Khawaja Saad Rafique
14.9K posts

Khawaja Saad Rafique
@KhSaad_Rafique
Politician. Islamic ideology, Humanity, Democracy, Rule of law Social justice. Peace for all .stand with Kashmir & Palestine. Iqbalian یارسول اللّٰہ انظر حالنا
Lahore - Pakistan Katılım Mayıs 2014
160 Takip Edilen3.2M Takipçiler

ھر مخالف کو پکڑا جا سکتا ھے نہ ھر ایک کا منہ بند کیا جا سکتا ھے
ایسی کوشیشیں کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ھوۓ
اشتعال میں آنے اور مخالفین کو fix up کرنے کی بجاۓ مخالفین کے بیانیے کا جوابی بیانیے سے مقابلہ کرناھی اصل راستہ ھے
پیچیدہ سیاسی مسائل کا حل ریاست اور ناراض طبقات کے بیچ درمیانی راستہ تلاش کرکے تنازعات کے دیرپا حل تلاش کرنے میں مضمر ھوتا ھے
داخلی مسائل سے نبٹنے کیلئے کسی بھی ریاست کی اندرونی طاقت لاٹھی ، گولی ، گالی یا پکڑ دھکڑ نہیں آئین اور قانون کا منصفانہ استعمال ھے
ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال ریاستی وحدت میں دراڑیں ڈال دیتا ھے
سدا بادشاھی صرف اللّٰہ کی ھے ، رھے نام اللّٰہ کا ۔۔۔
اردو
Khawaja Saad Rafique retweetledi

جموں و کشمیر کے غیور مہاجرین کے قومی تشخص اور پاکستان کے ساتھ ان کے لازوال رشتے پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ الحاقِ پاکستان کے نظریے اور کشمیریوں کے قومی موقف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔کشمیر کاز ہمارے لیے سیاست نہیں، بلکہ ریاست کا معاملہ ہے اور اس اصولی موقف پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ ہم وطن پرستی کے ہر نظریے کا احترام کرتے ہیں اور سیاسی اختلافات کو غداری کے سرٹیفکیٹس بانٹنے کا ذریعہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کی قربانیاں بے مثال ہیں اور ان کی پاکستانیت شک و شبہ سے بالاتر ہے۔
اردو
Khawaja Saad Rafique retweetledi
Khawaja Saad Rafique retweetledi
Khawaja Saad Rafique retweetledi
Khawaja Saad Rafique retweetledi

سرگودھا: کشمیر الیکشن 2026 کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس
ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حاجی شاہنواز رانجھا، کوآرڈینیٹر کشمیر الیکشن خواجہ سعد رفیق اور کوآرڈینیٹر مظفرآباد برائے کشمیر الیکشن بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی زیرِ قیادت کشمیر الیکشن 2026 کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں میڈم انوشہ رحمان صاحبہ، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ،ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید،امیدوار (LA-34) ناصر حسین ڈار، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں، چوہدری یاسر ظفر سندھو، ممبر صوبائی اسمبلی میاں سلطان علی رانجھا، ممبر صوبائی اسمبلی رانا منور غوث،چوہدری حامد حمید، سمیت سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متعدد اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ڈویژن سرگودھا کے عہدیداران، سینئر رہنماؤں اور کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، بالخصوص ڈویژن سرگودھا میں مقیم کشمیری ووٹرز تک مؤثر رسائی، انتخابی مہم، پولنگ کے انتظامات اور تنظیمی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام تک پارٹی کا پیغام بھرپور انداز میں پہنچایا جائے گا اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لیے منظم اور مؤثر انتخابی مہم جاری رکھی جائے گی۔
@pmln_org @pmlndigitalpk @KhSaad_Rafique @AzmaBokhariPMLN @Marriyum_A @SohaibBherthMPA @ZeshanMalick @SULTANALIRANJH3 @PMLNPunjabPk @shahnwaz_ranjha




اردو
Khawaja Saad Rafique retweetledi
Khawaja Saad Rafique retweetledi
Khawaja Saad Rafique retweetledi

سابق امیر قطر اور موجودہ امیر قطر کے والد
#شیخ_حمد_بن_خلیفہ_آل_تھانی کے انتقال پر پاکستانی قوم تھانی خاندان اور قطری عوام کے غم میں برابر کی شریک ھے ،
اللّٰہ کریم انکی کامل مغفرت فرمائیں اور جنت میں اعلٰی مقام سے نوازیں ۔
شیخ حمد بن خلیفہ تھانی کی وفات سے پاکستان اپنے ایک عظیم دوست اور خیر خواہ سے محروم ھو گیا
انہوں نے #قطر کی تعمیر و ترقی ، عالمی امن اور انسانیت کے تحفظ کیلئے ناقابل فراموش تاریخی خدمات سر انجام دیں
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔۔۔

اردو
Khawaja Saad Rafique retweetledi

آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن اور وہاں عوامی حقوق و فنڈامنٹل رائٹس کے لیے بننے والی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ اپنی جگہ درست ہے، جس کی میں نے خود سوشل میڈیا پر تحریروں کے ذریعے حمایت کی۔ حقوق مانگنا عوام کا حق ہے اور سیاسی جماعتیں اگر صحیح نمائندگی نہ کریں تو ایسی کمیٹیاں بنتی ہیں۔
لیکن معاملہ وہاں پیچیدہ ہوا جب اس پلیٹ فارم سے کچھ مقررین کی جانب سے بار بار قابلِ اعتراض گفتگو اور دھمکیاں دی گئیں۔ ایک طرف حقوق کا مطالبہ اور دوسری طرف یہ کہنا کہ 'پاکستان کی فوج یہاں سے ود ڈرا کرے، ہم انڈین آرمی سے خود نمٹ لیں گے'— آخر اس بات کا کیا مطلب ہے اور ہم انڈین آرمی سے کیسے نمٹیں گے؟
اردو

ابھی لوگ خیبر پختونخواہ اسمبلی کی جانب سے موجودہ اور سابقہ اراکین اسمبلی اور ان کے اھل خانہ کیلئے آفیشل بلیو پاسپورٹ سمیت مختلف مراعات کی منظوری کے صدمے سے باھر نہیں نکلے تھے کہ سینٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے سابق پارلیمینٹیرینز اور انکے اھل خانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سفارش کر دی ھے
ایسے ھی اقدامات منتخب ایوانوں کو بے وقعت کرتے اور مسائل کی زنجیروں میں جکڑے عوام کی نظر میں سیاستدانوں کو قابل تحقیر بناتے ھیں ۔۔
جب تک سیاستدانوں ، بیوروکریٹس ، اعلٰی عدلیہ اور سینئیر فوجی افسران کو حاصل غیر معمولی مراعات کو مناسب سطح تک نہیں لایا جاتا ، ناانصافی سماجی ناھمواری اور عوامی اضطراب کی دیمک معاشرے کو گُھن کی طرح چاٹتی رھے گی ۔۔
اردو








