AwazEHaq

22.1K posts

AwazEHaq banner
AwazEHaq

AwazEHaq

@AwazEHaq90

Human rights Activist

United Kingdom Katılım Mayıs 2021
31 Takip Edilen1.1K Takipçiler
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@AltafHussain_90 DEAR READERS 🧑‍🏫 ! PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TWEET 🐣 TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🤩
English
0
0
0
6
AwazEHaq retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام اور پوری دنیا کوجواب دیں کہ اسرائیل نے ایران اورلبنان پرحملے کرکے جنگ بندی کی صریحاًخلاف ورزی کیوں کی؟ #CeasefireTooWeak  لندن ۔۔9اپریل 2026ء   متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نےاسرائیل کی جانب سے لبنان اورایران پر حملوں کی شدیدمذمت کی ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ابھی امریکہ اورایران کے درمیان دوہفتے کی جنگ بندی معاہدے کوہوئے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھےکہ اسرائیل نے گزشتہ روز یعنی 8 اپریل 2026ء کو لبنان پر ہوائی جہازوں اور میزائلوں کےذریعےخطرناک حملہ کیو ں کیا؟ اور ایران پر ڈرون حملہ کیوں کیا؟ اور جنگ بندی کی صریحاًخلاف ورزی کیوں کی ؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب! آپ نے گزشتہ روزٹوئیٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں جنگ بندی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئےصاف لکھا ہوا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بند ی کے دوران کہیں پر بھی کسی قسم کا کوئی حملہ یا حملے نہیں کئے جائیں گے اوراس حوالےسے آپ کے بیان میں لبنان کا نام واضح طور پر موجود ہے۔اب جبکہ اسرائیل نے لبنان پر تابڑ توڑ حملےکئے ہیں جس کے نتیجے میں لبنان میں 250سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے اور دوسری جانب ایران پربھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب ! اب دنیاکو اس کا جواب دینا آپ کی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔ میں یہاں آپ کےبیان کا مکمل متن بھی پیش کررہا ہوں جس میں آپ نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں لبنان کا نام بھی صاف طور پر لکھا ہوا ہے۔ آپ اپنے بیان کی روشنی میں پاکستانی قوم اورپوری دنیا کے امن پسند عوام کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریحاً خلاف وزری پر کیا کہتے ہیں، پور ی دنیا کے امن پسند عوام اس پر آپ کے جواب کے منتظر ہیں ۔  وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف صاحب ! آپ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوبیان جاری کیا ہے اس سے دنیا کے امن پسندعوام قطعی طورپر متفق نہیں ہیں کیونکہ اس میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزی صرف اسرائیل کی جانب سے کی گئی ہے ۔ میراسوال ہے کہ آپ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ملک کانام کیوں نہیں لیا؟ دنیا بھر کے امن پسندعوام آپ سے صاف صاف لفظوں میں جواب چاہتے ہیں۔ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےلبنان پرکئے گئے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس میں 250 سے زائد شہری شہید اورسینکڑوں زخمی ہوئے۔ میں اس پرلبنان کے عوام سے دلی افسوس کااظہار کر تا ہوں۔
Altaf Hussain tweet media
اردو
27
105
128
1.3K
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@AltafHussain_90 DEAR READERS 🧑‍🏫 PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TWEET 🐣 TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🤩
