Abdul Jalil Afridi

20.9K posts

Abdul Jalil Afridi banner
Abdul Jalil Afridi

Abdul Jalil Afridi

@JUI1afri

💖ﻧﺒﯽ ﺍﮐﺮﻡ ﺷﻔﯿﻊِ ﺍﻋﻈﻢ ﺩﮐﮭﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻡ ﻟﮯ ﻟﻮ 💖تماﻡ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮨﻢ ﺳﺘﺎﺋﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺳﻼﻡ ﻟﮯ ﻟﻮ

پاکستان Katılım Nisan 2019
6.9K Takip Edilen11.8K Takipçiler
Sabitlenmiş Tweet
Abdul Jalil Afridi
Abdul Jalil Afridi@JUI1afri·
قادیانیوں کی پہچان کیلیے 15 نشانیاں یاد رکھیں دھوکہ نہ کھائیں احباب سے بھر پور ریٹویٹ کی ضرورت ہے بہت اہم معلوماتی ویڈیو ہے تاکہ تمام مسلمان تک یہ پیغام پہنچ جائے۔ @Ulama_E_Duband
اردو
12
184
261
0
Abdul Jalil Afridi
Abdul Jalil Afridi@JUI1afri·
کراچی: جےیوآئی ضلع غربی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ
اردو
0
0
0
7
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
Unity of Ummah Conference, Karachi | Tomorrow, InshaAllah.
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
English
9
123
280
2.4K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
میں آج جس ماحول میں گفتگو کر رہا ہوں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں خون کے جھیل میں کھڑا ہوں اور آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔ مسئلہ کسی ایک فرد کا نہیں ہے۔ ہمارے شیخ مولانا محمد ادریس شہید ہو گئے۔ وہ ہمارے صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے تھے۔ ان کے سسر، قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے، مولانا حسن جان شہید۔ مولانا معراج الدین اس پارلیمنٹ کے رکن رہے، شہید ہو چکے ہیں۔ مولانا نور محمد صاحب وانا کے، وہ اس پارلیمنٹ کے رکن رہے ہیں اور وہ بھی شہید ہو چکے ہیں۔ باقی جو ہمارے اکابر علماء ہیں، جو میرے لیے میرے استاد کا مقام رکھتے ہیں، وہ دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ اور جمعیۃ علماء اسلام ہو، تمام مکاتبِ فکر کی سیاسی جماعتیں ہوں۔ تمام مکاتبِ فکر کے مدارس ہوں، مدرسین ہوں، علماء ہوں، طلباء ہوں، طول و عرض میں یہ سب لوگ پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کس چیز کی سزا ان کو دی جا رہی ہے کہ آئے روز ہم جنازے اٹھا رہے ہیں؟ باجوڑ میں ہم نے ایک جلسے کے اندر اسی جنازے اٹھائے۔ وانا وزیرستان میں، شمالی وزیرستان میں ہمارے ضلعی صدور، ضلعی امیر، وہ تمام شہید کر دیے گئے ہیں، اور بعض اب بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ ایک فعال زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ پندرہ، بیس آپریشن ہو گئے۔ آپریشن ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں، کبھی کس نام سے، کبھی کس نام سے، اور مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں خطاب
اردو
20
311
602
6.6K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
آج پوری دنیا میں،حکمران میاں شہباز صاحب کو نہیں سمجھا جا رہا، ملک میں بھی اور ملک سے باہر بھی۔ وزیراعظم ہیں لیکن اس کام کے لیے ہیں کہ جیسے آج پتہ نہیں ایک سو قانون سازیاں بیک وقت ہو گئیں۔ جب چاہیں آپ قانون سازیاں کرائیں، جب چاہیں آپ چھبیسویں ترمیم لے آئیں، جب چاہیں آپ ستائیسویں ترمیم لائیں، اور پھر جب چاہیں آپ اٹھائیسویں ترمیم لانے کی باتیں کریں۔ یہ مذاق بنا دیا گیا ہے اس آئین کا۔ ہم نے تو اس آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے، لیکن پہلے ناجائز طریقوں سے آئین معطل ہوتا تھا، آئین کسی ایک فرد واحد کی رائے کے تابع ہوتا تھا، اور آج پاکستان میں حکومت بے بس اور اسٹیبلشمنٹ طاقتور، ایک آمر کی طرح جب چاہے ہمیں ہدایات دیتی ہے اور ہمیں اس پارلیمنٹ میں ترمیم کرائی جاتی ہے۔ میں حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے پیپلز پارٹی کے بھائیوں سے کہہ سکتا ہوں کہ اٹھارویں ترمیم آپ کے دور میں ہوئی تھی، صوبوں کو اختیارات آپ کے دور میں دیے گئے۔ کس طرح آپ اس مہم جوئی میں شریک ہوتے ہیں کہ رفتہ رفتہ دوبارہ اٹھارویں ترمیم کو غیر مؤثر کیا جا رہا ہے، اور پارلیمنٹ سے باہر پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ یہ پھر پارلیمنٹ نہیں کہلائے گی، اس کے لیے ایک لفظ ہوگا: ربڑ اسٹیمپ پارلیمنٹ کام کر رہی ہے۔ کچھ تو اپنے ملک کے لیے سوچیں، اس جمہوریت کی بات تو کریں۔ ہمارے ملک میں ہم نے ادارے بنائے ہیں، ہم نے اس ملک کا آئین بنایا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو وزیراعظم تھے، دو تہائی اکثریت ان کے پاس تھی، لیکن چھوٹے صوبوں کو پورے اعتماد میں لے کر انہوں نے آئین بنایا، اور مجھے ان کا وہ بیان آج بھی یاد ہے کہ ہم نے آئین بنایا ہے اور ہم ہی اس آئین کا تحفظ کریں گے۔ آج میرا آئین غیر محفوظ ہے، اس کو ہم کس طرح دوبارہ متفقہ آئین کی شکل دے سکتے ہیں؟ میں یقیناً پیپلز پارٹی سے یہ توقع رکھوں گا کہ وہ ایک مضبوط مؤقف کے ساتھ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے، ورنہ یہ ڈھیلا ڈھالا کردار شاید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کو تسکین نہیں پہنچا سکے گا۔ آپ ان کی امانت کو ضائع کر رہے ہیں۔ میرے والد نے دستخط کیے تھے، میں اس پر کھڑا ہوں۔ آپ نے اٹھارویں ترمیم پاس کی، میں آپ کے ساتھ تھا۔ آج بھی آپ آئین کی جنگ لڑیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم آپ کے سپاہی ہیں۔ لیکن احساس ہونا چاہیے کہ یہ ملک میرا ہے، احساس ہونا چاہیے کہ میں واقعی عوام کا نمائندہ ہوں اور اس ملک کے اندر میں ایک پارلیمانی کردار ادا کر رہا ہوں۔ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں خطاب
اردو
12
202
311
3.7K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
مجھے احساس ہے اس بات کا کہ وہ بھی میرا خون ہے۔ چند ہفتے پہلے وانا میں آپ کے پورے قلعے کو اڑا دیا گیا، جس میں ہمارے فوجی جوان شہید ہوئے۔ کل بنوں میں ہونے والے ایک حملے نے پورے پولیس اسٹیشن کو اڑا دیا۔ جتنے بھی وہاں سپاہی تھے، وہ سب کے سب شہید ہو گئے۔ اور آج تمام شہر اور علاقے کے تھانوں کی پولیس اپنے اپنے تھانوں کو چھوڑ کر پولیس لائن میں آ کر جمع ہو گئی ہے۔ جو مقامات ہمارے تحفظ کے لیے تھے، آج ان کو خود تحفظ حاصل نہیں۔ کس کے پاس جائیں؟ ہم روایتی لوگ ہیں۔ اگر میں غم کے اندھیروں میں کھڑا ہوں، اگر میں خون کے جھیل میں کھڑا ہوں، اور ہر طرف میرا خون بہہ رہا ہو، تو ایسے ماحول میں کم از کم میں جشن نہیں منا سکتا۔ بڑا دل ہے، ہر طرف خون بکھرا ہوا ہے، زندگیاں غیر محفوظ ہیں، اور ساتھ ساتھ جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ اس ساری صورتحال میں ہم نے یہاں بڑے بڑے واقعات دیکھے ہیں۔ مولانا ادریس کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ میں روز مرہ کی بات کر رہا ہوں۔ پورے سال کے تعلیمی دور میں وہ ہر روز اٹھائیس سو طلبہ کو پڑھا رہا ہوتا ہے۔ بیک وقت ایک مدرسے میں تیرہ سو اور دوسرے مدرسے میں پندرہ سو طلبہ پڑھتے ہیں۔ یہ ہمارے اثاثے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں شہادت کے لباس میں دفن کیا گیا۔ تو مجھے فیض کا یہ شعر یاد آیا: کہ اپنے سر پر کفن کو ذرا ٹیڑھا رکھو تاکہ دشمن کو یہ گمان نہ ہو کہ میں غرورِ عشق کی بانکپن کھو چکا ہوں۔ وہ زندہ ہے، تمام شہداء زندہ ہیں۔ میرے اداروں کے نوجوان اگر جا رہے ہیں تو وہ اپنا خون اپنی مٹی کے حوالے کر رہے ہیں، اپنی جان مٹی کے حوالے کر رہے ہیں۔ تو ہماری پالیسیاں کہاں ہیں؟ امن و امان نہ ہو تو کاروبار کہاں ہوگا؟ آج میرے علاقوں میں، جناب اسپیکر، توجہ سے سن لیجیے، کوئی حکومتی رٹ موجود نہیں۔ دیہاتوں میں، مسجدوں کے اندر مسلح لوگ، بیٹھکوں میں مسلح لوگ۔ عام آدمی اپنے بچے کو سکول نہیں بھیج سکتا۔ کاروبار ختم ہو چکے ہیں۔ لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں، اور بہت سے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، لیکن قوم کو نہیں بتایا جا رہا کہ ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہے۔ میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتا ہوں، ٹانک میرا علاقہ ہے، لکی مروت میرا علاقہ ہے، بنوں میرا علاقہ ہے۔ میں ان علاقوں سے ووٹ لیتا رہا ہوں، ان علاقوں نے بار بار مجھے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے۔ یہ میرے آنکھوں کے سامنے کے علاقے ہیں۔ ہمارا کوئی سپاہی محفوظ نہیں، کوئی شہری محفوظ نہیں۔ ایک ہی گاؤں میں چھٹی پر آیا ہوا نوجوان صبح لے جایا گیا، صحرا میں اس کی ویڈیو بنائی گئی اور اسے قتل کر دیا گیا۔ اسی گاؤں سے ظہر کے بعد دوسرے شخص کو لے جایا گیا اور مغرب سے پہلے اس کی لاش آ گئی۔ اس طرح ہماری جانیں آسان ہو گئی ہیں، اس طرح ہمارا خون سستا ہو گیا ہے۔ آپ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھائیں، لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ آپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں میرا خون کتنا سستا ہو چکا ہے۔ کبھی احساس ہے ہمیں اس بات کا؟ جب میں نہ ملک کے لیے، نہ امن و امان کے لیے، نہ شہری کی حفاظت کے لیے کوئی پالیسی بنا سکتا ہوں، نہ معیشت کے لیے کوئی پالیسی بنا سکتا ہوں، تو پھر حکومت تو نہ رہی۔ حکومت کے تو دو ہی کام ہوتے ہیں: لوگوں کی معیشت کو بہتر کرنا اور لوگوں کی جان و مال اور انسانی حقوق کا تحفظ کرنا۔ نہ ہم لوگوں کو معیشت دے رہے ہیں اور نہ جان و مال کا تحفظ دے رہے ہیں۔ اس بات کا بھی نوٹس لیا جائے کہ جب بجٹ پاس ہوتا ہے اور کسی بھی اسکیم کے ٹینڈر آتے ہیں تو ٹھیکیدار کو سائٹ پر جانے سے پہلے پورے ٹینڈر کے پیسے کا دس فیصد دینا پڑتا ہے۔ یہ ساری چیزیں کیا ہیں؟ یہ ہمارا دل گردہ ہے کہ ہم پھر بھی ان علاقوں میں جاتے ہیں، ان گاؤں میں جاتے ہیں اور وہاں کس ماحول میں ہوتے ہیں؟ اب تو لوگوں نے علاقوں میں جانا چھوڑ دیا ہے۔ ہمارے نوٹیبل لوگ بھی اب غمی خوشی اسلام آباد تک محدود ہو گئے ہیں۔ اور اگر کوئی عام آدمی گاڑی میں جا رہا ہو یا درس حدیث دے رہا ہو تو اسے شہید کر دیا جاتا ہے، جیسے مرغی کو بھی اتنی آسانی سے ذبح نہیں کیا جاتا۔ اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں خطاب
اردو
18
321
588
34.3K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
اسلام آباد:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے اہم خطاب نوٹ: قومی اسمبلی کی میڈیا مینجمنٹ نے مولانا صاحب کے خطاب کے دوران متعدد مقامات پر آواز غائب کرکے اسے سینسر کرنے کی مذموم کوشش کی ۔
اردو
29
298
461
5.3K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Zia ur Rehman
Zia ur Rehman@ziaurrehman76·
آپ جتنا مرضی چاھیں مولانا صاحب کی تقریروں کو سنسر کرلیں ھم جمعیت کے ڈیجیٹل میڈیا کے کارکن انکی آواز ھیں اور انکی آواز دنیا تک پہنچتی رھے گی ان شاءاللہ #ریاست_یا_سوتیلی_ماں
اردو
68
487
994
8K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
جامع مسجد المحمود G-13 اسلام آباد کی افتتاحی تقریب۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب،خطبہ ارشاد فرمایا اور امامت کروائی۔
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
اردو
15
147
414
