Sabitlenmiş Tweet
☕Afsheen Riaz
1.8K posts

☕Afsheen Riaz
@Afshee85
دفنائی ہیں کئی کم ظرفوں کی انائیں ہم نے🖤
Katılım Aralık 2025
11 Takip Edilen286 Takipçiler
☕Afsheen Riaz retweetledi

اصول ۔۔۔۔!
اصول کئی طرح کے ہوتے ہیں
اور کئی طرز کے
ہر سوچ الگ اصول پیدا کرتی ہے
ہر اصول کی عمر مقرر ہوتی ہے
جتنی پختہ سوچ ہوگی
اتنے ہی کارآمد اصول ہونگے
اگر سوچ میں پختگی نہیں
تو اصول میں وابستگی نہیں!
خود غرضی کو اکثر اصول کی شکل دے دی جاتی ہے
خود غرض انسان سوچوں سے عاری ہوتا ہے
اس کے دماغ میں اکثر مختلف اشکال بنتی رہتی ہیں
خود غرضی کی
اور پھر ان اشکال کو اصول کا نام دیا جاتا ہے
یہ اصولوں میں ملاوٹ ہے
ملاوٹ کرنے والا خیانت دار ہوتا ہے
خیانت دار کو خدا پسند نہیں کرتا ہے !
سوچوں کا تعلق دل سے ہوتا ہے
دل کبھی ایسا اصول نہیں بناتا
جس میں کسی کی حق شکنی ہو
حق چھیننے والا بزدل ہوتا ہے
حق دینے والا اصول پسند!
اگر آپ کے اصول ٹوٹ جاتے ہیں
تو اپنے کمرے میں پڑا آئینہ توڑ دو
کہ وہ آپکو جھوٹ بتا رہا ہے
اور ایک وجود نہ رکھنے والا عکس دِکھا رہا ہے
اور پھر اپنے اصولوں کو کوڑے دان میں ڈال دو
اور مسکراؤ
کہ آپ کو ہدایت کی راہ مل گئی!
اچھا سنو
اگر کوئی ایسا ملے
جس کا کوئی اصول اب تک ٹوٹا نہیں
جس کے اصولوں نے کسی کا دل نہیں دُکھایا
تو اس کے ہاتھ چومنا
اور بیعت کرنا
کہ ایسے لاڈلے خدا کا اوتار ہوتے ہیں
ان میں خدا کی جھلک نظر آتی ہے
اور جہاں خدا کی جھلک نظر آئے
وہاں مستقل بیٹھ جانا چاہیے !
عباس
اردو

دل جذبات میں بہہ جاتا ہے،
اور عقل ہر قدم پر سوال اٹھاتی ہے۔
ایک کھینچتا ہے… دوسرا روکتا ہے…
اور انسان انہی دونوں کے بیچ معلق رہتا ہے۔
شاید اصل کمال یہی ہے کہ
نہ دل کو بالکل آزاد چھوڑا جائے،
نہ عقل کو اتنا حاکم بنا دیا جائے کہ احساس مر جائیں…
یہ ایک توازن ہے—
جو سیکھا نہیں جاتا،
وقت سکھاتا ہے۔
سچ یہ ہے ہے کہ انسان کو آخری سانس تک لڑنا پڑتا ہے کبھی اندرونی کشمکش سے تو کبھی بیرونی محاذوں پر 🥀🖤🙂
اردو

@AbbasKhan251 "اصل کمال یہی ہے کہ
نہ دل کو بالکل آزاد چھوڑا جائے،
نہ عقل کو اتنا حاکم بنا دیا جائے کہ احساس مر جائیں"
انتہائی خوبصورت لائنز ،کمال 👌
اردو
☕Afsheen Riaz retweetledi
☕Afsheen Riaz retweetledi