English
0
1
1
5
AwazEHaq retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
آج حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کرکے پاکستان کے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، میں اس کی سخت مذمت کرتاہوں اورمطالبہ کرتاہوں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے اور قیمتوں میں اضافہ کابوجھ حکمراں اشرافیہ اٹھائے۔ یہ قراردیاجاتاہے کہ آبنائے ہرمز بندہوجانے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،اس کو بنیاد بناکر پاکستان میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والی پاکستان کی حکمراں اشرافیہ کوسمجھناچاہیے کہ اگر آبنائےہرمز بندہونا غلط ہےتواس کی قصور وار بھی پاکستان کی حکمراں اشرافیہ ہے پاکستان کےحکمرانوں نے ایران کے خلاف اس جنگ میں امریکہ کاساتھ دینے کے بجائے امریکہ کاہاتھ کیوں نہ روکا؟ اگر ایران پر حملہ نہ ہوتا تو آبنائے ہرمز بند نہ ہوتا۔ حکمراں اشرافیہ کوچاہیے کہ وہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام پر بوجھ نہ ڈالیں بلکہ اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اس کاپیسہ قومی خزانے میں ڈالیں۔  پاکستان کے جن حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول بم گرایاہے وہ نہایت بے شرمی سے دنیا بھر کے صدور اوروزرائے اعظم کے سامنے کھڑے ہوکرکہتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کوامن کانوبل انعام د یاجائے۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 390 ویں فکری نشست سے خطاب 2اپریل 2026ء
اردو
32
158
235
5.4K
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@AltafHussain_90 DEAR READERS 🧑‍🏫 PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TWEET 🐣 TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🤩
English
0
4
3
49
AwazEHaq retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
سچی تحریکوں کوطاقت سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ الطاف حسین  لاہورمیں ایم کیوایم پنجاب کی دعوت افطار سے خطاب  ………………………………………………………… پاکستان میں ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے خلاف باربارریاستی آپریشن کئے گئے،اس کے قائد الطاف حسین کی تحریر وتقریر پر2015ء میں لاہورہائی کورٹ کے ذریعے پابندی لگادی گئی جو آج تک قائم ہے، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سمیت تمام دفاتر seal  یا مسمار کردیئے گئے، بعدازاں پاکستان کے مظلوم عوام کی امیدوں کے مرکز نائن زیروکو آگ لگاکر بلڈوز کردیاگیا۔ہمارے ہزاروں ساتھیوں کوشہید کردیا گیا ، سینکڑوں کولاپتہ کیاگیا، سینکڑوں کوگرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں جیل میں ڈال دیا گیالیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اورثابت قدمی کے ساتھ اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھی۔اللہ تعالیٰ کافضل وکرم اورہمارے ساتھیوں کی قربانیوں کی بدولت ایم کیوایم آج بھی قائم ہے، اس کے وفاپرست ساتھی آج بھی اپنی تحریک سے جڑے ہوئے ہیں، جس کا ثبوت یہ ہے کہ جس شہر کی ہائی کورٹ نے میری تقریر پر پابندی لگائی آج11 سال بعد اسی شہرمیں وفاپرست کارکنان میری بات سن رہے ہیں، یہ میرے سچے نظریئے کی فتح ہے۔ تمام تر ریاستی مظالم اور پابندیوں کے باوجودایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان پنجاب میں بھی موجود ہیں، آج اسٹیبلشمنٹ کو سمجھنا چاہیے کہ سچی تحریکوں کوطاقت سے ختم نہیں کیاجاسکتا۔