9K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
RAShahzaddk
RAShahzaddk@RShahzaddk·
🚨🚨اہم اعلان آپ سب سے درخواست ہے کہ اس عربی پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں کاپی پیسٹ کریں سب گروپوں میں شئیر کریں اس شخص نے دس دن سعودیہ بیٹھ کر مولانا ادریس شہید کے خلاف کمپین کی نفرت پھیلائی اور وہ قتل ہو گے آپ کا تھوڑا سارا تعاون اس کو سعودیہ میں گرفتار کروا سکتا ہے اسے صدقہ اور نیکی سمجھ کر کریں
RAShahzaddk@RShahzaddk

� نداء عاجل إلى السلطات المختصة في المملكة العربية السعودية، وإلى العلماء والدعاة الكرام: الشخص المعروف باسم “ساقي جان 804” أدار حملة كراهية وتحريض ممنهجة ضد العالم البارز مولانا محمد إدريس، رحمه الله. لقد استمر هذا التحريض لأيام، حيث كان يحرّض الناس ضده بشكل علني وخطير، وبعد نحو 10 أيام فقط من هذه الحملة، تم اغتيال الشيخ قبل يومين في هجوم إرهابي جبان. مولانا محمد إدريس لم يكن إلا عالمًا بارزًا وصوتًا داعمًا للسلام، وكان منخرطًا في جهود التهدئة والحوار، إلا أن خطاب الكراهية والتحريض ضده ساهم في خلق بيئة خطيرة انتهت بجريمة اغتياله. ❗ إن استخدام أراضي المملكة لنشر حملات تحريض وتعريض حياة العلماء للخطر أمر لا يمكن السكوت عنه. نطالب بـ: فتح تحقيق عاجل في هذا الحساب ونشاطه التحريضي. محاسبة كل من يثبت تورطه في نشر الكراهية والتحريض. وقف أي منصات تُستخدم لتهديد حياة العلماء والدعاة. كما ندعو العلماء إلى إدانة واضحة لهذه الحملات التي تزرع الفتنة وتؤدي إلى سفك الدماء. رحم الله مولانا محمد إدريس، وحفظ الله العلماء من كل سوء @Saudi_MoiaEN @MofaSaudiEN @SPAregions @HRCSaudi1 @Absher @Saudi_Gazette

اردو
106
1.5K
1.9K
43.8K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Muhammad Taqi Usmani (Official)
Muhammad Taqi Usmani (Official)@muftitaqiusmani·
حضرت مولانا ادریس صاحب ترنگ زئی جیسے معزز عالم دین کو جن سنگدلوں نے شہید کیا وہ مسلمان بلکہ انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں وہ تو شہادت کے اعلی مقام پر سرفراز ھوے لیکن ھم ملک وملت کے عظیم سرمائے سے محروم ھوگئے اناللہ واناالیہ راجعون
اردو
0
947
3.3K
39K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
حضرت شیخ دنیا سے چلے گئے ہیں اور امن کی تلاش میں بدامنی کا شکار ہو گئے ,انہوں نے پوری زندگی قوم ،ملک اور امت کو امن دینے کے لیے جدوجہد میں گزاری لیکن آج وہ خود سفاکیت اور بربریت کا شکار ہو گئے ۔ انہوں نے شہادت کا اعلیٰ مقامِ پا لیا ۔ مجھے اللہ پر اعتماد ہے کہ اللہ تعالیٰ ان مجرموں ، سفاکوں اور قاتلوں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ہم حکمرانوں اور ذمہ دار اداروں سے پُرزور انداز میں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مفت کی تنخواہیں نہ لیں۔ ان کا فرضِ منصبی ہے کہ وہ ہمارے شہید کے قاتلوں اور مجرموں کو تلاش کریں، انہیں منظرِ عام پر لا کر کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔ آج پورے ملک میں ہماری صوبائی جماعتوں نے اپنے اپنے صوبوں میں مظاہرے کیے ہیں، لیکن میں بحیثیتِ امیر اعلان کرتا ہوں کہ آنے والے جمعہ المبارک کو، ان شاء اللہ، نمازِ جمعہ کے بعد پورے ملک میں تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور صوبائی ہیڈکوارٹرز پر زبردست مظاہرے کیے جائیں گے۔ میں ان شاء اللہ 14 مئی کو کراچی میں ایک بڑے جلسۂ عام میں شرکت کروں گا، اور ہم آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان اس جلسے میں کریں گے۔ ہم نے اس ملک کو بچایا، پاکستان آج اگر قائم ہے تو علماء ،جمعیت علماء کے موقف ،وفاق المدارس العربیہ اور ہمارے دینی مدارس کی وجہ سے قائم ہے، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام کی وجہ سے قائم ہے۔ ہم پاکستان کے آئین، پاکستان کے قانون اور پاکستان کے پرامن نظام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی بھی اسلحے کی سیاست نہیں کر رہا ،کوئی بھی بغاوت نہیں کر رہا۔ ہم قربانیاں دے رہے ہیں، ہماری لاشیں اٹھ رہی ہیں اسی پاداش میں۔ میں نے باجوڑ میں ایک ہی جلسے کے اندر اسی 80 جنازے اٹھائے ہیں۔ ہم نے وزیرستان کےجید علماء کرام ذمہ دار علماء کرام کو شہید ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہم نے قبائلی علاقوں میں اور ملک کے اندر یہ قربانیاں دی ہیں۔ ہم نے مولانا حسن جان جیسے ایک انتہائی شریف النفس اور امن کے طلبگار استاد کی قربانی دی ہے۔ ہم نے اپنے پارلیمنٹیرین مولانا معراج الدین کی وربانیہ دی ہے۔ ہم نے مولانا نور محمد، جو ہمارے پارلیمنٹ کے اندر تھے، ان کی قربانی دی ہے۔ کتنے علماء کرام ہیں، کراچی سے لے کر باجوڑ تک، جو اس ملک کے لیے شہید ہوئے ہیں، اللہ کے دین کا نام لیتے ہوئے، جو پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ کیا گناہ ہے ان لوگوں کا، سوائے اس کے کہ وہ اللہ کے دین کی سربلندی چاہتے تھے اور پرامن جدوجہد کر رہے تھے۔ یہ لوگ ہمیں مشتعل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جو جید علماء کرام کی شہادتیں ہیں، یہ ہمارے پُرامن راستے کو خون آلود راستے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے ہاتھ کسی مسلمان کے خون سے رنگنا نہیں چاہتے۔ ہم امن کے داعی ہیں، امن کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔ وَكُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَأَهَا اللَّهُ جب بھی ان بدامنی پھیلانے والوں نے جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی، اللہ نے اسے بجھا دیا۔ یہ لوگ زمین میں فساد پھیلاتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کا طرزِ عمل اسرائیل اور صہیونیوں جیسا ہے۔ اگر مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، افغانستان میں، پاکستان میں، تو یہ امتِ مسلمہ کا طریقہ نہیں ہے۔ ہمیں استقامت کے ساتھ اپنے اکابر کے راستے پر چلنا ہے۔ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مفتی محمود کو مرتد کہتے ہہیں ؟ اکابر علماء کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مولانا عبدالحق کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ حضرت درخواستی کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مولانا احمد علی لاہوری کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی کو مرتد کہتے ہیں؟ ان کو مرتد کہنا اپنے آپ کو مرتد کہنا اور مرتد قرار دینا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام کو مرتد کہنا علماء کرام کو مرتد کہنا دلیل ہے کہ تم قاتل اور مرتد ہو۔تمہارا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہم تمہارا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ جو تمہارے راستے پر جائے گا وہ اسلام کا مجرم ہوگا، وہ رسول اللہ ﷺ کا مجرم ہوگا، وہ اللہ کا مجرم ہوگا۔ تم ان باتوں سے ہمیں گمراہ نہیں کرسکتے ۔ ہم اس وطن سے محبت کرتے ہیں، ہم اس وطن سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں، اور ہم اپنے وطن کو اسلام ،امن کا گہوارہ اور دینِ اسلام کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ اختلافِ رائے ہوتو مکالمہ ہوتا ہے۔ اختلافِ رائے کریں لیکن یہ کون سا دین ہے کہ اختلافِ رائے پر کسی کو قتل کر دیا جائے؟ اگر کسی عمل سے پاکستان کا امیج بہتر ہوتا ہے تو ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ،ہم اس کی تعریف کریں گے، لیکن یہ جہالت ہے، اس سے بڑھ کر کوئی جہالت نہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی تعزیتی اجتماع سے خطاب
