
رہبر اعلی کے بعد سب سے اہم رہنما علی لاریجانی تھے انکی شہادت کے بعد بھی ایران اپنا کام جاری رکھے گا،ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں شہید علی لاریجانی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد علی لاریجانی ایران کے سب سے اہم اور بااثر رہنما تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاریجانی کی شہادت ایک بڑا صدمہ ہے مگر ایران کی قیادت، عوام اور مزاحمتی قوتیں اس سے متزلزل نہیں ہوں گی۔
وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی، علاقائی دفاع اور فلسطین کی حمایت کا کام جاری رکھے گا، اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے اسرائیلی حملوں کو "جارحیت" قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کی جائے۔ علی لاریجانی اور ان کے بیٹے کی شہادت کے بعد ایرانی عوام میں غم اور غصہ عروج پر ہے۔
#AliLarijani #IranForeignMinister #ShahidLarijani #IranIsraelWar #IranContinues #Newscuff #Newscuffpk

اردو