جبراورپابندیوں سے وفاپرست کارکنان وعوام کو وقتی طورپر دبایاجاسکتا ہے مگرالطاف حسین کے نظریئے اور فکروفلسفہ حقیقت پسندی اورعملیت پسندی کو ختم نہیں کیاجاسکتا۔  آج صوبہ پنجاب کے عوام میں بھی تیزی سے یہ شعور پھیل رہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک نہیں بلکہ غیرملکی طاقتوں کا غلام ہے اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے کام کرنے والے چند خاندان ملک کے عوام پر مسلط کردیئے گئے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں جاگیرداروں اوروڈیروں کی جماعتیں ہیں، شریف اورزرداری خاندان نے اقتدارمیں رہ کر ملک اوربیرون ملک جائیدادیں بنائیں جبکہ پاکستان کے 98 فیصد غریب ومظلوم عوام کو دووقت کی روٹی تک میسر نہیں ہے۔  پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اپنی تقریر میں قوم کو سادگی اور کفایت شعاری کادرس دیا جبکہ وہ آئی ایم ایف اورورلڈ بنک سے قرضے لیکرملک کے عوام کی حالت بہتربنانے کے بجائے اپنی تجوریاں بھرتے رہے، اگر شریف اور زرداری خاندان کی بیرون ملک دولت پاکستان لائی جائے تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کاقرضہ ادا ہوسکتاہے، اس کیلئے جرات وہمت درکارہے اور یہ کام صرف الطاف حسین اور اس کی ایم کیوایم ہی کرسکتی ہے۔  الطاف حسین نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتخابی ٹکٹوں کا نیلام گھر نہیں سجایا بلکہ میرٹ کی بنیادپرغریب ومتوسط طبقے کے تعلیم یافتہ افراد کو منتخب ایوانوں میں بھیجا، ایم کیوایم کاآج بھی یہی مؤقف ہے کہ سونے کاچمچہ منہ میں لیکر پیدا ہونے اور ائیرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں سفر کرنے والے پاکستان کے غریب عوام کے مسائل کو نہ تو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی حل کرسکتے ہیں۔ پاکستان سے جب تک چند خاندانوں کی اجارہ داری کاخاتمہ نہیں ہوگا نہ تو ملک غیرملکی آقاؤں کی غلامی سے نجات حاصل کرسکتا ہے،نہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے اورنہ ہی عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔  میں تمام ترمنفی پروپیگنڈوں اورپابندیوں کے باوجود ثابت قدمی کامظاہرہ کرنے اور حق پرستی کا پیغام عام کرنے پر صوبہ پنجاب کے تمام وفاپرست کارکنان وعوام کو دل کی گہرائیوں سے سلام تحسین اورخراج تحسین پیش کرتاہوں۔  الطاف حسین ایم کیوایم پنجاب کے زیراہتمام لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر وفاپرست کارکنان سے خطاب 15، مارچ2026ء
Altaf Hussain tweet media
اردو
18
153
238
3.1K
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@AltafHussain_90 DEAR READERS 🧑‍🏫 ! PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TWEET 🐥 TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🙏
English
1
1
2
24
AwazEHaq retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید کی جراتمندی، ثابت قدمی، اولوالعزمی اور اپنی قوم کے لئے بہادری کے ساتھ شہادت ایک مثال ہے۔ #Irán #IranWar #khamenie اگرآیت اللہ خامنہ ای شہید کی زندگی کا مطالعہ کریں کہ وہ اس ایران کے سپریم لیڈر تھے جس پر سخت بین الاقوامی پابندیاں تھیں لیکن وہ ان پابندیوں اور غیرملکی طاقتوں کے حملوں، ایران کے خلاف جنگوں اورآزمائشوں کے باوجود 40سال تک ایران کی قیادت کرتے رہے، ان کی ذات پربھی کئی حملے کئے گئے،ایک حملے میں ان کادایاں بازوضائع ہوگیا تھا اس کے باوجود وہ قلندر صفت رہنما نے ثابت قدمی اورعزم واستقلال کے ساتھ حالات کامقابلہ کیا اور اپنی جدوجہد ترک نہیں کی اورملک کے لئے اپنی جان تک دے ڈالی۔ آیت اللہ خامنہ ای شہید نے عزم واستقامت اوربہادری کی ایک مثال قائم کی۔ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کوقبول فرمائے، ایران کوفتح وکامرانی عطافرمائے اوران کے درجات بلند فرمائے۔  الطاف حسین 386 ویں فکری نشست سے خطاب 8  مارچ 2026
