m Azam

11K posts

m Azam banner
m Azam

m Azam

@RehanAz42

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

Pakistan 가입일 Temmuz 2020
18.2K 팔로잉19.9K 팔로워
고정된 트윗
m Azam
m Azam@RehanAz42·
دعا حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ’’مجھے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔‘‘
اردو
5
17
95
0
m Azam 리트윗함
𝐅𝐀𝐑𝐑𝐈𝐌𝐈𝐑💕
فُرقت ھے جان لیوا تو قُربت ھے جاں تراش ہجر و وِصال ھوتے ہیں یکساں کبھی کبھی!!!!
𝐅𝐀𝐑𝐑𝐈𝐌𝐈𝐑💕 tweet media
اردو
0
1
4
69
m Azam 리트윗함
‏کِیْفـِیَاتِ زِنْدَگِی 😔
ہر کسی کی اپنی قیامت ہوتی ہے جب گھاس کے تنکے پر بارش کی بوند گرتی ہے تو تنکے پر بیٹھی ہوئی چیونٹی یہ سمجھتی ہو گی کہ کائنات فناء ہونے لگی ہے
‏کِیْفـِیَاتِ زِنْدَگِی 😔 tweet media
اردو
3
12
81
2.4K
m Azam 리트윗함
Noshi Gilani
Noshi Gilani@noshigilani·
میرا اکاؤنٹ شاید رپورٹ ہو رہا ہے کیونکہ میری ریچ بہت کم ہو گئ ہے ۔۔ ایک بار پھر آپ سب احباب کی مدد کی ضرورت ہے۔ بہت شکریہ 🙏🏻
اردو
322
751
2.1K
25.6K
m Azam 리트윗함
Iram (Summan) Dar ♌
Iram (Summan) Dar ♌@summandar01·
اپنے گھر یا آفس میں بیٹھ کر پنجاب گورنمنٹ کا ای اسٹامپ پیپر خود پرنٹ کرنے کا طریقہ (بیانِ حلفی 300 روپے والا): سب سے پہلے PLRA کی ویب سائٹ اوپن کریں۔ وہاں موجود Get an e-Stamp کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد Challan Form (Low Denomination) کو اوپن کریں۔ فارم میں مطلوبہ تمام تفصیلات درست طریقے سے درج کریں۔ فارم مکمل کرنے کے بعد اسے Save کر لیں، اس سے آپ کا چالان تیار ہو جائے گا۔ اب اس چالان کو Easypaisa / JazzCash یا کسی بینک کے ذریعے جمع کروا دیں۔ چالان جمع ہونے کے بعد دوبارہ ویب سائٹ پر جا کر Download Stamp Paper کے آپشن پر کلک کریں۔ وہاں Challan Number / PSID درج کریں۔ جو موبائل نمبر آپ نے فارم میں دیا تھا، اس پر Stamp Number آئے گا، اسے بھی درج کریں۔ اس کے بعد اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لکھیں۔ پھر Download Stamp پر کلک کریں۔ آخر میں ایک Password / OTP مانگا جائے گا، جو آپ کے موبائل پر آئے گا۔ اسے درج کرنے کے بعد e-Stamp Paper ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا اور آپ اسے پرنٹ کر سکتے ہیں۔
اردو
13
342
782
57.6K
m Azam 리트윗함
مستنصر حسین تارڑ
مستنصر حسین تارڑ@mutansartarar·
جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم جو چلے تو جان سے گزر گئے #آیت_اللہ_خامنہ_ای_شہید #ایران #اسرائیل
مستنصر حسین تارڑ tweet media
اردو
29
689
2.8K
77.6K
m Azam 리트윗함
Asmavia Chaudhary🇵🇰
Asmavia Chaudhary🇵🇰@AsmaviaChaudhry·
جن کے پیٹ کی توند بہت بڑھ چکی ہے وہ یہ ایکسرسائز کر کے دیکھیں تین ہفتے میں اپ کا پیٹ اندر چلا جائے گا Lose tummy fat in 3 weeks
