Naka-pin na Tweet
🌹تبسّم🇵🇰
293K posts

🌹تبسّم🇵🇰
@humeraaa28
ہم کو جو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں😊 ہم سے ہے زمانہ ، زمانے سے ہم نہیں ✌️ جانے والوں کو اجازت 🔥 رہنے والوں کو شکریہ 🙏 Shukr Alhamdulillah for everything ❤
Chicago, IL Sumali Ağustos 2016
116 Sinusundan17.3K Mga Tagasunod
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet

آنسو !
وہ بہت دیر سے کھڑکی سے آتی ہوا کو دیکھتا رہا
ہوا کا رنگ زرد تھا!
بہار میں زرد ہوا کیوں چل رہی تھی ؟
پہلا سوال
اس نے سر جھٹکا اور ہوا کو محسوس کرنے لگا ہوا اسکے گلے لگ گئی اس نے ہوا کو خود سے دور کرنے کی کوشش کی لیکن ہوا اس سے لپٹی رہی حتی کہ ہوا اسکو چیر کر آر پار ہوگئی اور اسکے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے گزری کہ میں تم سے محبت کرتی ہوں !
یہ کیسی محبت تھی کہ اس محبت نے اسکو چیر کر رکھ دیا ؟
دوسرا سوال ۔۔۔ اس نے پھر سے سر کو جھٹکا اور کھڑکی بند کردی ۔۔کھڑکی نے اسکا ہاتھ پکڑ لیا اور اس سے التجا کرنے لگی کہ کچھ دیر وہ وہاں ٹہر جائے وہ کھڑکی کے پاس کھڑا رہا کھڑکی اسکا ہاتھ چومتی رہی یہاں تک شیشہ اس کا ہاتھ مکمل خون آلود کر چکا تھا ۔۔کھڑکی نے پیار بھری نظر سے اسکی طرف دیکھا اور کہا کہ وہ اسکی چاہت میں دیوانی ہوچکی ہے ۔۔۔
یہ کیسی چاہت ہے جو چاہنے والے کو زخمی کردے ؟تیسرا سوال !
اس نے سر جھٹکا اور بیڈ سے ٹیک لگا کر زمین پر بیٹھ گیا آنکھ سے آنسو جاری ہوئے اسکی گردن اور اسکی شرٹ آنسوؤں سے تر ہوچکی تھی وہ روتا رہا یہاں تک کہ وہ نیند کے آغوش میں چلا گیا !
ایک خواب آیا !
ہر طرف ایک دودھیہ روشنی ہے اور وہ روشنی میں بغیر کچھ دکھائی دیئے آگے بڑھ رہا ہے ایک بہشتی آواز آرہی ہے کہ چلتے جاؤ رکنا مت چلتے جاؤ رکنا مت ۔۔ اتنے میں پاؤں برف کی مانند جم جاتے ہیں ۔۔قدم اب آگے نہیں بڑھ رہے اور روشنی ختم ہو رہی ہے وہ چیخنا شروع کردیتا ہے کہ اب بس کرجاؤ خدارا ۔۔۔وہ ایک بار اور پوری قوت سے چیخا کہ مجھے جانے دو ۔۔۔ساری چیخیں بےسود ہوجاتی ہے اس کے پاس کوئی نہیں ہوتا وہ تنہا ہوتا ہے وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑے مارتا ہے تب تک جب تک خون نکلنا شروع نہیں ہوجاتا اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری برف پگل جاتی ہے ۔۔
وہ زمین پر ڈھیر ہو کر اپنے پاؤں پکڑ کر رونے لگتا ہے کہ امید اب بھی زندہ ہے وہ اٹھتا ہے اور بھاگتا ہے کہ خواب ختم ہونے سے پہلے وہ منزل تک پہنچ جائے لیکن وہ خواب ہی کیا جو پورا ہو وہ ایک جھنجھلاہٹ کے ساتھ حقیقت میں آنکھ کھول لیتا ہے ۔۔۔!
ایک وقفہ دو گھنٹے کا
کیا میں اندر آسکتی ہوں ؟ایک نسوانی آواز دروازے کے پاس سے آتی ہے
ہاں آجاؤ (وہ بھاری آواز میں اجازت دیتا ہے )
وہ آتی ہے اسکو دیکھتی ہے اور اس کو خود سے لگا لیتی ہے تب تک جب تک اسکی کپکپی تھم نہیں جاتی
کب سے تمہارا انتظار کر رہا تھا اتنی دیر کیوں کردی تم نے (روتے ہوئے اسکی طرف دیکھتا ہے )
کھڑکی بند کرنے گئی تھی ہمیشہ کیلئے تاکہ ہوا اور کھڑکی اب کی بار تمہیں زخمی نہ کریں !
میں تھک گیا پگلی ان زخموں سے یہ بہت تکلیف دیتے ہیں پگلی یہ مجھے سونے نہیں دیتے یہ میرا خواب مکمل نہیں ہونے دیتے (اس کا چہرہ مکمل بھیگ چکا تھا )
فکر مت کرو اب کی بار ہم دونوں ایک ساتھ خواب میں جائیں گے اور خواب مکمل کریں گے وہ اسکا چہرہ اپنے ہاتھوں سے تھامتے ہوئے اسکو گلے لگا لیتی ہے اور کسی چھوٹے بچے کی طرح اسکو سہلا رہی ہوتی ہے
لیکن ایسا کیوں ہو رہا ہے پگلی میں کیوں ایسے ٹوٹ ٹوٹ کر بکھر رہا ہوں
کیونکہ تم خود کو مضبوط بنا چکے ہو اب سب کو لگتا ہے کہ تم پتھر کے ہو اس لیے ہر کوئی اپنی مشکل تم پر پٹخ کر آگے بڑھ جاتا ہے اور تم ہر بار نئی مشکل نئی پریشانی اوڑھ کر مسکرا دیتے ہو ، کیوں کرتے ہو خود کے ساتھ ایسا ؟حالت دیکھ رہے ہو اپنی مکمل بکھرے ہوئے پڑے ہو آنکھیں دیکھو اپنی مکمل سیاہ ہوچکی ہیں جیسے سارے ہجر تمہاری آنکھوں میں پناہ لیتے ہیں (وہ فکر مندی سے لگاتار بولی جا رہی تھی اور کبھی اس کے بالوں پر ہاتھ پھیرتی کبھی اس کے چہرے پر اور کبھی اسکی شرٹ سہی کرنے لگتی ، سچ تو یہ تھا وہ اسکو اس حالت میں دیکھ کر بےقابو ہوچکی تھی وہ ہر پل اس کے ساتھ ٹوٹ رہی تھی اپنے کانپتے ہاتھوں سے اسکے آنسو صاف کرتی اور اسکا ماتھا چومنے لگی )بس کر جاؤ نا میرے چاند نما شخص سب ٹھیک ہوجائے گا اللہ تمہیں بہت زیادہ سکون دے گا ۔ لیکن آج وہ مکمل نڈھال تھا جسے وہ خود سے لگائے اب رونے لگی سسکیاں بڑھتی گئی اور شور میں بدل گئیں ضبط ٹوٹ چکا تھا سارا کمرہ اب اسکی پگلی کی سسکیوں سے گونج رہا تھا اور وہ گم سن اس کے ہاتھوں کے سہارے اٹکا ہوا بیٹھا تھا وہ دونوں اس وقت دوسرے کو آخری حد تک محسوس کر رہے تھے یہ وہ لمحہ تھا جہاں سے لفظ محسوس نے جنم لیا ہے جہاں سب ضم ہوجاتا ہے
پگلی بس کر جاؤ ہمت مت ہارو
ہم تمہارا خواب ضرور پورا کریں گے چاند نما شخص (وہ روتے ہوئے بولی اور ساتھ اس کے زخموں پر اپنی روح سے بنا مرہم بنانے لگی )
اس نے پگلی کے ہاتھ پکڑے اور اپنی آنکھوں پر رکھ لیے دونوں میں سکون منتقل ہورہا تھا پگلی میں سکون اسکی ہتھیلیوں سے جا رہا تھا اور چاند نما شخص کا دروازہ آنکھیں تھیں!
عباس
اردو
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet

