Voice of the Victims of Blasphemy Business Group

1.4K posts

Voice of the Victims of Blasphemy Business Group banner
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group

Voice of the Victims of Blasphemy Business Group

@VictimsofB_Gang

Voice for the Victims of Blasphemy Business Group... (400+Victims, 5 Deaths....) Dedicated to support oppressed and helpless Families of Innocent Souls..

शामिल हुए Mart 2024
7 फ़ॉलोइंग8.8K फ़ॉलोवर्स
पिन किया गया ट्वीट
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🔵🚨🔴 بلاسفیمی بزنس گروپ کی ہنی ٹریپنگ کی 23 انتہائی خطرناک ٹیکنیکس ، جانئیے پروفیشنل ٹریپنگ کیسے کی جاتی ہے 🔴🚨🔵 بلاسفیمی بزنس گروپ کی ہنی ٹریپنگ اور اس مکروہ نیٹ ورک کا Modus Operandi 👇 کومل اسماعیل کے لیک ہونے والے میسجز بلاسفیمی بزنس گروپ کی انتہائی خطرناک ٹیکنیکس سے پردہ فاش کرتے ہیں: اس کیس میں پھنسائے گئے لڑکے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈ تک ہنی ٹریپنگ لڑکی نے کے رکھے تھے ، اور جب لڑکے کو ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کیا گیا تو لڑکی کی چیٹ تک ڈیلیٹ کردی گئی ، اس گینگ کی ہنی ٹریپنگ ٹیکنیکس درج ذیل ہیں جو اس کیس سے ثابت ہوتی ہیں ۔ 🔵 پوائنٹ /ٹیکنیک #1: بلاسفیمی بزنس گروپ فرضی شناخت (Fake Identity) استعمال کرتا ہے اصل نام: کومل اسماعیل / ایمان استعمال شدہ نام: آیت دوسرے کردار: لائمہ اور عمیر تجزیہ: ایک ہی شخص کو پھنسانے کے لیے تین ٹیم ممبرز مختلف ناموں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ یہ ہنی ٹریپ نیٹ ورکس کی عام تکنیک ہے جس میں Fake persona استعمال کی جاتی ہے۔ مقصد: ٹارگٹ کو ناقابل یقین حد تک اعتماد میں لانا اور پورا سیناریو حقیقت کے قریب تر کے کے پیش کرنا 🔵 پوائنٹ/ ٹیکنیک #2: ٹیم ورک اور منظم نیٹ ورک، ان وائس میسجز میں واضح ہے کہ تین کردار مل کر کام کر رہے ہیں: آیت (اصل رابطہ بنانے والی) لائمہ (ریفرل دینے والی) عمیر (جاب اور پیسے کا لالچ دینے والا) یہ ایک کلاسیکل Scam Structure ہے Structure: Victim → Friendly Girl → Mutual Friend → Job Provider یہ طریقہ اعتماد بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ 🔸اہم جملہ: "میری لائمہ سے بات ہو رہی تھی تو اس نے آپ کے بارے میں بتایا" یہ social proof manipulation ہے۔ 🔵پوائنٹ / ٹیکنیک نمبر #3 اعتماد پیدا کرنے کی نفسیاتی تکنیک (Trust Building) ہنی ٹریپ میں سب سے پہلے اعتماد بنایا جاتا ہے۔ یہاں اس کے کئی طریقے استعمال ہوئے ہیں: 🔸1. مذہبی حوالہ "میں اگلے 5 ڈیز کے بعد عمرے پر جا رہی ہوں" یہ جملہ: اعتماد بڑھانے خود کو نیک اور قابل اعتماد دکھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ 🔸2. مصروفیت دکھانا "میں ابھی بزی ہوں" یہ تکنیک: خود کو Demanded / Busy person دکھانے کے لیے ہوتی ہے اس سے Victim کو لگتا ہے کہ یہ کوئی عام scammer نہیں وہ اسے ایک پروفیشنل سمجھتا ہے اور اس پر یقین کرتا ہے 🔵پوائنٹ/ ٹیکنیک #4 مالی لالچ (Financial Bait) یہ سب سے واضح فراڈ پوائنٹ ہے۔ 🔸 دعویٰ: * ان لائن Amazon میں کام * امریکی کمپنی * گھر بیٹھے کام * 2 سے 3 لاکھ ماہانہ Scam Indicator: ❗ Low skill → High income یہ ٹیکنیک تقریباً ہر آن لائن Scam میں استعمال ہوتی ہے۔ 🔵پوائنٹ / ٹیکنیک نمبر #5 * وکٹم کو سبز باغ دکھانے کے لیے Success Story کا استعمال "انہوں نے بحریہ ٹاؤن میں گھر بنا لیا" یہ ایک Fake success narrative ہے۔ 🔸مقصد: وکٹم کو convince کرنا کہ یہ کام واقعی کامیاب ہے۔ 🔵پوائنٹ #6 "No Investment" Trap 🔸وہ کہتی ہے: "تمہیں کوئی انویسٹمنٹ نہیں کرنی" یہ بہت اہم psychological trick ہے۔ 🔸کیونکہ: زیادہ تر لوگ Investment scams سے ڈرتے ہیں۔ اور جہاں پیسہ نہ لگانے کا یقین دلوایا جائے وہاں ٹرائی ضرور کی جاتی ہے اس لیے پہلے No investment claim کیا جاتا ہے۔ تاکہ شکار کو دان میں لایا جاسکے ۔ 🔵پوائنٹ #7: تمام بات چیت کو اپنے کنٹرول میں رکھتی ہے مطلب Controlled Communication وہ خود کو درمیان میں رکھتی ہے۔ Victim → Ayat → Umair 🔸یہ طریقہ: وکٹم کو direct access نہ دینا ہوتا ہے تاکہ آپ اسے اپنے حساب سے کنٹرول کریں اور ہنی ٹریپنگ ٹیم کی باتوں میں تضاد آنے کا خطرہ نہ ہو 🔵پوائنٹ#8: سکرپٹڈ ہدایات کا استعمال Scripted Instructions یہ بہت اہم پوائنٹ ہے۔ 🔸"آپ نے یہی کہنا ہے کہ آیت نے آپ کا نمبر دیا تھا" یہ pre-planned script ہے۔ یہ نیٹ ورک کے منظم ہونے کی واضح علامت ہے۔ 🔵پوائنٹ#9 من گھڑت ریلیشن شو کروانا Relationship Fabrication 🔸"آپ نے کہنا ہے کہ آپ لائمہ کے بھائی ہیں" یہ بہت خطرناک scam pattern ہے۔ کیونکہ اس سے: fake relationship create ہوتا ہے trust build ہوتا ہے 🔵پوائنٹ#10 سب سے خطرناک سٹیج ، ملنے کے لیے وکٹم کو غیر محسوس انداز میں ذہنی طور پر تیار کرنا Physical Meeting Trap 🔸پہلے کہا: "اسلام آباد آنا پڑے گا" 🔸پھر کہا: "گھر سے بھی کام ہو سکتا ہے" یہ Victim testing ہے۔ اگر شکار تیار ہو جائے تو اگلا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔ 🔵 پوائنٹ#11 فرضی کارپوریٹ پراسیس ، Fake Corporate Process یہ ایک مکمل fake HR process create کیا جا رہا ہے: جیسا کہ: * ویری فکیشن ہوگی * کمپنی لیپ ٹاپ دے گی * ٹریننگ لینی پڑے گی * پروبیشن پیریڈ یہ سب Corporate illusion بنانے کے لیے ہے۔ 🔸📍(جاری ہے 👇)
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group@VictimsofB_Gang

