𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟

18.1K posts

𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 banner
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟

𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟

@1Kshf

You Fight For Your Rights

Lyallpur, Pakistan Katılım Mayıs 2022
2.4K Takip Edilen2.5K Takipçiler
Iqra khan
Iqra khan@Iqra_khan804·
اپنا نام بتائیں میں آپکے نام کے signature بنا کر دیتی ہوں
Iqra khan tweet media
اردو
9.5K
576
8.5K
748.6K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
"The world must recognize the urgency of this crisis—not just for Pakistan’s future, but for the stability of South Asia and beyond. The suppression of democratic voices in a country as pivotal to regional and indeed global security as Pakistan sets a dangerous precedent, one that should concern all who believe in free and fair governance." Former Prime Minister Imran Khan's article in @TIME highlighting the pressing need for the world to pay attention to Pakistan. Read full article by clicking the link or by scanning the QR 🖇️ time.com/7262072/imran-…
Imran Khan tweet media
English
738
16.4K
28.5K
354.1K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو۔ پوری پارٹی کو ہدایت کرتا ہوں کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے۔ اس کی تیاریاں آج سے ہی شروع کی جائیں۔ جس شخص نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان اور الیکشن چھیننے کی کوشش کی وہ تاریخ کے تاریک قبرستان میں گم ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت بھی کل ختم ہو رہی ہے۔ اگر آرٹیکل6 اس ملک میں کسی پر لگنا چاہیے تو وہ سکندر سلطان راجہ ہے ۔ اس نے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا اور قاضی فائز عیسی نے اس انتخابی فراڈ کو تحفظ فراہم کیا۔ ہمارا مقصد پاکستان میں شفاف انتخابات،آئین اور جمہوریت کی بحالی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت بحال ہو اور قانون کی حکمرانی واپس آئے ۔ملک میں معطل بنیادی انسانی حقوق دوبارہ بحال ہوں۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا قابل مذمت ہے۔ اگر ہاؤس اس پر کوئی کارروائی نہیں کرتا تو میں یہ کہنے میں مکمل حق بجانب ہوں کہ پاکستان میں جمہوریت، آئین اور قانون کا مکمل جنازہ نکل چکا ہے۔ عدلیہ ، پولیس ، ایجنسیوں، ایف آئی اے سب کو اپنے اصل کاموں سے ہٹا کر صرف اور صرف تحریک انصاف کو کچلنے پر لگا دیا گیا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک آمر کا حکم ہی ملک میں قانون ہے، جبکہ آئین اور منتخب نمائندوں کی کوئی وقعت نہیں رہ گئی ۔ انصاف کی فراہمی کسی بھی مملکت کو چلانے کے لئے بنیادی تقاضہ ہوتا ہے ۔ مگر یہاں 26 ویں آئینی ترمیم کر کے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے گئے ہیں ۔پاکستان کی اعلی ترین عدالت کو نگیں کر دیا گیا ہے اور کورٹ پیکنگ( ججز کی تعداد میں اضافہ ) کی جا رہی ہے۔ صرف مجھے سزا دینے پر ججز کو نوازا جا رہا ہے اور میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکا تقرر کیا گیا ہے۔ قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں انصاف کا بالکل قتل عام کر کہ رکھ دیا تھا ۔ اس کے بعد عدلیہ سے انصاف کی توقع ختم ہو چکی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ بنیادی شہری اور انسانی حقوق کا دفاع کرے۔ سویلین کے ملٹری ٹرائل کی بین الاقوامی اور ملکی قوانین میں کوئی گنجائش نہیں ۔ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ 26 نومبر اور نو مئی کے واقعات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریع آزاد انکوائری کروائی جائے۔ مجھے معلوم ہے کہ ان واقعات کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔ یہ وہی ہیں جنہوں نے نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی ہے۔ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، ماسوائے اس کے کہ وہ خود اس واقع میں شامل ہے۔ میں نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کر کے انہیں مذاکراتی عمل اور ہماری سیاسی پوزیشن سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔۔۔ فارم 47 کے تحت وجود میں آنے والی حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتی۔ پورے پاکستان میں بلوچستان ماڈل نافذ کر دیا گیا ہے ۔ جب تک بلوچستان میں منتخب لوگوں کی حکومت نہیں آئے گی حالات پرسکون نہیں ہوں گے۔ بلوچستان میں ریاستی ظلم قابل مذمت ہے۔ عوامی مسائل کا حل کبھی بھی بندوق اور فوج نہیں ہوتا، یہی معاملہ اب باقی ماندہ ملک کا بھی ہے۔ مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے القادر جیسے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ پاکستان میں جنہوں نے اربوں روپے چوری کئے وہی حکمران بن گئے ہیں صرف اس لیے کہ انہوں نے ڈیل کی۔ نواز شریف کے بیٹے نے نو ارب کا فلیٹ ملک ریاض کو 18 ارب روپے میں بیچا۔ سوال تو یہ ہے کہ نواز شریف کے بیٹے کے پاس نو ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ میں ان سے جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں۔ قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ نیب ترامیم بحال کر کے قاضی فائز عیسی نے میوچل لیگل اسسٹنس کی قانونی حیثیت کو ختم کیا کیونکہ وہ خود اس کے بینیفیشری تھے۔ قاضی فائز عیسی کی لندن میں جو پراپرٹیز ہیں اس کا انہوں نے حساب نہیں دیا۔ نواز شریف کے پاس نو ارب روپیہ کہاں سے آیا اس کا ہم حساب مانگتے ہیں۔ یہ مافیا ایک دوسرے کی کرپشن بچانے کے لیے ہمیشہ ایک ہو جاتا ہے۔ یہی پاکستان کے سٹیٹس کو اور تحریک انصاف میں فرق ہے۔ مجھے بھی ڈیل آفر ہوئی مگر جب میں نے کوئی چوری ہی نہیں کی تو سمجھوتا کیوں کروں؟ میں آخری دم تک ڈیل نہیں کروں گا۔
اردو
725
15.9K
27.5K
564K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
“بشریٰ بی بی ایک گھریلو اور پردہ دار خاتون ہیں، اِن پر بے بنیاد اور جھوٹے کیسز صرف مجھے دباؤ میں لانے کے لئے بنائے گئے- القادر کیس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے- بشرٰی بی بی کو پہلے 3 مہینے بنی گالا میں ایک کمرے میں قید رکھا گیا، انہوں نے خود ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کی کہ مجھے عام قیدیوں کی طرح جیل میں رکھا جائے۔ اڈیالہ جیل میں 9 مہینے سخت ترین قید میں رکھا گیا جس کا مقصد ہمیں دباؤ میں لانے کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ بشریٰ بی بی کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ یہ محض پراپیگنڈا ہے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی ہی ان معاملات کو دیکھ رہی ہے۔بشریٰ بی بی کے خلاف سوشل میڈیا کمپین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس تاثر کی سختی سے تردید کرتا ہوں کہ سنگجانی میں رکنے کے بعد مجھے رہا کرنا طے تھا۔ سنگجانی جیسے ایشوز کو اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ حکومت کی بدنیتی کو اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ میں ساڑھے تین سال وزیرِ اعظم رہا ہوں اچھی طرح سمجھتا ہوں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں۔ اسلام آباد ڈی چوک میں کارکنان کے ہمراہ پہنچ جانا بشریٰ بی بی کی کامیابی تھی جس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں- انہوں نے میری ہدایات پر ہی عمل کیا” - سابق وزیراعظم عمران خان کی وکلأ اور میڈیا سے گفتگو
اردو
857
15.2K
27.1K
630.6K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
یہ سب دس سالہ آمریت کے منصوبے کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔ جو بھی اس لاقانونیت کا ساتھ دیتا ہے اسکی اربوں کی چوری معاف کر دی جاتی ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی لیڈر پر 280 کیسز نہیں بنائے گئے ۔ ایسا صرف جنرل یحیی نے مجیب الرحمن کے ساتھ کیا تھا جو میرے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔” 2/2
اردو
186
6.9K
11.2K
159.1K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
“سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا سے گفتگو: “مذاکرات کے حوالے سے غیرسنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سے میری میٹنگ تک نہیں کروائی گئی- ایسا لگتا ہے جیسے مذاکرات کا مقصد صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے تاکہ 26 نومبر کے اسلام آباد قتل عام پر عوامی ری ایکشن کو کم کیا جا سکے - 26 نومبر کو پرامن شہریوں کا قتل عام کیا گیا ، انکو سیدھی گولیاں مار کر ڈی چوک میں خون سے نہلایا گیا، ہمارے کئی افراد اب تک لاپتہ ہیں ۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا واقعہ ہونے کے بعد گولیاں چلانے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہوتے لیکن یہ حکومت ابھی تک ایک جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں کر پائی- جوڈیشل کمیشن کی حیثیت تھرڈ امپائر کی ہوتی ہے اور صرف ایک غیرجانبدار کمیشن ہی 26 نومبر اور 9 مئی کے شہدا کو انصاف دلوا سکتا ہے اگر اس قتل عام کو دبا دیا گیا تو پاکستان میں کسی کا جان و مال محفوظ نہیں ہو گا- میرا واضح پیغام ہے کہ اگر مذاکراتی عمل کو لے کر حکومت یونہی غیر سنجیدہ رہی اور جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو مذاکرات کو اگلی میٹنگ کے بعد روک دیا جائے۔ نو مئی کا فالس فلیگ آپریشن بھی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہی کیا گیا تھا۔ اس روز چوکیوں سے فوج اور پولیس ہٹا کر خود ہی آگ لگائی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چرا لی گئی ۔ ہم ان دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ۔ ہم نے اس سلسلے میں بارہا سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا ہے۔ تین سال سے اس ملک میں آئین و قانون اور انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے ۔ لوگوں کے گھروں کا تقدس پامال کر کہ ان کو اغوا کیا جا رہا ہے ، تشدد اور جبر کیا جا رہا ،انکے گھر اور کاروبار تباہ کیے گئے، ہمارے ہر ٹکٹ ہولڈر کے لیے انکے حلقوں میں زندگی تنگ کر دی گئی ۔ میرا اپنا گھر دو مرتبہ توڑا گیا ۔ ہم نے اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔ یہ کیس جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ ججز نے سنا مگر ڈیڑھ سال سے اسکا فیصلہ محفوظ ہے اور سنایا نہیں گیا ۔ پھر ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور سپریم کورٹ میں قاضی سے بھی رجوع کیا لیکن ان دونوں نے ہی اسٹیبلشمنٹ کے opening batsman کا کردار ادا کیا ۔ ہمارے جو بے قصور لوگ ملٹری تحویل میں رہے ان پر شدید ترین ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا۔ میری اطلاع کے مطابق 3 لڑکوں نے دوران حراست خود کشی کی کوشش کی ۔ سمیع وزیر کی حالت اس تشدد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس سے پہلے جو کچھ تحریک انصاف کے رہنماؤں شہباز گل ، اعظم سواتی سیمت دیگر کے ساتھ کیا گیا وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ظلِ شاہ کو بے دردی سے قتل کیا گیا ، انتظار پنجھوتہ سے جانوروں کی طرح سلوک کیا گیا۔ یہ کونسا اصول ہے کہ جو تحریک انصاف چھوڑ دے وہ 9 مئی کے الزام سے بری ہے اور جو نہ چھوڑے اس پر ہر قسم کا تشدد اور دباو جائز ہے؟ ہمیں پاکستانی نظام عدل سے بار بار رجوع کرنے کے باوجود بھی انصاف نہیں مل سکا جسکے بعد ہمارے پاس بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ۔ پاکستان کی حکومت انسانی حقوق کو لے کر بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پابند ہے میں نے وکلا کو ہدایت کی ہے ان معاملات کو عالمی فورمز پر اٹھایا جائے اور پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی آواز دنیا تک پہنچائی جائے ۔ میرا اوور سیز پاکستانیوں کو بھی یہی پیغام ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کا خاتمہ کر کہ جنگل کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے اسلیے آپ کی جانب سے ترسیلات زر کا بائیکاٹ بہت اہم ہے ۔ پاکستان میں مقیم آپ کے پیاروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہونے چاہئیں جو آپ کو بیرون ممالک میں حاصل ہیں- جب تمام ایجنسیوں کو ایک سیاسی جماعت کو کچلنے پر لگا دیا جائے گا پھر دہشتگردوں سے کون لڑے گا ؟ یہی ریمارکس سپریم کورٹ کے ججز جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس مندوخیل نے بھی دیے کہ خفیہ اداروں کو سیاسی انجینئرنگ پر لگا دیا گیا ہے ۔ جھوٹ بول کر ہماری حکومت پر طالبان کی آبادکاری کا الزام لگایا گیا ۔ ہماری حکومت کے دوران بلکہ حکومت خاتمے کے ایک سال بعد تک بھی دہشتگردی نے سر نہیں اٹھایا تھا یہ سب کچھ انھی کا قصور ہے جو بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار ہیں ۔ ان سب تجربات کی بدولت پاکستان میں معیشت کا حال بدترین ہے۔ ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مزید 1 کروڑ 30 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں ۔ عدلیہ ، نیب ، ایف آئی اے ، پولیس سمیت ہر ادارہ تحریک انصاف کے پیچھے لگا دیا گیا ہے جسکی وجہ سے ملک کا سیاسی اور معاشی نظام درہم برہم ہے اور عدم استحکام عروج پر ہے۔جب تک سیاسی عدم استحکام رہے گا گروتھ ریٹ صفر ہو گا 1/2
اردو
747
17.4K
28.3K
791.7K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
Deeply saddened to hear the passing of Air Commodore Sajjad Haider. He was truly a warrior, who played a heroic role in defending the country during the 1965 war. His commitment to fighting the war of Pakistan’s survival, and leaving a better future for the coming generations remained unwavering till the end . His passing is not just a loss to his family but to the entire nation.
Imran Khan tweet media
English
666
16.2K
35.7K
636.6K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگو “میں نے اپنی زندگی میں پاکستان میں نافذ کیے گئے تمام مارشل لأ یعنی ایوب خان ، یحیٰی خان ، ضیاء الحق اور مشرف کا مارشل لا دیکھے ہیں۔ یحیٰی خان اور ضیاءالحق کا مارشل لا پاکستان کی تاریخ کا بدترین مارشل لاء تھا جس میں جمہوریت کو بالکل روند دیا گیا تھا۔ مشرف اس حوالے سے قدرے لبرل تھا۔ جو کچھ آج ملک میں جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے اسکا موازنہ صرف اور صرف یحیٰی خان کے دور سے کیا جا سکتا ہے۔ مارشل لأ میں سب سے پہلے جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کا گلا گھونٹا جاتا ہے تاکہ آمر کی غلط کاریوں پر کوئی بھی آواز بلند کرنے والا نہ ہو ۔ آزاد میڈیا چونکہ تنقید کرتا ہے اس لیے اسکی آواز بند کی جاتی ہے عدلیہ کیونکہ غلط فیصلوں پر ایکشن لینے کا حق رکھتی ہے اس لیے اسکے اختیارات بھی سلب کر لیے جاتے ہیں ۔ آج اس جمہوریت کی آڑ میں نافذ اس مارشل لا میں یہ تمام فسطائی حربے بدرجہ اتم موجود ہیں ۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں پاکستان کی سب سے مقبول اور بڑی پارٹی کے چئیرمین کا نام تک میڈیا پر لینے پر پابندی ہے؟ جیسے حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کے ذریعے واضح ہوا تھا کہ یحیٰی خان نے اپنی طاقت اور اقتدار کی خاطر ملک کے نظام کو تہس نہس کیا وہی کام آج بھی کیا جا رہا ہے۔ فارم 47 کی بوگس اور فراڈ حکومت کو بچانے کے لیے تحریک انصاف کو مسلسل کچلا جا رہا ہے اور ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ شہباز شریف صرف اور صرف جنرل عاصم منیر کی ایک کٹھ پتلی اور اردلی ہے، اس سے زیادہ طاقت ور وزیراعظم تو مشرف دور میں شوکت عزیز تھا کیونکہ کم از کم تب انتخابات میں اس سطح کی دھاندلی نہیں کی گئی تھی جیسی فروری 2024 میں کی گئی۔ دھاندلی کی پیداوار فارم 47 کے سہارے کھڑا ناجائز لیکن ناتواں ٹولہ دراصل حکومت کے نام پر ایک دھبہ ہے۔ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ صرف اور صرف پچھلے کیسز کی طرح میرے اوپر دباو ڈالنے کے لیے لٹکایا جا رہا ہے مگر میں مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ فیصلہ فوری طور پر جاری کیا جائے کیونکہ جیسے پہلے عدت کیس اور سائفر کیس میں آپ کا منہ کالا ہوا اب بھی وہی ہو گا ۔ القادر کیس بالکل ایک بوگس کیس ہے جس میں دور دور تک کوئی میرٹ نہیں۔ میں نے کوئی بلاول ہاؤس نہیں بنوایا بلکہ ایک دور دراز دیہات میں قوم کے بچوں کے مستقبل کی خاطر ایک فلاحی ادارہ قائم کیا جس سے مجھے ایک روپے کا فائدہ نہیں ہوا اور نہ ہونا ہے- القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بھی شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کی طرح ایک عوامی مدد سے چلنے والا فلاحی ادارہ ہے- میں واضع طور پہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نواز شریف اور زرداری کی طرح این آر او نہیں لوں گا۔ اور عدالتوں سے اپنے کیسز ختم کروائیں گے۔ بشری بی بی کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ یہ محض پراپگنڈا ہے۔ ہماری مذاکراتی کمیٹی ہی ان معاملات کو دیکھ رہی ہے ۔ اسلام آباد قتل عام کو 6 ہفتے ہو چکے ہیں، ہمارے گمشدہ افراد کو لیکر حکومت کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ یہ مذاکرات کی کامیابی میں حکومت کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پاکستان میں معیشت کا حال بدترین ہے ۔ گروتھ ریٹ صفر ہے مصنوعی طریقے سے ڈالر کو قابو میں رکھنا کوئی معاشی کامیابی نہیں ہوتی۔ ملک میں ترقی صرف سرمایہ کاری سے آتی ہے اور سرمایہ کاری کبھی ایسے ملک میں نہیں آتی جہاں قانون کا وجود ہی فوت ہو چکا ہو ، عدالتیں آزاد نہ ہوں ، دہشتگردی ہو اور جہاں اصل عوامی نمائندگان حکومت کی بجائے جیلوں میں ہوں۔ ایسا ملک کبھی ترقی کر ہی نہیں پایا-“
اردو
2.1K
31.3K
44K
2.1M
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Riaz Khan
Imran Riaz Khan@ImranRiazKhan·
Imran Riaz Khan tweet media
ZXX
300
4.1K
17.1K
159.3K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
سابق وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام: “اسلام آباد قتل عام کے شہدأ کا سن کر انتہائی رنجیدہ ہوں- دورِ حاضر کے جنرل ڈائر نے جلیانوالہ باغ کی تاریخ دہرائی ہے- ان شہیدوں کا خونِ ناحق ضائع نہیں جائے گا اور ہم ان شہدأ کا کیس اقوام متحدہ سمیت ہر فورم تک لے کر جائیں گے- حقیقی آزادی کی تحریک ان ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں- نہ میں پیچھے ہٹوں گا نہ پاکستانی قوم- اگر ہم نے آج ہار مان لی تو پاکستانی قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا- پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور وہ پاکستان میں کہیں بھی کیا جا سکتا ہے- 9 مئی کو بھی ہمارے 25 کارکنان کو شہید کیا گیا اور اس بار بھی پرامن مظاہرین کو گولیاں مار کر خون کی ہولی کھیلی گئی اور درجنوں شہریوں کو شہید کیا گیا جو کہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں کیا گیا- ہماری کال پر لاکھوں پاکستانی تمام تر رکاوٹوں، گرفتاریوں اور دھمکیوں کے باوجود آئینِ پاکستان اور جمہوریت کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ لے کر اسلام آباد پہنچے لیکن ان پرامن لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے- اس بار شیلنگ اور ربڑ بلٹس سے آگے بڑھ کر سنائپرز اور دیگر جان لیوا اسلحے سے قتل عام کیا گیا جو ڈیتھ سرٹیفیکیٹس میں بھی سامنے آ چکا ہے- درجنوں مظاہرین کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا اور 6 ہزار سے زائد کارکنان کو جھوٹے کیسز میں گرفتار کیا گیا- میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر اس قتل عام کی تحقیقات کروائی جائیں اور قتل عام کا حکم دینے والے اور اس میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں- میں مطالبہ کرتا ہوں کہ شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں کا ڈیٹا جلد از جلد پبلک کیا جائے اور تمام ہسپتالوں اور سیف سٹی کی CCTV فوٹیج محفوظ کی جائے تاکہ 9 مئی کی طرح شواہد غائب نہ کیے جا سکیں- میں نے اپنی پارٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہدایات دی ہیں کہ شہدأ کے لواحقین اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لیں- جو لوگ لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کے لیے تمام توانائی خرچ کریں اور جو لوگ گرفتار ہیں ان کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیمز کی حوصلہ افزائی کریں- اسلام آباد قتل عام