Peer Qazi Muhammad Mehmood Qadri Awani
20 posts

Peer Qazi Muhammad Mehmood Qadri Awani
@peerawanitlp
مرکزی سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان
Sumali Kasım 2025
0 Sinusundan320 Mga Tagasunod

3 دسمبر —
یومِ شہادتِ استاذُالعلماء و استاذُالحفّاظ،استاذ الاساتذہ،عالم باعمل شہیدِ ناموسِ رسالت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد یوسف سلطانی شہیدؒ**
دورِ عمرانی میں جب تحریکِ لبیک پاکستان پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے تھے، اُس وقت طاقت کے نشے میں مست حکمرانوں نے نہ حضرت شہیدِ ناموسِ رسالت کی عمر کا لحاظ کیا، نہ ان کے چہرے پر چاندی کی طرح چمکتے ہوئے سفید بالوں کی حرمت کا پاس رکھا۔
23 نومبر کی شب آپ کو گرفتار کرکے پوری رات بے دردی سے وین کے اندر رکھا گیا۔ صبح ہوتے ہی آپ کو حافظ آباد جیل منتقل کر دیا گیا، جہاں ضعیفی اور بڑھاپے کے باوجود آپ کو بنیادی انسانی حقوق تک سے محروم رکھا گیا۔
موسم کی سختیوں، جبرِ حکمران اور ظلم کی تلخیوں کو برداشت کرنا انسانی بس سے باہر تھا۔ چنانچہ 3 دسمبر کے دن آپ نے اپنے اسلاف کی سنت پر عمل کرتے ہوئے حافظ آباد جیل میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔
حضرت علامہ یوسف سلطانی شہیدؒ آخر عمر تک شریعتِ مطہرہ کے معاملے میں کسی مصلحت، کسی دباؤ اور کسی سمجھوتے کے قائل نہیں ہوئے۔ جب بھی بات قانونِ شریعت کی آتی، اپنا دیکھتے نا غیر، چھوٹا دیکھتے نہ بڑا—جو حق ہوتا، بلا خوف و خطر بیان کر دیتے۔
آپ نے اپنی پوری زندگی کسی ظالم، فاسق یا جابر حکمران کی حمایت نہیں کی۔
آپ فرمایا کرتے تھے:
“ووٹ گواہی ہے، اور میں کسی ظالم کے حق میں گواہی نہیں دے سکتا۔”
بڑے بڑے سیاسی لوگ آپ کے پاس آئے، مگر آپ نے سب کو صاف انکار کر دیا۔
لیکن جب 2018 میں تحریکِ لبیک پاکستان نے رسول اللہ ﷺ کے نام پر ووٹ مانگا تو آپ نے نہ صرف ووٹ ڈالا بلکہ اپنے علاقے لکھنوال سے تحریکِ لبیک پاکستان کو جتوایا بھی۔
وجہ پوچھنے والے کو بتایا جاتا کیونکہ اس دفعہ ووٹ رسول اللہ ﷺ کے نام پر مانگا گیا تھا۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ اپنے حبیبِ مکرم ﷺ کے صدقے
آپ کی مرقدِ منور پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے،
آپ کے درجات بلند فرمائے،
اور آپ کی اولاد، تلامذہ و متعلقین کو آپ کا حقیقی فیضان عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔

اردو

عہدے کا خمار یا مال حرام کا اثر۔۔۔۔
کل اسلام آباد کے اندر جو کچھ ہوا وہ تاریخ کے سیاہ باب کے اندر لکھا جا چکا۔
بانی تحریک انصاف عمران خاں صاحب کی ہمشیران کے ساتھ جو ظلم و زیادتی اور اپنی ماں کی عمر کی خواتین کے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ کسی طرح بھی ہماری روایات کا حصہ نہیں۔
اس سارے عمل کی ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔
پہلے تحریک لبیک پاکستان کے شہداء کے خاندان کی عورتوں پر تشدد اوروہ بھی سید زادیوں پر،اس کے بعد علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللّٰہ علیہ کے خاندان کی عورتوں کو گرفتار کرنا اور اب عمران خاں صاحب کی ہمشیران کو سڑکوں پر گھسیٹنا اس عمل پر سوال تو بنتا ہے کے
مال حرام نے تمہاری غیرت ختم کر دی یا عہدوں کا اتنا نشہ ہو گیا ہے کے تم کو اچھے اور برے میں فرق ہی معلوم نہیں ہو رہا
یار رکھو یہ جو دلوں کے اندر نفرتوں کی آگ لگا رہے ہو جس دن اس کا شعلہ بلند ہو گیا اس دن تمہاری نسلیں بھی تم کو پہچان نہیں پائیں گی۔
ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا بنگلہ دیش اور نیپال کے اشرافیہ اور خود کو طاقت کا دیوتا سمجھنے والوں کا حال تمہارے سامنے ہے۔
اس سے پہلے کے رب کا فرمان
وَتِلۡكَ ٱلۡأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيۡنَ ٱلنَّاسِ
پورا ہو ہم تمہیں سمجھا رہے ہیں کے باز آ جاؤ۔
اردو

