
#AttaTarar پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ -ایران مذاکرات کی انٹرنیشنل کوریج خوش آئند لیکن پاک - بھارت جنگ کے دوران مثالی کردار ادا کرنے والے نیشنل و ریجنل میڈیا کی اہمیت کم نہیں ہونی چاہئے۔ ہر بڑی خبر پاکستانی میڈیا کے ذریعے بریک ہونی چاہئے تاکہ انٹرنیشنل میڈیا وہ خبر پاکستانی میڈیا کے ریفرنس سے نشر کرے۔ اب تک کی صورتحال یہ ہے کہ مذاکرات مذاکرات پاکتان میں ہو رہے ہیں جبکہ ان کے متعلق زیادہ تر خبریں انٹر نیشنل میڈیا کے ذریعے بریک ہو رہی ہیں، پاکستانی میڈیا وہ خبریں انٹر نیشنل میڈیا کے ریفرنس سے نشر کر رہا ہے۔ اگر اس حساس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نیشنل میڈیا کیلئے کوئی ایسا انتظام کر دیں تو عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا کی پہنچ، اہمیت اور ساکھ میں بھی اضافہ ہو گا۔ #امن_کا_سفیر_پاکستان #Israël #IslamabadTalks #Media #Pakistan #Live






