کے خلاف پشاور میں شہدا مارچ کا انعقاد کیا جائے اور پارلیمنٹ کا سیشن جلد از جلد بلا کر قرارداد پیش کی جائے- اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اس قتل عام کے خلاف آواز اٹھائیں اور پاکستان میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں- میں اسلام آباد پہنچنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں- علی امین، بشریٰ بی بی، عمر ایوب، خالد خورشید، عالیہ حمزہ، شاہد خٹک، نوجوان لیڈرز سمیت مارچ کو لیڈ کرنے والے تمام سینئیر اور جونئیر پارٹی ممبران، ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو سراہتا ہوں- پنجاب اور اسلام آباد میں جیسے کرفیو کا ماحول بنا کر تحریک انصاف کے کارکنان پر کریک ڈاؤن کیا گیا اور ملکی معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا یہ کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں- فارم 47 کے سہارے کھڑی کٹھ پتلی حکومت اور مافیا کے غلام پولیس کے آئی جیز صرف اپنی کرسی بچانے کے لیے یہ ظلم کر رہے ہیں- تحریک انصاف کے کارکنان متحد اور منظم ہو کر ملک پر مسلط مافیا کے خلاف اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد کے اگلے مرحلے کی تیاری کریں”
اردو
2K
18.8K
36.2K
999.1K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Riaz Khan
Imran Riaz Khan@ImranRiazKhan·
کنٹینر پر نماز پڑھنے والے طاہر کے والد کا بیان
اردو
115
3.4K
9.7K
146K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Riaz Khan
Imran Riaz Khan@ImranRiazKhan·
پولیس نے دھوکہ دہی سے شاکر اعوان کی والدہ سے اپنی مرضی کی تحریر پر سائن کروا لیے ۔ اپنی مرضی کی ایف آر سب اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں
اردو
102
6.8K
15.6K
188.3K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Qasim Khan Suri
Qasim Khan Suri@QasimKhanSuri·
ایس ایس جی سنائپرز اور رینجرز نہتے معصوم مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔ سوال صرف ایک ہی تھا ایک ہی ہے اور ایک ہی رہے گا کہ آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں، پیلٹ گنز کے ہوتے ہوئے اپنی نہتی عوام پر سنائپرز اور بھاری جنگی ہتھیاروں سے #گولی_کیوں_چلائی
اردو
69
3.1K
5.8K
51.7K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Amjad Hameed Chohan
Amjad Hameed Chohan@Chohan_Amjad265·
پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکنان کی معلومات چھپانے پر کام کررہا تھا اس لیے گرفتار کرکے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا بالکل گھبرانے والا نہیں لیکن اداروں کی ساکھ کو تباہ کردیا گیا، گرفتار سینئیر صحافی مطیع اللہ جان کا عدالت پیشی پر بیان
اردو
39
3.6K
8K
196K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Riaz Khan
Imran Riaz Khan@ImranRiazKhan·
یا اللہ اس شخص کی ادھوری دعا قبول فرما آمین
اردو
1.4K
15.2K
40.3K
579.2K
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
عمران خان کا جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام: پاکستانی قوم اور تحریک انصاف کے کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہیں اور ملک پر مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات اور حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے محسن نقوی کی ہدایات پر رینجرز اور پولیس نے ہمارے ورکرز پر فائرنگ اور شیلنگ کر کے پرامن شہریوں کو شہید اور زخمی کیا، اسے اس کا حساب دینا ہو گا! شہری ناصرف پرامن تھے بلکہ شیلنگ اور فائرنگ کرنے والے پولیس اور رینجرز کو بھی ریسکیو کرتے رہے- اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو ناصرف پاکستان میں موبلائزیشن کر رہے ہیں، فنڈز بھیج رہے ہیں، بلکہ اپنے اپنے ملکوں میں بھی تاریخی مظاہرے کیے سوشل میڈیا وارئیرز بھی دنیا بھر میں ہمارے مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں!! مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے- یہ پاکستان کی بقا اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے!!
