Tweet ghim
Top Gun
102.6K posts

Top Gun
@clockend90
A Top Gooner --- I just Love 2 things in my life both are from North London. Altaf Hussain & Arsenal Football Club
Tham gia Şubat 2013
170 Đang theo dõi5.7K Người theo dõi
Top Gun đã retweet

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے بلاجواز و بلااشتعال میزائلوں اور ایئر اسٹرائیک حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی
#IranUnderSevereAttacks
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس، تمام مہذب جمہوری ممالک بشمول یورپی یونین، نیٹو اور OICکے ممالک کی حکومتوں اور سربراہان سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے جارحانہ حملوں کو فی الفور بند کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر جارحانہ حملہ دنیا کے تمام بین الاقوامی چارٹرز، اصولوں اور ضابطوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، وہاں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اور دنیا بھر میں دیگر انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تمام اہم شخصیات اور اداروں نے امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ حملوں کو فی الفور نہ رکوایا تو اقوام متحدہ سمیت تمام انسانی حقوق کے اداروں کا وجود ایک سوالیہ نشان بن کر رہ جائے گا۔
انہوں نے ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ جارحانہ حملوں میں ایرانی فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ کہیں یہ موجودہ جارحیت کا عمل دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف نہ دھکیل دے

اردو
Top Gun đã retweet

پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں سے جنگ بندی کی دردمندانہ اپیل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک مسلمان ملک کا کسی دوسرے مسلمان ملک سے جنگ کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔
ماہ ِرمضان المبارک عام عبادتوں کے ساتھ ساتھ اضافی عبادتوں کا مقدس مہینہ ہوتا ہے اور اس ماہ ِمقدس کا احترام کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے لٰہٰذا میں افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں سے پُرزور اور دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے سربراہان فی الفور اقوام متحدہ سے رابطہ کرکے مداخلت کی بات کریں اور جنگ بندی کیلئے فی الفور مذاکرات کا سلسلہ شروع کرکے جنگ کا خاتمہ کریں۔
قارئین کرام!!
میرے اس ٹوئٹ کے جواب میں اپنی اپنی آراء سے مجھے ضرور آگاہ کریں تاکہ میں اپنے آئندہ ٹوئٹ میں عوام کی اجتماعی رائے کو پیش کرسکوں۔
میری دانست میں جنگ کا عمل کسی بھی چھوٹے یا بڑے اختلافی مسئلے یا تنازع کا ہرگز ہرگز حل نہیں ہوتا۔
شکریہ
منجانب
الطاف حسین
27فروری 2026ء (لندن)
اردو
Top Gun đã retweet

"The IDF delivered over 60 boxes to Al-Shifa Hospital in Gaza...each one contained a skull of a Palestinian who had been killed" - The EU refuses to designate the IDF a Terrorist Organisation but found time to designate the IRGC, how pathetic are our Political Elite...?
Daniel Lambert@dlLambo
Everyone needs to listen to this. Jeremy Corbyn talks about a message from the director of Al-Shifa Hospital in Gaza detailing a delivery of boxes to the hospital by the IDF. What they contained is simply demonic - it's beyond comprehension.
English
Top Gun đã retweet
Top Gun đã retweet

ایم کیو ایم پاکستان کو ایم کیو ایم سمجھنے کی غلطی نہ کیجیۓ گا کیونکہ ایم کیو ایم اک تحریک ہے جس کے نظم وضبط کے مثالی ہونے کو تصدیق اسکے مخالفین بھی کرتے ہیں ، اور اسکے کارکنان اور شہری سندھ کے عوام اپنے قائد و لیڈر کی رہنمائی میں نظم وضبط کیساتھ چٹان کی طرح ابھی بھی کھڑے ہیں ، گراؤنڈ پہ سامنے موجود ہونے کے دعویدار محض کاغذی ہیں زرا سی ہوا کیساتھ ادھر ادھر تو ہوتے ہی رہتے ہیں ڈوری ہلانے سے اک دوسرے پہ بھی پِل پڑتے ہیں
اردو
Top Gun đã retweet

Altaf Hussain, founder and leader of the Muttahida Qaumi Movement, has been discharged from a hospital in London.
He had been under treatment for the past 19 days at a hospital in north-west London. On 1 February 2026, he was taken to a local hospital after feeling unwell. Various medical tests were conducted, after which doctors admitted him for treatment.
English
Top Gun đã retweet

