
خیبرپختونخوا حکومت کی عوامی سہولت کے لیے لائی گئی ریفارمز:
دو نشورنس کمپنیز بنانے کا فیصلہ، ڈیزاسٹر رسک مینیجمنٹ فنڈ بھی لارہے ہیں ، سیلاب کلاؤڈ برسٹ جو ایک دم آتے ہیں اور کئی سالوں تک زندگی منجمد کردیتے ہیں اس میں پہلے سے ہی پیسے رکھے ہونگے تاکہ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو تو پہلے سے پیسے موجود ہوں،اس سے حکومت پر بوجھ نہ بڑھے ۔
KP ڈیجیٹل پیمنٹ بل آچکا ہے جس میں تمام دکانوں پر آن لائن پیمنٹ سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے۔
کیش مینیجمنٹ پالیسی تاکہ حکومت کو پتہ ہو کہ کس محکمے کے کس اکاؤنٹ میں کتنے پیسے پڑے ہیں۔
پیپرلیس گورننس پورے صوبے میں ہوچکی ہے۔ پوری کابینہ بھی پیپر لیس ہوچکی ہے۔
ای سٹیمپنگ، آن لائن پے بل، آن لائن وہیکل رجسٹریشن ، آٹو سیلیری اور پینشن سسٹم شروع کیا ہے ابھی 2 لاکھ 98 ہزار لوگوں کو تنخواہ اور 1 لاکھ 15 ہزار لوگوں کو پینشن ڈائریکٹ راست اکاؤنٹ سے ملتی ہے۔
شہداء پیکج 1 کروڑ سے بڑھا کر 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کیا ہے۔ اسپیشل برانچ کے لے 7 ارب روپے کا پیکج نئے تھانے بھی بنائے جارہے ہیں۔ مزمل اسلم
اردو