🚨🔴بریکنگ: ہنی ٹریپنگ گرل ، کومل اسماعیل المعروف ایمان کے 13 وائس میسجز ، ایک پروفیشنل ٹریپنگ سکیم 🔴🚨 (ان وائس میسجز میں 4 کردار ہیں 1. ایمان (یہاں آیت نام سے اوپریٹ کر رہی ہے) 2. وکٹم 3. لائمہ (ٹیم ممبر) 4. عمیر (ٹیم ممبر) 📍پہلے یہ وائس میسجز سنیں اور پھر دوسری ٹویٹ میں آپ کو اس کا بیک گراؤنڈ اور ان وائس میسجز کا اینالسز دیا جائے گا ۔۔ میسجز تحریری صورت میں بھی دیئے جارہے ہیں پڑھنے کے لیے 👇 پہلا میسج یہاں سے شروع ہوتا ہے 👈 🔵 📍 یار، میں ابھی اپنی کچھ چیزوں میں مصروف ہوں، اس لیے جب میں فری ہوں گی تب ہی آپ سے بات کر سکوں گی۔ 📍آپ کو انویسٹمنٹ کے بارے میں کس نے کہا ہے؟ کیا عمیر نے آپ سے انویسٹمنٹ کا کہا ہے؟ 📍الحمدللہ میں ٹھیک ہوں، خیریت سے ہوں۔ ابھی میں شاپنگ کے لیے جا رہی تھی کیونکہ تقریباً پانچ دن بعد میں اپنی امی کے ساتھ عمرے پر جا رہی ہوں۔ اسی لیے کچھ شاپنگ کرنی تھی۔ 📍اور سنو، اگر انویسٹمنٹ کرنی ہو تو میں آپ کو کیوں کہوں گی؟ میں نے تو سمجھا تھا کہ شاید عمیر نے آپ سے کہا ہوگا۔ آپ ایک دفعہ عمیر سے بات تو کریں۔ ویسے بھی آپ کو کوئی انویسٹمنٹ نہیں کرنی۔ بلکہ وہ آپ کو کام کے لیے لیپ ٹاپ بھی دیں گے، کیونکہ اس میں ان کی ویریفکیشن ہوتی ہے۔ 📍 ابھی میں فری نہیں ہوں، کیونکہ میں کافی مصروف ہوں۔ ممکن ہے کہ عمرے سے واپس آ کر ہی آپ سے ٹھیک طرح بات کر سکوں۔ اس لیے پہلے ہی بتا رہی ہوں کہ ایسا نہ ہو آپ میسجز کرتے رہیں اور میں جواب نہ دے سکوں۔ ویسے نارمل بات چیت ہو جائے گی، اور میں عمرے کی ویڈیوز وغیرہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کر دیا کروں گی۔ لیکن اس وقت واقعی مصروف ہوں۔ ابھی میری پیکنگ بھی باقی ہے، سامان بھی صحیح طرح نہیں کھولا، اور میں ابھی امی کی میڈیسن لینے گئی تھی، وہاں سے واپس آئی ہوں۔ 📍 اصل میں ان لوگوں نے شروع میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے۔ تقریباً چار یا پانچ سال پہلے انہوں نے ایمیزون پر کام شروع کیا تھا اور امریکہ کی ایک کمپنی کے ساتھ آن لائن کام کرنے لگے تھے۔ اب تقریباً پانچ سال ہو گئے ہیں اور ماشاءاللہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن میں اپنا گھر بھی بنا لیا ہے اور اب کافی مستحکم ہو چکے ہیں۔ 📍 لیکن شروع میں ایک پروبیشن پیریڈ ہوتا ہے۔ پہلے وہ دیکھتے ہیں کہ آپ کام کر سکتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً ایک مہینہ آپ کو سیکھنے کے لیے آفس جا کر کام کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ کام سیکھ جاتے ہیں تو پھر گھر سے بھی کام کر سکتے ہیں۔ 📍 پہلے دو یا تین مہینوں میں کم کمائی ہوتی ہے، لیکن جب تین مہینے سے زیادہ کام کرنے لگتے ہیں تو آسانی سے دو سے تین لاکھ روپے ماہانہ کما سکتے ہیں، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ کیونکہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے ان کی حالت بہتر ہوتے دیکھی ہے۔ 📍 ویسے میری لائمہ سے بات ہو رہی تھی تو اس نے آپ کے بارے میں بتایا کہ آپ یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے، میں مدد کر سکتی ہوں۔ میں اپنے کزن کو بتا دوں گی کہ آپ میری ایک دوست کے بھائی ہیں۔ کیونکہ میں یہ نہیں بتا سکتی کہ میں آپ کو براہِ راست جانتی ہوں، اور آپ نے بھی یہ نہیں بتانا کہ آپ لائمہ کے بھائی ہیں، جب تک ایسی کوئی بات نہ ہو۔ 📍 باقی میں کل اس سے بات کر کے آپ کو مزید تفصیل بتا دوں گی۔ اگر ممکن ہوا تو اس کا نمبر بھی آپ کو دے دوں گی تاکہ آپ اس سے خود بات کر سکیں۔ بس آپ نے یہی کہنا ہے کہ آپ لائمہ کے بھائی ہیں۔ باقی وہ آپ کو سب کچھ بتا دیں گے اور ان شاءاللہ جاب کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ 📍 آپ نے بس اتنا کہنا ہے کہ آیت نے آپ کو نمبر دیا تھا اور آپ اس کی فرینڈ کے بھائی ہیں اور جاب کے بارے میں پوچھنا تھا۔ آپ مجھے کل تک کا وقت دے دیں، میں اس سے بات کر لیتی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اگر آپ ایک دفعہ جا کر دیکھ لیں اور اگر آپ جلدی کام سیکھ جاتے ہیں، مثلاً ایک ہفتے یا دس دن میں، تو پھر آپ کو بار بار جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور آپ گھر سے کام کر سکیں گے۔ یہ سب آپ پر منحصر ہے کہ آپ کام کیسے کرتے ہیں۔ 📍 ایک دفعہ آفس دیکھ لینا بہتر ہوتا ہے، اور آپ چاہیں تو اپنے کزن کو بھی ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ میں اپنے کزن سے بات کر لوں گی کہ اگر دونوں کے لیے ممکن ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اگر دونوں سیکھ لیں تو اور بھی اچھی بات ہے۔ کل دن کے وقت ان شاءاللہ میں اس سے بات کر کے آپ کو بتا دوں گی۔ 📍 ویسے میں خود یہ ایمیزون والا کام نہیں کر رہی۔ یہ میرے کزنز پاکستان میں اسلام آباد میں کرتے ہیں۔ میں خود ایک امریکن آئی ٹی فرم کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ میں یوکے میں رہتی ہوں اور یو ایس کمپنی کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ (جاری ہے 👇)

