Daily Qudrat ( Latest News )

578K posts

Daily Qudrat ( Latest News ) banner
Daily Qudrat ( Latest News )

Daily Qudrat ( Latest News )

@DailyQudrat

Daily Qudrat is Pakistan’s leading Urdu newspaper known for authentic news روزنامہ قدرت پاکستان کا معتبر اردو اخبار ہے جو بہادری سے سچی خبر

Pakistan Katılım Ağustos 2012
286 Takip Edilen47K Takipçiler
Daily Qudrat ( Latest News )
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اشرف ملخم نے کہا کہ حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود مارچ کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، انہیں اس بات پر حیرت ہے کہ ابھی تک وزیر اعظم نے اس پر اجلاس کیوں نہیں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ کے مقابلے پاکستان میں کم ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں نے ذخیرہ اندوزی کی ہے جن کے ہاس بہت پیسے ہیں، صنعتکار بھی اس میں شامل ہیں ۔ حکومت نے ابھی تک اس پر ایکشن نہیں لیا، حکومت کو ایکشن لینا چاہیے۔
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
1
18
Daily Qudrat ( Latest News )
نوازشریف سے چند روز قبل جاتی عمرہ میں اہم شخصیت نے ملاقات کی،لیگی ذرائع کےمطابق ملاقات میں ملک کودرپیش چیلنجز پر مثبت بات چیت ہوئی جبکہ دیگر ذرائع نے بتا یا کہ ملاقات میں حکومتی کارکردگی بہتر کرنے پر بھی بات ہوئی صحافی نعیم اشرف بٹ کا دعویٰ
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
0
11
Daily Qudrat ( Latest News )
آبنائے ہرمز بند ہونے سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی کے حوالے سے تشویشناک صورتحال پیدا ،بلومبرگ کے مطابق مارچ کے مہینے میں سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات میں 50 فیصد کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے،ایران کی جانب سے خلیج فارس میں ٹینکرز کی نقل و حرکت پر مؤثر پابندیوں کے بعد، سعودی عرب کی یومیہ برآمدات اوسطاً صرف 33 لاکھ 30 ہزار بیرل رہ گئی ہیں،ریاض نے ہنگامی طور پر اپنی ترسیل کا رخ تبدیل کرتے ہوئے اسے مغربی ساحلوں اور بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کی جانب موڑ دیا ہے۔
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
1
18
Daily Qudrat ( Latest News )
عمران خان نے آپ(علامہ راجاناصر عباس اور محمود اچکزئی) کی جھولی میں ایک بہت بڑا اعتماد ڈالا تھا۔ اب کچھ مہربانی کریں آپ نے تو تحریک چلانی تھی ۔ تحریک انصاف یہ نہیں کر پا رہی وہ آپکی طرف دیکھتے ہیں وہ تحریک کدھر گئی ؟ آپ لوگوں نے اگر جانے انجانے میں عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں قربان کر دیا اورانہیں اگلے چھ مہینوں کے اندر سزائیں دلوا دیں تو اسکے بعد آپکے پاس کوئی آپشن نہیں رہے گا۔یہ عمران خان کو سیاست سے نکال پھینکنے کا منصوبہ ہے یہ آپکو نظر آنا چاہیے۔ ورنہ ہم سخت سوال کریں گے شہزاد اکبر کی وی لاگ میں گفتگو
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
1
14
Daily Qudrat ( Latest News )
میاں نوازشریف جب اڈیالہ جیل میں قید تھے تو جو قیدی جرمانہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے رہا نہیں ہو ریے تھے اُنکے جرمانے ادا کر کے وہ انہیں رہا کروا دیتے تھے، جیل میں ٹھنڈے پانی کے کولر بھی انہوں نے لگوا کر دیے، کوٹ لکھپت کے جیلر کامران کی ریحان طارق کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما بھی کوٹ لکھپت میں ہیں تو کیا ان کی طرف سے بھی ایسا کچھ کیا گیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے مسائل ہی بہت زیادہ ہیں۔
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
0
18
Daily Qudrat ( Latest News )
پاکستانی کھلاڑیوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلنے والے پیٹر سڈل کو بھی چاچا کہنا شروع کردیا صحافیوں سے گفتگو میں پیٹر سڈل نے بتایا " میں اس سال بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کی طرف سے حارث رؤف کے ساتھ کھیلا تھا اور انہوں نے مجھے اس نام سے پکارنا شروع کیا، جس کے بعد یہ نام میرے ساتھ جڑ گیا۔ کل رات تو لڑکوں نے زبردستی میری افتخار (احمد) کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ مجھے لگتا ہے کہ نواز کو مجھے 'چاچا' کہنے میں بہت مزہ آتا ہے، اس لیے اب ایسا لگتا ہے کہ یہ نام برقرار رہے گا۔ میں 'غیر ملکی چاچا' بن جاؤں گا اور افتخار 'مقامی چاچا' رہ سکتے ہیں۔" واضح رہے کہ پیٹر سڈل کی عمر 40 سال سے زیادہ ہے۔