اردو
73
925
2.3K
193.7K
m Azam 리트윗함
Rana Sikandar Hayat
Rana Sikandar Hayat@RanaSikandarH·
لیپ ٹاپ پورٹل اوپن ہو چکا ہے، سرکاری اور نجی جامعات کے تمام اہل طلبہ اپلائی کر سکتے ہیں. 65% marks or above can apply Apply now: cmlaptophed.punjab.gov.pk Closing date Feb 15, 202
اردو
221
491
2.3K
188.6K
m Azam 리트윗함
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
پیر سید نصیر الدین نصیرؒ کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کو کسی نے ایک مصرعہ بطورِ طرح دیا کہ اگر آپ اس میں چھ اشعار کہہ دیں تو آپ کو استاد مان لوں گا، پیر صاحب نے 12 اشعار کہہ بھیجے، اور ساتھ یہ بھی لکھ بھیجا "مجھے استاد بیشک تسلیم نہ کریں، بلکہ اساتذۂ فن کا شاگرد ہی رہنے دیں، غزل کہہ کر بھیج رہا ہوں۔ غزل "ہر بول اُس کا روح کے آزار چاٹ لے" جس کی زبان خاکِ درِ یار چاٹ لے گُل چِیں نہ پا سکا کبھی جوہر پہ دسترس مشکل ہے کوئی پھول کی مہکار چاٹ لے ملتا ہے اور تشنگئ راہرو کو چین پانی جو آبلے کا کوئی خار چاٹ لے رہتا ہے زلفِ یار تیری چھاؤں میں یہ دِل جب تیز دھوپ سایۂ اشجار چاٹ لے مٹتا نہیں کسی سے بھی رسوائیوں کا داغ کس کی مجال سُرخئ اخبار چاٹ لے مل پائے ایسے قاتلِ شاطر کا کیا ثبوت جو قتل کر کے خنجرِ خونخوار چاٹ لے ایسے میں کیا پٹے کوئی سودا سرِ دُکاں بائع جو اُٹھ کے مغزِ خریدار چاٹ لے اے خوش قدم ! ذرا نظرِ بد سے ہوشیار ایسا نہ ہو کہ شوخئ رفتار چاٹ لے اس خوف سے وہ رکھتے ہیں زلفیں لپیٹ کر افعٰی کہیں نہ زلف کا رخسار چاٹ لے واعظ کی بات دِل میں جو اُترے تو کس طرح جب کان اُس کی کثرتِ گفتار چاٹ لے اِترائیے نہ شوکتِ فانی پہ اس قدر دیمک کہیں نہ کرسئ سرکار چاٹ لے منکر جو ہو نصیر کے فضل و کمال کا کہہ دو اُسے نوشتۂ دیوار چاٹ لے پیر سید نصیر الدین نصیرؒ
اردو ورثہ tweet media
اردو
20
130
773
62K
m Azam 리트윗함
Shafqat Ch
Shafqat Ch@shafqatmm1·
بھارت کے ملحد شاعر جاوید اختر اور مفتی شمائل ندوی کے درمیان محض عقلی دلائل پر مکمل مناظرہ " کیا خدا ہے " یہ ضرور دیکھیں اور شیئر کریں مناظرہ قریبا ایک گھنٹے 50 منٹ کا ہے۔ مگر آپ کی توجہ ایک لمحہ کیلئے بھی ہٹنے نہیں دے گا مفتی صاحب نے ہاتھ پیر باندھ کر رکھ دیئے
اردو
121
3.1K
7.4K
218.7K
m Azam 리트윗함
Muhammad Arif
Muhammad Arif@ArifRetd·