اردو
7
25
41
3.1K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑 جب ٹی ایل پی کی چھتری ☂️ استعمال کرکے راؤ عبدالرحیم آپ آپ کو لیڈر بنانے کی راہ پر گامزن تھا اور کچھ منفی قوتیں اس کا ساتھ دے رہی تھیں ۔ ، حالانکہ معلومات رکھنے والے احباب کو پتہ ہے کہ راؤ عبدالرحیم ٹی ایل پی اور بریلوی مدعیوں کو صرف استعمال کر رہا تھا ، راؤ عبدالرحیم کا خود کا تعلق کس کالعدم تنظیم سے ہے جلد سامنے آئے گا ۔ #StopBlasphemyBusiness
اردو
10
17
39
1.6K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🚨Alarming Patterns 🚨 📍The data presented in these charts exposes a deeply alarming and undeniable reality: the overwhelming majority of victims belong to the Muslim community itself. This is not an isolated trend... it is a pattern that demands urgent attention. 📍Analysis of the Data: 👇 🔸Barelvi (55.84%): The figures clearly indicate that individuals from the Barelvi sect are the most targeted, accounting for more than half of the recorded deaths. 🔸Deobandi (24.67%): Members of the Deobandi school of thought represent nearly a quarter of the cases, highlighting that this crisis cuts across sectarian lines.. 🔸 Ahl-e-Hadith (9.09%): A significant number of allegations also involve individuals associated with Ahl-e-Hadith. 🔸 Shia (6.49%): The Shia community is likewise affected, further reinforcing the indiscriminate nature of these accusations. 🔸 Christian (3.89%): Although this dataset shows a comparatively lower percentage, religious minorities remain vulnerable and are by no means safe from such allegations. 📍 It is important to clarify that this dataset does not include cases from Multan and Peshawar, where additional Cases have also been reported. This chart is limited to data collected from Lahore, Karachi, Islamabad, and Rawalpindi. 📍A critical timeline insight must also be acknowledged: 🔸these cases emerged between 2019 and 2026. Prior to 2019, such patterns were virtually non-existent in this dataset. 🔸The surge reached its peak during 2023 and 2024, where an overwhelming number of cases were registered. 🔸By contrast, in 2026, the filing of such cases has almost come to a halt. 🔸This sharp rise and fall is not coincidental. It reflects a period in which what many describe as a “Blasphemy Business Group” operated with alarming intensity, creating an atmosphere of fear, exploiting legal provisions, and pushing both law and basic human values to the brink. 🔸During those peak years, justice was overshadowed, due process was undermined, and humanity itself was disregarded. Families like ours are exhausted,, tired of being treated as expendable collateral in what has effectively become a “Blasphemy Business.” 🔸The question is no longer whether this is happening, but how long it will be allowed to continue. 🔸How many more lives must be lost before we recognize a fundamental truth: A fire that starts in one home does not remain contained, it spreads, and ultimately consumes the entire neighborhood. #StopBlasphemyBusiness #JusticeFor450 #450LivesMatter
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
English
8
19
35
1K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group रीट्वीट किया
Mujahid Hussain
Mujahid Hussain@MujahidNaama·
میرے بھیا کو بچا لو عید کی چھٹیوں میں ایک خاندان مجھے ملنے آیا، کینسر کی مریض عورت،اس کا مزدور خاوند اور ایک نو دس سال کی پیاری سی بچی۔ان کا ایک ہی بیٹا ہے جس کی عمر اٹھارہ سال سے کم ہے اور کہانی وہی گھسی پٹی اور پرانی ہے کہ ایک لڑکی نے وٹس ایپ گروپ میں سے منتخب کرکے لاہور میں اچھی ملازمت کا جھانسہ دیا۔جب ساری معلومات حاصل کرلیں تب ایک دن ایف آئی اے سائبر ونگ کا نام استعمال کرنے والے آدھمکے اور بچے کو اُٹھالیا۔ بچہ ڈیڑھ سال سے کیمپ جیل لاہور میں قید ہے ماں کینسر کی شدت بڑھ جانے کے باعث موت کی وادی میں اُتر رہی ہے،باپ تھک چکا ہے۔جب وہ جانے لگے تو بچی پلٹ کر میرے پاس آئی میں نے سر پر پیار دیا تو آہستہ سے کہتی ہے میرے بھیا کو بچا لو۔یارب یہ لوگ کدھر جائیں؟ ان کے بچوں کو موت کے منہ میں پہنچانے والے ثواب کما رہے ہیں، یہ لوگ اپنے بچوں کی روٹی نہیں کما سکتے۔ یہ سب کچھ کیا ہے؟ یااللہ صدقہ اپنے حبیب کا ان بچوں اور ان خاندانوں کو بچا لے۔آمین #BlasphemyBusinessGang
Mujahid Hussain tweet media
اردو
5
37
62
2.1K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑🚨 اللیگل کمیشن "فار" بلاسفیمی کے 5 سال کے کرتوت، جانئے ان دین فروشوں کی اصلیت 🚨🛑 📍 5 سال 5 قتل 📍5 سال 500 خاندان تباہ 📍 غیر قانونی نام کا استعمال اور ڈھنڈورا قانون کا 📍غیر رجسٹرڈ فرضی ادارہ نام کمیشن کا 📍نہ ٹیکس نیٹ میں شامل نام حب الوطنی کا 📍 نہ فنڈنگ کی بابت کوئی جواب اور لوگوں کے ایمانوں کے ٹھیکے دار 📍عوام کی دھوکہ دہی کیلئے غیر قانونی Logo ڈیزائن 📍خود کے نام میں کمیشن، اور جب تحقیقاتی کمیشن کا نام آئے تو سر پر پاؤں رکھ کر تحقیقات سے بھاگ جاتے ہیں 📍وکٹمز کے اغوا کا نیٹ ورک پورے پاکستان تک رسائی 📍اغوا کے لیے استعمال ہونے والی قیمتی گاڑیوں کا استعمال جن کی ملکیت کا کوئی اتہ پتہ نہیں ، کہاں سے پیسہ آرہا کون خرید کر دے رہا کوئی ڈیٹا نہیں اور نام لیگل کمیشن 📍زیادہ تر حادثات میں راؤ عبد الرحیم کی کار استعمال ہوتی بھلے لیہ یونیورسٹی طالبعلم کا اغوا ہو یا عبداللہ شاہ کا قتل مگر عدالت کے سامنے سچ بولنے سے جان جاتی 📍غیر قانونی سمز کا نیٹ ورک بھلے وہ سپینش سم ہو یا بونیر کی نسرین بی بی کی سم یہاں بھی عجیب اتفاق سب غیر قانونی سمز کا تعلق راؤ عبد الرحیم سے 📍سندھ میں اقلیتوں کی جبری مذہب تبدیلی کے بے تاج بادشاہ میاں مٹھو سے بھی راؤ عبد الرحیم کے مراسم 📍دھندے میں نوجوان لڑکیوں کا استعمال 📍ہر FIR پر فیک ایڈریس استعمال کرنے کا ریکارڈ 📍 آئے دن لاہور کے فلیٹیز ہوٹل سمیت پاکستان کے متعدد شہروں میں بڑے سے بڑے ھوٹلز میں پروگرامز اور ایونٹس ، یہ پیسہ کہاں سے آتا ھے۔۔۔ ؟؟؟ کوئی جواب نہیں 📍فنڈنگ کے حصول کے لیے مسلمانوں کے بچوں کو قادیانی Portray کرنا اور چندہ اکٹھا کرنا ، یہی ہے دین فروشی 📍ججز کو دھمکیاں دینا اور جتھے لے کر عدالتوں میں جانا اور نعرہ لگانا کہ ہم قانون کے پاسداران ہیں 📍ہر کیس میں لڑکی کا استعمال اور ہر کیس سے لڑکی کی چیٹ ڈیلیٹ کردینا ۔ اور پھر کہتے ہیں ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں 📍یہ لیگل کمیشن آن بلاسفیمی نہیں بلکہ اللیگل کمیشن "فار" بلاسفیمی ہے ان سب کرتوتوں سمیت درجنوں اور کارنامے ایسے ہیں جو اس گینگ کے ہیں ۔ 1947 سے لے کر 1980 تک صرف 12 کے قریب کیسز تھے ۔ 1980 سے 2020 تک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور جب سے یہ گینگ پیدا ہوا کیسز میں ورلڈ ریکارڈ بن گیا نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی ہنی ٹریپنگ لڑکیوں کے ذریعے پھنسا کر اپنا 10 لاکھ کا ٹارگٹ پورا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ یہ ہے اس گینگ کی اصل کارکردگی، سچ کے ساتھ #StopBlasphemyBusiness #450LivesMatter #WeAreNotInsects #450Familes
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
Imaan Zainab Mazari-Hazir@ImaanZHazir

اپنے آپ کو این جی او کہنے والی unregistered organization اس ملک کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے ایک ایسے ملک میں جہاں registered NGOs پر بھی سختیاں ہے۔ نا تو یہ گرو Societies Act کے تحت رجسٹرڈ ہے، نا ہی Trusts Act کے تحت اور نا ہی Companies Act کے تحت۔ اس کا کوئی NTN نمبر نہیں۔ اس کی کوئی audit رپورٹ نہیں۔ اس کی سورس آف فنڈنگ پر کوئی بھی معلومات نہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ جب کوئی ہمت کرتا ہے پوچھنے کی یہ گرو دہشتگردوں سے قتل کی دھمکیاں دلواتا ہے۔ اس ملک میں نظام صرف اسکو تحفظ دیتا ہے جو ہمارے قانون کو نہیں مانتے، اور صرف اپنی بدمعاشی چاہتے ہے۔