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
1
21
Daily Qudrat ( Latest News )
پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم پر اربوں روپے خرچ کر دیے لیکن انہوں نے ابھی تک چھت بنانے کا دوسرا مرحلہ مکمل نہیں کیا اور آؤٹ فیلڈ کے لیے جدید ترین نکاسیِ آب کے نظام پر ایک پائی تک لگانے کی زحمت نہیں کی۔گراؤنڈ ڈھانپنے کے لیے اب بھی وہی چھوٹے سائز کے کورز (Covers) استعمال کیے جا رہے ہیں۔یہ پی سی بی کا سب سے بہترین کرکٹ گراؤنڈ ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں بارش کے باعث پی ایس ایل کا میچ نہ ہونے سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ نہیں ہو سکا تھا کیونکہ بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی کھڑا ہو گیا ۔اس صورتحال کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تزین و آرائش پر اربو ں روپے خرچ کیے گئے لیکن پھر بھی یہ گراؤنڈ کچھ بارش کے بعد میچ کرانے کے قابل نہیں رہتا۔
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
1
42
Daily Qudrat ( Latest News )
دعا زہرہ کیس آپ کو یاد ہے ؟ وہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہے اور یوٹیوب چینل چلا رہی ہے ،شوبز نیوز اس کے والد نے "لوگ کیا کہیں گے" کی بجائے اپنی بیٹی کی پرواہ کی، سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ یادرہے کہ یہ لڑکی کراچی سے اپریل 2022ء کو لاپتہ ہو گئی تھی اور پھر پتہ چلا کہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے ایک لڑکے ظہیر احمد سے شادی کر لی ہے، یہ کیس مہینوں تک خبروں میں رہا، تاہم اس کے والدین نے اس کی واپسی کے لیے ایک طویل قانونی جنگ لڑی اور اس کی شادی کو بچپن کی شادی قرار دیا، جولائی 2024 میں کراچی کی فیملی کورٹ نے کمسن لڑکی کو بالغ ہو جانے تک مستقل طور پر والدین کے حوالے کر دیا تھا۔عدالتی ریمارکس کے مطابق کمسن بچی کا شوہر، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، بچی نے اپنی خوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
1
27
Daily Qudrat ( Latest News )
کامران احسن نے لکھا کہ"یہ حیران کن اور بے مثال ہے کہ ایک ملک کے سرکاری میزبان نے دوسرے ملک کے سرکاری مہمان کو نہ صرف اس کی شیڈول روانگی سے روک لیا بلکہ ڈاکٹرز کی ٹیم کو بھی انکے چیک اپ کیلئے بھیجا، ہمیں اتنی محبت اور دیکھ بھال دینے کے لیے چین کا شکریہ"، وہ دراصل اس ویڈیو پر تبصرہ کررہے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے کہاکہ آپ نے رات کو واپس نہیں جانا، رات بیجنگ میں آرام کریں اور صبح پاکستان کے لیے سفر کریں اور پھر سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
1
38
Daily Qudrat ( Latest News )
آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھولنے کا سب سے ممکنہ راستہ اب بھی مذاکرات ہی ہے فرینک گارڈنر، نامہ نگار برائے سکیورٹی امور کا تجزیہ فرینک گارڈنر کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک معروف محاورے کا حوالہ دیا جائے تو ’تمام پتے‘ ایران کے ہاتھ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہر ایک میزائل اور ڈرون لانچ سائٹ کو تباہ کر دے، یہاں تک کہ اپنے فوجی بھی اس سر زمین پر اتار کر ’یہ بات یقینی بنا لے کہ کام مکمل ہو گیا ہے،‘ اس کے باوجود ایران اپنے ہتھیاروں کا ذخیرہ دوبارہ بنا لے گا، غالباً چین اور روس کی مدد سے۔ اسی لیے، آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھولنے کا سب سے ممکنہ راستہ مذاکرات ہی ہے۔
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
1
16
Daily Qudrat ( Latest News )
بلاول اور مولانا کی ملاقات کی اندرونی کہانی: پی پی پی اور جے یو آئی کا انتخابی اتحاد؟ اسلام آباد میں بڑے سیاسی فیصلے dailyqudrat.pk/463781/
Daily Qudrat ( Latest News ) tweet media
اردو
0
0
0
20