صوفی غلام مصطفٰی تبسّم کی اصل وجہِ شہرت:- صوفی تبسّم صاحب نہ صرف بہت اچھے شاعر تھے بلکہ گورنمنٹ کالج لاہور میں بطور استاد ان کا ایک اپنا مقام تھا. ایک اور بہت کمال خوبی تھی جو ان کی تمام خوبیوں اور پہچانوں پر بھاری تھی کہ وه اپنے عزیزوں اور حلقہ احباب میں ایک بہت اچھے "برتاوے" یعنی بانٹنے والے کے طور پر مشہور تھے. وه عزیز و اقارب کی بیٹیوں کی شادی میں جاتے تو مہمانوں کو کھانا کھلانے کا سارا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیتے اور اس خوبی سے برتاتے کہ کبھی کھانے کی تقسیم میں کوئی کمی بیشی نہ رہتی. جتنے مرضی لوگ آ جائیں, اب گھر والوں کو کوئی فکر نہ ہوتی. صوفی صاحب بخوشی اس بار کو اٹھاتے اور پیش آمده مشکلات سے خود ہی نبردآزما ہوتے اور خود ہی حل نکالتے.... مشہور دانشور اور افسانہ نگار جناب اشفاق احمد نے ایک بار اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھے پھیکی چائے کا گھونٹ لیتے ہوئے ہمیں بتایا کہ جن دنوں وه گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب علم تھے, ان کے استاد صوفی تبسّم صاحب نے ایک دن اپنے Fifth Year کے طلبہ سے کہا چلو بھئی فلاں گھر میں بارات آنے والی ہے, جاکر کھانا برتانا ہے. بھاٹی دروازے میں بتّیاں والی سرکار کے پیچھے ایک گھر تھا, وہاں پہنچے... کچھ دیر بعد نائی دیگیں بھی لے آئے. گھر والے بڑے خوش اور مطمئن تھے کہ اب صوفی صاحب آگئے ہیں فکر کی کوئی بات نہیں. بارات میں 80 لوگوں کا بتایا گیا تھا اور اسی حساب سے انتظامات کئے گئے تھے. مگر جب بارات آئی تو وه لوگ 160 سے بھی زیاده تھے... صوفی صاحب کے ماتھے پر پسینے کے قطرے نمودار ہوئے اور ناک تک آ گئے. انہوں نے قریب موجود اشفاق احمد سے کہا...! "اشفاق ہُن کی کرئیے؟" اشفاق احمد نے اپنی طالبعلمانہ سمجھ سے کہا...! "دیگوں میں مزید پانی ڈال دیتے ہیں, سالن کا ہی مسئلہ ہے, وه بڑھ جائے گا اور سب کو پورا آ جائے گا." انھوں نے گھبرا کر ایک چپت لگائی اور بولے...! "احمق لڑکے! پانی ڈال کر مرنا ہے, سالن تو اور جلدی ختم ہو جائے گا. اب طریقہ یہ اختیار کریں گے کہ سالن میں گھی کا پورا " پِیپا" یعنی 16 کلو کا پورا ٹین ڈالیں گے. جب سالن میں "تریِر" زیاده ہو تو کم کھایا جاتا ہے." پھر اسی طریقے سے کھانا تیار ہوا... لڑکوں نے بھاگ بھاگ کر کھانا Serve کیا. وه اندر سے ڈر بھی رہے تھے کہ کھانا کہیں کم نہ پڑ جائے, آخر عزت کا سوال تھا... باراتیوں سے پوچھتے بھی جاتے تھے کہ اور لائیں! اور لائیں... ادھر کھانا ختم ہونے ہی والا تھا جب اچانک باراتیوں میں سے کسی نے آواز لگائی "بس جی...!" پھر باقی ہر طرف سے بھی یہی آوازیں آنے لگیں. ایسے موقعوں پرلوگ ہمیشہ کسی پہلی آواز کے منتظر ہوتے ہیں. صوفی صاحب کے ہاتھ میں کپڑا اور کڑچھا تھا, وه اندر سے خدا جانے کتنے پریشان تھے. یونہی یہ آواز آئی, وه تیورا کر زمین پر گرے. وہاں ایک بڑا سا لوہے کا کڑاها پڑا تھا. شکر ہے اس سے ان کا سر نہیں ٹکرا گیا.... شاگردوں نے بھاگ کر اٹھایا, لٹایا, ٹانگیں دبائیں, ہاتھ پاؤں کی مالش وغیره کی اور وعده لیا کہ خدا کے واسطے ایسی ٹینشن والا کام دوباره ذمہ نہیں لینا. انہوں نے بھی ہاں میں ہاں ملائی اور کہا...! "میری