🌹 زاہد کو وصلِ حور ہے، عاشق کو وصلِ یار
بتلا تو شیخ! کون بھلا نیک بخت ہے؟ ✨
زاہد جنت کی حوروں کی امید میں عبادتیں کرتا ہے — ایک لین دین۔
مگر عاشق الہی جنت بھی نہیں چاہتا، نہ حوریں، نہ غلمان۔
اسے تو بس اپنے یارِ حقیقی کا وصال چاہیے
اس کا عشق بے غرض ہے، بے لالچ ہے، بے سودا ہے
سنوتم قیمتی ہو، کسی کی وقتی تسکین کا زریعہ نہیں
جو تمہیں رب سے دور لے جائے وہ محبت نہیں بلکہ سراسر حماقت ہے
اللّٰہ کی حکمتوں سے بڑی کوئی محبت نہیں اور جو چیز تم اس کے لیے چھوڑ دو گی وہ رب تمہیں اس سے کہیں بہتر عطا کرے گا ان شاء اللہ
#قومی_زبان
انسان اپنی خواہشات کا آئینہ دار ہوتا ہے۔
جو شخص نیچی اور گھٹیا چیزوں کا طالب ہے، اس کی روح بھی ویسی ہی ہو جاتی ہے۔
لیکن جس کی تڑپ اللہ کی رضا اور معرفت ہو، اس کا مقام فرشتوں سے بھی بلند ہو جاتا ہے۔ اپنی طلب کو بلند کیجیے تاکہ آپ کی قیمت بلند ہو سکے
حضرت مولانا جلال الدین رومیؒ فرماتے ہیں کہ کسی انسان کی قدر و قیمت اس کے مال و زر یا منصب سے نہیں لگائی جا سکتی، بلکہ اس کی اصل قیمت وہ "مقصد" ہے جس کی وہ تمنا کرتا ہے۔
اگر تمہاری طلب دنیا ہے تو تم مٹی ہو، اور اگر تمہاری طلب خدا ہے تو تم انمول ہو++
اذان ایک پکار ہے یہ دیکھنے کے لیے کہ ہماری زندگی میں "اکبر" کون ہے؟
ہمارا کام؟ ہماری نیند؟ کھیل تماشہ ؟ یا ہماری پریشانیاں؟ یا وہ ذات جس کے قبضے میں یہ سب کچھ ہے؟
Isha reminder