
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ساؤتھ ایئر کی پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ ہوگئی
گوادر، جو پاکستان چین اقتصادی راہداری (CPEC) کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے، اب فضائی روابط کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ تقریباً 4300 ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے، اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اس ہوائی اڈے کو سالانہ تقریباً چار لاکھ مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جو مستقبل میں بڑھتی ہوئی فضائی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ساؤتھ ایئر کی آزمائشی پرواز کی لینڈنگ اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ گوادر کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دیگر اہم شہروں کے ساتھ فضائی طور پر زیادہ مؤثر انداز میں منسلک کیا جا سکے گا۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں نہ صرف سفری دورانیے میں کمی متوقع ہے بلکہ مقامی آبادی، کاروباری حلقوں اور سرمایہ کاروں کو بھی براہِ راست سہولیات میسر آئیں گی۔
اردو

