Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

3.9K posts

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa banner
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

@CSKPOfficial

Official Twitter Account for the updates of the Chief Secretary, Government of Khyber Pakhtunkhwa Mr. Shahab Ali Shah.

Peshawar, Pakistan Katılım Eylül 2021
93 Takip Edilen25.7K Takipçiler
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر عیدالاضحٰی کے موقع پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو 1122، بلدیاتی اداروں، محکمہ صحت، لائیو اسٹاک، سیاحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو عید سے قبل اور عید کے دوران خصوصی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا نےتمام اضلاع میں عیدگاہوں، مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں اور مویشی منڈیوں میں سخت سکیورٹی اور رش کنٹرول کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ صرف منظور شدہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ سڑکوں، پلوں اور رہائشی علاقوں میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بڑی مویشی منڈیوں میں پارکنگ، پینے کے پانی، سایہ، روشنی اور شکایات کے ازالے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ لائیو اسٹاک قربانی کے جانوروں کے معائنے، ویکسینیشن اور بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات یقینی بنائے گا جبکہ شہریوں کو بیمار جانوروں کی نشاندہی اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور کم تولنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح ہوٹلوں، بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں اور دیگر فوڈ پوائنٹس کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔ بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیوں کو عید کے دنوں میں قربانی کی آلائشوں اور جانوروں کے فضلے کی بروقت صفائی اور محفوظ تلفی کے لیے خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نہروں، ندی نالوں اور عوامی مقامات پر آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد ہوگی۔ پولیس کو عید سے پہلے اور عید کے دنوں میں بازاروں، سیاحتی مقامات اور عوامی اجتماعات پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، تیز رفتاری اور ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی جائیں گی۔ سیاحتی اضلاع میں ٹریفک پلان، ایندھن، خوراک اور پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی جبکہ اہم سیاحتی مقامات پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔ دریاؤں، جھیلوں اور ڈیموں پر حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا اور لائف جیکٹ کے بغیر بوٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز، ایکسرے، فارمیسی، ایمبولینس اور ٹراما سہولیات چوبیس گھنٹے فعال رکھی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ کو 24/7 کنٹرول روم قائم کرنے اور ہیلپ لائن نمبرز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات کو عید انتظامات، ٹریفک ڈائیورژن، سیاحتی ہدایات، ایمرجنسی نمبرز، صفائی اور عوامی تحفظ سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر غلط اور خوف پھیلانے والی خبروں کی فوری تردید کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح کالعدم تنظیموں یا غیر مجاز افراد کو عیدالاضحیٰ کے دوران کھالیں یا عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنرز کو جیلوں، ہسپتالوں، یتیم خانوں اور فلاحی اداروں کے دورے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اردو
2
8
58
3K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ آج بنوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے گذشتہ شب فتح خیل پولیس چوکی بنوں پر ہونے والے خوارج کے افسوسناک حملے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
9
6
69
3.7K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
حکومت خیبرپختونخوا عوام کو سستی اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی پر کام کررہی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے 7 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے گرین پبلک ٹرانسپورٹ کے تحت بسیں چلانے اور پشاور سے جہانگیرہ اور پشاور سے طورخم ریلوے منصوبوں کی فزیبلٹی کی جا رہی ہے۔ اس سال جولائی تک مزید 52 بسیں پشاور بی آر ٹی فلیٹ میں شامل ہوجائیں گی جبکہ اس کے علاوہ 50 الیکٹرک بسوں کو بھی بی آر ٹی پشاور میں شامل کیا جارہا ہے۔ جس کے لیے چارجنگ ڈپو بھی بنایا جائے گا۔ اگلے سال اپریل تک الیکٹرک بسیں پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا حصہ ہوں گی۔ حال ہی میں بی آر ٹی پشاور نے بین الاقوامی معیار کی تعمیل کرتے ہوئے آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن حاصل کرلی ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن اس بات کی تصدیق ہے کہ ٹرانس پشاور نے اپنے آپریشنز، کسٹمر سروس، اور انتظامی امور میں عالمی معیار کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
