Dr. Khalid Maqbool Siddiqui

45 posts

Dr. Khalid Maqbool Siddiqui banner
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui

Dr. Khalid Maqbool Siddiqui

@Conv_KMS

Chairman,(MQM) Muttahida Qaumi Movement Pakistan | Federal Minister for Education & Professional Training

Karachi, Pakistan Katılım Mart 2023
0 Takip Edilen2.3K Takipçiler
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
سب سے بڑا علم اپنے حقوق اور اپنی شناخت کا شعور ہے۔ شناخت ہی حقوق کا تعین کرتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ جانیں کہ آپ کے حقوق کیا ہیں #MQMPakistan
اردو
4
24
35
572
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
تعلیم حق ہے، خیرات نہیں۔ جب تک تعلیم کو خیرات سمجھا جائے گا، جاہلیت معاشرے پر صدقہ بنتی رہے گی۔ #MQMPakistan
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui tweet media
اردو
2
25
34
324
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
آٹزم معذوری نہیں بلکہ قدرت کا ایک منفرد اندازِ بیان ہے۔ آٹزم کے شکار بچے ہماری ہمدردی نہیں بلکہ ہماری توجہ، قبولیت اور مساوی مواقع کے حقدار ہیں۔ ہمیں ایسا جامع معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں ہر فرد وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے #WorldAutismAwarenessDay #AutismAwareness #MQMPakistan
اردو
1
26
32
386
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
جامع اور مساوی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت وفاقی نظامتِ تعلیم (FDE) کے تعلیمی اداروں میں ریمیڈیل تھراپی سروسز کے آغاز کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ اقدام ڈسلیکسیا بل 2022 کے مطابق سیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کی بروقت تشخیص اور مؤثر تعلیمی معاونت کو یقینی بنائے گا ہماری ترجیح ہے کہ ہر بچے کو اس کی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھنے کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں اور تعلیمی نظام کو مزید جامع اور مؤثر بنایا جائے #MQMPakistan
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui tweet mediaDr. Khalid Maqbool Siddiqui tweet media
اردو
3
29
30
488
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے کراچی میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے وفد کو خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ #MQMPakistan
Karachi, Pakistan 🇵🇰 اردو
19
34
50
1.7K
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
یومِ پاکستان مبارک 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کا سنگِ میل ہے۔ قراردادِ لاہور نے علیحدہ وطن کا واضح تصور دیا۔پاکستان ہمارے اکابرین کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے #MQMPakistan #23march #Pakistanday
اردو
1
18
21
520
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
عید الفطر کے بابرکت موقع پر پوری پاکستانی قوم، ملتِ اسلامیہ خصوصاً غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ عید ہمیں ایثار، بھائی چارے اور محروم طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے۔ آئیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے متحد ہوں #EidMubarak #EidUlFitr #Pakistan #Karachi #Gaza #Palestine #MQMPakistan
اردو
4
21
34
631
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
عوام کےحق حکمرانی کی داعی ایم کیو ایم کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ اس بوسیدہ نظام سے ہے -یہ مقابلہ عوام دشمنوں اور نظام دشمنوں کے درمیاں ہے ۔ ہماری جدوجہد کے خوف سے اس نظام کے محافط اور مالک متحد ہیں ۔ یہ تحریک قوم کو شناخت دلوا چکی ہے اور ان شا اللہ حقوق بھی دلوائے گی پاکستان کے ۲۵ کروڑ عوام کی حق حکمرانی منواء کر رہے گے آپ سب کو یوم تاسیس مبارک #MQMPakistan #42ndFoundationday
اردو
25
33
39
2.3K
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
خواتین کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کی خواتین نے تعلیم، معیشت، صحافت، سیاست اور سماجی خدمات سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ خواتین کو مساوی حقوق، تحفظ اور بااختیار بنائے بغیر ایک مضبوط اور روشن پاکستان کی تعمیر ممکن نہیں۔ #InternationalWomensDay #MQMPakistan #WomenEmpowerment
اردو
6
23
34
1.2K