اردو
15
30
56
1.6K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑 کیا قانون NCCIA لاہور کو اس بات کی اجازت دیتا ہے ؟ 🛑 📍 این سی سی آئی اے لاہور المعروف سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز لاہور ، وہی NCCIA 📍وہی NCCIA جہاں کومل اسماعیل اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہے اور اسلام آباد NCCIA کو بارہا کوششوں اور ڈھونڈنے کے باوجود نہیں ملتی 📍مگر لاہور NCCIA کو نہ صرف مل جاتی ہے بلکہ خود چل کر وہاں جاتی ہے اور اس کی درخواست درج کرکے صحافیوں کو نوٹس بھیجے جاتے ہیں ۔ 📍ذیل میں دی گئی ٹویٹ بتارہی سپیشل برانچ کی رپورٹ نے سچ لکھا تھا کہ یہ ایک نیٹ ورک ہے اور سائبر کرائم کے کچھ لوگ ان سے ملے ہوئے ہیں ۔ 📍یہ کیسے ممکن ہے کہ گرفتاری کے ساتھ ہی سب کچھ ایک ڈچ نیشنل یوٹیوبر کو بتایا جارہا ہو ؟ 📍کیا مذکورہ یوٹیوبر NCCIA کے دفتر میں ییٹھا ساری انویسٹی گیشن کنٹرول کر رہا ہوتا ہے یا اسے ساری باریک سے باریک ڈیٹیلز پیش کی جارہی ہوتی ہیں ؟ 📍جس دن گرفتاری ہوتی ہے اس کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے تو عدالت نے جیسے ہی تفتیش کے لیے ریمانڈ کیا ساتھ ہی اس یوٹیوبر صاحب کو حیران کن طور پر ساری انویسٹی گیشن پتہ چل جاتی ہے۔ 📍ابھی ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا ہوتا تو اس دوران یوٹیوبر صاحب ملزم کے گستاخ اور مجرم ہونے کا فتویٰ جاری کردیتے ہیں ۔ 📍مطلب پکڑتے ساتھ ہی فیصلہ صادر ہوگیا۔ اس کا مطلب ہے کہ عدالتیں بند کردینی چاہییں اور NCCIA ڈائریکٹ اس یوٹیوبر کو جوابدہ ہونی چاہئیے اور اس کے انڈر کمانڈ ہونی چاہئیے تاکہ اس کو رپورٹ پیش کیا کرے کہ ہم نے یہ بندہ پکڑا ہے اور پکڑتے ساتھ ہی مجرم بن گیا ہے کیوں کہ ہم جو کہہ رہے ہیں وہی سچ ہے عدالتیں بند کردیں عدالتوں کا کوئی کام نہیں، 📍اور کس قانون کے تحت کون سا آفیسر انڈر انویسٹی گیشن ملزم کی تفصیلات ایک یوٹیوبر کو فراہم کر رہا ہے؟ ایسے آفیسرز کی انویسٹی گیشن بھی ہونی چاہئیے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل کو یہ معاملہ لازمی دیکھنا چاہئیے ؟؟ 📍کس اتھارٹی اور کس کے حکم کے تحت ایک یوٹیوبر کو ایک دن پہلے بنے کیس کا ڈیٹا فراہم کیا جارہا ہے ؟ 📍اس کیس کا انکوائری آفیسر کون ہے ؟ یہ بہت سارے سوالات ہیں کہ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی ابھی تک عدالت میں ٹرائل نہیں چلا ، ابھی تک چالان نہیں بنے ابھی تک فرانزک / ٹیکنیکل رپورٹس نہیں بنی تو یوٹیوبر صاحب کیسے اعلان فرما رہے ہیں ؟ 📍اگلا سوال یہ ہے کہ NCCIA لاہور کو یوٹیوبرز کو معلومات فراہم کرواکے تشہیر کروانے کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے ؟ 📍 کیا یہ باقاعدہ کسی آفیشل آرڈر کے تحت کیا جارہا ہے یا وہی سپیشل برانچ کے بقول کالی بھیڑیں کر رہی ہیں ؟؟ 📍یاد رہے یہ وہی NCCIA ہے جو متعدد صحافیوں کو نوٹس بھجوا چکی ہے ، ایسا کیا خاص ہے اس NCCIA میں جو خود کو کافی متحرک ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یوٹیوبرز کی خدمات بھی لی جارہی ہیں ؟ 📍اس سے قبل بھی ایک انڈر انویسٹی گیشن ملزم کو مجرم بناکر آرٹیکل لکھوایا گیا تھا تو وہ کس اتھارٹی اور کس کے آرڈر کے تحت کیا گیا تھا ؟ 📍کسی صحافی کو یا کسی یوٹیوبر کو NCCIA جو کہ سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے بنا ہے کے اندر لے جایا جارہا ہے اور وہ انوسٹی گیشن دیکھ رہا ہے اور اپنے تئیں سب حالات و واقعات ایسے رپورٹ کر رہا ہے جیسے سب اس کے سامنے ہورہا ہے ؟ 📍اور کیا قانون کسی انویسٹی گیشن آفیسر کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کسی انڈر انویسٹی گیشن ملزم پر اخبارات میں آرٹیکل لکھوانا شروع کردے ؟؟ 📍یا سرکاری اداروں کو نیوٹرل رہ کر انویسٹی گیشن مکمل کرکے معاملہ عدالت کے سپرد کرنا ہوتا ہے ؟ 📍 کسی انویسٹی گیشن کے دوران ملزم کی تفصیلات، بیانات یا ثبوت کسی یوٹیوبر/غیر متعلقہ شخص کو دیئے جا رہے ہیں تو یہ: آفیشل سیکرٹ / انویسٹی گیشن پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی بن سکتی ہے 📍ملزم کو ٹرائل سے پہلے مجرم قرار دینا کسی بھی شخص کو عدالت کے فیصلے سے پہلے " مجرم" " گستاخ" کہنا: آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 10-A (فیئر ٹرائل) کی خلاف ورزی ہے یہ Defamation (ہتکِ عزت) کے زمرے میں آتا ہے۔ 📍 میڈیا ٹرائل (Media Trial) : انویسٹی گیشن کے دوران میڈیا یا سوشل میڈیا کے ذریعے بیانیہ بنانا، عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے ضمرے میں آتا ہے، اور یہ عمل Due Process کو متاثر کرتا ہے 📍سرکاری اختیارات کا غلط استعمال: اگر کوئی افسر مخصوص افراد کو معلومات دے یا کسی خاص بیانیے کو پروموٹ کرے تو : Misuse of Authority Conduct Rules کی خلاف ورزی 📍قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے: 👈غیر جانبدار رہنا 👈شواہد اکٹھے کر کے عدالت کو دینا ہوتا ہے اگر وہ کسی “نیٹ ورک” یا بیرونی افراد کے ساتھ مل کر بیانیہ بنا رہے ہوں: تو یہ Conspiracy میں شمار کیا جائے گا ۔
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
اردو
16
28
72
3.2K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑📍 نہیں۔۔۔ بلاسفیمی بزنس گروپ اب مزید نہیں ۔۔ نو مور قادیانی کارڈ 🛑📍 🚨کوئی نیا کارڈ تلاش کرو کیوں کہ اس بار سامنے سنی، بریلوی، دیوبندی، اہل تشیع اور اہل حدیث سمیت تمام مکاتب فکر کے مسلمان ہیں تم چاہے ہمیں کافر قرار دو (یہی تمہارا مذہب کا دھندا ہے ) مگر بلاسفیمی بزنس گروپ کی دال نہیں گلے گی ۔ 🛑📍 بلاسفیمی بزنس گروپ کہتا ہے کہ وکٹمز قادیانی ہیں اور بیرون ممالک کی این جی اوز نے بلاسفیمی بزنس گروپ کا پروپیگنڈہ کیا ہے ، زیر نظر بلاسفیمی بزنس گروپ کے ایک ونگ کا پروپیگنڈہ ملاحظ ہو اور دوسری طرف دی گریٹ انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ، سپیشل برانچ آف پنجاب پولیس کی رپورٹ ملاحظ ہو جس نے اس گینگ کو گردن سے پکڑ لیا تھا اور بلاسفیمی بزنس گروپ کا نام دیا تھا ۔ 🛑اب جو چاہے شور مچاؤ چاہے قادیانی قرار دو چاہے کافر بولو ، پورا پاکستان سمجھ چکا ہے کہ تم مذہب کا دھندہ کرتے ہو ۔ یہی تو دھندہ ہے کہ لوگوں کے ایمان کے فیصلے تم جیسے آخری صدی کے کرپٹ ترین مذہب کے ٹھیکیدار کریں گے۔ #StopBlasphemyBusiness #JusticeFor450 #450LivesMatter
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group@VictimsofB_Gang