اردو
14
11
96
4.6K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
صوبائی حکومت چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس اشتراک کے فروغ کے ذریعے مقامی صنعتکاروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ مقامی صنعتکاروں اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان بزنس ٹو بزنس اشتراک کار کو فروغ دینے کے لئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے زیر اہتمام انوسٹمنٹ کانفرنس میں صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں اور خودمختار اداروں کے حکام، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں، مختلف کاروباری و تجارتی تنظیموں، سرمایہ کاروں، تاجروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء کے بزنس آئیڈیاز کو باضابطہ طور پر وفاقی حکومت کے ذریعے سرمایہ کاری کے لئے چینی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
5
6
43
2K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
11 سے 13 جون 2026 تک شندور پولو گراونڈ میں شندور پولو فیسٹیول کیلئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے. تمام اداروں کی آپس میں کوآرڈینیشن، رابطہ سڑکوں پر کام تیز کرنے اور سیلابی ریلوں والے مقامات پر ہیوی مشینری کی رسائی ممکن بنائی جائے گی۔ سیاحوں کو آمدورفت میں آسانی کیلئے شہیداس کے مقام پر عارضی پل بھی نصب کیا جائے گا۔ شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر جائے گا۔ فیسٹیول کے موقع پر حکومت کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اردو
4
3
43
1.7K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
مون سون بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں گلاف (گلیشیئر پھٹنے) کے خطرے کے پیش نظر حکومت خیبرپختونخوا کے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ۔ مون سون سے قبل صوبے بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔ محکمہ آبپاشی نے اب تک پانی کے بہاؤ کے راستوں سے 703 کنال اراضی واگزار کروالی ہے اور 227 غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 نے گزشتہ سالوں میں سیلاب سے متاثر رہنے والے 17 حساس اضلاع سمیت پورے صوبے میں تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس کے تحت اس ماہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشقیں (موک ڈرلز) کی جارہی ہیں، ماہر تیراک 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی امدادی سامان کا سٹاک مکمل رکھا ہے. پہاڑی علاقوں میں ارلی وارننگ سسٹم (پیشگی اطلاع) کو مکمل فعال رکھا جائے گا۔ ہنگامی صورتحال میں اطلاع زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مقامی آبادی کو موسم اور خطرات کی صورتحال سے مسلسل باخبر رکھا جائے گا۔ دریاؤں کے کنارے دفعہ 144 کے نفاذ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ یقینی بنائیں گے اور تمام ادارے آپس میں مضبوط رابطہ رکھیں گے ۔ سیلاب و گلاف سے بچاؤ کی حکمت عملی کے حوالے سے تمام افسران کی ذمہ داریوں کی کڑی نگرانی ہوگی۔
اردو
8
7
72
3.1K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا پشاور میں سکولوں اور صحت مراکز کا اچانک دورہ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر چیف سیکرٹری کا پشاور شاہین مسلم ٹاؤن میں ڈسپنسری ای پی آئی سینٹر، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 گلبہار، گورنمنٹ شہید احمد الہی ٹیکنیکل ہائیر سیکنڈری سکول گلبہار کا دورہ۔ چیف سیکرٹری نے سکولوں میں تعلیمی ماحول اور ہسپتالوں میں صحت خدمات تفصیلی جائزہ لیا۔ سکولوں میں اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کر کے تعلیمی ماحول پر گفتگو کی۔ چیف سیکرٹری نے مریضوں اور تیمارداروں سے سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ حکومت خیبرپختونخوا نے گڈ گورننس روڈمیپ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دی ہے۔ صحت و تعلیم میں مزید بہتری کے لئے آپ اپنی تجاویز کمنٹس میں شئیر کرسکتے ہیں۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaChief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
15
4
48