اگر ایک مرد واقعی کسی عورت سے محبت کر بیٹھے تو وہ صرف عورت سے محبت نہیں کرتا بلکہ اسے اپنی ذمہ داری بنا لیتا ہے یہ ایک ایسی ذمہ داری ہوتی ہے جسے وہ ہر حال میں نبھانا چاہتا ہےکبھی کبھی وہ اس کا خیال ایسے رکھتا ہے جیسے وہ اس دنیا کی سب سے قیمتی ہستی ہے وہ اس کے نخرے برداشت کرتا ہے اس لیے نہیں کہ وہ نازک ہے بلکہ اس لیے کہ وہ اس کے لیے قیمتی ہے وہ اس کے غصے کو محبت سے برداشت کرتا ہے اور اس کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں بھی خوشی ڈھونڈ لیتا ہے جب وہ بغیر وجہ ناراض ہو جائے تو وہ اسے منانے کی وجہ ڈھونڈ لیتا ہے تاکہ وہ اسے چھوڑ کر نہ جائے وہ اسے بدلنے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اسے ویسا ہی قبول کرتا ہے جیسی وہ ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ سچی محبت میں کوئی شرط نہیں ہوتی اور حقیقت یہ ہے کہ جس عورت کے پاس ایسا مرد ہو وہ بہت خوش نصیب ہوتی ہےکیونکہ آج کل لوگ بہت وعدے کرتے ہیں مگر بہت کم انہیں نبھاتے ہیں اس لیے یہ بات سمجھ لو کہ وہ تم سے صرف محبت نہیں کرتا بلکہ دل سے تمہیں اپنا مان چکا ہے ہر کسی کو ایسی محبت نہیں ملتی اور جو ملے اسے ہلکا لینا سب سے بڑی غلطی ہے
وسی
#قومی_زبان
اردو
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet
🌹تبسّم🇵🇰 nag-retweet


