🛑📍بلاسفیمی بزنس گروپ، قادیانی فوبیا، معاشرے میں پھیلتا نفرت کا زہر اور فنڈز کا حصول 📍 📍 بلاسفیمی بزنس گروپ تمام وکٹمز کو قادیانی قرار دیتا ہے حالانکہ سب سنی، بریلوی، دیوبندی ، اہل تشیع ، اہل حدیث مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں ۔ 📍ایسا کیوں کیا جاتا ہے ۔۔۔؟ سب مخالفین کے ایمان کا فیصلہ خود ہی کرکے ان کو قادیانی قرار دے دو ... ؟ لوگوں کی برین واشنگ میں بلاسفیمی بزنس گروپ کا ایک یوٹیوبر بھی پیش پیش ہے جو قادیانی قادیانی کا راگ الاپتا رہتا ہے اور ہر وقت نفرت اور انتہا پسندی کو پروموٹ کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔۔۔۔۔! 📍اس کا جواب یہ ہے کہ بلاسفیمی بزنس گروپ کے لیڈرز و کارندے مختلف جگہوں سے فنڈز کا حصول کرتے ہیں جس میں گستاخ کارڈ کے ساتھ ساتھ قادیانی کارڈ کو بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے 📍آج سے کچھ سال قبل رمضان المبارک کے مہینے میں ہی راؤ عبدالرحیم اسلام آباد میں ایک افطار ڈنر منعقد کرواتا ہے جس میں اس وقت کے سائبر کرائم ونگ کے افسران سمیت راولپنڈی فرخ کھوکر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں راؤ عبدالرحیم اپنا سپائرل بائنڈنگ والا اچھی کوالٹی کے کاغذ پر کلر پرنٹ نکال کر گستاخی کی تصاویر پر مبنی پمفلٹ بڑے اہتمام سے تیار کرکے پیش کرتا ہے جو کہ وہ اکثر جگہوں پر برین واشنگ کے لیے استعمال کرتا ہے تاکہ لوگوں کے جذبات کو کلر پرنٹ کی تصاویر سے اشتعال دینے میں مدد مل سکے اور فنڈز کا حصول آسان ہو ۔ 📍اس کے علاؤہ بلاسفیمی بزنس گروپ کی متاثرہ فیملیز ایک بار فیصل آباد میں جامع سلفیہ کے علما سے ملنے گئی تھیں تاکہ ان کو اپنے اوپر ہوئے ظلم کی بابت آگاہ کیا جائے اور علمائے کرام کو درخواست کی جائے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ مگر وہاں جاکر ایک اور عجیب و غریب حقیقت آشکار ہوتی ہے ۔کہ وہاں کی سرکردہ شخصیات یہ سن کر حیران ہوجاتی ہیں کہ آپ سب مسلمان؟؟ 📍انہیں یقین نہیں ہورہا ہوتا کیوں کہ ان کے بقول لاہور کی ایک بھاری بھرکم مذہبی شخصیت کے بھائی ان کے پاس کچھ دن پہلے آئے تھے اور بتاکر گئے تھے کہ ہم قادیانیوں کے خلاف کام کر رہے ہیں اور ہم نے قادیانیوں کے بچے پکڑے ہیں تو اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں لہذا انہوں نے اس شخصیت کے بھائی کو تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان کے لیے 2 لاکھ روپے کا چیک سائن کرکے انہیں دینے کے لیے تیار کر رکھا تھا ۔ تو جب انہیں یہ پتہ چلا کہ یہ سب مختلف مکاتب فکر بشمول مکتب اہل حدیث کے مسلمان ہیں تو انہوں نے سر پکڑ لیا کہ یہ کیا ہورہا ہے یہاں ۔۔۔ ؟ 📍تو یہ سب چل رہا ہے پاکستان میں ۔۔۔۔ کیا ایسے ہی یہ سب چلتا رہے گا یا چلنے دیا جاتا رہے گا۔۔۔۔؟؟ کسی کو بھی قادیانی قرار دو ان کو انسانیت سے بھی گرادو اور ان سے جینے کا حق بھی چھین لو۔۔۔؟؟ 📍 کیا یہ دھندے کی آڑ میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ ان کی انسانیت کی مر گئی ہے ؟ یہ چند مٹھی بھر شرپسند ہیں جنہوں نے پورے ملک و قوم کو آگے لگایا ہوا ہے کیوں کہ ان کے پاس مزہب کارڈ ،گستاخ کارڈ اور قادیانی کارڈ وافر مقدار میں موجود ہیں جو یہ گاہے بگاہے حسب ضرورت استعمال کرکے اپنا کام نکلوانے میں ماہر ہیں ۔ 📍چاہے کوئی قادیانی ہو یا کسی اور طبقہ زندگی سے ہو یہ بلاسفیمی بزنس گروپ کسی کو بھی انسان سمجھنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔۔۔ اور ںادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ چند کالی بھیڑوں کی مدد سے سسٹم کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے۔۔۔ #JusticeFor450 #450LivesMatter

اردو
12
26
62
2.3K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
عید مبارک… ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری 🌙 📍 یہ عید خوشیوں کا پیغام لے کر آتی ہے، مگر کچھ گھروں میں آج بھی خاموشی اور انتظار بسیرا کیے ہوئے ہے۔ ان مظلوموں کے لئے آواز اٹھانے والا کوئی نہ تھا مگر پھر کچھ لوگ فرشتہ بن کر آئے۔ 💚ھادی علی اور ایمان مزاری… وہ نام جو صرف وکیل نہیں، بلکہ امید، حوصلہ اور انصاف کی علامت بن گئے۔ انہوں نے ان گنت ک ماؤں کے دلوں میں امید کی شمع روشن کی۔ ان کی کوششوں نے کئی اجڑے گھروں میں دوبارہ زندگی کی روشنی لوٹائی۔ 📍آج وہ خود قید میں ہیں… مگر یہ قید ان کی جدوجہد کو قید نہیں کر سکتی۔ آج بھی بے شمار ماؤں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ہر وہ آنسو جو کسی مظلوم کی آنکھ سے گرا، ان کے حق میں دعا بن چکا ہے۔ یہ عید ان کے بغیر ادھوری ضرور ہے… مگر امید زندہ ہے۔ یقین ہے کہ یہ مشکل وقت جلد ختم ہوگا، اور وہ پھر سے آزاد ہو کر مظلوموں کے لیے ڈھال بنیں گے، انصاف کی جنگ لڑیں گے، اور دعائیں سمیٹیں گے۔ اللّٰہ پاک اس بابرکت موقع پر ان کو جلد از جلد رہائی عطا فرمائے، ان کی قربانیوں کو قبول کرے، اور انہیں مزید طاقت دے کہ وہ حق اور سچ کا علم بلند رکھ سکیں۔ آمین۔ عید مبارک… ان سب کے نام، جو انصاف کے راستے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
اردو
7
11
36
492
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑📍بلاسفیمی بزنس گروپ، قادیانی فوبیا، معاشرے میں پھیلتا نفرت کا زہر اور فنڈز کا حصول 📍 📍 بلاسفیمی بزنس گروپ تمام وکٹمز کو قادیانی قرار دیتا ہے حالانکہ سب سنی، بریلوی، دیوبندی ، اہل تشیع ، اہل حدیث مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں ۔ 📍ایسا کیوں کیا جاتا ہے ۔۔۔؟ سب مخالفین کے ایمان کا فیصلہ خود ہی کرکے ان کو قادیانی قرار دے دو ... ؟ لوگوں کی برین واشنگ میں بلاسفیمی بزنس گروپ کا ایک یوٹیوبر بھی پیش پیش ہے جو قادیانی قادیانی کا راگ الاپتا رہتا ہے اور ہر وقت نفرت اور انتہا پسندی کو پروموٹ کرتا ہوا پایا جاتا ہے۔۔۔۔۔! 📍اس کا جواب یہ ہے کہ بلاسفیمی بزنس گروپ کے لیڈرز و کارندے مختلف جگہوں سے فنڈز کا حصول کرتے ہیں جس میں گستاخ کارڈ کے ساتھ ساتھ قادیانی کارڈ کو بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے 📍آج سے کچھ سال قبل رمضان المبارک کے مہینے میں ہی راؤ عبدالرحیم اسلام آباد میں ایک افطار ڈنر منعقد کرواتا ہے جس میں اس وقت کے سائبر کرائم ونگ کے افسران سمیت راولپنڈی فرخ کھوکر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں راؤ عبدالرحیم اپنا سپائرل بائنڈنگ والا اچھی کوالٹی کے کاغذ پر کلر پرنٹ نکال کر گستاخی کی تصاویر پر مبنی پمفلٹ بڑے اہتمام سے تیار کرکے پیش کرتا ہے جو کہ وہ اکثر جگہوں پر برین واشنگ کے لیے استعمال کرتا ہے تاکہ لوگوں کے جذبات کو کلر پرنٹ کی تصاویر سے اشتعال دینے میں مدد مل سکے اور فنڈز کا حصول آسان ہو ۔ 📍اس کے علاؤہ بلاسفیمی بزنس گروپ کی متاثرہ فیملیز ایک بار فیصل آباد میں جامع سلفیہ کے علما سے ملنے گئی تھیں تاکہ ان کو اپنے اوپر ہوئے ظلم کی بابت آگاہ کیا جائے اور علمائے کرام کو درخواست کی جائے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ مگر وہاں جاکر ایک اور عجیب و غریب حقیقت آشکار ہوتی ہے ۔کہ وہاں کی سرکردہ شخصیات یہ سن کر حیران ہوجاتی ہیں کہ آپ سب مسلمان؟؟ 📍انہیں یقین نہیں ہورہا ہوتا کیوں کہ ان کے بقول لاہور کی ایک بھاری بھرکم مذہبی شخصیت کے بھائی ان کے پاس کچھ دن پہلے آئے تھے اور بتاکر گئے تھے کہ ہم قادیانیوں کے خلاف کام کر رہے ہیں اور ہم نے قادیانیوں کے بچے پکڑے ہیں تو اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں لہذا انہوں نے اس شخصیت کے بھائی کو تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان کے لیے 2 لاکھ روپے کا چیک سائن کرکے انہیں دینے کے لیے تیار کر رکھا تھا ۔ تو جب انہیں یہ پتہ چلا کہ یہ سب مختلف مکاتب فکر بشمول مکتب اہل حدیث کے مسلمان ہیں تو انہوں نے سر پکڑ لیا کہ یہ کیا ہورہا ہے یہاں ۔۔۔ ؟ 📍تو یہ سب چل رہا ہے پاکستان میں ۔۔۔۔ کیا ایسے ہی یہ سب چلتا رہے گا یا چلنے دیا جاتا رہے گا۔۔۔۔؟؟ کسی کو بھی قادیانی قرار دو ان کو انسانیت سے بھی گرادو اور ان سے جینے کا حق بھی چھین لو۔۔۔؟؟ 📍 کیا یہ دھندے کی آڑ میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ ان کی انسانیت کی مر گئی ہے ؟ یہ چند مٹھی بھر شرپسند ہیں جنہوں نے پورے ملک و قوم کو آگے لگایا ہوا ہے کیوں کہ ان کے پاس مزہب کارڈ ،گستاخ کارڈ اور قادیانی کارڈ وافر مقدار میں موجود ہیں جو یہ گاہے بگاہے حسب ضرورت استعمال کرکے اپنا کام نکلوانے میں ماہر ہیں ۔ 📍چاہے کوئی قادیانی ہو یا کسی اور طبقہ زندگی سے ہو یہ بلاسفیمی بزنس گروپ کسی کو بھی انسان سمجھنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔۔۔ اور ںادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ چند کالی بھیڑوں کی مدد سے سسٹم کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے۔۔۔ #JusticeFor450 #450LivesMatter
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
Ume Malik@s_hzado