2.2K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صوبائی حکومت گورننس امور میں بہتری کیلئے موثر اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ مون سون بارشوں سے قبل دریاؤں کے کناروں سے تجاوزات کے خاتمے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ دریاؤں اور نالوں کے راستوں سے رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانے کے بعد متعلقہ ادارے تصدیق شدہ ڈیٹا جمع کرائیں گے۔ صوبے میں کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے آگاہی کے لیے پیشگی وارننگ سسٹم پر کام جاری ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کی مشاورت سے جامع کنٹنجنسی پلان بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سیلاب کے بعد نالوں میں جمع ہونے والے گند اور ملبے کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 20 سے 27 اپریل کے درمیان مزید 33 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ مختلف محکمے اپنی تجاوزات زدہ اراضی کی نشاندہی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے کرسکیں گے، جبکہ حکومت کے پاس اب ڈیش بورڈ پر عدالتوں میں زیر سماعت اراضی سے متعلق تمام پیشرفت و ریکارڈ دستیاب ہوگا۔ ناجائز تجاوزات سے متعلق ڈیٹا کی درجہ بندی سے مؤثر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔ صحت کے شعبے میں درپیش افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 2500 طبی عملے کی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔ بھرتی کیے جانے والے عملے میں 1425 ڈاکٹرز، 250 ڈینٹل سرجنز اور 764 نرسز شامل ہیں۔ تمام ڈویژنز میں ڈاکٹروں اور نرسز کے انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں اور بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ اقدام صحت مراکز میں طبی عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سیاحت کے شعبے میں عوامی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک نیا ماڈل تیار کیا جارہا ہے، جس کے تحت سیاحتی منصوبوں سے مقامی زمین مالکان اور مقامی معیشت کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
اردو
11
10
73
3K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
صوبے کے ہر بچے کو سکول میں داخلہ اور بنیادی تعلیم کی تکمیل کا موقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے. حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں سکول سے باہر بچوں کی سکولوں تک رسائی یقینی بنانے کیلئے ایک جامع مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف محکمے مل کر منصوبہ بندی، درست اعدادوشمار کے حصول اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے ذریعے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں سروے کے ذریعے ویلج کونسل کی سطح تک ایسے بچوں کا درست ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا جو سکول نہیں جا رہے۔ سروے میں پانچ سے سولہ سال تک کے سکول سے باہر بچوں کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ پانچ سال تک کے بچوں کی آئندہ تعلیمی ضروریات کا بھی اندازہ لگایا جائے گا۔ سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کا ڈیٹا سرکاری، نجی، وفاقی تعلیمی اداروں، مدارس، نان فارمل ایجوکیشن سنٹرز اور خصوصی تعلیمی منصوبوں سے حاصل کیا جائے گا۔ اس جامع ڈیٹا کی بنیاد پر ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق منصوبہ بندی، بجٹ اور وسائل کی تقسیم بہتر بنائی جا سکے گی۔
اردو
18
9
48
3.6K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
حکومت خیبرپختونخوا کے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ صوبے کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ پشاور کے شہریوں کو جدید، سستی اور تیز رفتار سفر کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ بی آر ٹی پشاور کے ادارے ٹرانس پشاور نے بین الاقوامی معیار کی تعمیل کرتے ہوئے آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفیکیشن حاصل کرلی ہے جو کہ ادارے کی خدمات کے اعلیٰ معیار، مؤثر انتظامی نظام اور مسلسل بہتری کے عزم کا مظہر ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن اس بات کی تصدیق ہے کہ ٹرانس پشاور نے اپنے آپریشنز، کسٹمر سروس، اور انتظامی امور میں عالمی معیار کو برقرار رکھا ہوا ہے . آئی ایس او 9001:2015 معیار کو دنیا بھر میں کوالٹی مینجمنٹ سسٹمز کے لیے ایک مستند پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا عوام کو جدید تقاضوں کے مطابق معیاری اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اردو
13
21
128
7.7K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
پشاور میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا خطاب صوبائی حکومت نے دسمبر 2027 تک 90 فیصد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور مسلسل کوششوں اور مربوط حکمت عملی کی بدولت صوبہ اس ہدف کو مقررہ وقت سے پہلے حاصل کرلے گا۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں مشکل جغرافیائی علاقوں، سخت موسمی حالات اور بالخصوص ضم اور جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود ہر بچے تک حفاظتی ٹیکے پہنچانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔ گیٹس فاؤنڈیشن، گاوی، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون اور عوامی صحت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
