Government of KP

5K posts

Government of KP banner
Government of KP

Government of KP

@GovernmentKP

Official account of Government Of Khyber Pakhtunkhwa

Peshawar, Pakistan Katılım Mayıs 2017
28 Takip Edilen73K Takipçiler
Government of KP retweetledi
Mian Muhammad Umar
Mian Muhammad Umar@umarmianpti·
سہیل آفریدی صاحب عمران خان صاحب کا انتخاب ہے ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے تمام ارکین سہیل آفریدی صاحب کی قیادت میں متحد ہے اور صوبے میں عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرنے کےلیے پرعزم ہے ، مخالفین خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کےلیے ایسے پروپیگنڈے کرتے رہتے ہے ۔
اردو
3
4
10
374
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی @SohailAfridiISF نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی @CMOBalochistan کے نام تعزیتی خط ارسال کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے اس المناک واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی دلخراش ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی پورے ملک کے امن و استحکام کیلئے ایک مشترکہ خطرہ ہے، بلوچستان کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔ #SohailAfridi
Government of KP tweet media
اردو
0
8
33
549
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان ⁦@ShafiJanPTI⁩ کا صوبائی حکومت سے متعلق بے بنیاد خبروں پر سخت ردعمل خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اراکین صوبائی اسمبلی کی گروپ بندی سے متعلق تمام خبریں جھوٹی، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، شفیع جان خیبرپختونخوا میں پارٹی اراکین اسمبلی میں تقسیم کا خواب دیکھنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے، اب بھی مایوس ہوں گے، شفیع جان صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں متحد ہیں اور عوامی خدمت کے لیے پُرعزم ہیں، شفیع جان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پہلے دن سے منظم اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، شفیع جان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے،شفیع جان پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کا فیصلہ حتمی حیثیت رکھتا ہے، شفیع جان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات شیخ ادریس شہید کی شہادت پر تعزیت اور امن و امان کے حوالے سے،شفیع جان خیبرپختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ دیا جا رہا ہے، شفیع جان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے حقوق اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کیا،شفیع جان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عوامی فلاح و بہبود کے میگا منصوبوں اور بجٹ سے متعلق باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر رہے ہیں، شفیع جان جھوٹی خبریں پھیلانے والے صوبائی بجٹ کا انتظار کریں،شفیع جان بجٹ نہ صرف منظور ہوگا بلکہ صوبے کی مزید ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوگا، شفیع جان پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کے مینڈیٹ کی حقیقی نمائندہ ہے اور اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، شفیع جان خیبرپختونخوا حکومت نے محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور عوامی ریلیف کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، شفیع جان
Government of KP tweet mediaGovernment of KP tweet mediaGovernment of KP tweet mediaGovernment of KP tweet media
اردو
0
6
37
496
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ کے تحت صوبہ بھر میں تقریباً 2,000 کلومیٹر سڑکوں اور پلوں کی مرمت، بحالی اور اپگریڈیشن کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات عوام کو بہتر سفری سہولیات، محفوظ انفراسٹرکچر اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت ترقی، عوامی خدمت اور جدید انفراسٹرکچر کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ترقی اور عوامی فلاح کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ #CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #KPPHA
Government of KP tweet media
اردو
8
23
65
1.4K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے ایکسپریشن آف انٹرسٹ جاری ہونے پر ردعمل •ایک طرف وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو موٹر وے اور ایکسپریس وے میں مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ دوسری طرف خیبر پختونخوا حکومت بجٹ سے بچت کرکے عظیم الشان منصوبے پشاور ٹو ڈی آئی خان موٹر وے (360 کلومیٹر) کی تیاری کررہا تھا۔ • تخمینہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کو 200 سے 250 ارب روپے ابتدائی اپنا شئیر دینا ہوگا۔ الحمدللہ خیبرپختونخوا آج اپنے مالی نظم و ضبط سے اتنے زیادہ فنڈز دینے کے پوزیشن میں ہے۔ •اگر وفاق پر انحصار کرتے تو صوبہ سندھ کے دہائیوں سے مدنظر سکھر-کراچی موٹر وے کا انتظار کرنا پڑتا۔ #KPFinance #DIKhanMotorway
Government of KP tweet media
اردو
7
21
117
3K
Government of KP retweetledi
Shafi Jan
Shafi Jan@ShafiJanPTI·
