💕اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه💕
اَللّٰھُمَّ صلِّ على محمَّدٍ وعلى آلِ محمَّدٍ كما صلَّيْتَ على إبراهيمَ وعلى آلِ إبراهيمَ ، إنَّك حميدٌ مجيد💕
اَللّٰھُمَّ بارِكْ على محمَّدٍ وعلى آلِ محمَّدٍ كما باركْتَ علی إبراهيمَ وعلى آلِ إبراهيمَ ، إنَّك حميدٌ مجيد💕
🌹وَمَاأَرْسَلْنٰكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلعَالَمِينَ ﷺ 🌹
اس بابرکت دن رسول اللہ ﷺ پر سلام بھیجنا بڑا اجر رکھتا ہے۔جب ہم درود پڑھتے ہیں تو فرشتے ہمارے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔آئیے زیادہ سے زیادہ درودِ پاک پڑھیں ۔
تیری ﷺ خوشبو، میری چادر
تیرے ﷺ تیور، میرا زیور
تیرا ﷺ شیوہ، میرا مسلک
وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک
میری منزل، تیری ﷺ آہٹ
میرا سدرہ، تیری ﷺ چوکھٹ
تیری ﷺ گاگر، میرا ساگر
تیرا ﷺ صحرا ، میرا پنگھٹ
میں ازل سے ترا ﷺ پیاسا
نہ ہو خالی میرا کاسہ
تیرے ﷺ واری ترا ﷺ بالک
وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک
تیری ﷺ مدحت، میری بولی
تُو ﷺ خزانہ، میں ہوں جھولی
تیرا ﷺ سایہ، میری کایا
تیرا ﷺ جھونکا، میری ڈولی
تیرا ﷺ رستہ، میرا ہادی
تیری ﷺ یادیں، میری وادی
تیرے ﷺ ذرّے، میرے دیپک
وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک
تیرے ﷺ دم سے دلِ بینا
کبھی فاراں، کبھی سینا
نہ ہو کیوں پھر تیری ﷺ خاطر
میرا مرنا میرا جینا
یہ زمیں بھی ہو فلک سی
نظر آئے جو دھنک سی
تیرے ﷺ در سے میری جاں تک
وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک
میں ہوں قطرہ، تُو ﷺ سمندر
میری دنیا تیرے ﷺ اندر
سگِ داتا میرا ناتا
نہ ولی ہوں، نہ قلندر
تیرے ﷺ سائے میں کھڑے ہیں
میرے جیسے تو بڑے ہیں
کوئی تجھ ﷺ سا نہیں بے شک
وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک
میں ادھورا، تو ﷺ مکمل
میں شکستہ، تو ﷺ مسلسل
میں سخنور، تو ﷺ پیمبر
میرا مکتب، ترا ﷺ ایک پل
تیری ﷺ جنبش، میرا خامہ
تیرا ﷺ نقطہ، میرا نامہ
کیا تُو ﷺ نے مجھے زیرک
وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک
میری سوچیں ہیں سوالی
میرا لہجہ ہو بلالی
شبِ تیرہ، کرے خیرہ
میرے دن بھی ہوں مثالی
تیرا ﷺ مظہر ہو میرا فن
رہے اُجلا میرا دامن
نہ ہو مجھ میں کوئی کالک
وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک
سارے نبیوں کے عُہدے بڑے ہیں
لیکن آقا ﷺ کا مَنصب جدا ہے
وہ ﷺ امامِ صفِ انبیاءؑ
اُن ﷺ کا رُتبہ بڑوں سے بڑا ہے
کوئی لفظوں میں کیسے بتا دے
اُن ﷺ کے رُتبے کی حد ہے تو کیا ہے
ہم نے اپنے بڑوں سے سُنا ہے
صرف اللّٰه ہی اُن ﷺ سے بڑا ہے
*صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ❤️*