اردو
116
488
980
14.4K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Mufti Fazli Ghafoor
Mufti Fazli Ghafoor@iFazliGhafoor·
اورکزئی میں کلاؤڈ برسٹ سے ہزاروں گھر اور دُکانیں سیلاب بُرد ہوگییں ۔ دُکھ کی گھڑی میں اپنے دردمند بھائیوں سے تعاون کیجئے ۔ برائے رابطہ مولانا طاہر صاحب اورکزئی +92 333 9674999
اردو
1
118
274
3.3K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
لاہور: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست گلف ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکہ کے ائیر بیسز ان کے لئے دفاعی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث ہوئے ہیں۔ عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔ تحریک انصاف کے ساتھ رابطے رہے لیکن کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو ہم نے اپریشیئیٹ کیا۔ پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے۔ حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ہے مستقل پالیسیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔ پاکستان کو عجلت ہے اور افغانستان کو مہلت چاہیے اسی کے مابین ہمارا معاملہ پھنسا ہوا ہے اور حالات خراب ہورہے ہیں۔ سی پیک عمران خان کے دور میں بند ہوا اور اب تک بند ہے سوال یہ ہے کہ اب تک کیوں بند ہے یہ پالیسی میں تسلسل کون لا رہا ہے، سی پیک اور چائنا تعلقات کے حوالے سے ہم وہیں کھڑے ہیں، انتخابات اٹھارہ اور چوبیس والے ایک جیسے ہوئے ہیں۔ دینی مدارس کے لئے مشرف، عمران اور موجودہ دور کی پالیسی یکساں ہے۔ جب پالیسی میں تبدیلی نہیں ہے تو کوئی تو ہے جو اس تسلسل کا ذمہ دار ہے۔ دوہزار اٹھارہ اور چوبیس کے الیکشن کا تسلسل ضمنی الیکشن میں بھی جاری ہے جس کی مثال کوئٹہ، زیارت، قلات سے واضح ہے، الیکشن کرانے والوں نے اب تک حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ دنیا میں دھاندلی کے الزامات حکومتوں اور سیاستدانوں پر لگتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اداروں پر لگتے ہیں اور وہ اس پر فخر کرتے اور اپنی طاقت کی علامت سمجھتے ہیں۔ دنیا میں کمیونزم اور جمہوریت ختم ہورہی ہے، چائنا میں بھی کمیونزم نہیں رہا، دنیا میں سرمایہ داریت، آمریت اور عسکریت کے اشتراک سے نظام چل رہا ہے۔ ادارے کسی کے خلاف نہیں ہوتے وہ صرف سیاست کو مینیج کرتے اور اپنی مرضی کا بیلنس قائم کرتے ہیں۔ مدارس کی رجسٹریشن کا قانون پاس کرکے بھی انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا نہ رجسٹریشن کی جارہی ہے اور نہ ہی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولے جارہے ہیں اور انہیں جبری طور پر حکومتی بورڈز کا حصہ بننے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ ملاقات میں مجیب الرحمان شامی، حفیظ اللہ نیازی، سہیل وڑائچ، افتخار احمد، حبیب اکرم، نوشاد علی اور محمد الیاس شامل تھے۔ پارٹی رہنماؤں میں سے اسلم غوری، مولانا امجد خان، مولانا صفی اللہ، حافظ نصیر احرار، طارق خان بلوچ، حافظ غضنفر عزیز، اسید خواجہ اور سعید احمد چاچڑ شریک ہوئے۔ جاری کردہ: میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب
اردو
60
293
455
5.2K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
لاہور ایوان اقبال:حیات و خدمات سید سلمان گیلانی ؒسیمینار سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet mediaJamiat Ulama-e-Islam Pakistan tweet media
اردو
13
279
649
7.3K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
