
Kashmir English
1.3K posts

Kashmir English
@KashmirEng
Covering Kashmir & Gilgit-Baltistan | Reporting on regional issues, culture, and current events.







🚨 جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آخر آزاد کشمیر کو کس سمت لے جانا چاہتی ہے؟ کیا وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے کوئی سبق نہیں لیتے، جہاں لوگ آج بھی بنیادی حقوق، روزگار، سیاسی آزادیوں اور معمول کی زندگی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں؟ اس ویڈیو کو غور سے سنیے، جہاں محبوبہ مفتی خود آزاد کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کا موازنہ کرتے ہوئے چند تلخ حقائق بیان کر رہی ہیں۔ جب مقبوضہ کشمیر کی ایک معروف سیاسی رہنما زمینی حقائق کا اعتراف کر رہی ہیں، تو ہمیں بھی جذبات کے بجائے حقائق کی بنیاد پر گفتگو کرنی چاہیے۔ آزاد کشمیر میں عوام کو تعلیم، کاروبار، اظہارِ رائے، سیاسی سرگرمیوں اور سماجی ترقی کے وہ مواقع حاصل ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں محدود یا شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ مسائل اپنی جگہ موجود ہیں، مگر ان کا حل انتشار، محاذ آرائی اور عدم استحکام نہیں بلکہ تعمیری مکالمہ اور ترقی پر مبنی سوچ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مجموعی طور پر آزاد کشمیر کے عوام تعلیمی، سماجی، سیاسی اور معاشی اعتبار سے مقبوضہ کشمیر کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا آذاد کشمیریوں کو اس استحکام کو مزید مضبوط بنانا چاہیئے یا اسے کمزور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے؟ #AJK #AzadKashmir











