ظلم اورجبر کے اطراف کٹہرا ہوگا
حسن ظن ہے کہ نیا دور سنہرا ہوگا
بات خنجر کی طرح دل میں اتر جائے گی
بات کا زخم سمندر سے بھی گہرا ہوگا
وہ اگر چاہیں گے بدلیں یہ نظام ہستی
ہر اک گام پہ ظلمات کا پہرا ہوگا
حق و انصاف کی قاتل ہے تمہاری بستی
کوئی عادل بھی توبستی میں نہ ٹھہرا ہوگا
ابن ریاض
کسی کا عشق، کسی کا خیال تھے ہم بھی
گئے دنوں میں بہت با کمال تھے ہم بھی
.
ہماری کھوج میں رہتی تھیں تِتلیاں اکثر
کہ اپنے شہر کا حُسن و جمال تھے ہم بھی
.
زمیں کی گود میں سر رکھ کر سو گئے آخر
تمہارے عشق میں کتنے نِڈھال تھے ہم بھی
.
پروین شاکر