میں تحریکی کارکنوں، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
#رمضان_كريم
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جہاں تزکیہ نفس کرنے کادرس دیتاہے وہیں روزے کی حالت میں کھانے پینے سے گریز کرکے ان لوگوں کی بھوک پیاس کااحساس کرنے کا درس بھی دیتاہے جو اپنی غربت وتنگدستی کے باعث فاقہ کشی کاشکار ہیں۔
خداہمیں روزے کی روح کوسمجھنے اوراس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
الطاف حسین
18 فروری 2026ء

اردو
Top Gun đã retweet

اپ ڈیٹ: 15 فروری 2026ء : ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے۔آج انہوں نے اسپتال کے وارڈ میں واکر کے ذریعے کچھ دیرچہل قدمی کی۔
#GetWellSoonAltafBhai
جناب الطاف حسین نے اس موقع پر کارکنوں اورعوام کے نام اپنے مختصر پیغام میں کہاکہ میں اللہ کے فضل وکرم اورسب کی دعاؤں کے طفیل بہتر ہورہا ہوں، انشاء اللہ میں بہت جلد اسی عزم وحوصلے اور پوری قوت کے ساتھ اپناسفر جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کارکنوں اورعوام سے اپیل کی کہ وہ میرے لئے اپنی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔
یادرہے کہ جناب الطاف حسین اپنی طبیعت کی ناسازی کے سبب گزشتہ 16دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
اردو
Top Gun đã retweet
Top Gun đã retweet

Top Gun đã retweet

The suicide bombing that occurred at Imam Bargah Khadijatul Kubra in the Tarlai area of the federal capital #Islamabad is an extremely tragic incident and one of the worst acts of terrorism, in which, according to reports so far, more than 30 innocent citizens have been martyred and 169 have been injured, many of whom are in critical condition.
I strongly condemn this most heinous act of terrorism. I believe that those who take the lives of innocent human beings in a suicide attack and bathe the mosque in the blood of worshippers are not humans but devils.
The government and establishment have been continuously claiming that they have eradicated terrorism from its roots and established complete peace, but today’s worst terrorist incident in the federal capital Islamabad has proven these claims to be false. Such a major terrorist incident in Islamabad is a failure of the government, and the Prime Minister Shehbaz Sharif @CMShehbaz should immediately resign over this failure.
I share equally in the grief of the bereaved families of those who lost their lives in the Tarlai suicide attack. I pray that Allah Almighty grants the martyred individuals the status of martyrdom and grants speedy recovery to the injured.
Altaf Hussain
6 February 2026
English
Top Gun đã retweet

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں خودکش حملہ پر مجھے بہت افسوس ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ جولوگ اس خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ عطاکرے اورجوزخمی ہیں انہیں صحت کاملہ عطافرمائے۔
#اسلام_آباد_دھماکہ
یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ میں گزشتہ پچاس سالوں سے پاکستان کے حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ اورسیاسی ومذہبی جماعتوں سے یہی مطالبہ کرتارہا کہ امریکہ اور روس کی جنگ میں پاکستان کوملوث نہ کریں، بیرونی قوتوں کے مفاد کےلئے طالبان نہ بنائیں، انہیں ٹریننگ نہ دیں، اسلحہ نہ دیں، پیسہ نہ دیں، ان کی سرپرستی نہ کریں، کل کو یہی طالبان پاکستان کے لئے فرینکسٹائن مونسٹربن جائیں گے۔افسوس کہ میری باتوں پر توجہ نہ دی گئی، آج میری کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہورہی ہے اوریہ مونسٹربن گئے ہیں اورہمیں ہی کھارہے ہیں۔ آج حکمراں، اسٹیبلشمنٹ انہیں ” فتنہ الخوارج“ کانام دے رہی ہے۔ کل تک آپ انہیں کھانا پینا، کپڑا، اسلحہ فراہم کرتے تھے اورانہیں اسلام کے مجاہد کہتے تھے آج وہ فتنہ الخوارج ہوگئے ہیں۔کاش کہ میری بات پہلے سن لی جاتی، اس پر توجہ دی جاتی توآج پاکستان کویہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔
میں تمام حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتاہوں کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم آئندہ کی پالیسیاں اس طرح کی بنائیں کہ جس میں ہم خدارا مذہب کوبیچ میں نہ لائیں اورمعصوم عوام کومذہب کے نام پر بیوقوف نہ بنائیں۔ میں مؤدبانہ گزارش کررہا ہوں کہ خدارا مذہب کواپنے ذاتی یا گروہی مفادات کے لئے استعمال نہ کریں، اس میں نہ پاکستان کی بھلائی ہے، نہ اسلام کی کوئی خدمت ہے۔ ہم پہلے ہی انہی مذہبی گتھیوں اورالجھنوں میں اس طرح الجھ کر رہ گئے ہیں کہ آج ہماری داد فریاد سننے والاکوئی نہیں ہے اورہمارے معصوم وبے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں۔
میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کے مفادمیں سوچنے سمجھنے کی طاقت عطا فرمائے اورہم پاکستان کودوسرے ممالک کے مفادات کی جنگ کا ایندھن نہ بنائیں۔
الطاف حسین
ترلائی خودکش حملے پر اسپتال سے بیان
6 فروری 2026ء

