KP Forum

13K posts

KP Forum banner
KP Forum

KP Forum

@KPForum88

A platform aimed at bringing you news, knowledge, and analyses on security, politics, culture, history, and everything that matters to KP📍🇵🇰

KhyberPakhtunkhwa Katılım Temmuz 2022
518 Takip Edilen2.4K Takipçiler
Sabitlenmiş Tweet
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
The Remarkable Contributions of PASHTUN CRICKETERS from Khyber Pakhtunkhwa to Pakistan Cricket in the Recent History Pashtun cricketers have played an instrumental role in shaping the success and identity of Pakistan Cricket. In recent history, a total of 14 cricketers hailing from Khyber Pakhtunkhwa contributed to #Pakistan Cricket. YOUNAS KHAN: A right-handed batsman hailing from #Mardan. Highest run-scorers for Pakistan and the captain of ICC T20 World Cup 2009. SHAHID AFRIDI: An Alrounder, from District #Khyber, known for his explosive batting and leg-spin. Holds the record for the fastest century in ODIs off 37 balls. SHAHEEN AFRIDI: Left-Armed pace sensation from Khyber District, also appointed the newly captain of T20 Pakistan cricket team. In January 2022, he was named the Cricketer of the Year by the #ICC, took 78 wickets in 36 international matches in 2021. NASEEM SHAH: Young Pakistani Right-Armed, fast bowler, with 145 + speed. Born in Lower #Dir. The youngest cricketer at the age of 16 took the hat-trick and five-wicket haul against #Bangladesh in a test match in 2020. Naseem Shah was also known for his sensational Match-wining batting against #Afghanistan. MOHAMMAD RIZWAN: Reliable wicketkeeper-batsman born in Peshawar. Record-breaking run-scoring performances in 2021 and 2022 and earned title of ICC Men's T20 Cricketer of the Year and dethroned Babar Azam as the world's No.1 ranked player. UMAR GUL: Key fast bowler from #Peshawar. Appointed Bowling Coach of Pakistan Team and Leading wicket-taker in the 2009 T20 World Cup. FAKHAR ZAMAN: He is an explosive batsman from #Mardan. First Pakistani to score a double century in ODIs. Fastest to reach 1000 runs in ODIs. Played a crucial role in ICC Champions Trophy 2017 final with a match-winning century. IFTIKHAR AHMAD: An All-rounder born in Peshawar. Contributions with bat and ball in various formats. JUNAID KHAN: Left-arm swing bowler from #Swabi. Known for his ability to swing the ball both ways. YASIR SHAH: Leg spinner born in Swabi. First cricketer in Test cricket history to take the fastest 100 wickets. KHUSHDIL SHAH: An energetic left-handed batsman from #Bannu. SOHAIL KHAN: Right-Armed fast bowler from #Malakand. Played in the ICC World Cup 2015 and took a five-wicket haul against India. USMAN KHAN SHINWARI: Left-Armed fast bowler from the Shinwari tribe in KP. Made his debut in 2012 against #SriLanka. MUHAMMAD WASEEM JR: An emerging all-rounder from North #Waziristan. T20 debut against West Indies in 2021, making an impact by dismissing Chris Gayle. Pashtun cricketers from Khyber Pakhtunkhwa have played a pivotal role in shaping Pakistan's cricket. Their contributions, talent, resilience, dedication, and commitment have brought successes to the nation and inspired future generations. #Cricketers #KhyberPakhtunkhwa #Peshawar #T20WorldCup @iShaheenAfridi @SAfridiOfficial @iMRizwanPak @mdk_gul @Shah64Y @KhushdilShah_ @TheRealPCBMedia @IftiMania @FakharZamanLive @iNaseemShah
English
48
549
810
95.5K
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
کرپشن ثبوت بنام وزیراعلی سہیل آفریدی پوری خیبرپختونخوا حکومت سر تا پا کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے
KP Forum tweet media
اردو
0
0
0
12
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
پاکستان کی نیٹ ریجنل اسٹابلائزر کے طور پر اہمیت اجاگر ‼️ امریکا نےدہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کواہم اورکلیدی شراکت دارقراردےدیا امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) کےسربراہ ایڈمرل بریڈکوپرنےامریکی سینیٹ کی کمیٹی کوبریفنگ دیتےہوئےکہا کہ؛ پاکستان انسداد دہشتگردی کاایک قابل اعتماد شراکت دارہےجوخطےمیں داعش خراسان کیخلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتاہے اسلام آبادکیساتھ ہماری مضبوط فوجی شراکت داری کےنتیجےمیں دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ، سربراہ امریکی سینٹکام یہ ٹھوس اورباہمی کامیابیاں پاکستان اورامریکہ کی دیرینہ دوستی اورمشترکہ عزم کابراہ راست عکس ہیں، سربراہ امریکی سینٹکام ہمارےوسطی ایشیائی شراکت داربھی افغان طالبان میں افغانستان سےپنپتی دہشتگردی کے خطرات پرمحتاط نظر رکھےہوئےہیں، سربراہ امریکی سینٹکام دہشتگردانہ سرگرمیوں اورعلاقائی سیکیورٹی خطرات کےباعث افغانستان واشنگٹن کی توجہ کا محور ہے ، سربراہ امریکی سینٹکام افغان سرزمین پردہشتگردوں کی مسلسل موجودگی کےباعث افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستورپہلے نمبرپرہے، سربراہ امریکی سینٹکام عالمی ماہرین کے مطابق؛ امریکی کمانڈر کا بیان خطے میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں،آپریشنل مہارت اور سٹریٹجک اہمیت کی ایک اوربین الاقوامی توثیق کا ثبوت ہے ایڈمرل کوپرکےجائزےنےدہشتگردی کیخلاف پاکستان کےکردارکی ساکھ کومضبوط اورقابض افغان طالبان کے زیر اثر پنپنے والی دہشتگردی کے نیٹ ورکس کوبےنقاب کردیاہے ،عالمی ماہرین پاکستان کوایک اہم انسداددہشتگردی شراکت دارقراردیکرامریکا نےعالمی سطح پردہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ہراول دستےکےکردارکوتسلیم کیاہے ،عالمی ماہرین سینٹکام کا یہ جائزہ پاکستان کےاس دیرینہ موقف کی توثیق کرتا ہےکہ افغان طالبان کےزیراثرافغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں علاقائی امن واستحکام کیلئےمستقل خطرہ ہیں،عالمی ماہرین
اردو
0
0
0
8
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کے مختلف پہلو‼️‼️ مجموعی جائزہ فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان میں مسلسل دہشتگرد سرگرمیوں، افغان طالبان حکومت کی کھلی معاونت، اور پاکستان کے بارہا احتجاج کے باوجود سرحد پار دہشتگردی نہ روکنے کے تناظر میں آپریشن غضب للحق 26 فروری 2026 کو شروع کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران 736 سے زائد خوارج اور ان کے افغان طالبان سہولت کاروں کو جہنم واصل کیا گیا، جبکہ 1043 سے زائد زخمی ہوئے۔ 286 افغان پوسٹس تباہ کی گئیں، 44 پوسٹس پر قبضہ کیا گیا، 249 بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ کیے گئے، جبکہ دہشتگردی کی معاونت کرنے والے 81 انفراسٹرکچر مراکز کو بھی ختم کیا گیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں پاکستان کے اندر دہشتگردی کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی کیونکہ دہشتگرد اپنی جانیں بچانے کے لیے روپوش ہو گئے۔ نتیجتاً مارچ اور اپریل میں نسبتاً سکون رہا۔ تاہم یہ صورتحال فتنہ الخوارج کے بیرونی سرپرستوں کو پسند نہ آئی، جنہوں نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے انہیں مالی اور لاجسٹک معاونت فراہم کی تھی۔ اس کے بعد خوارجی دہشتگرد دوبارہ منظم ہوئے اور اپنے ماسٹر ٹیرر پراکسی کی ہدایات پر سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔ سرحدی پوسٹس اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم انہیں ایک بار پھر شدید نقصان اٹھانا پڑا اور بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں فتنہ الخوارج نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے سافٹ ٹارگٹس یعنی سویلینز اور لوکل لاء انفورسمنٹ کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کیا، خصوصاً خیبرپختونخوا پولیس کو۔ خیبرپختونخوا پولیس، جو اس دھرتی کے بہادر سپوتوں پر مشتمل ہے، نے مؤثر مزاحمت اور جرات کا مظاہرہ کیا، تاہم انہیں اسلحے، حفاظتی سامان، افرادی قوت اور بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث جانی نقصان اٹھانا پڑا، جسے پورا کرنے میں خیبرپختونخوا حکومت ناکام رہی۔ مزید برآں پولیس کی بڑی تعداد ایم این ایز، ایم پی ایز، عدلیہ اور اشرافیہ کی پروٹوکول و سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہے، جس سے فورس کی عملی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی۔ پاکستان آرمی نے اپنی ہائی انٹینسٹی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور رواں سال سینکڑوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ روزانہ 180 سے زائد آئی بی اوز کیے جا رہے ہیں، جن کے نتیجے میں 800 سے زائد خوارجین کو ہلاک جبکہ سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔ تیرہ وادی میں سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل پوست کی فصل تباہ کی گئی اور اسمگلنگ کو تقریباً ختم کر دیا گیا، جس سے سیاسی، دہشتگرد اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔ سرحد پار نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے اور کسی بھی غیر قانونی دراندازی کی کوشش کو بھرپور طاقت سے روکا جا رہا ہے، جس کے باعث یہ عمل نمایاں حد تک کم ہوا ہے۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا عمل مکمل رفتار سے جاری ہے، جبکہ روزانہ واپس جانے والوں کی تعداد 3500 سے 4000 تک پہنچ چکی ہے۔ سیاسی حکومت کی جانب سے عدم تعاون اور پی ٹی آئی حکومت و پی ٹی ایم کی جانب سے دہشتگرد عناصر کی سرپرستی ریاستی کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔ جب بھی کوئی کامیاب کارروائی ہوتی ہے تو یہ سیاسی ہمدرد احتجاج شروع کر دیتے ہیں اور جھوٹے بیانیے پھیلائے جاتے ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور ایک واقعے کو میڈیا پر دس گنا زیادہ نمایاں کر کے عوام کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا، افغان ٹرولز اور بعض مغربی و صیہونی میڈیا ادارے جیسے بی بی سی، روئٹرز اور سی بی ایس بھی اس پراپیگنڈا مہم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں: دہشتگرد کارروائیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا۔ دہشتگردوں کے مبالغہ آمیز دعوؤں کو پھیلانا۔ کامیاب اور درست انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں جھوٹے سویلین نقصانات کے دعوؤں کو فروغ دینا۔ ریاست اور اس کے ادارے اس گھناؤنے نیٹ ورک اور اس کے ناپاک عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ ریاست اور مسلح افواج اس خطرے کا جامع اور فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انشاءاللہ بہت جلد تمام خوارج اپنے انجام کو پہنچیں گے اور ملک میں امن بحال ہوگا۔
اردو
0
0
1
16
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
17 مئی 2026 شوال ، جنوبی وزیرستان سوشل میڈیا پے آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش کرنے والے خوارج کے خلاف فوجی کاروائی میں ہونے والی سات فوجیوں کی شہادت کی خبر جھوٹ پے مبنی ہے درحقیقت اس انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کے دوران چھ خوارج جہنم واصل ہوئے- آخری خبریں آنے تک آپریشن ابھی جاری ہے- سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے- یہ علاقہ پاک-افغان بین الاقوامی سرحد پے واقع ہے اور ایسے علاقوں میں ہونے والی تمام خوارجی کارروائیوں کا براہ راست تعلق افغان طالبان سے ہوتا ہے #Waziristan #FAK #Pakistan #PakistanArmy
اردو
0
0
0
21
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
The Zionist Blueprint: How Global Media Unleashed a Multi-Front Information War Against Pakistan In the wake of Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu’s overtly hostile statements against Pakistan, the floodgates of a coordinated global information war have been flung wide open. This is no longer a hidden agenda it is a blatant, synchronized media offensive aimed at destabilizing Pakistan’s diplomatic standing. Following the footsteps of CBS News, the notorious Israel's propaganda tool *Radio Free Europe/Radio Liberty (RFE/RL)* has joined the fray, publishing a tissue of lies regarding Pakistan-Iran relations. The author of this latest fabrication is none other than Daud Khattak a biased scribe who has, from day one, opposed Pakistan’s constructive role in regional peace negotiations. To understand the gravity of this threat, one must look at the pedigree of the publisher. RFE/RL is the exact same psychological-warfare machine that was weaponized during the Cold War to dismantle the Soviet Union with Western narratives. Today, that very same machinery has turned its barrels toward Pakistan. The immediate activation of these notorious, self-styled media organizations following Netanyahu’s anti-Pakistan tirade is not a coincidence. It is a calculated, multi-layered conspiracy. When the Zionist regime speaks, its Western media echoes follow. The objective is clear; manufacture a false narrative of instability and illicit cooperation between Pakistan and Iran, thereby trying to undermine Islamabad on the global stage. The Israel's propaganda machinery has weaponized the issue of Iranian oil to paint a picture of lawlessness and perfidy. However, the ground reality completely demolishes their deceitful narrative: Cracking Down on Smuggling: ‼️ Pakistan’s state institutions are aggressively choking illegal trade. According to the Director General of Inter-Services Public Relations (DG ISPR), Daily smuggled diesel volumes have been drastically crushed from a staggering 20.5 million liters down to a mere 0.7 million liters. Countering Terrorism financed through smuggling - A National Security Imperative ‼️ The issue of smuggling Iranian oil and other commodities pre dates the current conflict. Pakistans has been effortlessly trying to curb this trend as a matter of National security not at the behest of any external agendas. Recent incident where two Pakistan Coast Guards personnel were killed near Gwadar highlights the ongoing fight between law enforcement agencies and smugglers. ‼️Pakistan has proven its capability to defend its borders physically it is now time to aggressively dismantle this psychological and informational warfare on the global stage.
