
INSAF FEDRATION
5.4K posts







کراچی کی گلیوں اور سڑکوں پر عوام راج تحریک کا پیغام۔۔۔ ملیر کھوکراپار اور ملیر سعودآباد میں عوام راج تحریک کو منظم اور متحرک کرنے کے مناظر۔ کراچی کی ہر یونین کونسل میں عوام راج تحریک مستحکم ہو رہی ہے۔۔۔ جلد کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ منعقد ہو گا۔



آج سے کراچی کی گلی گلی میں جانے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انشاء اللہ چاند رات تک کراچی کی گلیوں، بازاروں اور چوراہوں میں عوام راج تحریک کا پیغام پہنچے گا اور یہ تحریک لاوارث کراچی کو اسی شہر کے لوگوں میں سے قیادت اور وراثت عطاء کرے گی۔ #عوام_راج








آیت اللہ خامنہ ای چاہتے تو کسی گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر کسی خفیہ مقام پر بھی جا سکتے تھے لیکن انہوں نے غیرت،جرآت اور بہادری سے شہادت کو ترجیح دی۔

یہ شخص ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاون جیسی سوسائٹیز میں نہیں رہتا تھا نہ اس کے امریکہ اور یورپ میں اثاثے اور جزیرے تھے نہ اس کی اولاد دوسرے ملکوں میں زیر تعلیم تھی نہ اس کی کروڑوں میں مراعات تھیں نہ اس کا شاہانہ طرز زندگی تھا یہ جوان تھا تو اگلے مورچے میں سپاہی کی طرح لڑتا ہوا ایک ہاتھ سے معذور ہو گیا اور بوڑھا ہوا تو سپر بن کر اپنی قوم کے سامنے کھڑا ہو گیا یہ بوترابی یہ غزہ کے مظلوموں کا سب سے بڑا وکیل یہ ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دینے والا مٹی سے اٹھا اور آسمانی رمزیں پا کر مٹی میں اتر گیا اس کے لیے کیا افسوس کہ یہ مزاحمت کے جس راستے کا راہی تھا اس کی خواہش اور منزل ہی شہادت تھی۔ اس نے اپنے ترکے میں ایک جائے نماز ایک تسبیح اور ایک ایسی قوم چھوڑی ہے جو امام حسین کی طرح کسی یزید کی بیعت کو تیار نہیں۔ سلام یا خامنہ ای احمد فرہاد