اردو
23
168
290
3.7K
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@AltafHussain_90 DEAR READERS 🧑‍🏫 ! PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TWEET 🐣 TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🙏
English
1
10
16
183
AwazEHaq retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
🚨ایران امریکہ سے ہونیوالے مذاکرات میں ایٹم بم نہ بنانے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی IAEA سے اپنی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرانے پر بھی رضامند ہوگیا تھا، پھر ایران پر حملے کا کیا جواز تھا؟ #IranWar #Iran #IranIsraelUSWar صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے ایران پر حملہ نہ کیا ہوتا تو دو ہفتوں میں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آجاتا اور جب پاگل لوگوں کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیار آجائیں تو بہت بری چیزیں ہوتی ہیں۔ جب 6 اور 9 اگست 1945 کو امریکہ نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے تھے، اس وقت امریکہ کے صدر ہیری ٹرومین تھے، تو کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی نظر میں صدر ہیری ٹرومین اور انکی انتظامیہ نے پاگل پن کا مظاہرہ کیا تھا؟ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور تباہ کاریوں پر تمام اسلامی ممالک کی خاموشی نہ صرف مجرمانہ ہے بلکہ انتہائی شرمناک ہے۔ مجھے پاکستان کی خاموشی پر بھی سخت افسوس ہے۔ ( صدر ٹرمپ نے 4 اور 5 مارچ 2026 کی درمیانی شب اپنے خطاب میں جو الفاظ ادا کئے تھے، قارئین سے درخواست ہے کہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی وڈیو کلپ دیکھئے پھر میرا وڈیو لاگ دیکھئے )
اردو
29
192
440
32.1K
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@AltafHussain_90 DEAR READERS 👩‍🏫 ! PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TWEET 🐣 TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🙏
English
0
7
14
216
AwazEHaq retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
امریکہ کے ہاتھوں ایران کے بحری جہاز کی تباہی کاواقعہ قابل مذمت ہے …………………………………………………  انڈیاایرانی بحری جہاز پر حملے سے اپنے آپ کو بری الذمہ قرارنہیں دے سکتا …………………………………………… میں امریکی آبدوز کے حملے میں ایران کے بحری جہاز کی تباہی اور80 سےزائد ایرانی نیوی افسران واہلکاروں کی ہلاکتوں کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتاہوں۔ یہ بحری جہاز انڈیا کی میزبانی میں ہونے والی بحری جنگی مشقوں Navel Exercise Milan 2026 میں شریک تھا۔یہ بحری مشقیں انڈیا کے سمندری علاقے وشاکاپٹنم (Visakhapatnam) میں ہوئی تھیں جس میں انڈیا کے ساتھ ساتھ ایران، رشیا، چائنا، سری لنکا اوراومان بھی شامل تھے اورانڈیا ان بحری مشقوں کامیزبان تھا۔