@VictimsofB_Gang فالونگ اور شیئر تو شیطان کی سب سے زیادہ ہے تو کیا اس کو پوجنا شروع کر دیں لعنت قادیانی گروپ 🖐️🖐️🖐️🖐️

اردو
18
30
73
6.2K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
انسانیت کا درد رکھنے والے سب دوستوں کو بھی عید مبارک اللہ پاک آپ کی اس محبت اور دعا کو قبول فرمائے۔ یہ وہ زخم ہیں جو لفظوں سے نہیں بھر سکتے، مگر آپ جیسے احساس رکھنے والے لوگ امید کو زندہ رکھتے ہیں۔ ان شاء اللہ اگلی عید ان بچوں کی اپنے پیاروں کے ساتھ ہوگی۔
Q@QindeelAzeem

بلاسفمی بزنس گروپ کے وکٹمز، اُن کے گھر والوں، خاص کر ماؤں کو عید مبارک جن کی جدوجہد اور ہمت سے آج بلاسفمی بزنس کا معاملہ عوامی ٹاپک بن چکا ہے دعا ہے کہ ریاست اپنا کام کرے اور اگلے سال آپ کے بچے عید کا دن آپ کے ساتھ منائیں #StopBlasphemyBusiness #JusticeFor450

اردو
2
5
25
429
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🚨🔺 ذیل میں ایک مرتے ہوئے شخص کے لیے کیا گیا کمنٹ پڑھیں یہ بلاسفیمی بزنس گروپ کی ذہنیت ہے ۔ زندگی موت کی جنگ لڑتا ہوا بزرگ انسان ، اس پر بھی اس گینگ کے ارکان کو ترس نہیں آتا ۔ کیوں کہ ان میں انسانیت نام کی چیز ہے ہی نہیں۔ اس اکاؤنٹ کی فالونگ اور شیرنگ دیکھ لیں اور خود فیصلہ کریں کہ یہ بلاسفیمی بزنس گروپ کس سوچ کا مالک ہے ۔۔
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
Ume Malik@s_hzado

@VictimsofB_Gang ان شاء اللّه جلد ہی اس کو دنیا سے رہائی ملے گی

اردو
4
7
39
2.7K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑🚨 3 دن اور 3 سال, انسانیت مر رہی ہے 🚨🛑 یہ صرف ایک کہانی نہیں… یہ اس بوسیدہ نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔ تین دن… تین دن ایک مجبور باپ لاپتہ رہا۔ وہ باپ جس کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو آزاد دیکھنا چاہتا تھا۔ وہ بیٹا… جو لاہور کی کیمپ جیل میں پچھلے تین سال سے قید ہے۔ وہ بیٹا… جسے عدالت نے ضمانت دے دی۔ مگر کیسی ضمانت؟ دس لاکھ روپے کی ضمانت…! ایک غریب باپ کے لیے یہ رقم صرف ایک عدد نہیں، ایک ناممکن خواب ہے۔ پچھلے رمضان میں اس کے بیٹے کو ضمانت ملی… لیکن ایک سال گزر گیا، ایک اور رمضان آ کر چلا گیا… اور وہ باپ آج تک اپنے بیٹے کو رہا نہ کروا سکا۔ کیوں؟ کیونکہ اس کے پاس دس لاکھ نہیں تھے۔ یہ کیسا انصاف ہے…؟ جہاں آزادی بھی امیروں کی جاگیر ہو؟ تین دن پہلے وہی باپ، امید کا آخری دیا لیے، اپنے بیٹے سے ملنے جیل گیا۔ کسی نے اسے جھانسا دیا۔۔۔ "50 ہزار لے آؤ، تمہارا بیٹا رہا ہو جائے گا…" ایک مجبور باپ… امید اور دھوکے میں فرق نہیں کر سکا۔ ملاقات کے بعد وہ جیل سے نکلا… اور پھر لاپتہ ہو گیا۔ اس کا موبائل بھی آف ہوگیا، تین دن بعد… وہ لاہور کے ایک ہسپتال میں ملا۔۔۔ نیم مردہ حالت میں… زندگی اور موت کے درمیان جھولتا ہوا… یہ صرف ایک انسان نہیں مر رہا… یہ اس نظام کی انسانیت مر رہی ہے۔ کیا یہ ملک صرف طاقتوروں کے لیے ہے؟ کیا غریب کا کوئی حق نہیں؟ کیا انصاف صرف ان کے لیے ہے جو قیمت ادا کر سکتے ہیں؟ ایک باپ، جو اپنے بیٹے کی رہائی کے خواب دیکھ رہا تھا… آج خود موت کے دہانے پر کھڑا ہے… اور اس نظام کو بددعائیں دے رہا ہے۔ یہ کہانی نہیں… یہ سوال ہے۔۔۔ اور اس کا جواب ہم سب کو دینا ہوگا۔ #Humanity #Justice #JusticeFor450
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group@VictimsofB_Gang

🛑 🚨تلاش گمشدہ: مشتاق حسین صاحب ، ان کا بچہ بلاسفیمی بزنس گروپ کا وکٹم ہے اور کیمپ جیل لاہور میں بند ہے ۔ اس لڑکے کی ضمانت پچھلے سال رمضان میں ہوگئی تھی ۔ مگر ضمانت کے مچلکے 10 لاکھ تھے، (یاد رہے کہ یہاں غربت بھی جرم ہے اتنی زیادہ مالیت کے مچلکے کبھی کسی اشرافیہ کے فرد پر آپ لگتے ہوئے نہیں دیکھو گے) 📍غربت کے مارے اپنے بچے کی رہائی کے مچلکے پورے نہیں کر پارہے تھے ، نہ رقم تھی نہ بچے کو رہا کروا سکے تو ضمانت ملنے کے باوجود پورا ایک سال گزرنے کے بعد بھی اپنے لخت جگر کو رہا نہیں کروا پائے ۔ 📍اب یہ گزشتہ منگل کو بچے سے ملاقات کے لئے لاہور کیمپ جیل گئے تھے ملاقات سے واپسی پر جیل کے باہر سے کال کرکے گھر والوں کو بتایا کہ میں کسی بندے سے ملنے جارہا ہوں جو مچلکوں کا بندوست کرنے کے لئے مدد کرے گا ۔ 📍تب سے مشتاق صاحب گھر واپس نہیں آئے اور ان کا موبائل بھی بند ہے اور اب دو دن سے لاپتہ ہیں ۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے پہلے بچے کا دکھ کم تھا جو اب والد بھی اس بڑھاپے میں لاپتہ ہوگیا۔

اردو
18
49
69
2.9K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group रीट्वीट किया
Q
Q@QindeelAzeem·
کس کرب سے گزر رہی ہے ان کی فیملی وہی جانتے ہیں لاہور وہی شہر جیسے روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے ۔ ڈیفینس ، گلبرگ اور دیکر علاقوں میں امیر لوگ رہتے ہیں ۔ گھر کا کام کرنے کے لئے نوکر اور سڑک پر ایک سے ایک مہنگی گاڑی اور لبرٹی مارکیٹ کی دکانوں میں ہر وقت رش اُسی لاہور شہر میں دس لاکھ روپے نا ہونے کی وجہ سے بچے کو بیل ہونے کے باوجود جیل سے نکال نا پاۓ اور اب والد صاحب خود بھی لاپتہ ہیں ۔ وہی دو نمبر بلاسفمی کا کیس جس میں کسی کو یہ پتا نہیں جرم کیا ہے، کس کے خلاف جرم ہوا ہے تخت لاہور کی اشرافیہ اسی لئے خاموش ہے کیونکہ اُن کے پیٹ بھرے ہوۓ ہیں کسی نے کہ تھا کہ امیر اور طاقت ور کو صرف تبھی شکست ہوتی ہے جب وہ جان بچانے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔ ریاست کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں #stopblasphemybusiness #JusticeFor450
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group@VictimsofB_Gang