English
0
0
0
9
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
پاکستان میں 32 نئے صوبے بنانے اور ہر ڈویژن کو صوبے کی شکل دینے کی بات اس دلیل کے ساتھ کی جا رہی ہے کہ اس سے ملک میں صرف چند خاندانوں کی اجارہ داری کم ہو سکتی ہے۔ اس وقت سیاست چند بڑے سیاسی خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، لیکن اگر 32 وزیراعلیٰ، 32 اسمبلیاں اور 32 حکومتیں ہوں گی تو نئی قیادت بھی سامنے آئے گی، صوبوں کے درمیان کارکردگی کا مقابلہ بھی بڑھے گا اور نئی قومی قیادت بھی ابھر کر سامنے آ سکتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ نئے صوبے بنانا آئینی طور پر انتہائی مشکل کام ہے کیونکہ اس کے لیے صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ ایک تجویز یہ ہے کہ اس فیصلے کو براہِ راست عوام کے پاس لے جایا جائے اور ریفرنڈم کے ذریعے پوچھا جائے کہ نئے صوبوں کے حق میں ہیں یا نہیں۔ دنیا کے بڑے فیصلے بھی عوامی ریفرنڈم سے کیے جاتے ہیں، جیسے برطانیہ میں بریگزٹ کا فیصلہ ہوا تھا۔ #فخر_پاکستان_عاصم_منیر #پاکستان #پاکستان_امن_کا_مرکز #Pakistan #PakistanArmy
اردو
0
1
0
21
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
KP’s Security Situation Aspects And Overview‼️‼️ In wake of continuous cross border terror activities by FAK, its overt facilitation by Afghan Taliban regime and refusal of repeated Pakistani requests to stop cross border terror Operation Ghazab Lil Haq was launched on 26 February. In this very operation more than 736 Kharjis and their TTA supporters were sent to hell, while more than 1043 were injured, 286 Afghan posts were destroyed, 44 x posts were captured, 249 armoured vehicles/ tanks were destroyed and 81 terrorist support infrastructures were destroyed. As a result of this operation, there was significant reduction in terrorist activities inside Pakistan as the terrorists ran for their lives and hid in their holes. Resultantly in March and April there was a relative calm. However this did not sit well with FAK’s foreign masters who had paid them to destabilise Pakistan. The FAK terrorists thus regrouped under the influence and instruction of Master terror proxy and started their activities by targeting border posts and military installations, however they again got a good beating and heavy casualties were inflicted upon them. FAK then changed tactics and resorted to softer targets and specifically started targeting KPK police. KPK police being brave sons of the soil has put up effective resistance and showed resiliance, however they incurred casualties due to inadequacies in equipment, shortages in protective gear, manpower shortages and poor infrastructure which KPK government failed to provide. More importantly major strength of police is deployed on protocol & protection of MNAs, MPAs, Judiciary and elites which seriously weakened their operational strength. Pak Army has continued its high tempo of IBOs and eliminated hundreds of terrorists this year. More than 180 IBOs are conducted daily and more than 800 terrorists have been killed while hundreds have been apprehended including Afghan nationals. In Tirah valley hundreds of acres of opium has been destroyed and smuggling restricted to negligible which has dented economy of political- Terror- Criminal Nexus. Trans Border movement is restricted and any attempt is met with full force significantly reducing this practice. Repatriation of illegal Afghan is in full swing rather numbers have increased to 3500-4000 daily. Lack of political ownership and patronisation of terrorists by PTI government and PTM is a serious hurdle in state’s operation against Political-Terror-Criminal nexus. Whenever a successful action is conducted the political sympathisers stage protests and fake stories of collateral damage are pushed. The terrorist activities are amplified and glorified. Using fake news where one incident happens, ten