جنگی مشقوں کے بعدجب تمام بحری جنگی جہاز اپنے اپنے ممالک روانہ ہوئےتو اس دوران 28 فروری 2026ء کو امریکہ اوراسرائیل نے ایران پر بلاجواز اوربلااشتعال تابڑ توڑجارحانہ حملے شروع کردیے جن میں اسکولوں کی تقریباً 200 معصوم طالبات کے ساتھ ساتھ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت 40اہم حکمراں اورفوجی شخصیات شہید کردی گئیں۔ انڈیا کواچھی طرح معلوم تھاکہ اس کی میزبانی میں ہونے والی بحری مشقوں میں قریبی ہمسایہ ملک ایران کا بحری جنگی جہاز IRIS DENA بھی شریک تھاجو بحری مشقوں کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوچکا تھا۔ ایران پراسرائیل اورامریکہ کے جارحانہ حملوں کے بعد انڈیا کا یہ فرض بنتا تھا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر امریکہ اور اسرائیل کومتنبہ کرتاکہ انڈیا کی میزبانی میں بحری مشقوں میں حصہ لینے والا ایران کا بحری جہاز IRIS DENA اپنے ملک روانہ ہوچکاہے لہٰذا اسے اس کی منزل ایران پہنچنے تک کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے کیونکہ وہ ہماری بحری مشقوں میں ایک مہمان ملک کی حیثیت سے شریک ہوا تھا جبکہ انڈیا اس کی میزبانی کررہاتھا۔ لیکن افسوس کہ جنگ شروع ہونے کے کئی روز بعد بھی بھارت نے اسرائیل اور امریکہ کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔   بحیثیت میزبان یہ انڈیا کا تہذیبی، معاشرتی، اخلاقی اورانسانی فرض بنتا تھا کہ وہ امریکہ اوراسرائیل کوبتاتا کہ ہماری میزبانی میں بحری مشقوں میں حصہ لینے والا ہمارا قریبی ہمسایہ ملک ایران کابحری جہاز بحری مشقوں کے بعد واپس ایران روانہ ہوگیا ہے اور اُس کواُس کی منزل پر پہنچنے تک کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایاجائے کیونکہ اگر اس مہمان ایرانی جہازپرحملہ کیا گیا تواسے میزبان انڈیاپر حملہ تصور کیا جائے گا مگر افسوس کہ انڈیا نے ایسا نہ کرکے مجرمانہ لاپرواہی کامظاہرہ کیا۔ ایرانی بحری جہاز پر حملے اور اس میں سوار 80سے زائد نیوی کے افسران اوراہلکاروں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری جہاں امریکہ پر عائد ہوتی ہے وہاں انڈیا بھی اپنے آپ کواس سے بری الذمہ قرارنہیں دے سکتا۔ انٹرنیشنل واٹر میں کسی بھی ملک کے بحری جہاز پر حملہ عالمی قوانین اورقواعدوضوابط کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔  میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتاہوں کہ امریکہ کے ہاتھوں ایران کے بحری جہاز کی تباہی اور ایرانی بحریہ کے 80سے زائد افسران واہلکاروں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے فی الفور ایک کمیشن تشکیل دیکر تحقیقات کاآغاز کیاجائے اورتحقیقات کے حقائق پوری دنیا کے سامنے لائے جائیں۔   الطاف حسین  لندن 5  مارچ 2026ء
اردو
33
216
396
12.6K
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@azizabadi DEAR READERS 👩‍🏫 ! PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TWEET 🐣 TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🙏
English
0
2
3
34
AwazEHaq retweetledi
Mustafa Azizabadi
Mustafa Azizabadi@azizabadi·
الطاف بھائی نے امریکہ اور برطانیہ کے مستقبل کے تعلقات کی جو پیشگوئی کی تھی آج دنیا یہ منظر بھی دیکھ رہی ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا تھا
Mustafa Azizabadi tweet mediaMustafa Azizabadi tweet mediaMustafa Azizabadi tweet media
اردو
4
61
101
1.4K
Mustafa Azizabadi
Mustafa Azizabadi@azizabadi·
