🌹دل کسی ایک جگہ آ کے ٹھہرتا بھی نہیں
ڈوبتا بھی نہیں کمبخت ابھرتا بھی نہیں🌹
خود کو پا لینے کا نشّہ بھی عجب نشّہ ہے
ہوش کھونے بھی نہیں دیتا اترتا بھی نہیں
🌹وقت بدلا بھی تو ہے صورتِ حالات وہی
میں کہ جیتا بھی نہیں جاں سے گزرتا بھی نہیں🌹
🌹زخم بھی تُو نے دیا اپنی محبت کی طرح
کھل کے رِستا بھی نہیں ٹھیک سے بھرتا بھی نہیں🌹
صرف بسمل کیے رکھتا ہے تری بات کا تیر
آ کے لگتا بھی ہے سینے میں اترتا بھی نہیں
x.com/i/spaces/1kJzD…
اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھ
اس نے جس جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا
اس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنے
اس پے کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا
بزم جاناں میں نشستیں نہیں ہوتیں مخصوص
جو بھی اک بار جہاں بیٹھ گیا بیٹھ گیا ۔
x.com/i/spaces/1kJzD…