Tweet Disematkan

چند ماہ قبل تک میں نے اپنی پوری زندگی فوج کے ہر سچ جھوٹ بالخصوص اس تصویر والے کارنامے کا دفاع کرتے گزاری۔ ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسے بنگلہ دیش والوں سے ثبوت و واقعات اکٹھے کرنے کی کوشش کی تاکہ یہ ثابت کیا جائے کہ جو کچھ الزامات فوج پر لگائے جاتے رہے وہ غلط تھے۔ پھر رجیم چینج کے بعد جو کچھ میرے پیارے وطن اور اس کے لوگوں کے ساتھ کیا گیا وہ مجھے غلط ثابت کرنے کے لیے کافی ہے!
نوازشریف اور مریم کے پاس حساس ویڈیوز کا ڈر ہے یا سائیفر کے مطابق غیر ملکی طاقتوں کے غلامی اور ریٹائرمینٹ کے بعد باہر ملک پرتعیش زندگی گزارنے کی خواہش کہ ایک بہتری کی جانب گامزن ملک کو چوروں اور لٹیروں کے حوالے کردیا۔ اس پر ہی بس نہ کی، قومی لیڈر کو نشان عبرت بنانے کے لیے ہر حد سے گر گئے۔
محب وطن پاکستانیوں بالخصوص خواتین اور بچوں تک کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔ عدالتوں کو انصاف کی فراہمی تک سے روک دیا، پولیس جیسے بدنام ادارے کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دے دی۔ ملک میں محب وطن پاکستانیوں کو جینا حرام کردیا۔ جو ملک سے باہر تھے انکے پاکستان میں موجود خاندانوں تک کو نہ بخشا!
اب آئے دن لوگوں کو اغواء کرتے ہو، پریس کانفرنس میں اپنی مرضی کے الزامات لگواتے ہو۔ اس پر ختم نہ ہوا پھر سے اُسی بھگوڑے کو مسلط کرنے چلے ہو جس نے پاکستان کو لوٹ لوٹ کر اربوں ڈالرز کے بیرونِ ملک اثاثے بنائے!
قرآن پاک کی بےحرمتی پر احتجاج کرنے سے روکتے ہو، فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے سے روکتے ہو، کب سے دین فروش بن گئے ہو!
جشن آزادی منانے سے روکتے ہو، اتنے وطن فروش بن گئے ہو؟
اس لیڈر کو سزا دینے چلے ہو جو تمھیں اپنا کہتا رہا۔ کتنے احسان فراموش بن گئے ہو؟
ایسا کیوں لگتا ہے کہ تم پہلے سے ہی ایسے تھے بس ہم ہی آنکھوں پر اندھی محبت کی پٹی باندھے جی رہے تھے!
اب بھی وقت ہے کہ اپنے حلف کا مان رکھو، اپنے فرائض کی ادائیگی کرو، یہ قوم بڑی فراخدل ہے، بہت جلد بھول جائیگی۔ تمھیں معاف کردے گی
وگرنہ یاد رکھنا، یزید و فرعون کا انجام تاریخ میں بہت تاریک ہے۔ #مافیا_نہیں_پاکستان_کا_سوچو

اردو