توبہ! آج تو پریشانی نے مار ہی ڈالا تھا." وہاں سے نکلے تو استاد صاحب آگے آگے اور شاگرد پیچھے پیچھے چل رہے تھے. پندره بیس قدم چلے ہوں گے کہ ایک گھر سے ایک مائی نکلی. اس نے صوفی صاحب کو دیکھا اور دور ہی سے پکاری.... "وے غلام مصطفیٰ! میں تَینوں لبھدی پِھرنی ساں. کُڑی دی تاریخ رکھ دِتّی اے, بھادوں دی تیراں.... کَھان پِین دا اِنتظام تُوں اِی ویکھنا ایں". صوفی صاحب جو تھوڑی ہی دیر پہلے توبہ کر کے نکلے تھے, جھٹ سے بولے... " کاغذ لاؤ, یہ لو پینسل اور لکھو, تیراں سیر گوشت, ایک بوری چَول........, بس اَسی پہنچ جاواں گے." کبھی صوفی تبسم نے بھی تو اپنی Self Examination کی ہو گی. تبھی تو استاد ہوتے ہوئے بھی دوسروں کے لئے بڑے آرام سکون سے تنور پر روٹیاں لگانے بیٹھ جاتے تھے. ایسی خوبیاں جو ذات کا حصہ بن جائیں اور پھر دور و نزدیک آپ کی پہچان ٹھہریں, ذاتی تجربے کے نتیجے میں ان میں اور نکھار آتا ہے, ان پر پیار آتا ہے, شرمساری نہیں ہوتی.... (اختر عباس کی کتاب "قابل رشک ٹیچر" سے ماخوذ)
Muhammad Arif tweet media
اردو
7
49
201
7.9K
m Azam 리트윗함
✿__•چوہدرانی©
✿__•چوہدرانی©@_chaudharaani_·
انسان فطرتاً اُداس ہے، اُسے دنیا سے دس خوبصورت چیزیں اٹھا کر دو وہ اس گیارویں چیز کے لئے اداس ہو گا جو کسی اور کے پاس ہے...!!
✿__•چوہدرانی© tweet media
اردو
9
70
375
8.4K
m Azam 리트윗함
‏کِیْفـِیَاتِ زِنْدَگِی 😔
زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر تم یہ پسند کرؤ گے کہ لوگ تمہیں غلط سمجھ لیں، بجائے اس کے کہ تم اپنی بات سمجھانے کے لیے طویل وضاحتیں لکھو۔
‏کِیْفـِیَاتِ زِنْدَگِی 😔 tweet media
اردو
5
66
346
8.9K
m Azam 리트윗함
Haroon Anjum
Haroon Anjum@_Haroon79·
غالباً یہ وڈیو PKLI لاہور کی ہے جہاں ایک مریض جو زندگی موت کے کشمکش میں ہے اسے ڈاکٹر صاحب پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت مبارک سنا رہا ہے ساتھ اسکا ٹریٹمنٹ بھی اور وہ مریض پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں جھوم رہا ہے اپنی بیماری کو بھول کر اللہ ایسے اسٹاف کو بھی اپنی امان میں رکھے اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے مریضوں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ بہت خوشی ہوئی یہ عمل دیکھ کر
اردو
100
1.9K
9.3K
171.6K
m Azam 리트윗함
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