are portrayed on media to demoralise masses. Indian media, Afghan trolls and western Zionist media like BBC, Reuters, CBS are playing their part by:- ▪️Glorifying terrorist activities. ▪️propagating exaggerated terrorist claims . ▪️Promoting False claims of collateral and civilian casualties in succesful & precise intelligence based strikes and operations. The state and its institutions are well aware of this heinous nexus and their nefarious designs. State and the Armed Forces are fully prepared to comprehensively defeat this threat. InshAllah very soon all these Kharwajis will be sent to Hell and peace will be restored. #PakistanArmy #پاکستان_امن_کا_مرکز #فخر_پاکستان_عاصم_منیر #پاکستان #KhyberPakhtunkhwa
English
0
0
0
22
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
معدنیات کے لیے پی ٹی آئی کے سیاستدان لڑ پڑے، اختلافات کھل کر سامنے آگئے‼️ سہیل آفریدی کا بھائی نوید آفریدی خیبرپختونخوا کا نیا کن ٹٹا بدمعاش ایک طرف سہیل آفریدی کے بھائی نوید آفریدی اور عامر آفریدی، جبکہ دوسری جانب اسد قیصر کے قریبی حلقے معدنیات کی سمگلنگ پر لڑ پڑے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا کر پی ٹی آئی کے وزراء اور ایم این ایز کی جانب سے معدنیات میں غیر قانونی مائننگ اور سمگلنگ عروج پر، صوبے میں معدنیات مافیا کا راج عروج پر سیاسی دباؤ کے تحت افسران کے سفارشی تبادلے خیبرپختونخوا میں معدنیات مافیا کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، جبکہ عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے تمام تر الزام پاک فوج پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی بااثر سیاسی شخصیات کے دو مختلف گروپ معدنی وسائل کے معاملے پر آپس میں لڑ پڑے۔ ایک جانب سہیل آفریدی کے بھائی نوید آفریدی اور عامر آفریدی کا گروپ جبکہ دوسری جانب سابق اسپیکر اسد قیصر اور اس کا بھائی عاقب اللہ خان اور ان کے قریبی افراد غیر قانونی مائننگ اور معدنی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہیں۔ دونوں گروپوں کے درمیان معدنیات کے معاملے پر اختلافات اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور مفادات کا ٹکراؤ شدت اختیار کر چکا ہے۔ تاہم ان عناصر کے خلاف آواز اٹھانے والے افسران کو دباؤ، تبادلوں اور انتظامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوابی میں ایک خاتون اسسٹنٹ کمشنر علینہ شکیل نے سفارش اور سیاسی دباؤ کے باوجود معدنیات اسمگلنگ میں ملوث ایک ٹرک کو روک لیا۔ بعد ازاں اسد قیصر کے مبینہ دباؤ پر خاتون افسر کے فوری تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نصراللہ کا تبادلہ بھی سیاسی شخصیات کی حکم عدولی کے معاملے پر کیا گیا تھا۔ #Pakistan #Swabi #PTI
KP Forum tweet media
اردو
0
0
1
24
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
بلوچستان کی ایک اور بیٹی، کانسٹیبل شکیلہ بلوچ، ہندو پراکسی کی نظر بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور اس کے دہشتگرد پراکسی نیٹ ورکس اب خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ کو فتنہ ہندستان کے دہشتگردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ڈیوٹی پر جا رہی تھی ⁠یہ حملہ صرف ایک ذمادار خاتون پر نہیں بلکہ بلوچستان کی ان بہادر خواتین پر حملہ ہے جو عوام کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بلوچی روایات، غیرت اور خواتین کے احترام کو پامال کرتے ہوئے نہ صرف ایک خاتون پولیس اہلکار کو شہید کیا بلکہ معصوم بچے اور شوہر کو بھی زخمی کر دیا۔ ⁠یہ حملہ بلوچ معاشرتی اقدار کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بلوچستان کی بیٹیوں کو نشانہ بنانے کا یہ سلسلہ نیا نہیں۔ اس سے قبل شہید ملک ناز بھی انہی دہشتگرد عناصر کی بربریت کا نشانہ بنیں۔ آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ یہ گروہ صرف خوف، خونریزی اور بیرونی ایجنڈے کا ہتھیار ہے۔ نام نہاد انسانی حقوق کے ٹھیکیدار اور BYC جیسے پلیٹ فارمز کی مجرمانہ خاموشی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ ⁠جب بلوچ خواتین، پولیس اہلکار اور معصوم بچے دہشتگردی کا نشانہ بنتے ہیں تو یہی عناصر دانستہ خاموش رہتے ہیں کیونکہ ان کے بیانیے میں دہشتگرد کی مذمت کی کوئی جگہ نہیں۔ BYC اور دہشتگرد پراکسی بیانیے مسلسل سیکیورٹی فورسز اور ریاستی اداروں کے خلاف صرف نفرت پھیلاتے ہیں دہشتگردی کی سیاسی و اطلاعاتی سہولت کاری بھی اتنا ہی سنگین جرم ہے جتنا خود دہشتگرد حملہ۔ بلوچستان پولیس کی خواتین اہلکار آج ریاستی عزم، بہادری اور مزاحمت کی علامت بن چکی ہیں۔ ⁠لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی قربانی اس حقیقت کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ بلوچستان کے عوام دہشتگردی کے سامنے جھکنے والے نہیں۔ بلوچستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے عناصر نہ بلوچ ہیں، نہ قومی، بلکہ بیرونی سرپرستی میں چلنے والے دہشتگرد ہیں جو بلوچستان کو عدم استحکام کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
KP Forum tweet media
اردو
0
0
0
22
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
Hayat khan elder brother of BLA cadre social media handle Bahot was killed today by Bashir Zeb Group of BLA in a severe internal fight over control and influence. This is after BRA driven elements within BLA kidnapped Gwadar university Vice Chancellor today on behest of Bahot challenging Bashir Zeb authority. Kidnapping of VC is linked to his wife side tribal feud with Bahot and Hayat Khan and more of a personal matter. However this kidnapping was not sanctioned by Bashir Zeb and therefore an immediate lesson brutal one was considered necessary by him. More target killings and shoot down orders are expected in coming days by the fighting groups and factions. #Balochistan #BLA #Pakistan
KP Forum tweet media
English
0
0
0
49
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
16 مئی 2026 میں نے پشاور میں گھر بنا لیا ہے- بچوں کی شادیاں بھی ادھر ہی کر دی ہیں- حالیہ سیکورٹی صورتحال سے کچھ گھبراہٹ ہے- کیا کروں ، سب کی طرح سوال اٹھاؤں یا مسئلے کا حل ڈھونڈوں ؟؟؟ سوال صرف یہ نہیں کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کیوں ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم بِحیثیت شہری واقعی ہی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ اس کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں؟ میرے کچھ بچوں والے بنیادی سوال ہیں جن سے شاید مسئلے تک پہنچنے میں کچھ مدد ملے گی کیا خوارج جن اور بھوت ہیں جن کو کھانے ،پینے اور سونے کی ضرورت نہیں ہے ؟؟؟ اگر ضرورت ہے تو پھر ان کو کون کھانا دیتا ہے ؟ سبز پہاڑوں میں تو خوارج شاید پانی چشموں سے پی لیتے ہوں مگر ڈیرہ اسماعیل خان کے ریتلے میدانوں اور شمالی وزیرستان ، مہمند اور خیبر کے سنگلاخ پہاڑوں میں کون سے چشمے ہیں ؟ کون ان کو پانی دیتا ہے ؟؟؟؟ خوارج کھانا بنانے کے لئے مسالے کہاں سے خریدتے ہیں ؟؟ ہر خوارج کی کاروائی کی ویڈیو فوراً سوشل میڈیا پے آ جاتی ہے تو ان کے موبائل کی بیٹریاں کون سی بجلی سے چارج ہوتی ہیں ؟؟ خوارج کے استعمال میں امریکی ہتھیار کِس بازار میں دستیاب ہیں ؟؟ ایک امریکی رائفل پشاور میں 15 لاکھ میں فروخت ہوتی ہے - خوارج کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آتا ہے ؟؟؟ ان امریکی ہتھیاروں میں چلانے کے لیے گولیاں کِس کے پیسوں سے آتی ہیں ؟؟؟ باڑہ میں تین ہفتے پہلے ایک آپریشن میں 22 خوارج مارے گئے تھے- کیا ہم میں سے کسی نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا؟؟؟ کیا کسی مقامی سیاست دان نے ان خوارج کی مذمت کی؟؟؟ یہاں تک کہ ان 22 خوارج کے جنازے بھی اسی باڑہ میں ادا ہوئے جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی- کسی مقامی شخص یا سیاست دان نے آواز اٹھائی ؟؟؟ پھر چند دن بعد اسی باڑہ میں خوارج کے خلاف عسکری کاروائی کے ایک معصوم بچہ زخمی ہوا، جس کو خوارج آبادی کے اندر چھپ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے اس بچے کے زخمی ہونے پے پورا باڑہ فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آیا۔ باڑہ اور پشاور کی سڑکیں بند ہوئیں، سیاستدان اور پارلیمنٹیرین سامنے آگئے۔ کسی نے خوارج سے سوال کیا کہ کیوں اس بچے کو انسانی ڈھال بنایا ؟؟؟ اوپر والے سوال سادہ اور سیدھے ہیں مگر ان کے جوابوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کو درپیش مسائل کا نچوڑ ہے اگر فوج آبادی میں آپریشن کرے تو ہم collateral damage کا شور مچا دیتے ہیں- اور نہ ہی ہم ان خوارج کو آبادی سے نکالتے ہیں- نہ ہی ہم ان کا روٹی پانی بند کرتے ہیں اور نہ سیکورٹی فورسز کو آپریشن کرنے دیتے ہیں سوال تو اور بھی بہت ہیں مگر بات سیدھی ہے: خوارج کی سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف خاموشی کیوں؟؟ اور جب خوارج آبادی کے اندر چھپ کر ریاست کے خلاف کاروائی کرتے ہیں تو پھر سارا غصہ صرف ریاست پر کیوں؟ کیا یہی دوہرا معیار خوارج کو حوصلہ نہیں دیتا؟؟ کیا یہی تقسیم دہشت گردی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ نہیں؟ آج وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سیکیورٹی فورسز کے کواڈ کاپٹر استعمال پر تنقید کرتے ہیں، لیکن کیا انہوں نے کبھی ان خوارج کی مذمت کی جنہوں نے صرف چند مہینوں میں سیکورٹی فورسز پر 500 سے زائد کواڈ کاپٹر حملے کیے؟ حقیقت یہ ہے کہ فوج خوارجی دہشت گردوں کو مار سکتی ہے، لیکن دہشت گردی صرف فوج اکیلے ختم نہیں کر سکتی۔ یہ جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، پورے صوبے کی ذمہ داری ہے۔ جب تک عوام کھل کر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے، جب تک سیاستدان دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف نہیں اپنائیں گے، تب تک خوارج ہماری تقسیم، سیاست اور خاموشی سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔ سوال صرف یہ نہیں کہ دہشت گردی کیوں ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی سیکورٹی فورسز کے ساتھ اس کے خاتمے میں سنجیدہ ہیں؟ #Pakistan #Peshawar #Bara #FAK #TTP
اردو
0
0
0
24
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
تحصیل ڈومیل بنوں: فتنہ الخوارج کےکتے نجی بینک کی وین لوٹنے کے بعد پیسوں کی تقسیم پر لڑ پڑے، ولایت بنوں کے ایک گروپ کا کمانڈر اریانہ اور قاری نور کے نام پیغام ہمارا حصہ ہمیں دو نہیں تو مارے جاو گے۔ #Bannu #FAK #Pakistan #TTP
اردو
0
0
0
66
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
اپڈیٹ - باجوڑ –15 مئی 2026 ‼️ باجوڑ میں مینا اور عنایت کلے میں خوارج کے ناکام حملے میں 9 خوارج جہنم واصل تفصیلات کے مطابق کل رات فتنہ الخوارج کے خارجیوں نے مینا کیمپ پر بارودی حملے کے بعد شدید فائرنگ کرتے ہوئے گیٹ نمبر 2 سے داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوان بھی جامِ شہادت نوش کر گئے، ذرائع شدید فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باوجود خارجی کیمپ میں داخل ہونے میں ناکام رہے، ذرائع کیمپ میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا، ذرائع #Bajaur #FitnaAlKhwarij #PakistanArmy
KP Forum tweet media
اردو
0
0
0
34
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پروآ میں بدترین بدانتظامی — خیبرپختونخوا حکومت کی صحت پالیسی ناکام
KP Forum tweet media
اردو
0
0
0
16
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
اپڈیٹ - 15 مئی 2026 دو دن قبل بنوں میں فتنہ الخوارج کی جانب سے نجی بینک کی کیش وین لوٹے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں — بینک ذرائع کے مطابق 13 کروڑ 80 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ‼️ دو دن قبل، 13 مئی 2026 کو بنوں کی تحصیل ڈومیل میں فتنہ الخوارج نے نجی بینک کی کیش وین پر حملہ کیا تھا۔ خوارج نے کیش وین کے عملے کو یرغمال بنایا اور کیش لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے۔ بینک ذرائع کے مطابق کیش وین سے 13 کروڑ 80 لاکھ روپے لوٹے گئے۔ واضح رہے بنوں اور اس کے ملحقہ علاقے عرصۂ دراز سے دہشتگردی کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں خوارج کی کاروائیاں بنوں چھاؤنی اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کی جاتی رہی ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز کی مربوط اور پُراَثر جوابی کاروائی اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سیکیورٹی فورسز کے خلاف نقصانات کے اندیشے پیشِ نظر ان بزدل خوارجیوں نے soft targets بشمول سویلینز اور پولیس کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ لیکن فتنہ الخوارج کی کوئی بھی واردات پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ ان شاء اللہ، آخری خارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ #Pakistan #PakistanArmy #Bannu
KP Forum tweet media
اردو
0
1
1
74
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
