Nouman Dj🇵🇰
26.2K posts

Nouman Dj🇵🇰
@_33Dj
#Rawalpindi_city_president_smt #DilJale #PMLN #Social #Media #Activist #Punjab ... @pmln_org @MaryamNSharif @PMLNPunjabPk




وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے ریلوے مسافروں کے لیے ایک بڑا ریلیف دیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر سمجھا جا رہا تھا، تاہم وزیرِ اعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اکانومی اور اے سی سمیت کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ تاجر برادری کی سہولت کے لیے فریٹ ٹرینوں کے کرایے بھی برقرار رکھے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق وزیرِ اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں اور یہ اقدام عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، جس سے ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں برقرار رہے گا۔

















