اُس کے محبوب نے ہسپتال میں ہی اُس سے شادی کر لی۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی طویل عرصے سے کینسر کا مقابلہ کر رہی تھی اور زندگی کے انتہائی نازک مرحلے میں پہنچ چکی تھی۔ ایسے میں اُس کی خواہش تھی کہ وہ اپنے محبوب کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھ جائے۔ محبوب نے مشکل حالات میں بھی اُس کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ہسپتال میں سادگی کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے سے محبت، وفاداری اور ساتھ نبھانے کے عہد کیے، جس نے وہاں موجود ہر شخص کو جذباتی کر دیا۔ اہلِ خانہ اور ہسپتال کا عملہ بھی اس منظر کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اس واقعے کو سچی محبت، وفاداری اور آخری سانس تک ساتھ نبھانے کی ایک نایاب مثال قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ محبت صرف خوشیوں کا نام نہیں، بلکہ آزمائش، قربانی اور ہر حال میں ساتھ کھڑے رہنے کا عزم بھی ہے۔ #TrueLove #CancerWarrior #LoveStory #IndiaNews #EmotionalStory #Humanity #nptv #nptvdigital #nationpulsetv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
6
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں کاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے، اس لیے ان کی رکنیت سے متعلق معاملات کی جانچ کے لیے انتخابی ریکارڈ کا معائنہ ضروری ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکن اسمبلی پر ایک خاتون کو مہنگی گاڑیاں، قیمتی تحائف اور جائیداد دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ انہی الزامات کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ #SaqibChadhar #PunjabAssembly #ElectionCommissionPakistan #AssetsDeclaration #PakistanPolitics #BreakingNews #nptv #nptvdigital #nationpulsetv
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
7
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ایک منفرد خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اختیار ان کے پاس ہوتا تو وہ پاکستانی کرنسی نوٹوں سے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دیتے۔ حال ہی میں اداکار علی سفینہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شہزاد نواز نے ملکی حالات اور مختلف سماجی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دورانِ انٹرویو علی سفینہ نے کہا کہ حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ اکثر قومی شخصیات اور ثقافتی پالیسیوں میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں، جہاں ایک حکومت قائداعظم اور علامہ اقبال کو نمایاں کرتی ہے تو دوسری حکومت اپنے پسندیدہ رہنماؤں کی تصاویر آویزاں کر دیتی ہے۔ اس پر شہزاد نواز نے سوال کیا کہ کیا واقعی ایسا ہوا ہے؟ جس پر علی سفینہ نے کراچی ایئرپورٹ کی مثال دیتے ہوئے جواب دیا کہ ایسا ماضی میں دیکھنے میں آیا ہے۔ گفتگو کے دوران شہزاد نواز نے کہا کہ وہ کرنسی نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر دیکھ کر افسوس محسوس کرتے ہیں کیونکہ لوگ انہی نوٹوں کے ذریعے رشوت لیتے اور دیتے ہیں، فراڈ کرتے ہیں اور دیگر بدعنوانیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اعمال کے دوران قائداعظم کی تصویر کا نوٹوں پر موجود ہونا انہیں مناسب نہیں لگتا۔ اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ #ShehzadNawaz #AliSafina #QuaidEAzam #NPTV #nptvdigital
NPTV Digital tweet media
اردو
0
0
0
2
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
گلگت کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرسکے گی؟ PTIکے استور کے انفارمیشن سیکرٹری نے گراؤنڈ سیچوایشن بتادی #NPTV #nptvdigital #PTI #GilgitElection
اردو
0
0
0
9
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
عمران خان کی سابق آرمی چیف سے ملاقات؟ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو کیا کہا؟علیمہ خان نے اڈیالہ کے باہر سب بتا دیا #barristergohar #AleemaKhan #PTI #nptvdigital
اردو
0
0
0
20
NPTV Digital
NPTV Digital@NptvDigital·
مجھے آپ نے دیس نکالا کتنی بار دیا ہے! اب گلہ مجھ سے نہ کرو! آپ نے مجھے ملک سے باہر جانے دیا! نوازشریف نے دل کی باتیں کر دیں #nawazsharif #nptvdigital #NPTV
اردو
0
0
0
7