لکی مروت کے ایک سرکاری محکمے میں قائم ریاست کے اندر ریاست - سنا ہے کہ وہ صوبے کے اعلیٰ افسران کی بھی نہیں سنتے ‼️‼️ تنخواہ ریاست سے، فائدے ریاست سے ، لیکن مرضی اپنی اپنی- کِس معطل اہلکار کو بحال کروانا ہے ، محکمے میں کِس کا تبادلہ کہاں کروانا ہے ؛ ہم سے رابطہ کریں ‼️ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کے نام پر پولیس کی وردیوں اور سرکاری تنخواہوں پر پلنے والا شر پسند مافیا سرگرم وقت گزرنے کے ساتھ یہ گروہ ایک منظم مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو امن کمیٹی کی آڑ میں بھتہ خوری، پوسٹنگز میں مداخلت، ناجائز اختیارات کے استعمال اور عوام کو ہراساں کرنے میں ملوث ہے۔ اس پورے نیٹ ورک کی پشت پناہی پی ٹی ایم اور چند سیاسی عناصر کی جانب سے کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ گروہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے لگا ہے۔ #LakkiMarwat #Police #Pakistan #PakistanArmy #PtiFails
اردو
0
0
0
42
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد دوردراز علاقوں کے عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا ۔ فری میڈیکل کیمپ میں گائناکالوجسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، پیڈیاٹریشن اور میڈیکل آفیسرز سمیت مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں ۔ اس موقع پر ٹیلی میڈیسن وین کے ذریعے لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے جیسی جدید طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔ میڈیکل کیمپ میں DHQ، DHO اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، حفاظتی ٹیکہ جات کا عملہ، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر طبی عملہ شامل تھا ۔ کیمپ کے دوران 300 سے زائد افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جبکہ 160 سے زائد بچوں کو طبی سہولیات اور مفت علاج فراہم کیا گیا ۔ کیمپ میں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق مریضوں میں مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے جبکہ خواتین کو خصوصی طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوردراز علاقوں میں ایسے فری میڈیکل کیمپ عوام کے لیے ایک بڑی سہولت اور قابلِ تحسین اقدام ہیں ۔ #MedicalCamp #Pakistan #PakistanArmy #Waziristan #PakArmyPakPride
اردو
0
0
0
26
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
اقبال آفریدی کا سوال: سمگلنگ کیسے ہو رہی ہے؟ موصوفسمگلنگ اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکاروں کو تحریک انصاف کے عوامی ووٹوں سے منتخب MNA ایسے ذلیل کرتے ہیں۔ یہ وہی اقبال آفریدی ہے جس کے بیٹے نے بلیو پاسپورٹ پر اسائلم لیا، اسکی بدمعاشیاں دیکھیں۔۔۔
اردو
0
0
0
28
KP Forum
KP Forum@KPForum88·
فیکٹ چیک - فوجی افسر کی منشیات اسمگلنگ سے متعلق پی ٹی آئی اور پی ٹی ایم کا جھوٹا پراپیگنڈہ ‼️‼️ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور پی ٹی ایم سے منسلک اکاؤنٹس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایک فوجی میجر کو منشیات اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ تاہم یہ دعویٰ گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعہ 2023 کا ہے، جس میں ایک سول شخص کو مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والا شخص اقبال نامی منشیات اسمگلر تھا، جو فوجی وردی پہن کر خود کو جعلی فوجی افسر ظاہر کر رہا تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے اعترافی بیان میں تسلیم کیا کہ وہ دھوکہ دہی کے ذریعے فوجی بن کر منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کوئی حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر ملوث نہیں تھا۔ اس کے باوجود پرانی خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دوبارہ ریاست مخالف پراپیگنڈا کرنے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔ ذمہ دارانہ صحافت اور سوشل میڈیا کے استعمال کا تقاضا ہے کہ کسی بھی خبر کو پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کی جائے، تاکہ جھوٹی یا پرانی معلومات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔ #FakeNews #Proaganda #PTIPropagandaMachine #Pakistan #PakistanArmy #PakArmyPakPride
KP Forum tweet mediaKP Forum tweet mediaKP Forum tweet mediaKP Forum tweet media
اردو
0
0
1
57