اردو
Top Gun đã retweet

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں ہونے والاخودکش دھماکہ ایک انتہائی المناک سانحہ اور دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 30 سے زائد معصوم وبے گناہ شہری جاں بحق اور169 افراد زخمی ہیں جن میں سے بہت سوں کی حالات نازک ہے۔
میں دہشت گردی کے اس بدترین واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ خودکش حملے میں معصوم وبے گناہ انسانوں کی جانیں لینے والے اور مسجد کو نمازیوں کے خون میں نہلانے والے دہشت گرد انسان نہیں بلکہ شیطان ہیں۔
حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مسلسل یہ دعوے کئے جارہے تھے کہ انہوں نے دہشت گردی کوجڑ سے ختم کردیا ہے اورمکمل طورپرامن قائم کردیا ہے لیکن آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ نے ان دعووں کوغلط ثابت کردیا ہے۔اسلام آباد میں دہشت گردی کا اتنا بڑا واقعہ حکومت کی ناکامی ہے، اپنی اس ناکامی پر وزیراعظم کو فوری استعفیٰ دیدینا چاہیے۔
میں ترلائی کے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے غمزدہ لواحقین کے غم میں برابرکا شریک ہوں۔میں دعاکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جا ں بحق ہونے والے افراد کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔
الطاف حسین
6فروری 2026ء
اردو
Top Gun đã retweet

انسانی حقوق کی ممتاز وکیل ایمان مزاری ایڈوکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈوکیٹ کی گرفتاری کے احکامات قابل مذمت ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے انسانی حقوق کی ممتاز وکیل و سماجی کارکن ایمان مزاری ایڈوکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈوکیٹ کی گرفتاری کے احکامات تشویشناک ہیں۔
اختلافِ رائے کو جرم بنا دینا اور اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کیلئے PECA جیسے قوانین کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیاجا رہا ہے جو نہ صرف جمہوری اقدار کے منافی ہے بلکہ آئینِ پاکستان میں درج بنیادی حقوق، منصفانہ سماعت (Fair Trial)اور قانونی تقاضوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کسی بھی شہری کو قانون کے مطابق اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور کارروائی کے دوران اسے حقِ صفائی، وکیل تک رسائی، شفافیت اور مناسب قانونی طریقہ کار کو نظر انداز کرنا انصاف کے تقاضوں سے متصادم ہے۔میں یہ مطالبہ کرتاہوں کہ ایمان مزاری اور ایڈووکیٹ اور ہادی علی چٹھہ ایڈوکیٹ کومنصفانہ سماعت اور مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اورانہیں انتقام کا نشانہ بنانے کاسلسلہ بند کیاجائے۔
@ImaanZHazir @AdvHadiali

