Mian Ahamar abbas
1.1K posts

Mian Ahamar abbas
@Hashtag_memer
The memes||hub ||Home of the dunkest memes||
Katılım Mayıs 2023
1.3K Takip Edilen1.5K Takipçiler


جب آپ مذہب پسند ہوں مگر خود کو ٹھیک اور تمام علما کو غلط کہہ دیں تب آپ اکیلے رہ جاٸیں گے اور لبرلز و دیگر شریعت بیزار عناصر آپ کو اکیلا پا کر آپ پر ایسے حملہ آور ہوں گے جیسے اکیلی بکری پر بھیڑیے۔
آپ کی بات درست بھی ہو تب بھی خواہش پرست عناصر آپ کو غلط ثابت کرسکتے ہیں۔
اس لیے یہ چیز از حد ضروری ہوگٸی ہے کہ اسلام پسند عناصر چاہے کسی بھی مسٸلک سے ہوں مشترکہ مطالبات جیسے سودی نظامِ،فحاشی عریانی مخلوط نظامِ تعلیم وغیرہ کا خاتمہ اور اسی طرح کے دیگر مشترکہ معاملات میں تو ایک ایک دوسرے کا دست و باز بنیں۔
خدارا اسلام میں مشترک متفق احکام شریعت کو تو نافذ کرواٸیں اور ان کے مخالف نظام کو ختم کرواٸیں ورنہ سب کی آخرت تباہ ہے۔
اگرچہ یہ بات بھی عقل کے مطابق ہے کہ مسلم ہو کر عورت کو یا مرد کو دنیاوی علم اور باقی تمام چیزوں کا پتہ ہے لیکن دین کا حلال ، حرام ، جاٸز ،ناجاٸز کا صحیح علم نہیں تو اسے جاہل کہنا عقلاً درست ہے مگر کوایجوکیشن سسٹم میں تعلیم حاصل کر کے شریعت کے نفس کو نہ بھانے والے احکام سے بیزار دنیا پرست ٹولہ آپ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناٸے گا پھر چاہے آپ قرآن سے دلاٸل ہی پیش کیوں نہ کریں آپ کے دلاٸل کو ایسے رد کر دیا جاٸے گا جیسے ساحل عدیم کی قرآن سے دی گٸی دلیل کو لڑکی نے سننے سے انکار کردیا اور اس لڑکی کو ڈیفنڈ کرنے والے فیمنسٹ ٹولے نے بھی اگنور کردیا۔
عورت پرست عناصر عورت کی صرف دنیا رنگین چاہتے ہیں اور اس کا جاٸز و ناجاٸز قرب و جسم چاہتے ہیں انہیں آخرت ،جنت و جہنم جزا و عذاب سے کچھ سروکار نہیں۔جبکہ اسلام مرد اور عورت دونوں کے لیے آخرت پسند کرتا ہے۔
اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشا ہے اور (ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے کاش یہ لوگ سمجھتے(تو بہک نہ جاتے)۔
سورۃ العنكبوت
آیت نمبر 64
فلاح(کامیابی) اس نے پائی ہے جس نے پاکیزگی اختیار کی۔
اور اپنے پروردگار کا نام لیا، اور نماز پڑھی۔
لیکن تم لوگ دنیوی زندگی کو مقدم رکھتے ہو۔
حالانکہ آخرت زیادہ بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔
سورة الاعلٰی : 14۔۔17
دنیا کو مقدم رکھنے والے فیمنسٹ اور خواہش پرست دیکھ لیں قرآن کیاکہتا ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 15 الحجر
آیت نمبر 3
ترجمہ:
(اے پیغمبر) انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو کہ یہ خوب کھا لیں، مزے اڑا لیں، اور خیالی امیدیں انہیں غفلت میں ڈالے رکھیں، کیونکہ عنقریب انہیں پتہ چل جائے گا (کہ حقیقت کیا تھی)۔
بیشک زقوم کا درخت۔گناہ گاروں کو کھانا ہے۔وہ تانبے کی طرح ہوگا، پیٹوں میں کھولے گا۔
شدید گرم پانی کے کھولنے کی طرح۔(ہمارا حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے بیچ جہنم تک لے جاؤ۔
پھر اس کے سر پر کھولتے ہوئے گرم پانی کا عذاب انڈیل دو۔
ان سے کہا جائے گا، اب مزا چکھتے رہو، تم تو بڑے معزز اور شریف آدمی تھے۔
سورة الدخان
آیت : 43۔۔۔۔۔49
#ساحل_عدیم
#مخلوط_نظامِ_تعلیم
#فلسطینPalestine

اردو