کچھ رشتے لفظوں کے محتاج نہیں ہوتےوہ خاموشیوں میں بھی اپنی اہمیت جتا دیتے ہیں کبھی کبھی انسان اظہار نہیں کر پاتا مگر دل ہر لمحہ یہ محسوس کرتا رہتا ہے کہ کوئی ایک شخص اُس کی زندگی میں کتنی بڑی جگہ رکھتا ہے کچھ لوگ عادت نہیں ہوتےضرورت بن جاتے ہیں اور اُن کی کمی ہر خوشی میں ادھورا پن چھوڑ جاتی ہے
تمہاری یاد بھی انہی خاموش احساسات میں سے ایک ہے جو بنا آواز دیے دل میں مسلسل موجود رہتی ہے شاید میں کبھی ٹھیک طرح سے کہہ نہ سکوں کہ تم میرے لیے کیا ہو مگر اگر کبھی اظہار کی ہمت ملی تو تمہیں ضرور بتاؤں گا کہ تمہارا ہونا میرے دنوں کی سکون اور میری دعاؤں کی سب سے خوبصورت وجہ ہے
ہر کسی کو یہ نصیب نہیں ہوتا کہ وہ کسی کو اس شدت سے محسوس کرے کچھ لوگ دل میں ایسے گھر کر جاتے ہیں کہ وقت بدل جائے فاصلے بڑھ جائیں مگر اُن کی اہمیت کبھی کم نہیں ہوتی تم بھی اُنہی چند لوگوں میں سے ہو جنہیں لفظوں سے نہیں صرف احساس سے سمجھا جا سکتا ہے۔
اردو
☕Afsheen Riaz retweetledi

یاد رکھیں لوگ آپ سے آپ کی خامیوں کی وجہ سے نہیں
بلکہ خوبیوں کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں
اس لئے وہی رہیں جو آپ ہیں
کسی کی وجہ سے خود کو نہ بدلیں، کسی پر تنقید آسان ہے اور تعریف اوگ بھول چکے ہیں
جو دل سے سراہنے کا جذبہ نہیں رکھتے وہ بنجر ہو چکے ہیں
اچھا انسان درخت کی طرح ہے جو دھوپ میں جلتا ہے پر دوسروں کو سایہ دیتا ہے
اردو

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو
@shah_S125
آپ ہمیشہ شاد و آباد رہیں ہنستی مسکراتی رہیں
اردو

اچھی بچی اچھی بیٹی اچھی بہو اچھی بیوی اچھی ماں ،
اچھے بننے کی دوڑ میں عورت کی اپنی ذات نا جانے کہاں کھو جاتی ہے ،
اپنے کھلونے بھائی کو دے دو اچھی بچی ہونا
اپنے خواب کسی کنویں میں پھینک دو اچھی بیٹی ہو نا
اپنی نیند آرام سکون سب بھول جاوُ
اچھی بہو ہو نا اچھی بیوی ہو نا ،
ساری زندگی اچھے بننے کی دوڑ میں ہم خود کے ساتھ کتنی
نا انصافی کر جاتے ہیں نا ؟
اپنی نظر سے زیادہ دوسروں کی نظروں میں مہان بننے کی دوڑ جو ہم نے لگا رکھی ہے یہ غلط ہے ،
کیوں نا ایک بار صرف ایک بار اپنے لئے جیا جائے
خود کو اہمیت دی جائے
کچھ قرض ہم پر خود کے بھی تو ہیں نا ؟

