Senator Nehal Hashmi أُعيد تغريده

طواف کے دوران جب رش زیادہ ہو گیا تو ایک لمحہ ایسا آیا کہ چند لوگ بے ساختہ جرنل عاصم منیر کو آگے کرنے لگے۔ انہوں نے فوراً ہاتھ کے اشارے سے منع کیا اور خود ایک قدم پیچھے ہٹ گئے تاکہ ایک بزرگ اور نوجوان زائر پہلے طواف مکمل کر سکیں۔
قریب موجود افراد کے مطابق، انہوں نے آہستہ سے کہا:
“یہاں سب برابر ہیں، یہاں عہدہ نہیں، نیت چلتی ہے۔”
اسی چکر میں، حجرِ اسود کی سمت نگاہ پڑی تو وہ چند لمحے رُک گئے، سر جھکایا اور مختصر سی دعا کی—جیسے اپنے منصب کے فیصلوں کے لیے ہدایت اور انصاف مانگ رہے ہوں۔ پھر بغیر کسی جلدی کے طواف مکمل کیا اور شکرانے کے نوافل ادا کیے۔
یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے ایک خاموش سبق تھا:
کہ سب سے بڑا منصب بھی خانۂ کعبہ کے سائے میں عاجزی مانگتا ہے ۔۔۔
اردو



















