
ایسٹر کے پرمسرت موقع پر بلوچستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایسٹر کا تہوار تاریکی پر روشنی کی فتح اور امیدنو کی ایک گہری علامت ہے۔ مذہبی تہوار انسانی معاشرے میں امن، انصاف اور ہم آہنگی کے لیے ہماری مشترکہ خواہشات کی عکاسی کرتی ہیں۔ بلوچستان کے سماجی، تعلیمی، اور ثقافتی ڈھانچے میں مسیحی برادری کی شرکت اور خدمات قابل تحسین ہیں۔ نیشنل پارٹی تمام برادریوں کے حقوق، وقار اور مذہبی آزادی کے تحفظ اور سماجی انصاف قائم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک منصفانہ اور شمولی معاشرہ اسی وقت تعمیر کیا جا سکتا ہے جب ہر شہری بلاتفریق ذات، نسل، مذہب، صنف و طبقہ خود کو محفوظ، باعزت اور بااختیار محسوس کرے۔
اردو