🛑 🚨تلاش گمشدہ: مشتاق حسین صاحب ، ان کا بچہ بلاسفیمی بزنس گروپ کا وکٹم ہے اور کیمپ جیل لاہور میں بند ہے ۔ اس لڑکے کی ضمانت پچھلے سال رمضان میں ہوگئی تھی ۔ مگر ضمانت کے مچلکے 10 لاکھ تھے، (یاد رہے کہ یہاں غربت بھی جرم ہے اتنی زیادہ مالیت کے مچلکے کبھی کسی اشرافیہ کے فرد پر آپ لگتے ہوئے نہیں دیکھو گے) 📍غربت کے مارے اپنے بچے کی رہائی کے مچلکے پورے نہیں کر پارہے تھے ، نہ رقم تھی نہ بچے کو رہا کروا سکے تو ضمانت ملنے کے باوجود پورا ایک سال گزرنے کے بعد بھی اپنے لخت جگر کو رہا نہیں کروا پائے ۔ 📍اب یہ گزشتہ منگل کو بچے سے ملاقات کے لئے لاہور کیمپ جیل گئے تھے ملاقات سے واپسی پر جیل کے باہر سے کال کرکے گھر والوں کو بتایا کہ میں کسی بندے سے ملنے جارہا ہوں جو مچلکوں کا بندوست کرنے کے لئے مدد کرے گا ۔ 📍تب سے مشتاق صاحب گھر واپس نہیں آئے اور ان کا موبائل بھی بند ہے اور اب دو دن سے لاپتہ ہیں ۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے پہلے بچے کا دکھ کم تھا جو اب والد بھی اس بڑھاپے میں لاپتہ ہوگیا۔

اردو
2
25
55
1.9K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑 🚨تلاش گمشدہ: مشتاق حسین صاحب ، ان کا بچہ بلاسفیمی بزنس گروپ کا وکٹم ہے اور کیمپ جیل لاہور میں بند ہے ۔ اس لڑکے کی ضمانت پچھلے سال رمضان میں ہوگئی تھی ۔ مگر ضمانت کے مچلکے 10 لاکھ تھے، (یاد رہے کہ یہاں غربت بھی جرم ہے اتنی زیادہ مالیت کے مچلکے کبھی کسی اشرافیہ کے فرد پر آپ لگتے ہوئے نہیں دیکھو گے) 📍غربت کے مارے اپنے بچے کی رہائی کے مچلکے پورے نہیں کر پارہے تھے ، نہ رقم تھی نہ بچے کو رہا کروا سکے تو ضمانت ملنے کے باوجود پورا ایک سال گزرنے کے بعد بھی اپنے لخت جگر کو رہا نہیں کروا پائے ۔ 📍اب یہ گزشتہ منگل کو بچے سے ملاقات کے لئے لاہور کیمپ جیل گئے تھے ملاقات سے واپسی پر جیل کے باہر سے کال کرکے گھر والوں کو بتایا کہ میں کسی بندے سے ملنے جارہا ہوں جو مچلکوں کا بندوست کرنے کے لئے مدد کرے گا ۔ 📍تب سے مشتاق صاحب گھر واپس نہیں آئے اور ان کا موبائل بھی بند ہے اور اب دو دن سے لاپتہ ہیں ۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے پہلے بچے کا دکھ کم تھا جو اب والد بھی اس بڑھاپے میں لاپتہ ہوگیا۔
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
اردو
8
32
60
7.1K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑 پنجاب کی جیلوں میں عید کی چھٹیوں پر ملاقات کا شیڈیول 📍 انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کے اعلان کے مطابق 19 مارچ سے 22 مارچ تک یعنی جمعرات سے اتوار کے دن تک عید کے دنوں میں 4 دن ملاقاتیں اور کھانے کا سامان بھیجنے کی اجازت ہوگی ۔
اردو
1
7
32
1K
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑🔺 مزہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی نئی رپورٹ 2026: اردو ترجمہ 👇 امریکی حکومت کے لیے سفارشات پاکستان کو "خاص تشویش کا حامل ملک" (CPC) کے طور پر دوبارہ نامزد کیا جائے، کیونکہ وہ مذہبی آزادی کی منظم، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، جیسا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ (IRFA) میں بیان کیا گیا ہے؛ موجودہ استثنیٰ (waiver) ختم کیا جائے یا نیا استثنیٰ جاری نہ کیا جائے، تاکہ انتظامیہ CPC نامزدگی کے نتیجے میں قانون کے تحت لازم اقدامات کرنے سے مستثنیٰ نہ رہے؛ ان پاکستانی حکام اور سرکاری اداروں پر ہدفی پابندیاں عائد کی جائیں جو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں، جن میں ان افراد کے اثاثے منجمد کرنا اور/یا انہیں انسانی حقوق سے متعلق مالی اور ویزا پابندیوں کے تحت امریکہ میں داخلے سے روکنا شامل ہے، خاص طور پر مذہبی آزادی کی مخصوص خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے؛ پاکستانی حکومت کے ساتھ IRFA کی دفعہ 405(c) کے تحت ایک پابند معاہدہ کیا جائے، تاکہ مذہب یا عقیدے کی آزادی (FoRB) کی خلاف ورزیوں کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے، جن میں درج ذیل شامل ہیں مگر انہی تک محدود نہیں: توہینِ مذہب کے قیدیوں اور دیگر ایسے افراد کی رہائی جو اپنے مذہب یا عقائد کی وجہ سے قید ہیں؛ توہینِ مذہب اور احمدیہ مخالف قوانین کا خاتمہ، اور جب تک یہ قوانین ختم نہیں ہوتے، اس دوران ایسی اصلاحات متعارف کروانا جن کے تحت توہینِ مذہب کو قابلِ ضمانت جرم بنایا جائے، مدعیان سے ثبوت طلب کیا جائے، سینئر پولیس افسران کے ذریعے مناسب تحقیقات کروائی جائیں، اور حکام کو بے بنیاد الزامات کو خارج کرنے کی اجازت دی جائے؛ تعزیراتِ پاکستان کی موجودہ دفعات کو نافذ کیا جائے جو جھوٹی گواہی اور جھوٹے الزامات کو جرم قرار دیتی ہیں؛ ان افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے جو ہجوم کے تشدد، ٹارگٹ کلنگ، جبری تبدیلی مذہب، اور دیگر مذہبی بنیادوں پر ہونے والے جرائم میں اکساتے یا حصہ لیتے ہیں؛ امریکی کانگریس کو چاہیے کہ: امریکہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی نگرانی میں مذہبی آزادی کے خدشات کو شامل کرے، سماعتوں، خطوط، قراردادوں اور کانگریسی وفود کے ذریعے، اور پاکستان میں مذہب یا عقیدے کی آزادی (FoRB) کے قیدیوں کی رہائی کے لیے وکالت کرے۔
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
اردو
8
16
31
974
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group
🛑📍 لیگل کمیشن فار بلاسفیمی 420 یا بھیڑ کی کھال میں چھپا بھیڑیا 📍🛑 📍بلاسفیمی بزنس گینگ کی پوری عمارت دھوکہ دہی ، جھوٹ ، فراڈ ، انتہا پسندی اور لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے پر کھڑی ہے ۔ 📍زیر نظر LOGO دیکھیں اور دیکھتے ہی پہلا تاثر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے ؟ کہ یہ سب سرکاری ادارے ہیں ۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ ان میں سے ایک بھیڑ کی کھال میں چھپا بھیڑیا بھی موجود ہے جو 450 خاندانوں کی زندگیاں تباہ کرچکا ہے۔ 📍یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ ایک گروہ، جسے عرفِ عام میں " بلاسفیمی بزنس گروپ" کہا جاتا ہے، ایک نام نہاد اور غیر قانونی ادارہ "لیگل کمیشن آن بلاسفیمی" کے نام سے چلا رہا ہے، حالانکہ یہ ادارہ پاکستان کے کسی بھی متعلقہ سرکاری یا ریگولیٹری فورم کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے۔ اس کے باوجود اس کا نام، ساخت، اور لوگو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ عام شہری اسے ایک سرکاری یا نیم سرکاری ادارہ سمجھنے پر مجبور ہو جائے۔ 📍یہ طرزِ عمل دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے اور اخلاقی طور پر بھی انتہائی گری ہوئی حرکت اور سوچ کو ظاہر کرتا ہے ۔ 👈 پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 415، 416 اور 420 کے تحت: 🔺 کسی ادارے کو سرکاری ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کرنا فراڈ کے زمرے میں آتا ہے۔ 🔺 ایسا نام اور لوگو استعمال کرنا جو سرکاری ادارے سے مشابہ ہو، واضح Deception ہے۔ 🔺خود کو یا اپنے ادارے کو سرکاری ظاہر کرنا یا اس کا تاثر دینا ایک قابلِ سزا جرم ہے۔ 🔺"کمیشن" جیسا لفظ استعمال کرنا، جو عام طور پر ریاستی اداروں کے لیے مخصوص ہوتا ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ لیگل کمیشن فار بلاسفیمی پاکستان کے آخر پر پاکستان کا نام لکھنا بھی ان کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے کیوں کہ یہ نام اس لیے استعمال کیا گیا ہے تاکہ عام تاثر یہ پھیلے کہ یہ حکومت پاکستان کا ادارہ ہے ۔ 🔺 یہ غیر قانونی ادارہ جس کا نہ کوئی دفتر ہے نہ ممبرز کی تفصیل نہ ٹیکس کی تفصیل نہ کوئی رجسٹریشن ہے یہ سوشل میڈیا، ویب سائٹس / آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کر رہا ہے، یہ : PECA 2016 (Prevention of Electronic Crimes Act) کے تحت جعلی شناخت، غلط معلومات اور عوام کو گمراہ کرنے کے ضمرے میں آتا ہے ۔ 🔺اس نام نہاد ادارے کے پلیٹ فارم سے لوگوں کو بلاسفیمی جیسے حساس مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے یہ عمل Malicious Prosecution اور Abuse of Process of Law کے زمرے میں آتا ہے۔ 🔺 اس نام نہاد ادارے کا لوگو سرکاری اداروں کے لوگو/ امتیازی علامات سے مشابہت رکھتا ہے یہ Emblems and Names (Prevention of Improper Use) Act, 1957 کی خلاف ورزی ہے ۔ 🔺یہ غیر قانونی ادارہ عوام کے مذہبی جذبات کو استعمال کر کے غیر قانونی مفادات حاصل کر رہا ہے۔ اس کا نام اور انداز، حکومت کی اتھارٹی کو مسخ (Distort) کرتا ہے۔ معاشرے میں خوف اور انتشار پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے 🔺ریاست کے سوا کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ خود کو "کمیشن" ظاہر کرے۔ 👈یہ نام نہاد "لیگل کمیشن آن بلاسفیمی" نہ صرف ایک غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ادارہ ہے بلکہ یہ اپنے نام، لوگو اور سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کر کے قانون اور ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے۔ اس کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی نہ صرف ضروری ہے بلکہ انصاف اور معاشرتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ #JusticeFor450 #450LivesMatter #StopBlasphemyBusiness
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet mediaVoice of the Victims of Blasphemy Business Group tweet media
Voice of the Victims of Blasphemy Business Group@VictimsofB_Gang