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے 2025 میں ٹک ٹاک پر طلبہ و طالبات اور کارکنوں کی فکری نشست سے اپنے خطاب میں عالمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دنیا کے آئندہ حالات کا جو نقشہ کھینچا تھا جب دور دور تک یہ حالات نہ تھے لیکن انہوں نے جو پیشگوئی کی تھی آج ہم وہی کچھ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ #Iran #IranWar #Khamenei الطاف بھائی نے کہا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ ایران پر کی جانے والی جارحیت کو فی الفور بند کردے ورنہ اس کے نتائج پوری گلوب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ آج پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں ہے۔ آپ بھی سنئیے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے کیا کہا تھا
اردو
24
127
200
3.2K
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@AltafHussain_90 DEAR READERS 👩‍🏫 ! PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TWEET 🐣 TO ALL YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🙏
English
0
0
0
5
AwazEHaq retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
دنیامیں طاقت کا توازن بگڑنے لگا ہے،امریکہ اور اس کےحلیف ممالک تیسری عالمی جنگ کرائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج یکم اگست 2025ء کو الطاف حسین کہتا ہے کہ دنیا کی سیاسی کشمکش کا نقشہ بڑی تیزی سے تبدیل ہورہاہے ، امریکہ اوراس کے حلیف طاقتورممالک کی طاقت کاتوازن بکھررہا ہے ، اب وہ پہلے کی طرح نہیں رہے بلکہ کمزور سے کمزورہوکر بڑی تیزی سے زوال پذیرہورہے ہیں ۔ ان کی زوال پذیری میں سوشل میڈیا اور نئی نئی سائنسی ایجادات کا بڑاہاتھ ہے ۔ آج سے 27 برس قبل میں نے کہا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کافروغ عام آدمی کیلئے تو سود مندہوگا لیکن ریاستوں کے مفاد میں نہیں ہوگا، اس سے ممالک کے درمیان سرحدیں ختم ہوجائیں گی اورانفرادی کرنسی کی اہمیت کم ہوجائے گی آج پورے یورپی ممالک کی مشترکہ کرنسی ''یورو'' ہے ۔  یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جتنی بھی جنگیں ہوئیں وہ سب امریکہ نے کرائیں تاکہ یہ دونوں ممالک اپنے اپنے ملک اورعوام کی ترقی وخوشحالی کے بجائے ایک دوسرے سے جنگوں میں مصروف رہیں اور امریکہ سے اسلحہ خریدتے رہیں، امریکہ کی یہی پالیسی افریقی ممالک کے لئے بھی ہے ۔  آج نئی نسل میں شعوری بیداری پھیل رہی ہے اور اس کا آئی کیو لیول بہت بڑ ھ چکا ہے ،وہ ہرمعاملے پر اپنی سوچ وفکرکااظہارکرتے ہیں، صورتحال یہ ہوچکی ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی حملوں پر امریکہ اور برطانیہ کی حکومتوں نے توحمایت کی لیکن امریکہ اوربرطانیہ کی سڑکوں پراور تعلیمی اداروں میں سفید فام نوجوان نسل نے بہت بڑی تعداد میں فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا،احتجاجی جلوس نکالے کہ اسرائیلی حملے بند کرائے جائیں، امریکہ اوربرطانیہ کی حکومتوں نے وقتی طورپرعوامی احتجاج کو دبا دیا ہے لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جیل کی کال کوٹھری میں کسی انسان کو قید کیاجاسکتا ہے لیکن کوئی بھی مضبوط دیوارانسانی ذہن میں آنے والے انقلابی خیالات کوپھلنے پھولنے اور پروان چڑھنے سے نہیں روک سکتی ۔  آج دنیابھرمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلانات کامذاق اڑایا جارہا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاتھا کہ میں اقتدار کی سیڑھیوں پر قدم رکھتے ہی یوکرین اور روس کی جنگ اور فلسطین پر اسرائیلی حملے بند کرادوں گا لیکن آج بھی روس اور یوکرین کی جنگ جاری ہے اور اسرائیل،فلسطینی عوام پر مسلسل حملے کررہا ہے ۔  امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ مل کرتیل نکالنے اورتجارتی ٹیرف میں کمی کابیان کیادیا کہ پاکستان میں بھنگڑے ڈالنے کاعمل شروع ہوگیا جبکہ امریکی صدر کا یہ بیان محض بہلاوا ہے۔ امریکہ کااصل مقصد بھارت کو دباؤ میں لانا ہے کیونکہ بھارت ایک غیرت مند ملک ہے ،بھارت نے امریکہ کی جانب سے تجارتی ٹیرف عائد کرنے پر امریکہ سے طیارے خریدنے سے انکار کردیاہے ، بھارت کے لیڈرز اور فوجی جرنیل امریکہ میں کاروبار نہیں کرتے جبکہ پاکستانی جرنیل امریکہ میں پاپا جونز اور دیگر فوڈ چین کھولتے ہیں، بلوچستان کی معدنیات اورریکوڈک تک رسائی دیتے ہیں اورامریکہ کے ٹاؤٹ بھی بنتے ہیں ۔ بھارت نہ توپاکستا ن کی طرح غلام ملک ہے اور نہ بھارت کی فوج کرائے کی فوج ہے ۔ میری بات نوٹ کرلی جائے کہ پاکستان میں تیل نکالنے کے امریکی بیان پربھنگڑے ڈالنے والے سارے کے سارے لوگ ایک دن منہ کے بل گریں گے ۔   امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالنے کے جتنے چاہے حربے استعمال کرلے ، بھارت نے غیرت وحمیت کامظاہرہ کرکے ثابت کردیاہے کہ بھارت تھا،بھارت ہے اور بھارت رہے گا ، اگرپاکستان کو بھی قائم ودائم رکھنا ہے تو پاکستان کو بھی غیرت وحمیت اور خودداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،امریکہ کی غلامی سے نکلناہوگا، اگر پاکستان کو دوستی کرنی ہے توامریکہ کے بجائے چائنا سے پکی دوستی کرنی چاہیے کیونکہ چائنا پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جبکہ امریکہ ہزاروں میل کے فاصلے پر ہے ۔ ہمیں اس بات کوسمجھناچاہیے کہ دنیامیں طاقت کا توازن بگڑنے لگاہے ، آج صورتحال یہ ہے کہ امریکہ کے اتحادی ممالک امریکی پالیسی کے خلاف مؤقف اپنا رہے ہیں ، کیاامریکہ کی مخالفت کے باوجود کینیڈا، برطانیہ ، ناروے ، جرمنی، فرانس ، مالٹا اوردیگرممالک نے نہیں کہاہے کہ وہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کریں گے ، یہ تمام ممالک چائنیز بلاک کے نہیں بلکہ امریکہ کے حلیف ممالک ہیں ، کیا ان ممالک کے اعلانات سے سپرطاقت کے فارن افیئرز کمزور نہیں ہورہے ہیں؟ 1/2
اردو
23
220
327
9.9K
AwazEHaq
AwazEHaq@AwazEHaq90·
@azizabadi DEAR READERS 🧑‍🏫 PLEASE 🙏 SHARE THE ABOVE ☝️ TO YOUR FAMILY MEMBERS AND FRIENDS AND ALSO YOUR LOVED 🥰 ONES. THANKS 🙏
English
1
16
20
273
AwazEHaq retweetledi
Mustafa Azizabadi
Mustafa Azizabadi@azizabadi·
تیسری عالمی جنگ کے بادل اور ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی پیشگوئی ‼️‼️‼️‼️‼️ عزیزتحریکی ساتھیو! السلام علیکم آداب ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین طلبہ وطالبات،سیاسی کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی جواسٹڈی سرکل کرتے ہیں، اس میں وہ ملکی وبین الاقوامی حالات اور  اورمختلف فکری موضوعات پر فکری خطاب کرتے ہوئے جہاں اپنے سننے والوں کی فکری تربیت کرتے ہیں،انہیں دعوتِ فکردیتے ہیں وہیں وہ اپنی بصیرت کے مطابق اپنے سننے والوں کو مستقبل کے حالات کے بارے میں بھی اپنی پیشگوئیوں سے آگاہ کرتے ہیں۔ یہاں ہم قائدتحریک جناب الطاف حسین کی یکم اگست 2025ء کو کی گئی ان کی ایسی ہی ایک فکری نشست آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔ اسے غورسے پڑھئے اور آج کے حالات کے تناظر میں اس کوسمجھنے کی کوشش کیجئے۔اور اسے دوسروں کوبھی زیادہ سے زیادہ شیئرکیجئے۔  #Iran #IranWar #Khamenei
Altaf Hussain@AltafHussain_90

17
95
136
2.3K