PMLN Doctors Wing Kpk Official (MDF) retweetledi

Prime Minister's Coordinator @ikhtiarwali virtually addressed the gathering of MDF Pakistan on the commemoration of Bunyan Ul Marsoos highlighting unity, leadership nd the role of professionals in national progress.
اختیار ولی خان نے مسلم ڈاکٹرز فورم کے “بنیان المرصوص” پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں نواز شریف کی وہ جماعت برسرِ اقتدار ہے جس نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دے کر دنیا بھر میں پاکستان کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں وزیراعظم شہباز شریف اور عاصم منیر کی قیادت ایک مضبوط اور باصلاحیت ٹیم کی صورت میں کام کر رہی ہے۔
اختیار ولی خان نے مسلم ڈاکٹرز فورم کی مرکزی صدر زہرہ ودود فاطمی کو خیبرپختونخوا آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو پارٹی کے لیے نیک شگون قرار دیا۔
انہوں نے شہلا بانو کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی دبنگ ایم پی اے قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اور معروف کالم نگار ایڈوکیٹ سلیمx
شاہ ہوتی کو بھی خوش آمدید کہا۔
اپنے خطاب میں اختیار ولی خان نے مسلم ڈاکٹرز فورم کو پارٹی کا ہر اول دستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پڑھی لکھی قیادت بغیر کسی لالچ کے دو قومی نظریے کے ساتھ کھڑی ہے اور نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے مسلم ڈاکٹرز فورم کو پارٹی کی تمام تنظیموں کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔
آخر میں انہوں نے ڈاکٹر شہباز،ڈاکٹر جاوید،ڈاکٹر گل سرتاج،ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر ثناء اور ڈاکٹر ظاہر شاہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد اور شاباش پیش کی۔