اردو
Top Gun đã retweet

اگر الطاف حسین کی عوامی مقبولیت پر کسی کو شک ہے تو کراچی اورحیدرآباد میں غیرجانبدارانہ ریفرنڈم کراکردیکھ لیں کہ سندھ کے شہری عوام کسے چاہتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے تحریکی ساتھیوں کوہمیشہ یہ ہدایت دی ہے کہ آپ کو کوئی بڑا عہدہ یا پوزیشن ملے تو اس طاقت کو خدا کاعطیہ سمجھو اور طاقت ملنے کے بعد خود کو زمین پرخدا نہ سمجھنے لگو۔
ایم کیوایم غریب اورمتوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے،جب لوگ ایم کیوایم میں شامل ہوئے تھے اس وقت ان کے گھروں کی حالت اور انکی ذاتی اورمالی حیثیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی؟ میں نے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ اور باصلاحیت کارکنوں کو ایم این اے، ایم پی اے بنایا،انہیں عہدوں کے ساتھ طاقت اوراختیارملا تو ان میں سے بعض افرادخودکو زمینی خدا بن بیٹھے، حتیٰ کہ ایم کیوایم، لفظ مہاجر، انتخابی نشان پتنگ کو دفن کرنے اورشہداء قبرستان پر تالے ڈالنے کے دعوے کرنے لگے کہ لیکن قدرت کا مکافات عمل دیکھئے کہ خود کوزمینی خدا سمجھنے والے جس ایم کیو ایم کے نام کودفن کرنے کا دعویٰ کیاکرتے تھے وہ آج ایم کیوایم میں دفن ہوگئے۔
ان لوگوں نے احسان فراموشی کامظاہرہ کرتے ہوئے مجھ پر طرح طرح کی بہتان تراشیاں کیں تاکہ کارکنان وعوام کو مجھ سے بدظن کیاجاسکے، اگر مجھ پرلگائے جانے والے بیہودہ الزامات اور بہتان سچے ہوتے تو جسمانی طورپرمیری 33 سال ملک سے دوری کے باوجود کیا عوام آج بھی میرے ساتھ ہوتے؟نئی نسل Gen Z جس نے نہ مجھے دیکھا، نہ میری تقاریر سنی ہیں اور نہ ہی میری فکری نشستیں اٹینڈ کی ہیں وہ بھی تمام ترمشکل دور کے باوجود میری تصاویر اٹھاتے ہیں اورمجھ سے عقیدت ومحبت کااظہار کرتے ہیں۔ اگر کسی کوشک ہے تو وہ غیرجانبدارانہ ریفرنڈم کراکر دیکھ لے کہ کراچی اورحیدرآباد سمیت سندھ کے شہروں کے عوام کسے چاہتے ہیں؟
جن لوگوں کو نام اور مقام مل گیا وہ بے غیرت اپنے ظرف وضمیرکاسودا کربیٹھے جبکہ سینئرکارکنان بوڑھے ہونے کے باوجود آج بھی میرے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ Gen Z بھی میرے ساتھ ہے۔ عزت اورذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے اور اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کس نے ظلم کیاہے اور کس نے ظلم سہا ہے۔بعض وی لاگرز یہ پروپیگنڈہ بھی کرتے ہیں کہ الطاف حسین کے خلاف بات کرنے والا غائب کردیاجاتا ہے، ایسے جھوٹے الزام لگانے والوں سے پوچھا جائے کہ اگر الطاف حسین اپنے مخالفین کو برداشت نہیں کرتا تھا تو آفاق احمد اور عامرخان جیسے مخالفین آج تک کیسے زندہ ہیں؟
22، اگست2016ء کو جن لوگوں نے غداری کی اور شہیدوں کے لہو کاسودا کیا اورکھلے عام مجھے مغلظات بکیں، کیا وہ محفوظ رہ سکتے تھے؟ لیکن کیا کسی ایک بھی آدمی کو نقصان پہنچا؟ اگرمجھ پر الزامات جھوٹے نہ ہوتے تو الزام لگانے والوں کو عوام کی ہمدردیاں حاصل ہوتیں لیکن اللہ تعالیٰ نے خود فیصلہ کردیا اورآج اپنے آپ کو زمینی خدا سمجھنے والوں کی اوقات واضح ہوچکی ہے اورتمام تر سرپرستی کے باوجود وہ عوام کی حمایت سے محروم ہیں، ایم این ایز اور ایم پی ایز بننے کے باوجود وہ بغیربلٹ پروف گاڑیوں کے اپنے علاقوں میں عوام میں نہیں جاسکتے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 385 ویں فکری نشست سے خطاب
30، جنوری2026ء