سنگیان طریقت،متعلقین،محبین آستانہ عالیہ اعوان شریف و کارکنان تحریک لبیک پاکستان کے نام اہم پیغام۔
ایام عرس امیر المجاھدین کا آغاز کل سے ہو رہا حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اس سال عرس امیر المجاھدین رحمتہ اللہ علیہ کے اجتماع کو موخر کر دیا گیا ہے مگر
کارکنان و محبین اپنے گھروں میں قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔
عالم کفر کے ایجنٹوں کو گھر گھر تقریب عرس کا اہتمام کر کے بتائیں کے اہل اللہ کا ذکر کسے کے دباۓ کبھی نہیں دب سکتا۔
مرکز غیرت و حمیت جامع مسجد رحمتہ العالمین کا محاصرہ کر کے کوئی اس خام خیالی میں مت رہے کے عرس پاک کی تقریب نہیں ہو گی کیا ہوا اگر اجتماعی تقریب نہیں ہو گی، اب تو گھر گھر میں عرس امیر المجاھدین رحمتہ اللّٰہ علیہ کا انعقاد ہو گا۔
حکمران وقت یاد رکھیں تم لوگ پہلے نہیں ہو جو اہل حق کا ذکر بند کروانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہو تم سے پہلے بھی بہت آۓ مگر اہل حق کا ذکر بلند سے بلند تر ہوتا گیا۔
قبلہ امیر المجاھدین رحمتہ اللّٰہ علیہ اس صدی کی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے دودھ پیتے بچے کو بھی عشق رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا جام پلایا یہی وجہ ہے کے وہ جیسے ہی لبیک یارسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا نعرہ مستانہ سنتا ہے تو بے اختیار جھومنے لگ جاتا ہے۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ کو حضور جان جاناں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا صدقہ دین اور دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے اور اہل اللہ کی محبت میں مزید اضافی فرمائے آمین ثم آمین
اردو

تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹ متوجہ ہوں!!!
تحریک لبیک پاکستان اس وقت جس آزمائش سے گزر رہی ہے اس کا آپ تمام کو بخوبی علم ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب اہل قوت آپ کے اتحاد و اتفاق کو پارہ پارہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور آپ کو اپنے مرکز سے دور کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنے سے گریز نہیں کر رہے اس وقت میں چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے درگزر سے کام لیں۔۔۔
اپنے آپ کو منوانے اور درست ثابت کرنے کے بہت سارے موقع آپ کو مستقبل میں مل جائیں گے مگر یہ وقت اپنے اتحاد کو قائم رکھنے بلکہ جو دوست ناراض ہیں ان کو بھی راضی کر کے ساتھ ملانے کا ہے نا کے اپنوں کو دور کرنے کا۔
لہٰذا چھوٹا،بڑا یا جھوٹا،سچا بننے کی بجائے ایک دوسرے کا دست و بازو بنیں اور گماشتوں کے پروپیگینڈا کو ناکام بنائیں۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہم سب کو مشن رضوی کی کامیابی کے لیے صحیح معنوں میں اخلاص کے ساتھ اپنا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
اردو

ریاست کی طرف سے خون کی ہولی کھیلنے کو آج ایک ماہ مکمل ہو گیا۔
آج بہت سے لوگ کہتے ہوۓ نظر آ رہے ہیں کے ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے یہ کیسی ممتا ہے جس میں اپنے ہی بچوں کو لہو لہو کر کے مانا بھی نہیں جا رہا۔
جس فارم 47 کی وزیر اعلیٰ کو اپنی ہم نام بچی سوشل میڈیا پر نظر آ گئی اس کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود سانحہ مریدکے کے شواہد نہیں مل رہے جبکہ پورا سوشل میڈیا ان سے بھرا پڑا ہے۔
ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کے ہم مسلح ہے جنہوں نے ہتھیار اٹھائے ہوے ہیں ان کی طرف آپ لوگ جانے سے بھی ڈرتے ہو اور کچے کے علاقے کی مثال ہمارے سامنے ہیں وہ ویڈیو بنا کر سی سی ڈی کو للکار رہے ہیں مگر کسی کی جرات نہیں ہو رہی ادھر جانے کی۔
ہم اپنے اسلاف کی تعلیمات،جہدوجہد اور قربانیوں سے آشنا ہیں یہی وجہ ہے کے اس ملک کی سالمیت کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہتے اور اسی کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔
ظلم کے شام ڈھلنے کو زیادہ وقت نہیں بہت جلد ان شاءاللہ آج کے فرعونوں کا انجام ہم دیکھیں گے۔
اردو