ایک عالمی قوت کے سربراہ کا دھمکی آمیز لہجہ دیکھیں،یہ ان کی سفارت کاری ہے،کہتا ہے ایران مان جائے ورنہ ہم کچل کر رکھ دیں گے،ان کے پلانٹس اور تیل کے ذخائر کو تباہ کردیں گے۔ کیا مذاکرات کی طرف جانے کے لئے اس طرح کی گفتگو کی جاتے ہے؟ امریکہ نے کہا 47 سال بعد ہم آمنے سامنے بیٹھ رہے ہیں، ایران بھی کہتا ہے کہ ہم 47 سال بعد بیٹھ رہے ہیں، پاکستان کا موقف بھی یہی کہ ہم نے 47 سال بعد دونوں کو ایک ساتھ مذاکرات پر بٹھایا ہے، اور ہم بھی یہ کہتے ہیں کہ حکومت فارم 47 کی ہے۔ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا لاہور میں خطاب
اردو
23
276
506
9.9K
Imran Riaz Khan
Imran Riaz Khan@ImranRiazKhan·
آجکل ٹاؤٹوں نے مقبولیت کا بڑا رولاڈالا ہوا ہے۔چلیں پاکستانیوں سے سروے کروا لیتے ہیں۔ آپکو ان دونوں میں سے کون پسند ہے؟ عمران خان کے لیے (1) عاصم منیر کے لیے (2) ٹائپ کریں۔ 24 گھنٹے بعد رزلٹ جاری کیا جائے گا۔
اردو
37K
5.1K
21.6K
1.4M
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
اسلام آباد:ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ملاقات میں حالیہ امریکہ ایران جنگ کے اثرات ، مضمرات سمیت اہم امور پر تفصیلی نشست ہوئی، ترجمان جےیوآئی ایران امریکہ جنگ کے بارے میں آپکے جاندار موقف پر ایرانی قوم کی طرف سے شکر گزار ہو، ایرانی سفیر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لئے پاکستان کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے،مولانا فضل الرحمان جنگ بندی کی توقع اور مستقل امن کی تمناء کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمناء ہے،مولانا فضل الرحمان اسلامی بلاک جمعیت علماء کے منشور کا حصہ ہے،مولانا فضل الرحمان اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیےکہ وحدت کے بغیر ہم ہمیشہ استعمال ہونگے اور ہم اپنے وسائل کے خود مالک نہیں ہونگے،مولانا فضل الرحمان اسلامی ممالک کی خود مختاری کا احترام ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمان فلسطین کی آزادی ہماری مدنظر ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمان مسلم اُمّہ کا مل بیٹھ کر مضبوط قوت سے مسائل کو حل کرنا وقت کا تقاضا ہے،مولانا فضل الرحمان قبلہ اول بیت المقدس کا تحفظ اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانا ہر مسلمان اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے،مولانا فضل الرحمان میں آپکے اس موقف کی تائید کرتا ہوں، ایرانی سفیر امریکی جارحیت کے مقابلے میں جمعیت علماء اور مولانا فضل الرحمان سمیت پاکستانی عوام کا ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ایرانی سفیر پاکستانی عوام ،علماء اور مختلف طبقہ فکر کا مضبوط اور متوازن موقف قابل تحسین ہے، رضا امیری مقدم ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، محمد اسلم غوری، مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار شریک تھے۔ میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
اردو
63
329
663
8.4K
Abdul Jalil Afridi retweetledi
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan@juipakofficial·
اسلام آباد:سینئر امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد زکری ہارکن رائیڈر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رہنماؤں میں اہم امور ،عالمی حالات اور خطے کو درپیش امن وامان کی صورتحال ،امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو رہنماؤں کا مجوزہ قانون سازی کے مختلف پہلو پر غور وخوض ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری،سنیٹر کامران مرتضٰی،محمد اسلم غوری،مولانا اسعد محمود،مولانا اسجد محمود شریک تھے ۔ میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
اردو
53
373
999
25.9K