اردو
Top Gun đã retweet

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی علالت کی اطلاعات تشویشناک ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ عمران خان کی بہنوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگرپارٹی رہنماؤں کی ان سے فوری ملاقات کرائی جائے تاکہ اس حوالے سے پھیلی ہوئی تشویش دور ہوسکے۔
تہذیب وشرافت، اخلاقیات کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ انسانی فطرت بھی ہے کہ اگر آپ کے سامنے کوئی کسی حادثے کا شکارہوجائے یا کسی انسان کوکوئی چوٹ لگ جائے تو انسان فوری طورپراس کی مدد کودوڑتا ہے۔ جولوگ حکومت کی کرسی پر ہوں توحکومتی تقاضے اور اصول ہوتے ہیں اوران پر ویسے بھی یہ اخلاقی ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے کہ وہ ا ن باتوں کاخیال رکھیں۔ گزشتہ چند روز سے میڈیاپر یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ عمران خان کی صحت خراب ہے اورانہیں رات کی تاریکی میں ہنگامی طورپرجیل سے نکال کر اسلام آبا د کے ایک اسپتال لایا گیا۔حکومت پہلے توان اطلاعات کی تردید کرتی رہی مگر اب حکومت کے وزراء نے ان اطلاعات کی تصدیق کردی ہے۔ یہ اطلاعات عمران خان کی بہنوں،ان کےخاندان والوں، پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اورتمام چاہنے والوں کے لئے تشویش اورپریشانی کاباعث ہیں۔ عمران خان کی بہنیں، پارٹی رہنمامسلسل درخواستیں کررہے ہیں کہ ان کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے لیکن انہیں حکومت ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
عمران خان اگرچہ جیل میں ہیں لیکن جیل کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں اورقیدی چاہے سزایافتہ ہو یاجیل کسٹڈی میں ہو، اس کے گھروالوں اور وکلاء کوملاقات کی اجازت دی جاتی ہے لیکن حکومت عمران خان سے ان کے وکلاء، پارٹی رہنماؤں حتیٰ کہ ان کی بہنوں کوبھی ان سےملاقات کرنے نہیں دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی مسلسل ملاقات کی درخواستیں کررہے ہیں، اس کے لئے احتجاجی دھرناتک دیا جارہا ہے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تک کوملاقات کی اجازت نہیں دی جاری ہے۔
میں حکمرانوں سے کہتاہوں کہ آپ کاعمل کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے،آ پ سہیل آفریدی کی نہیں بلکہ ملک کے ایک صوبے کی وزارت اعلیٰ کے منصب کی توہین کررہے ہیں، یہ عمل ملک کی یکجہتی اوراتحادکو مضبوط نہیں کرے گا بلکہ اسے مزید کمزور کرنے کاسبب بنے گا۔حکمراں اتنے سنگدل نہ بنیں کہ کل یہ سنگ آپ پربرسنے لگیں۔لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ عمران خان کی بہنوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگرپارٹی رہنماؤں کی ان سے فوری ملاقات کرائی جائے۔
تحریک انصاف نے حکومت کے غیرجمہوری اقدامات کے خلاف اوراپنے مطالبات کے حق میں 8 فروری کوملک گیر پہہ جام ہڑتال کا اعلان کررکھاہے،ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ حکومت تحریک انصاف اور اپوزیشن پارٹیوں سے مذاکرات کرتی اوربات چیت کے ذریعے ان کے جائزمطالبات کومان لیتی لیکن حکومت نے پنجاب میں 8فروری کوبسنت کاتہوارمنانے کااعلان کردیاہے تاکہ عوام کواس طرف لگا دیا جائے اورہڑتال کوناکام بنایاجائے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 385ویں فکری نشست سے خطاب
30جنوری 2026ء
youtu.be/3zdAUaxRmW4?si…

YouTube

اردو
Top Gun đã retweet

حکومت کا تاجروں اور صنعتکاروں پر Corporate Social Responsibility کے نام سےلگایا جانے والا اضافی ٹیکس سرکاری بھتہ ہے۔یہ ٹیکس واپس لیا جائے۔الطاف حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی سے Corporate Social Responsibility (CSR) نامی بل منظورکیا گیا جس کے تحت ملک کے تمام تاجروں اور صنعتکاروں سے ان کی آمدنی کا مزید دوفیصد ٹیکس وصول کیا جائےگا۔ تاجرطبقہ پہلے ہی معاشی صورتحال کی خرابی کے باوجود حکومت کے عائد کردہ طرح طرح کے ٹیکسز ادا کررہا ہے اور اس کے باوجود ان پرCSR کے نام سے مزید دوفیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جارہاہے، یہ ایک غنڈہ ٹیکس ہے، ڈاکوٹیکس ہے، سرکاری بھتہ ہے۔
یہ بھی قابل غور ہے کہ یہ اضافی ٹیکس ہے جو صرف تاجروں اورصنعتکاروں پر لگایاگیا ہے،حکومت نے جاگیرداروں اوروڈیروں کی زرعی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا کیونکہ پاکستان میں جاگیرداروں اور وڈیروں کی حکومت ہے۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ یہ اضافی غنڈہ ٹیکس واپس لیاجائے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر فکری نشست 384سے خطاب
@APTMAofficial