ابنِ انشاء فرض کرو ہم اہل وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں فرض کرو یہ جی کی بپتا جی سے جوڑ سنائی ہو فرض کرو ابھی اور ہو اتنی آدھی ہم نے چھپائی ہو فرض کرو تمہیں خوش کرنے کے ڈھونڈھے ہم نے بہانے ہوں فرض کرو یہ نین تمہارے سچ مچ کے مے خانے ہوں فرض کرو یہ روگ ہو جھوٹا جھوٹی پیت ہماری ہو فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بھی ہم پر بھاری ہو فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈھونگ رچایا ہو فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچھ مایا ہو دیکھ مری جاں کہہ گئے باہو کون دلوں کی جانے 'ہو' بستی بستی صحرا صحرا لاکھوں کریں دوانے 'ہو' جوگی بھی جو نگر نگر میں مارے مارے پھرتے ہیں کاسہ لیے بھبوت رمائے سب کے دوارے پھرتے ہیں شاعر بھی جو میٹھی بانی بول کے من کو ہرتے ہیں بنجارے جو اونچے داموں جی کے سودے کرتے ہیں ان میں سچے موتی بھی ہیں، ان میں کنکر پتھر بھی ان میں اتھلے پانی بھی ہیں، ان میں گہرے ساگر بھی گوری دیکھ کے آگے بڑھنا سب کا جھوٹا سچا 'ہو' ڈوبنے والی ڈوب گئی وہ گھڑا تھا جس کا کچا 'ہو'
اردو ورثہ tweet media
اردو
4
54
230
11.9K
m Azam 리트윗함
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کی بڑی آرزو تھی ملاقات کی اُجالوں کی پریاں نہانے لگیں ندی گُنگنائی خیالات کی میں چُپ تھا تو چلتی ہوا رُک گئی زباں سب سمجھتے ہیں جذبات کی مقدر مری چشمِ پُر آب کا برستی ہوئی رات برسات کی کئی سال سے کچھ خبر ہی نہیں کہاں دن گزارا کہاں رات کی​ بشیر بدر
اردو ورثہ tweet media
اردو
4
17
135
6.3K
m Azam 리트윗함
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
ساغر صدیقی کی بہت ہی عمدہ غزل وہ بلائیں تو کیا تماشا ہو ہم نہ جائیں تو کیا تماشا ہو یہ کناروں سے کھیلنے والے ڈوب جائیں تو کیا تماشا ہو بندہ پرور جو ہم پہ گزری ہے ہم بتائیں تو کیا تماشا ہو آج ہم بھی تری وفاؤں پر مسکرائیں تو کیا تماشا ہو تیری صورت جو اتفاق سے ہم بھول جائیں تو کیا تماشا ہو وقت کی چند ساعتیں ساغرؔ لوٹ آئیں تو کیا تماشا ہو ساغر صدیقی
اردو ورثہ tweet media
اردو
6
50
268
13.9K
m Azam 리트윗함
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
یہ کیا کہ اک جہاں کو کرو وقفِ اضطراب یہ کیا کہ ایک دل کو شکیبا نہ کر سکو ایسا نہ ہو یہ درد بنے دردِ لا دوا ایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو شاید تمھیں بھی چین نہ آئے مرے بغیر شاید یہ بات تم بھی گوارا نہ کر سکو کیا جانے پھر ستم بھی میسر ہو یا نہ ہو کیا جانے یہ کرم بھی کرو یا نہ کر سکو اللہ کرے جہاں کو مری یاد بھول جائے اللہ کرے کہ تم کبھی ایسا نہ کر سکو میرے سوا کسی کی نہ ہو تم کو جستجو میرے سوا کسی کی تمنا نہ کر سکو کیوں چاہتا ہوں تم کو تبسّم یہ ہے وہ راز چاہو بھی تم اگر، کبھی افشا نہ کر سکو صوفی غلام مصطفٰی تبسم
اردو ورثہ tweet media
اردو
10
53
273
13.3K
m Azam 리트윗함
Doctor Khurram Khan
Doctor Khurram Khan@doctor_khurram·
گھبرائیں نہیں، میرے اور آپکے معاملات جس کے سپرد ہیں وہ بہت *غَفُورُ الرَّحِیم* ہے وہ سب بہتر کر دے گا۔ ان شاء اللہ
اردو
9
99
984
11.3K