اردو
☕Afsheen Riaz retweetledi

ناراضگی بھی محبت کی طرح ہے، جس سے محبت نہ ہو اس پر ناراض کون ہوتا ہے،
تم اجنبی پر ناراض نہیں ہوتے، تم رکشے والے پر ناراض نہیں ہوتے، جو کرایہ زیادہ مانگے،تم اس پر ہنس کر گزر جاتے ہو، مگر جو اپنا ہو، جو تمہارے لیے اہم ہو، اس کی ایک بات پر دل ٹوٹ جاتا ہے،
ناراضگی دراصل ایک درخواست ہوتی ہے، ایک خاموش سوال: "کیا تمہیں فرق نہیں پڑتا؟ کیا میں اتنا اہم بھی نہیں کہ تم سوچو، تم سنبھلو،تم معافی مانگو؟“
مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے ناراضگی کو ہتھیار بنا لیا ہے، ہر کسی پر ناراض ہو جاتے ہیں، ہر چھوٹی پات پر منہ پھیر لیتے ہیں، اور پھر شکایت کرتے ہیں کہ لوگ دور ہو گئے،
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ناراضگی ہر کسی پر خرچ نہیں کرنی چاہیے، جیسے محبت ہر کسی کو نہیں دیتے، ویسے ہی ناراضگی بھی ہر کسی کا حق نہیں ہے،
جو تمہاری قدر نہ کرے، جو تمہیں سمجھنا ہی نہ چاہے،اس پر ناراض ہو کر تم اپنا وقت ضائع کرتے ہو،
اس کے لیے تو ایک مسکراہٹ بھی زیادہ ہے،
ناراضگی اس کے لیے بچا کر رکھو جو تمہیں سمجھ سکتا ہے، جو تمہاری چپ کا مطلب جان سکتا ہے،
جو ایک نظر میں پڑھ لے کہ تم ٹوٹے ہو، مگر کہہ نہیں رہے،
ناراضگی کا مطلب چھوڑنا نہیں ہوتا. ناراضگی کا مطلب ہے، "میں ابھی بھی یہاں ہوں، مگر مجھے تکلیف ہے، مجھے سنو"
جو سن لے، وہ اہناہے،جو سن کر مڑ جائے،وہ کبھی اپنا تھا ہی نہیں،
جب بھی تم ناراض ہو، تو خود سے پوچھنا:
کیا یہ شخص اس قابل ہے کہ میں اپنی ناراضگی اس پر خرچ کروں؟ کیا یہ میری محبت کا حق دار ہے؟
اگر جواب ہاں میں ہو، تو ناراض رہو، مگر زیادہ دیر نہیں، کیونکہ محبت بھی ناراضگی سے تھک جاتی ہے،
اور اگر جواب نہ میں ہو، تو مسکرا کر آگے بڑھ جاؤ،
کیونکہ ہر کسی کو تمہاری ناراضگی کا حق نہیں،
ناراضگی محبت کی طرح نایاب ہے، اسے سستا مت کرو،
اردو
☕Afsheen Riaz retweetledi

محبت میرے لیے کوئی منزل نہیں، بلکہ ایک مسلسل کھوج ہے۔
نہ تکمیل چاہیے، نہ اختتام—کیونکہ تکمیل آ جائے تو حسن ختم ہو جاتا ہے۔
مجھے وہ حسن چاہیے جو ہر بار نیا در کھولے،
ہر ملاقات میں ایک نئی پرت چھوڑ جائے،
اور ہر ادا میں ایک نیا سوال زندہ کر دے۔
میں اسے جاننا نہیں چاہتا کہ وہ ختم ہو جائے،
میں اسے ہر بار نئے سرے سے دیکھنا چاہتا ہوں—جیسے پہلی بار۔
یہی میری تلاش ہے:
نہ ٹھہراؤ، نہ سکونِ کامل… بس مسلسل کھوج،
ایکسپلور نہیں—کھوج، کھوج، کھوج۔
کیونکہ جہاں سب سمجھ آ جائے، وہاں حیرت مر جاتی ہے،
اور جہاں حیرت مر جائے، وہاں محبت صرف یاد رہ جاتی ہے۔
مجھے یاد نہیں چاہیے—مجھے لمحہ چاہیے،
جو ہر بار نیا ہو، ہر بار زندہ ہو۔
یہی میری محبت ہے:
نہ پہنچنا، نہ رکنا…
بس کھوجتے رہنا، ہمیشہ۔
اردو



