MediaSpring PK
74.6K posts

MediaSpring PK
@MediaSpringPk
Magazine Blog covering Media | Entertainment | Fashion | Celebrities | Sports | Events | For Business/Collaboration/PR: [email protected]




















صحافی دوسروں کے لئے آواز بلند کرتے ہیں لیکن خود کنٹریکٹ جاب جس میں میڈیکل ، گریجیوٹی, جاب سیکورٹی شامل نہیں وہ نوکریاں کیوں کر رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں میرے پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے کردار ان کی عدم دلچسپی ، اپس کی عداوت ، تقسیم اور عہدوں کی ہوس پر تنقید سے خاصے لوگ ناراض ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کے لئے بھرپور آواز اٹھاتے ہیں آپ کی تنقید بے جا ہے ۔ میرا سوال اب ابھی بھی وہی ہے کہ کتنے اداروں سے نکالے جانے والے صحافیوں کو نوکریوں پر بحال کروایا گیا؟ میڈیا مالکان کو احساس دلایا گیا کہ وہ بڑھتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ تنخواہوں میں اضافہ کریں؟ انھیں وہ سہولیات دیں جو انکا حق ہے اور یہ ضمانت دیں کہ وہ صحافیوں کو کسی دباؤ میں آکر نہیں نکالیں گے کیا واقعی یہ تنظیمیں اتنی طاقتور ہیں کہ جب ایک صحافی ان کی جانب دیکھے تو اسے اطمینان ہو کہ کوئی اس کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیگا ؟ اسکا جواب یقیناً خاموشی ہی ہوگا ۔ ورلڈ پریس فریڈم کی مناسبت سے @CEJatIBA میں اس نشست کے اہتمام کا شکریہ جہاں کھل کر صحافیوں کو اپنے خدشات ، دباؤ اور مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا ۔ بے شک محترم ظفر عباس کا کہا صحافیوں کو اس جبر میں لڑنے کا حوصلہ دیتا ہے کہ "Surrender is not an option " #PressFreedomDay