اردو
1.9K
25.1K
53.1K
1.5M
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
Message to the Pakistani nation by former Prime Minister Imran Khan, from Adiala jail, Rawalpindi: I commend the Pakistani nation and PTI's political workers, who are fighting for their rights by participating in this peaceful protest, and resolutely standing before the mafia that has imposed itself upon our country, to demand their rights and genuine freedom. My message for my team is to fight until the last ball is bowled. We will not back down until our demands are met! On Mohsin Naqvi's instructions, paramilitary Rangers and police relentlessly fired teargas shells and even shot at our political workers, resulting in the martyrdom of and injuries to peaceful, unarmed citizens. Let me tell you, they will have to answer for this! The protesters were not only peaceful, but they even assisted the very police officers and Rangers who were shooting and firing teargas shells at them (when they were in need of help). My thanks go to overseas Pakistanis around the globe, who are not only mobilizing Pakistanis and contributing funds, but also holding historic protests in their respective countries. Social media warriors around the globe should continue to vigorously reiterate our demands and show the world the ongoing oppression in Pakistan! To those threatening to try me in military court: Do what you must; I will not back down from my stance. Those who haven't yet joined the protest must also head to D-Chowk. All Pakistanis participating in the protest must remain peaceful, stay united, and stand firm until our demands are met. Remember, this is a struggle for Pakistan's survival and true freedom!
English
1.4K
23K
46.9K
1.8M
𝐌𝐢𝐚𝐧 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 retweetledi
Imran Khan
Imran Khan@ImranKhanPTI·
“پاڑہ چنار میں دہشتگردی / ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز جن کا کام شہریوں کو دہشتگردی سے بچانا ہے انہیں مسلسل ڈھائی سال سے سیاسی انتقام لینے پر لگایا گیا ہے ۔ پولیس اور فوجی جوان روزانہ شہید ہو رہے ہیں لیکن سیکیورٹی اداروں کی توجہ تحریک انصاف کو کچلنے پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے اور دہشتگردی کا مسئلہ دوبارہ سر اٹھا چکا ہے- پولیس کے آئی جیز بھی میرٹ کی بجائے سیاسی بنیادوں پر لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پولیسنگ سسٹم بھی تباہ ہو چکا ہے- میرا اسٹیبلشمنٹ اور جعلی حکومت کو پیغام ہے کہ دہشتگردی کا معاملہ صرف عسکری آپریشنز سے حل ہونے والا نہیں ہے یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس کے لیے سیاسی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے، مگر یہاں کسی کے پاس کوئی ایسی موثر حکمت عملی موجود نہیں جس سے اس مسئلے کا خاتمہ کیا جا سکے۔ جعلی حکومت کی نا اہلی اس معاملے بھی سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ سوچنا چاہے کہ جب افغانستان میں پاکستان مخالف حکومت تھی تو اتنی دہشت گردی کیوں نہیں ہو رہی تھی جتنے پچھلے دو سال سے ہو رہی ہے؟ دہشتگردی کے خلاف اور مغربی سرحد کو کنٹرول کرنے کے لیے تحریک انصاف کے پاس پورا ایکشن پلان موجود ہے ۔ اگر ہم حکومت میں دوبارہ آتے ہیں تو اس مسئلے کا حل نکالنا ممکن ہے۔“ سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردی کے مسئلے پر گفتگو
اردو
1K
18.6K
38.3K
1.1M