اردو
7
7
48
2.5K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
حکومت خیبرپختونخوا نے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ اور اے ڈی پی کیلئے ترجیحات کا تعین کرلیا۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہنر مندی، معیاری تعلیم، کھیلوں کی سہولیات، ڈیجیٹل رسائی اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔ “احساس عوام کا” پروگرام کے تحت عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانا اور سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط کرنا ان ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے کی یکساں ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات بھی نئے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ اقتصادی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے متعدد اقدامات متعارف ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں پانی کے تحفظ اور آبی وسائل کے تحفظ پر مبنی اقدامات، ماحولیاتی تحفظ، گرین گروتھ، حیاتیاتی تنوع کے فروغ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیل پھٹنے جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے بجٹ و ترقیاتی اہداف کا کا تعین کیا جارہا ہے ۔ صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی اسکیموں کی توسیع، جدید واٹر فلٹریشن سسٹمز، نکاسی آب اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ منصوبوں کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ “ڈیجیٹل خیبرپختونخوا” اقدام کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم، ڈیجیٹل کاروبار، ای گورننس اور شفاف عوامی خدمات کے نظام کو فروغ دینے کے علاوہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ڈیٹا پر مبنی گورننس نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات شامل ہوں گے۔ ان ترجیحات پر عملدرآمد کیلئے مختلف ورکنگ گروپس قائم کئے جائیں گے جن میں متعلقہ محکموں، محکمہ خزانہ، پلاننگ اور تکنیکی ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔
اردو
15
4
36
3.1K
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
خیبر پختونخواحکومت نے گڈ گورننس روڈ میپ سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ گڈ گورننس روڈمیپ، حکومت خیبرپختونخوا کا روایتی طرزِ حکومت سے ڈیٹا پر مبنی جدید عوامی نظام حکومت تک کا سفر ہے جو کامیابی سے اپنے اہداف کے حصول کی جانب گامزن ہے۔ 26 محکمے اب ایک ہی فریم ورک کے تحت کام کر رہے ہیں۔ حکومتی ترجیحات کو باقاعدہ KPIs اور ٹائم لائنز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ "سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ" کے ذریعے ہر محکمے کی کارکردگی کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ (Traffic Light System) کی جا رہی ہے۔ گڈ گورننس روڈمیپ میں 21 عوامی خدمات کے شعبوں پر براہ راست توجہ دی جارہی ہے۔ 450 سے زائد اصلاحات اور 3800 سے زائد ایکشن اسٹیپس پر عملدرآمد جاری ہے۔ 1100 سے زائد سرکاری سہولیات میں بہتری آئی ہے۔ چیف سیکرٹری کی ہفتہ وار ریویو میٹنگز اور وزیر اعلیٰ کی براہ راست نگرانی نے محکموں کو جوابدہ بنا دیا ہے۔ اب تک 6,000 سے زائد ڈی سی فیلڈ وزٹس کے ذریعے زمینی حقائق کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اضلاع کی سطح پر 17 سروس ڈیلیوری ایریاز کو مانیٹر کیا جارہا ہے جو سروس ڈیلیوری کو صوبائی ترجیحات سے ہم آہنگ بناتی ہے ۔ گڈ گورننس روڈ میپ 2.0 کے ذریعے اس نیٹ ورک کو مزید وسیع کیا گیا ہے تاکہ صوبے کے ہر ضلع اور ہر یونین کونسل تک ترقی کے ثمرات پہنچ سکیں۔ ان اصلاحات سے اساتذہ اور ڈاکٹروں کی حاضری کی ڈیجیٹل تصدیق، اسکولوں کی اپ گریڈیشن (فرنیچر، اساتذہ کی بھرتی، کلاس رومز) اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بیواؤں، یتیموں اور مستحق طبقات کے لیے امدادی پروگراموں میں توسیع کی گئی ہے۔ صاف پانی، نکاسی آب اور شہری خدمات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ زراعت، توانائی اور صنعت کے شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرکے روزگار کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں۔ گڈ گورننس روڈمیپ کی تفصیلی رپورٹ نیچے دیئے گئے لنک پر موجود ہے۔ آپ بھی اپنی تجاویز کمنٹس میں شئیر کرسکتے ہیں۔ pmru.kp.gov.pk/uploads/260414…
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
16
3
31
2K