
سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 12ویں اور 13ویں بیچ کی اختتامی تقریب منعقد، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔
انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا عملی تجربہ نوجوانوں کی کیرئیر ڈویلپمنٹ میں اہم کردار ادا کرے گا اور پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلبا کے ساتھ براہِ راست روابط کو فروغ دے رہی ہے، آئی جی پنجاب عبدالکریم
یونیورسٹی آف دی پنجاب اور لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مجموعی طور پر 65 طلبا و طالبات نے 6 ہفتوں پر مشتمل اس پروگرام میں حصہ لیا، جہاں انہیں سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی سمیت مختلف برانچز میں عملی تربیت دی گئی۔ اب تک پنجاب پولیس 463 سے زائد طلبا کو تربیت فراہم کر چکی ہے۔ تقریب میں طلبا نے اپنے تجربات پر مبنی پریزنٹیشنز پیش کیں، جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خرم شکور، ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ اور مختلف جامعات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
#PunjabPolice #PoliceInternship #12thBatch #13thBatch #VolunteerInPolice #Volunteer #Awareness
اردو







