اردو
Top Gun đã retweet

قوم سانحہ گل پلازہ اوروادی تیرہ سے ہزاروں خاندانوں کی بیدخلی کےمعاملے میں الجھی ہوئی تھی کہ اس دوران حکمراں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے ملکرقومی اسمبلی سے دوانوکھے بل منظورکئےہیں۔ جن میں ایک بل ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کوخفیہ رکھنے کا بل شامل ہے۔ پاکستان میں 78 برسوں سے منتخب ارکان اسمبلی ہرسال الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنےگوشوارے جمع کراتے چلے آرہے ہیں جنہیں عوام کے سامنے لایاجاتارہا ہےلیکن اس انوکھے بل کے مطابق اب سینیٹ،قومی اورصوبائی اسمبلی کے ارکان الیکشن کمیشن میں اپنے گوشوارے جمع کرائیں گے تو ان کے گوشواروں کی تفصیلات کو عوام کے سامنے نہیں لایاجائے گاتاکہ پاکستان کے قومی خزانے پرڈاکہ ڈالنے والے ظالم لٹیرے ڈاکہ زنی کرکے جتنی چاہیں ملک اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ان کے اثاثے میڈیا اور عوام سے پوشیدہ رکھے جاسکیں گے۔
اردو
Top Gun đã retweet

غزہ کےنام پر بورڈ آف پیس جس میں فلسطینیوں کی کوئی نمائندگی نہیں ہے،میں اس کو نہیں مانتا
…………………………………………………………
#BoardOfPeace
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے منعقدہ بورڈ آف پیس میں 35 ممالک کو شرکت کی دعوت دی تھی، اس تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف ماہیء بے آب کی طرح تڑپ رہے تھے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ اس کانفرنس میں شرکت اوربورڈآف پیس کاحصہ بننے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف نےاپنی کابینہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کواعتماد میں لینے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ جولوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے بورڈ آف پیس میں شرکت کی منظوری کابینہ سے لی تھی وہ سفید جھوٹ بول رہے ہیں، اس حوالے سے کابینہ سے نہ تو منظوری لی گئی، نہ ہی پارلیمنٹ سے منظوری لی گئی،حتیٰ کہ ”بورڈ آف پیس“ کا نام تک نہیں لیاگیا تھا۔میں موجودہ حکومت سے کہتا ہوں کہ اس نے صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کیلئے کابینہ، پارلیمنٹ اورعوام سے اجازت نہیں لی لہٰذا پاکستان کے عوام حکومت کے اس فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کرتے اورپاکستان کے عوام ایسے کسی بورڈ آف پیس کونہیں مانتے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی شمولیت توہو لیکن فلسطین کے عوام کی نمائندگی نہ ہو۔
بورڈ آف پیس جس میں تنازعےکے اہم فریق فلسطین کی کوئی نمائندگی نہیں ہے،میں اس میں پاکستان کی شمولیت کو نہیں مانتا۔میں پاکستان کے پنجابی، سندھی، بلوچ، پختون، کشمیری، سرائیکی، گلگتی، بلتستانی اور ہزاروال عوام سے سوال کرتا ہوں کہ کیا آپ اس معاملےپر میری آواز میں آواز ملائیں گے؟ آپ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کےحامی ہیں یامخالف؟آپ مجھے اپنی آراء ایم کیوایم کے آفیشل ای میل ایڈریس mqm@mqm.org پر بھیجیں۔
میں اصولی طورپریہ سمجھتاہوں کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اگرواقعی غزہ میں امن چاہتے ہیں توپہلے بورڈ آف پیس میں فلسطینی نمائندے کوشامل کریں اور بورڈ آف پیس کے چارٹرمیں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کااعلان کریں تاکہ غزہ میں حقیقی معنوں میں امن قائم ہوسکے اورفلسطین کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 384 ویں ہنگامی فکری نشست سے خطاب
26، جنوری 2026ء

اردو