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پنجم سے اہم ملاقات! ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، صحت اور ترقی کے وسیع مواقع سمیت صوبائی حکومت کے جاری اقدامات اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور انسانی ترقی کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر پشاور میں آغا خان یونیورسٹی اور جدید ہسپتال کے قیام سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ پرنس رحیم آغا خان پنجم نے خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کی ترقی میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد ہوئی، اس موقع پر انہیں یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تقریب میں شرکت کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم لوئر چترال سے روانہ ہوگئے۔ چترال ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، لوئر چترال سے رکن صوبائی اسمبلی فتح الملک ناصر اور اعلیٰ سرکاری افسران نے انہیں الوداع کیا۔
Shafi Jan tweet mediaShafi Jan tweet mediaShafi Jan tweet mediaShafi Jan tweet media
اردو
10
29
210
4.2K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی لوئر چترال ایئرپورٹ پر پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو! آج چترال کا مختصر دورہ کیا، جس کا مقصد پرنس رحیم آغا خان پنجم کی آمد پر اُن کا خیرمقدم کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں موجود سرمایہ کاری، سیاحت اور ترقی کے مواقع سمیت صوبائی حکومت کے اقدامات اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آغا خان فاؤنڈیشن کی تعلیم، صحت اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ ملاقات میں پشاور میں آغا خان یونیورسٹی اور جدید ہسپتال کے قیام سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ پرنس رحیم آغا خان پنجم نے خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ #CMKP #SohailAfridi #ChitralVisit
اردو
5
11
91
1.7K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زراعت میاں عمر کاکا خیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ بانی چیئرمین عمران خان اور نوجوان وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کا مشکور ہوں جنہوں نے اہم ذمہ داریاں تفویض کی - عمر کاکاخیل یہ ذمہ داری بانی چیئرمین عمران خان و پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی امانت ہے جیسے بہتر انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ مشیر زراعت محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران اور عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھولے ہیں - کسی قسم کی شکایات پر موثر کاروائی کی جائے گی - مشیر زراعت
Government of KP tweet media
اردو
5
8
87
1.6K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبے کے سمر زون میں پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 16 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔ ونٹر زون کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔ تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کیلئے جون 2026 میں سمر کیمپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ پرائمری و مڈل اسکولز میں سمر کیمپس پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے 9 بجے جبکہ ہائی و ہائیر سیکنڈری کلاسز کیلئے صبح 7 بجے سے 9:40 تک جاری رہیں گے۔ #KPEducation #KPESED #SummerVacations
Government of KP tweet media
اردو
10
10
70
3.9K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں جنگلات کے تحفظ، لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر فارسٹ پٹرولنگ یونٹ کو جدید آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ جدید آلات سے لیس فارسٹ پٹرولنگ یونٹ جنگلات کی مؤثر نگرانی، ٹمبر اسمگلنگ کے خلاف بروقت کارروائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے صوبے کے جنگلاتی وسائل کے تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا سکے گا۔ محکمہ جنگلات, جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
اردو
3
17
69
1.4K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز — ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے 25.5 ارب روپے جاری! ان فنڈز کے ذریعے 30 جون تک 500 سے زائد ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا ہدف مقرر۔ سیکٹر وائز فنڈ: - سڑکیں: 3.74 ارب - آبپاشی و سیلاب تحفظ: 3.73 ارب - بلدیات: 1.77 ارب - صحت: 1.40 ارب - صاف پانی و صفائی: 1.13 ارب - اعلیٰ تعلیم: 1.10 ارب - اسکول ایجوکیشن: 69 کروڑ - زراعت: 58 کروڑ یہ فنڈز صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، صاف پانی اور عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے جاری کیے گئے ہیں تاکہ ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ عمران خان کے خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ترقی اور عوامی خدمت کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ #CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment
Government of KP tweet media
اردو
6
29
89
2.8K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت ضلع مردان میں علاقائی رابطوں، سفری سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ایک اور اہم اقدام! مردان کاٹلنگ روڈ ڈوئلائزیشن منصوبے کیلئے 200 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے گئے۔ اضافی فنڈز کی بروقت فراہمی سے تعمیراتی کام میں تیزی، منصوبے میں تاخیر سے بچاؤ اور شہریوں کیلئے بہتر و محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ #CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #Mardan
Government of KP tweet media