🔴🔵دنیا بھر میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا ڈے تمام مسلمان ممالک مناتے ہیں مگر پاکستان میں کچھ سالوں سے نہیں منایا جارہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر کیوں ؟ حیرانگی ہوئی ؟؟؟؟ 🔴اس تحریر میں دو ٹاپکس Cover ہوں گے ، ایک اسلاموفوبیا ڈے کا بیک گراؤنڈ اور دوسرا ٹاپک بلاسفیمی بزنس گروپ کی باریک واردات 🔴 📍بلاسفیمی بزنس گروپ نے 15 مارچ جو کہ پوری دنیا میں اسلاموفوبیا ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اس کو کیسے اپنی مہارت سے باریک واردات ڈال کر Manoeuvre کیا اور اپنے بزنس کو دوام دینے کے لیے ایک مقدس نام کا استعمال کیسے کیا آئیے جانتے ہیں 👇 📍 اسلاموفوبیا ڈے 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ کرکے 51 مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔ 📍 اسلاموفوبیا ڈے International Day To Combat Islamophobia ایک عالمی دن ہے جو دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں منایا جاتا ہے اس دن کا مقصد: 🔸 مسلمانوں کے خلاف نفرت 🔸 مذہبی تعصب 🔸 مسلمانوں پر تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف عالمی شعور پیدا کرنا ہے 📍اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ 2022 کو یہ دن منظور کیا تھا اور اس کی قرارداد اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب جناب منیر اکرم صاحب نے پیش کی تھی ، اس دن کے قیام کا آئیڈیا سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا تھا انہوں نے کئی سال عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف مہم چلائی ۔ 📍 اسلامی ممالک کی تنظیم OIC کے 60 ممالک نے اس قرارد داد کی سپانسرشپ کی اور اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے سب نے بغیر مخالفت کے اتفاق رائے سے یہ دن منظور کیا ۔ اس قرارداد کا نمبر A/RES/76/254 ہے 📍 اسلاموفوبیا مسلمانوں کے خلاف مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتا ہے ۔ 🔸 حجاب پہننے والی خواتین پر حملے 🔸 مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر 🔸 مسلمانوں کو دھشتگردی سے جوڑنا 🔸 ملازمت یا تعلیم میں امتیازی سلوک روا رکھنا 🔸 مسلمانوں کی نگرانی اور پروفائلنگ کرنا وغیرہ جیسی صورتیں شامل ہیں 🚨🔴 اب آتا ہے بلاسفیمی بزنس گروپ، جسے یہ دن بھی اپنے مفاد کے لیے کیش کروانا تھا کیوں کہ یہ ایک ایسا ٹاپک ہے جس پر بلاسفیمی بزنس گروپ کی ساری دوکانداری اور عمارت کھڑی ہے کیوں کہ انہیں پتہ ہے کہ ناموس رسالت کا نام لے کر جو مرضی کام کروالو کسی کی جرات نہیں کہ آگے سے کوئی بات بھی کر جائے کیوں کہ اس پر فتویٰ لگنے اور اپنی جان کے لالے پڑ جانے کا ڈر ہوتا ہے تو ایسے میں کوئی جج یا کوئی بھی سرکاری اہلکار اس پر بات نہیں کرتا اور یہیں سے بلاسفیمی بزنس گروپ کی باریک واردات شروع ہوتی ہے ۔ 📍 بلاسفیمی بزنس گروپ کے دو کارندے جس میں ایک کا نام عمر نواز ہے جو کہ 6 سال تک خود درجنوں بلاسفیمی واٹس ایپ گروپس کا ممبر رہا ہے اور وہی گروپس جن کا ایڈمن راؤ عبدالرحیم ثابت ہوچکا ہے ۔ 📍جی آپ نے درست سنا یہی اشخاص لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں (جہاں راؤ عبدالرحیم کے استاد جی بطور جج براجمان تھے) جہاں راؤ اپنی ہر رکاوٹ دور کروانے پہنچ جاتے تھے اور ان سے کرسی سے مستفید ہوتے تھے ۔ 📍 یہ گروپ اسی راولپنڈی بینچ میں مدعی / مرکزی ٹیم ممبر عمر نواز کو لے کر پہنچ جاتا ہے ۔ اور ایک رٹ پیٹیشن دائر کرتا ہے کہ پاکستان میں بلاسفیمی گروپس ہیں (ان گروپس کے ممبرز اور ایڈمن یہ خود ہی ہوتے ہیں ) اور چونکہ ہم لیگل کمیشن فار بلاسفیمی ہیں تو 15 مارچ کا دن ہمارے نام کیا جائے تاکہ اس دن میں لیگل کمیشن فار بلاسفیمی کا سرغنہ راؤ عبدالرحیم جگہ جگہ جا کر تقریریں کرسکے اور سیمینارز منعقد کرے اور اپنے آپ کو ایک لیڈر بنانے کے مشن پر گامزن رہے ۔ 📍تو یوں یہ گروپ اپنے من پسند استاد محترم سے اپنے لئے حکومت کو یہ آرڈر دلواتا ہے کہ یہ دن راؤ عبدالرحیم کے حوالے کیا جائے تاکہ یہ ہر جگہ جائے اور اس کے لیڈر بننے کے مراحل تیزی سے طے پائیں ۔ 📍اور پھر باقاعدہ PTA, وزرات مذہبی امور ، اور پیمرا وغیرہ و دیگر اداروں کو اسی عدالت کے فیصلے کو بنیاد بناکر آرڈرز جاری کروائے جاتے ہیں کہ راؤ عبدالرحیم کو بلاؤ اور اس کی تقریریں سنو۔ 📍یہ وہ ٹاپک ہے جس پر انہیں پتہ تھا کہ پاکستان میں کوئی چوں بھی نہیں کرے گا اور اگر کوئی کرے گا تو اس پر گستاخی اور اسلام سے خارج کرنے کے فتویٰ جات جاری ہوتے ہیں تو کوئی بھی اپنا ایمان ان کے ہاتھوں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا ۔ اس لئے سب چپ کرکے اس گروپ کی باریک سازش کو من و عن سر تسلیم خم کرتے ہوئے قبول کرلیتے ہیں 📍اور یوں یہ باریک واردات کامیاب ہوتی ہے اور ایک نیا سلسلہ اور ایک نیا دن شروع ہوتا ہے جو صرف پاکستان میں ہی منایا جاتا ہے باقی دنیا اسلاموفوبیا ڈے مناتی ہے اور راؤ عبدالرحیم پاکستان میں اپنے آپ کو سکرین پر رکھنے کے لئے بلاسفیمی کا دن مناتا ہے ۔ (جاری ہے 👇)

اردو
12
19
40
1.4K