اردو
8
24
115
3.9K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت ضلع تورغر میں پسماندہ علاقوں کو مرکزی شاہراہوں سے جوڑنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ایک اور اہم اقدام! تورغر تا بونیر بین الاضلاعی روڈ منصوبے کیلئے 300 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے گئے۔ اضافی فنڈز کی بروقت فراہمی سے تعمیراتی کام میں تیزی، منصوبے میں تاخیر سے بچاؤ اور عوام کیلئے بہتر سفری و علاقائی رابطوں کی سہولیات یقینی بنائی جائیں گی۔ #CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #Torghar #Buner
Government of KP tweet media
اردو
1
21
80
1.7K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت ضلع چارسدہ میں جدید ٹریفک نظام اور شہری سفری سہولیات میں بہتری کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ایک اور اہم اقدام! کلاڈھیر چوک چارسدہ فلائی اوور منصوبے کیلئے 300 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے گئے۔ اضافی فنڈز کی بروقت فراہمی سے تعمیراتی کام میں تیزی، منصوبے میں تاخیر سے بچاؤ اور شہریوں کیلئے بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ #CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #Charsadda
Government of KP tweet media
اردو
2
9
42
1.1K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت ضلع چارسدہ میں جدید ٹریفک نظام اور شہری سفری سہولیات میں بہتری کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ایک اور اہم اقدام! کلاڈھیر چوک چارسدہ فلائی اوور منصوبے کیلئے 300 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے گئے۔ اضافی فنڈز کی بروقت فراہمی سے تعمیراتی کام میں تیزی، منصوبے میں تاخیر سے بچاؤ اور شہریوں کیلئے بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ #CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #Charsadda
Government of KP tweet media
اردو
1
9
58
1.5K
Government of KP retweetledi
Shafi Jan
Shafi Jan@ShafiJanPTI·
آئین پاکستان صوبائی وسائل سے متعلق کیا کہتا ہے؟ سی این جی کی بندش، گندم کی ترسیل پر غیر قانونی پابندی، اور وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جا رہا ہے؟ شفیع جان
اردو
8
97
370
3.1K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت ضلع صوابی میں علاقائی رابطوں، محفوظ سفر اور معاشی ترقی کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ایک اور اہم اقدام! صوابی جہانگیرہ روڈ ڈوئلائزیشن منصوبے کیلئے 400 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے گئے۔ اضافی فنڈز کی بروقت فراہمی سے تعمیراتی کام میں تیزی، منصوبے میں تاخیر سے بچاؤ اور شہریوں کیلئے بہتر و محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ #CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #Swabi
Government of KP tweet media
اردو
3
15
80
1.4K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
Eid-ul-Azha Holidays Notification :: 26-29 May 2026.
Government of KP tweet media
English
9
49
291
24K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار ایک انقلابی منصوبے کے تحت 30 باصلاحیت خواتین طالبات نے بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کامیابی سے مکمل کر لی! محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے منصوبے خیبر پختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے 30 طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے تھائی لینڈ بھیجا گیا، جہاں انہوں نے Asian Institute of Technology سے مختلف شعبہ جات میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں۔ یہ باہمت طالبات نہ صرف اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوئیں بلکہ انہوں نے اپنے خاندانوں، خیبرپختونخوا اور پاکستان کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کیا۔ حکومت خیبرپختونخوا اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا یہ اقدام خواتین کو معیاری تعلیم، عالمی مواقع اور بااختیار مستقبل فراہم کرنے کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ یہ کامیابی آنے والی نسلوں کی بچیوں کے لیے امید، حوصلے اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گی۔
Government of KP tweet media
اردو
1
11
73
1.4K
Government of KP
Government of KP@GovernmentKP·
چیئرمین عمران خان کے وژن کے تحت سوات میں جدید ٹریفک نظام، سیاحتی رابطوں اور بہتر سفری سہولیات کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا ایک اور اہم اقدام! خواجہ خیلہ بائی پاس روڈ منصوبے کیلئے 600 ملین روپے جبکہ مینگورہ کانجو روڈ فلائی اوور اور مینگورہ بائی پاس و کانجو چوک فلائی اوورز منصوبوں کیلئے 100 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کر دیے گئے۔ اضافی فنڈز کی بروقت فراہمی سے تعمیراتی کام میں مزید تیزی، واجبات کی بروقت ادائیگی اور منصوبوں میں تاخیر و لاگت میں اضافے سے بچاؤ یقینی بنایا جائے گا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، شہریوں اور سیاحوں کو جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ سوات میں سیاحت، تجارت، علاقائی روابط اور مقامی معیشت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ #CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #Swat #Tourism #Infrastructure
Government of KP tweet mediaGovernment of KP tweet mediaGovernment of KP tweet media
اردو
3
17
71
5.4K